دوسری جانب بلیا ضلع کے قدآور لیڈر اور سابق وزیر امبیکا چودھری آج سماجوادی پارٹی میں شامل ہوں گے۔ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے حکم پر امبیکا چودھری اپنے بیٹے اور ضلع پنچایت صدر آنند چودھری بھی سماجوادی پارٹی کا دامن تھامیں گے۔ واضح رہے کہ آئندہ سال 2022 میں اترپردیش میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایسے میں سماجوادی پارٹی سمیت بی جے پی، کانگریس اور بی ایس پی سبھی سیاسی پارٹیاں انتخابی تیاریوں میں مصروف ہوگئی ہیں۔ سماجوادی پارٹی صبغت اللہ انصاری کو پارٹی کی رکنیت دلاکر علاقے میں نئی طرح کا سیاسی ماحول تیار کرے گی۔ دراصل سال 2017 کے اسمبلی انتخابات کے پہلے انصاری برادران اپنی پارٹی قومی ایک ایکتا دل سے اسمبلی انتخابات نہیں لڑنے کا فیصلہ لیتے ہوئے سماجوادی پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔ بعد میں اکھلیش یادو کے اعتراض کے بعد انہوں نے سماجوادی پارٹی سے علیحدہ ہوکر بی ایس پی میں شامل ہوگئے تھے۔
غازی پور کی سیاست پر قریبی نظر رکھنے والوں کی مانیں تو ان کے سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے کے ساتھ محمدآباد سیٹ پر پہلے سے ایس پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی دعویداری کرنے والوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ صبغت اللہ انصاری پیشے سے ٹیچر رہے ہیں۔ تینوں بھائیوں میں سب سے بڑے صبغت اللہ انصاری دو بار رکن اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ فی الحال مختار انصاری باندہ کے جیل میں بند ہیں۔