Powered By Blogger

جمعرات, ستمبر 02, 2021

وشنوپوری کے 5دروازے کھولے گئے‘گوداوری ندی کی سطح آب میں اضافہ

ناندیڑ:یکم ستمبر۔ (اردو دنیا نیوز۷۲) ناندیڑشہر سے ہوکر گزرنے والی گوداوری ندی میں آج یکم ستمبر کو سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات نے اشارہ دیا تھا کہ مراٹھواڑہ سمیت ریاست کے دیگر اضلاع میں کچھ دنوں تک موسلادھاربارش ہوگی ۔تین دنوںسے مراٹھواڑہ کے مختلف اضلاع کے علاوہ خاندیشن کے پٹے میں موسلادھار بارش ہورہی ہے ۔

جس کا پانی ناندیڑ کی گوداوری ندی میں پہنچ رہا ہے ۔ جس کی وجہہ سے آج ندی کی سطح آب میں کافی اضافہ ہوا ہے جبکہ کل وشنوپوری ڈیم کے تین دروازے کھولے گئے تھے مگر پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اسلئے مزید دو وازوںکوکھولاگیا ہے اس طرح پانچ دروازوںسے ڈیم کاپانی گوداوری ندی میںچھوڑاجارہاہے۔ایسے میںندی کنارے آباد دیہاتوںاور آبادی کو بھی باخبر رہنے کی ہدایت ضلع انتظامیہ نے دی ہے ۔ ناندیڑ شہر سے ہوکر گزرنے والی گوداوری ندی پوری طرح لبریز نظر آرہی ہے۔

شہر کے ناﺅ گھاٹ پُل کاآج جائزہ لیاتو یہاں پر گوداوری ندی کی سطح آب میں کافی اضافہ دیکھاگیااور پانی پل پر آنے سے صرف چند فٹ کا فاصلہ باقی ہے ۔اگر ناندیڑشہری حدود میں موسلادھاربارش ہوتی ہے تو وشنوپوری ڈیم کے مزیددروازے کھولے جاسکتے ہیں ایسے میں ناندیڑ میںبھی سیلابی صورتحا ل پیدا ہوسکتی ہے اور ناوگھاٹ پُل زیر آب آسکتا ہے ۔

ناندیڑمیں اشوک راوچوہان کے گھر پرسنگباری کرنیوالی خاتون گرفتار

ناندیڑ:یکمستمبر۔( اردو دنیا نیوز۷۲)ریاست مہاراشٹر کے وزیر تعمیرات عامہ و ناندیڑ ضلع کے رابطے وزیر اشوک راو¿ چوہان کے مکان واقع شیواجی نگر پر آج یکم ستمبر کو صبح کے وقت نامعلوم خاتون نے سنگباری کی ہے۔پولس نے خاتون او راسکی بیٹی کو حراست میں لیاہے ۔

ناندیڑ کے ایس پی پرمود کمار شیوالے نے اخباری نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح نو بجے کے قریب ایک خاتون وہیل چیئر پر آئی اسکے ساتھ بیٹی بھی تھی ۔جس نے اشوک چوہان کے گھر کے باہر موجود سیکوریٹی گارڈسے پوچھا کہ ”صاحب کہاں ہے“؟گارڈ نے جواب دیا کہ ابھی ناندیڑمیں موجود نہیں ہے ۔اسکے بعد خاتون نے گارڈ کے کمرے پر پتھر مار دیاجس کی وجہہ سے کمرے کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

اسکے بعد خاتون وہاںسے چلی گئی ۔ ایس پی نے مزید کہاکہ پولس نے خاتون کاپتہ لگاکر حراست میں لیاگیا۔ ایساکہاجارہا ہے کہ اس خاتون کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے ۔ آج جیسے ہی اشوک چوہان کے گھر پر سنگباری کی اطلاع کانگریس پارٹی کے عہدیداران اور ورکرس شیواجی نگر میں اشوک چوہان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ۔ ایس پی پرمودکمارشیوالے اپنی ٹیم اور شیواجی نگر پولس کے ساتھ جائے واردات پر پہنچ گئے تھے ۔

بدھ, ستمبر 01, 2021

شادی کا وعد ہ کرکے جسمانی تعلقات قائم کرنے اور پھر شادی سے انکار کرنے والے پروفیسر کویونیورسٹی نے معطل کیا

کلکتہ ، یکم ستمبر(اردو دنیا نیوز۷۲)دجادو پور یونیورسٹی انتظامیہ نے شادی کا وعدہ کرکے طالبہ کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے اور پھر شادی سے انکار کرنے پر پروفیسر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی سے معطل کردیا ہے۔

طالبہ ننے شکایت کی تھی کہ پروفیسر نے ان سے پہلے فون پر لمبی لمبی بات کرتے تھے اس کے بعد پیار کا اظہار کرنے لگے اور شادی کا وعدہ کرنے کے بعد جسمانی تعلقات بھی قائم کئے ۔یونیورسٹی کے رجسٹرار سنہامنجو باسو نےپروفیسر کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔جب تک ان کے خلاف جانچ مکمل نہیں ہوجاتی ہے وہ یونیورسٹی میں کام نہیں کریں گے۔

حال ہی میں ایک طالبہ نے لسانیات کے پروفیسر کے خلاف جادوپور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ پروفیسرنے شادی کا وعدہ کرک جسمانی تعلقات قائم کئے اور ا ب شادی سے انکار کررہے ہیں ۔طالبہ نے کہا کہ پروفیسر پہلے فون پر لمبی لمبی بات کرتے تھے، اس کے بعد پیار کا اظہار کیا اور اس طرح قریب ہوتے چلے گئے۔شادی کرنے کا وعدہ کرکے جسمانی تعلقات قائم کیا ۔جادو پور پولیس اسٹیشن نے پروفیسر کے خلاف دفعہ 417 ، 36 اور 506 کے تحت شکایت درج کی ہے۔ تحقیقات کا آغاز جادوپور یونیورسٹی کے اندرونی شکایت سیل نے بھی کردیا ہے ۔یواین آئی۔نور

فون پرتین طلاق معاملے میں شوہر گرفتار

شملہ، یکم ستمبر (اردو دنیا نیوز۷۲) ہماچل پردیش کے شہر کلو میں فون پر تین طلاق دینے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے آج یہاں بتایا کہ متاثرہ خاتون نے کلو کے پولیس افسر گرودیو شرما کے پاس پہنچ کر اس بابت اپنی شکایت دی تھی جس کے بعد خاتون تھانہ نے مقدمہ درج کیا اور شوہر کو گرفتار کر لیا۔

متاثرہ سلمیٰ کی شادی تقریباً آٹھ برس قبل دلاشنی گاؤں کے رفیق سے ہوئی تھی۔ ان کی چھ اور تین سال کی دو بیٹیاں ہیں۔ ایک لڑکی سلمیٰ کے پاس ہے اور دوسری اس کے شوہر کے پاس ہے۔ادھر متاثرہ کے سسر کا الزام ہے کہ ان کی بہو مائیکے میں رہنا چاہتی ہے اور واپس آنے کے لیے منع کرتی ہے۔ ایسے میں رفیق نے اسے طلاق دینے کے لیے بھی کہا تھا۔

ممبئی کا ماہی گیر بنا راتوں رات کروڑ پتی ، 1.33 کروڑ میں ہوئے "گھول فش” فروخت : ویڈیو دیکھیں

  • پالگھر : یکم سپٹمبر (اردو دنیا نیوز۷۲ ) ممبئی سے قریب مہاراشٹر کے پالگھر ضلع کے ایک ماہی گیر نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ اپنے جال سے اتنی دولت کمائے گا کہ راتوں رات کروڑوں بن جائے گا۔

پالگھر ضلع کے مربے گاؤں کا ایک ماہی گیر چندرکانت تارے ماہی گیری پر مانسون کی پابندی ختم ہونے کے بعد 28 اگست کو پہلی بار اپنی کشتی سمندر میں لے گیا۔

ماہی گیری کے دوران ، اس نے دیکھا کہ جال بھاری ہو گیا ہے اور اس نے فورا اسے باہر نکالا۔ کشتی میں سوار عملے کے ممبران یہ دیکھ کر حیران ہوئے کہ انھوں نے ایک ساتھ میں 150 کے قریب گھول مچھلیاں جال میں پکڑ لیں۔

گھول مچھلی نہ صرف لذیذ ہوتی ہے بلکہ اس میں بہت سی دواؤں کی خصوصیات بھی ہیں اور مختلف ممالک میں اس کی بہت قدر کی جاتی ہے۔ اس کے اعضاء ادویات اور دیگر مہنگی مصنوعات بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

مچھلی کو "سونے کے دل والی مچھلی” بھی کہا جاتا ہے۔

مچھلیوں کی اتنی بڑی تعداد کو دیکھ کر کشتی پر سوار لوگ اپنی خوشی پر قابو نہ رکھ سکے اور اس لمحے کو اپنے موبائل فون پر قید کرنے لگے۔

جب ماہی گیر سمندر سے واپس آئے تو ان کو نیلام کیا گیا اور اس نے تقریبا₹ 1.33 کروڑ کی بولی لگائی۔

چندرکانت کے بیٹے سومناتھ نے اس معاہدے کی تصدیق کی لیکن انہوں نے کہا کہ یہ ابھی مکمل ہونا باقی ہے۔ مسٹر سومناتھ کے مطابق ، گھول مچھلی کے پیٹ میں ایک پاؤچ ہے ، جس کی بیرون ملک بڑی مانگ ہے۔

گھول مچھلی ، سائنسی نام Protonibea diacanthus ، ایک سیاہ دھبے والی کراکر مچھلی ہے جو انڈو پیسفک کے علاقے میں پائی جاتی ہے اور اسے سمندری مچھلیوں کی مہنگی ترین اقسام میں شمار کیا جاتا ہے۔

گھول مچلی کو سونے کی مچھلی بھی کہتا ہے کیونکہ اسکی قیمت گولڈ سی کم نہیں ہوتی

ویکسین کی دونوں خوراک لینے کے باوجود فلمساز فرح خان کورونا پازیٹو

بالی ووڈ کی مشہور و معروف فلمساز و ہدایت کار فرح خان کورونا پازیٹو ہو گئی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ انھوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراک لے لی ہے، اس کے باوجود ان پر کورونا وائرس اثرانداز ثابت ہوا ہے۔ اس بات کی جانکاری فرح خان نے خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ دی ہے۔ فرح خان نے اپنے کورونا پازیٹو ہونے کی اطلاع دینے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ جو بھی افراد ان کے قریب آئے ہیں، وہ احتیاط برتیں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

فرح خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کورونا پازیٹو ہونے سے متعلق جانکاری شیئر کی۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’مجھے بہت حیرانی ہو رہی ہے کہ یہ ہوا… شاید میں نے اپنا کالا ٹیکہ نہیں لگایا تھا۔ کورونا کی دونوں خوراک لینے، اور جنھوں نے دونوں خوراک لے لی ہیں ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کے باوجود میں کووڈ پازیٹو پائی گئی ہوں۔ میں نے ان لوگوں کو پہلے ہی اس بارے میں مطلع کر دیا ہے کہ وہ اپنا ٹیسٹ کروا لیں۔‘‘ پھر انھوں نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی لکھا کہ ’’لیکن پھر بھی اگر میں کسی کو بھول گئی ہوں (میری بڑھتی عمر اور کم ہوتی یادداشت کی وجہ سے) تو پلیز اپنا ٹیسٹ کروا لیں۔ امید کرتی ہوں کہ جلد صحت یاب ہو جاؤں گی۔‘‘

آر ایس ایس کے بانی ہیڈگیوار کی جائے پیدائش کا سابق چیف جسٹس بوبڈے کا دورہ، بھاگوت سے ملاقات

ناگپور: سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے نے منگل کے روز راشٹریہ سوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے بانی ڈاکٹر کیشو بلیرام ہیڈگیوار کی جائے پیدائش کا دورہ کیا۔ وہاں سے وہ آر ایس ایس کے صدر دفتر پہنچے، جہاں انہوں نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اور آر ایس ایس کے سابق جنرل سکریٹری بھیاجی جوشی سے ملاقات کی۔

آر ایس ایس کے بانی رہے ہیڈگیوار کی پیدائش ناگپور میں یکم اپریل 1889 کو ہوئی تھی۔ انہوں نے 1925 میں آر ایس ایس کا قیام کیا تھا اور 21 جون 1940 کو ان کی موت ہوئی تھی۔ وہیں، شرد بوبڈے کا بھی ناگپور سے تعلق ہے اور وہ چیف جسٹس کے عہدے سے سبکدوشی کے بعد اسی شہر میں رہائش پذیر ہیں

سابق چیف جسٹس شرد بوبڈے جب ہیڈگیوار کی رہائش پر پہنچے تو ان کے ہم جماعت رہے پروفیسر ہیمنت جامبھیکر بھی ان کے ساتھ تھے۔ انہوں نے آج تک کو بتایا کہ بوبڈے کو اپنی رہائش کی تجدید کرانی ہے لہذا وہ یہ دیکھنے کے لئے وہاں پہنچے تھے کہ ہیڈگوار کے قدیمی مکان کی تجدید کس طرح کرائی گئی ہے۔

کچھ دیر قیام کرنے کے بعد جسٹس شرد بوبڈے ہیڈگیوار کی جائے پیدائش سے روانہ ہو گئے۔ ناگپور کے مہال علاقہ میں ہی آر ایس ایس کا بھی ہیڈکوارٹر موجود ہے اور سابق چیف جسٹس نے وہاں کا بھی دورہ کیا۔ آر ایس ایس کے دفتر میں بوبڈے نے موہن بھاگوت اور بھیا جی جوشی سے ملاقات کی۔

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...