Powered By Blogger

پیر, اگست 23, 2021

پٹنہ میں گھاٹوں پر تیزی سے کم ہورہا ہے پانی ، نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو راحت ملی

پٹنہ میں گھاٹوں پر تیزی سے کم ہورہا ہے پانی ، نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو راحت ملیپٹنہ(اردو اخبار دنیا)، 23 اگست۔پٹنہ سے لیکر دیگر متاثرہ اضلاع میں بھی گنگا تیزی سے کم ہورہا ہے۔ اس کے بعد بھی بھاگلپور اور دیگر اضلاع میں گنگا کی سطح ا?ب اب بھی خطرے کے نشان سے اوپر ہے۔ حالانکہ اس میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ پٹنہ میں گنگا کا پانی کم ہونے کی وجہ سے لوگ راحت محسوس کر رہے ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں اب پھر سے نئی صبح نظر ا?رہی ہے۔ پٹنہ کے دیگھاگھاٹ میں گنگا ندی کی ا?بی سطح خطرے کے نشان سے 78 سینٹی میٹر نیچے تھی ، پیر کو اس میں 16 سینٹی میٹر کمی کا امکان ہے۔ پٹنہ کے گاندھی گھاٹ میں بھی اتوار کو پانی کی سطح خطرے کے نشان سے 2 سینٹی میٹر نیچے تھی جو کہ پیر کو 15 سینٹی میٹر کم ہونے کی توقع ہے۔ وہیں ہاتھی ڈہ میں گنگا ندی کی ا?بی سطح اتوار کو خطرے کے نشان سے 66 سینٹی میٹر اوپر تھی ، جو پیر کو 13 سینٹی میٹر کم ہو سکتی ہے۔ اتوار کومونگیر میں گنگا کے پانی کی سطح خطرے کے نشان سے 51 سینٹی میٹر نیچے تھی جو پیر کو مزید 29 سینٹی میٹر نیچیتک جا سکتی ہے۔

پارٹ ٹائم‘ شادی کو باطل اور حرام قرار دے دیا گیا اگست 23, 2021

مصر میں "پارٹ ٹائم” شادی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد ملک کی دارالافتاء کونسل نے خبردار کیا ہے کہ ایسی ’جز وقتی‘ شادیوں کا اسلامی تعلیمات میں کوئی تصور نہیں۔ اس نوعیت کا کوئی بھی اقدام اسلام کے تصور نکاح کے منافی، باطل اور حرام سمجھا جائے گا۔

خیال رہے کہ مصر میں سوشل میڈیا پر ’پارٹ ٹائم‘ شادی سے متعلق بحث چل رہی ہے، تو اس نئے رحجان کی حمایت اور مخالفت آرا سامنے آنے لگیں۔ جس کے بعد مصری دارالافتا نے خبردار کیا ہے کہ شادی کے معاہدے کو نیا نام دینا نمود ونمائش، سستی شہرت کا حصول اور دینی روایات کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔

’پارٹ ٹائم‘ شادی دکھاوا اور اقدار کمزور کرنے کی کوشش:دارالافتا نے مزید کہا کہ شادی کے معاہدے میں اصطلاحات کی جدت کی طرف متوجہ نہیں ہونا چاہیے۔ شادی سے متعلق نئی اصطلاحات نکاح متعہ کے معنوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ اس نوعیت کی اصطلاحات دکھاوے، شہرت اور اقدار کو عدم استحکام سے دوچار کرنے اور معاشرے میں مزید الجھن پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ اسلام ایسے مشاغل کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔

’پارٹ ٹائم‘ شادی حرام اور باطل اقدام

دارالافتاء نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کچھ لوگ شادی کے معاہدے کو نئے نام دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ پارٹ ٹائم شادی کی اصطلاح استعمال کر کے شادی کو وقتی معاہدہ قرار دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس طرح کا کوئی بھی تصور اسلام میں موجود نہیں۔ یہ سرا سر باطل اور حرام ہے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

ریلائنس میں اب ہوگی آرامکو کی 20 فیصد حصہ داری

ریلائنس میں اب ہوگی آرامکو کی 20 فیصد حصہ داری

ریلائنس میں اب ہوگی آرامکو کی 20 فیصد حصہ داری
ریلائنس میں اب ہوگی آرامکو کی 20 فیصد حصہ داری

(اردو اخبار دنیا)ممبئی

سعودی آرامکو ہندوستان میں نجی شعبے کی بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز (آر آئی ایل) کے آئل ریفائننگ اور کیمیکلز کے کاروبار میں تقریبا 20 فیصد شیر خریدنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کمپنیوں کے درمیان یہ معاہدہ 20 سے 25 ارب ڈالر میں کیا جا سکتا ہے۔

دونوں آئندہ چند ہفتوں میں اس کا فیصلہ ہو سکتا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 2019 میں ریلائنس انڈسٹریز نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے تیل کا 20 فیصد حصہ کیمیکلز کے کاروبار کو سعودی آرامکو کو 2019 میں 15 ارب ڈالر میں فروخت کرن کا اعلان کیا تھا۔

لیکن یہ معاہدہ رک گیا کیونکہ تیل کی قیمتیں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے زمین پر آگئیں اور دنیا بھر میں تیل کی طلب کم ہوگئی۔

اس سال جون میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور ارب پتی صنعت کار مکیش امبانی نے امید ظاہر کی تھی کہ اس سال کے آخر تک سعودی آرامکو کے ساتھ شراکت داری کو باقاعدہ شکل دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آرامکو کے چیئرمین یاسر الرمیان آر آئی ایل کے بورڈ میں بطور آزاد ڈائریکٹر شامل ہو سکتے ہیں۔

تاہم اس معاہدے کی فی الحال آرامکو کی طرف سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

ریلائنس انڈسٹریز نے بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ریلائنس کی ریفائنری کو خام تیل کی بلا روک ٹوک فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

اس میدان سے وابستہ افراد کے بڑی تعداد میں روزگار ملے گا

میٹھے سوڈے کے حیرت انگیز فوائد

میٹھے سوڈے کے حیرت انگیز فوائد

the-amazing-benefits-of-baking-bicarbonate-of-soda.

ہر گھر کے کچن میں موجود سفید رنگ کا پاؤڈر، میٹھا سوڈا جسے ’ بیکنگ سوڈا‘  (Baking-soda) کے نام سے بھی جانا اور متعدد فوائد حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، میٹھے سوڈے کے استعمال کے نتائج یقینی اور حیرت انگیز ہوتے ہیں، میٹھا سوڈا گھر کی صفائی سے لے کر خوبصوتی میں اضافے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔کھانے کا سوڈا، میٹھا #سوڈا، بیکنگ سوڈا ایک ہی جُز کا نام ہے جس کے فوائد بے شمار ہیں، میٹھے سوڈے کا استعمال پرانے برتنوں اور چولہے پر جمی میل کی صفائی سے لے کر #معدے سے جڑی شکایات اور چہرے سے ایکنی کے خاتمے تک مدد گار ثابت ہوتا ہے۔میٹھے #سوڈے کو مختلف فوائد حاصل کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے جن میں سے چند مفید #گھریلو ٹوٹکے اور طریقے مندرجہ ذیل ہیں:

گھر کی اشیاء کی صفائی کے لیے میٹھے سوڈے اور لیموں کا استعمال

میٹھا سوڈا #لیموں کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو اس کی #صفائی کرنے کی صلاحیت 100 گنا بڑھ جاتی ہے، لیموں اور میٹھے سوڈے کا #مرکب بنا کر  برتنوں، دیواروں، چولہے، دروازے اور کھڑکیوں کے داغ صاف کیے جا سکتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق بیکنگ سوڈا #لیموں #پانی میں ملا کر پینے سے جسم میں موجود مضر #صحت مواد کا اخراج ممکن ہوتا ہے اور ورزش کرنے کی صلاحیت بڑھتی ہے، معدے کی تیزابیت میں کمی اور نظام ہاضمہ کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، قبض سے نجات حاصل ہوتی ہے جبکہ آنتوں کی سوزش، گردوں کی صفائی اور سینے کے جلنے کی شکایات میں واضح اور فوری کمی آتی ہے۔

طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ ایک گلاس پانی میں آدھے لیمو ں کا رس ملائیں اور اس میں ایک چمچ میٹھا سوڈا شامل کر لیں، اس مشروب کو صبح نہار منہ پئیں، ایک ہفتے تک لگاتار پینے کے بعد دو ہفتوں کا وقفہ لیں اور پھر یہ مشروب صبح نہار پینا شروع کر دیں۔

اس عمل کے نتیجے میں جسم کا مدافعتی نظام مضبوط، جلد سے جھریوں کا خاتمہ، جوڑوں کے درد اور سوجن میں کمی واقع ہو گی، ماہرین کے مطابق یہ مشروب کینسر سے بچاؤ کا سبب بھی بنتا ہے اور موٹاپے کا خاتمہ کرتا ہے۔میٹھے سوڈے کے استعمال کے نتیجے میں خوبصورتی پر حاصل ہونے والے فوائد مندرجہ ذیل ہیں:

دانتوں کی خوبصورتی کے لیے میٹھے سوڈے کا استعمال

#دانت جگمگانے، پیلاہٹ دور کرنے اور #کیڑہ لگنے والے #بیکٹیریا سے چھٹکارہ حاصل کرنے، سانسوں کو تازہ بنانے کے لیے #ٹوتھ برش پر ایک چٹکی بیکنگ سوڈا چھڑکیں اور چند قطرے لیموں کا عرق ٹپکا دیں، اب اس سے دانتوں کو ہلکے ہاتھ سے آہستہ آہستہ گول دائروں میں برش کریں، پہلی بار ہی میں دانت صاف اور چمکدار نظر آئیں گے، اس عمل کو ایک ہفتے میں صرف ایک بار ہی دہرائیں۔

بلیک ہیڈ کے خاتمے کے لیے

چہرے، ناک، ماتھے اور تھوڈی پر بلیک ہیڈ سے پڑنے والے کالے نشان بے حد بد نما لگتے ہیں، ان سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے بیکنگ سوڈے کی تھوڑی سی مقدار اور لیموں کا تازہ عرق لے لیں، اب انہیں ملا کر چہرے کے متاثرہ حصوں پر لگائیں اور سوکھنے تک لگا رہنے دیں، بعد ازاں چہرہ دھو لیں اور موئسچرائزر لگا لیں۔

گھر میں میٹھے سوڈے کی مدد سے مینی اور پیڈی کیور

گھر میں ہی اپنی مینی اور پیڈی کیور کرنے والی خواتین کے لیے یہ ایک موزوں ٹوٹکا ہے، نیم گرم پانی میں کچھ مقدار بیکنگ سوڈا شامل کریں اور سفید رنگ کا #شیمپو ڈال لیں، اب اس میں اپنے ہاتھ اور پاؤں کو 15 منٹ کے لیے بگھو دیں، اس سے ہاتھ پاؤں کی رنگت نکھر جائے گی۔

ایکنی کے خاتمے کے لیے

ایکنی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے ایک چٹکی میٹھے سوڈے میں شہد اور لیموں کا رس ملائیں اور اس سے چہرے پر صرف ایک منٹ مساج کریں اور چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، یہ عمل ہر تین دن بعد دہرائیں، چہرہ چمکدار، رنگت صاف اور ایکنی، کیل #مہاسوں کا صفایا بھی ہو جائے گا۔

کیرالہ کورونا کیسز کے باوجود پابندیوں میں نرمی

کیرالہ کورونا کیسز کے باوجود پابندیوں میں نرمی

علامتی تصویر
علامتی تصویر

(اردو اخبار دنیا) نئی دہلی

ریاست کیرالہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کے باوجود  میں پابندیوں میں نرمی برتی جا رہی ہے، تاکہ شہریوں کو کام کرنے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس کے بارے میں حکومت کا کہنا ہے کہ لوگوں کو صرف سختی سے قواعد پر عمل کرنے کے لیے نہیں بنایا جا سکتا۔

انہیں خود کو کورونا سے بچانے کے لیے مستقل اقدامات اپنانے ہوں گے۔

وزارتِ صحت کے ماہر ڈاکٹر فیٹل کہتے ہیں کہ آپ ہدایات پر عمل کرنے کے لیے کسی کے سر پر بندوق نہیں اٹھا سکتے۔ انفیکشن سے بچنے کے لیے لوگوں کو خود اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔

یہاں کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے بھی کہا کہ لوگوں کی زندگی اور روزگار دونوں اہم ہیں، لیکن خود کو بیماری سے بچانے کے انتظامات بھی اتنے ہی اہم ہیں۔

واضح ہو کہ ریاست کیرالہ  میں گذشتہ اتوار کو 10،402 نئے کوویڈ-19کے مثبت کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہیں اسی روز 25،586 صحت یاب ہوئے ہیں۔

ٹیسٹ مثبتیت کی شرح 16.41 فیصد ہے۔ جب کہ ایک دن 66 افراد کے اموات ہوئی ہے۔ جس سے مجموعی اموات 19،494 ہو گئیں۔ 

فی الحال ایکٹیو کورونا کیسز کی تعداد  1،63،212 بتائی جا رہی ہے

بیوی نے شراب پینے : ‏Faridabad Crime News ‎سے روکا تو شوہر نے جلتی آگ میں ڈال دیا اس کا منہ ، حالت نازک

بیوی نے شراب پینے : Faridabad Crime News سے روکا تو شوہر نے جلتی آگ میں ڈال دیا اس کا منہ ، حالت نازک،(اردو اخبار دنیا)فریدآباد: ہریانہ کے فرید آباد (Faridabad) ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں شرابی شوہر کو شراب (Alcohol) پینے سے منع کرنا ایک بیوی کو بھاری پڑ گیا۔ شوہر نے جلتی آگ میں بیوی کا منہ ڈال دیا، جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئیں۔ خاتون کو زخمی حالت میں بی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں سے انہیں دہلی کے صفدر جنگ اسپتال کے لئے ریفر کردیا گیا ہے۔ خاتون کو ابھی آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے شوہر کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، علی گڑھ کے گاوں جٹولہ کی رہنے والی کلپنا کی شادی پانچ سال قبل بلند شہر کے گاوں لال نیر کے باشندہ پنکو کے ساتھ ہوئی تھی۔ خاتون یہاں کھڑی کلا میں اینٹ بھٹھے پر مزدوری کرتی ہیں۔ خاتون کا الزام ہے کہ ان کا شوہر شادی کے بعد سے ہی مارپیٹ کرتا رہتا ہے اور شراب پینے کا عادی ہے۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ رات میں کھانا بنارہی تھی، تبھی شوہر شراب پی کر آگیا۔ جب اسے شراب پینے سے منع کیا تو ملزم نے ان کا سر پکڑ کر جان سے مارنے کی نیت سے چولہے کی جلتی آگ میں منہ ڈال دیا۔

ملزم شوہر فرار خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ رات میں کھانا بنارہی تھی، تبھی شوہر شراب پی کر آگیا۔ جب اسے شراب پینے سے منع کیا تو ملزم نے ان کا سر پکڑ کر جان سے مارنے کی نیت سے چولہے کی جلتی آگ میں منہ ڈال دیا۔ اس سے ان کا چہرہ جل گیا۔ اس کے بعد شوہر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دیتا ہوا فرار ہوگیا۔ خاتون کی حالت نازک خاتون نے جب شور مچایا تو اس کا بھائی آزاد موقع پر پہنچا۔ اس نے خاتون کو کھیڈی پل چوک کے پاس واقع ایک اسپتال میں داخل کرایا۔ وہیں حادثہ کی اطلاع پاکر خاتون کے چچا گووند فریدآباد پہنچے اور اسے بی کے اسپتال میں داخل کرایا۔ بی کے سے خاتون کو دہلی کے صفدر جنگ اسپتال کے لئے ریفر کردیا۔ گووند کے مطابق، خاتون کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اسے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔

نیتی آیوگ کے انتباہ کے بعد خوف ، ستمبر میں کورونا کے یومیہ چار لاکھ کیس آسکتے ہیں

نیتی آیوگ کے انتباہ کے بعد خوف ، ستمبر میں کورونا کے یومیہ چار لاکھ کیس آسکتے ہیںہندوستان میں کورونا کا خوفناک چہرا ایک مرتبہ پھر نظر آ سکتا ہے۔ نیتی آیوگ نے کورونا کی تیسری لہر کو لے کر انتباہ دیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ستمبر میں کورونا کے یومیہ چار سے پانچ لاکھ کیس آ سکتے ہیں، اور ہر 100 معاملوں میں سے 23 کو اسپتال میں داخل کرانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ نیتی آیوگ نے کہا ہے کہ ایسے میں پہلے سے ہی دو لاکھ آئی سی یو بیڈ تیار رکھنے کی ضرورت ہے۔

انگریزی روزنامہ 'دی انڈین ایکسپریس' کی رپورٹ کے مطابق نیتی آیوگ نے کورونا کی دوسری لہر کے بعد بڑی تعداد میں اسپتال میں کووڈ بیڈ الگ رکھنے کی سفارش کی ہے۔ نیتی آیوگ کا کہنا ہے کہ خراب حالات سے نمٹنے کے لئے پہلے سے تیار رہنا ہوگا۔ ستمبر تک دو لاکھ آئی سی یو بیڈ تیار کئے جانے چاہئے۔ اس کےعلاوہ ایک لاکھ سے زیادہ وینٹی لیٹر والے آئی سی یو بیڈ، سات لاکھ آکسیجن والے بیڈ اور دس لاکھ کووڈ آئیسولیشن کیئر بیڈ ہونے چاہئے۔

واضح رہے نیتی آیوگ نے اس سے پہلے بھی ستمبر 2020 میں کورونا کی دوسری لہر کے بارے میں کہا تھا اور اس وقت اس نے 100 متاثرہ لوگوں میں سے 20 مریضوں کو اسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت بتائی تھی، لیکن اس بار ان کا اندازہ پچھلی بار سے بہت زیادہ ہے۔ ہندوستان میں گزشتہ 56 دنوں میں یومیہ پچاس ہزار سے کم کورونا کے معاملہ رپورٹ ہو رہے ہیں اور اتوار کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 25 ہزار کورونا کے معاملہ رپورٹ ہوئے اور اس وبا سے 385 افراد کی موت ہوئی ہے۔


اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...