قتل کا یہ حادثہ بہار کے لکھی سرائے ضلع کے ہلسی تھانہ علاقے کے گورا گاوں کا ہے۔ قتل کا انکشاف کرتے ہوئے ایس پی سشیل کمار نے بتایا کہ گزشتہ 15 اگست کو دیر شام ہلسی تھانہ علاقہ کے گورا کے بہیار میں سریندر یادو کی نامعلوم مجرمین نے چار گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ اس معاملے میں تین نامزد اور دو نامعلوم لوگوں پر مہلوک کی بیوی کے ذریعہ ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔ اس واردات کے بعد ایس پی سشیل کمار نے ایس ڈی پی او رنجن کمار کی قیادت میں ایس آئی ٹی کی تشکیل کی، تب جاکر اس سنسنی خیز واردات کا انکشاف ہوا۔
ایس پی نے بتایا کہ مہلوک کی اہلیہ کا اس کے دیور سے ناجائز تعلقات گزشتہ 10 سالوں سے چلا آرہا تھا۔ اس ناجائز تعلقات میں شوہر سریندر یادو رکاوٹ بنا ہوا تھا۔ اسی کو لے کر اہلیہ گلفل دیوی نے سپاری (رشوت) دے کر شوہر کو ہی راستے سے ہٹا دیا جبکہ مہلوک کی اہلیہ کے ذریعہ مہلوک کے بھانجے کے ذریعہ لڑکی بھگانے میں قتل کی بات کہہ کر پانچ لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا تھا۔ تحقیق کے دوران یہ معاملہ پوری طرح سے غلط پایا گیا۔ ایس پی نے بتایا کہ اس معاملے میں اہلیہ گلفل دیوی کے علاوہ شوٹر سنیل کمار مستری عرف کمپیوٹر، رودل ڈھاڑھی اور مہلوک کے بھائی رویندر یادو کو گرفتار کرلیا ہے۔