Powered By Blogger

جمعرات, ستمبر 02, 2021

*یکم ستمبر سے 7 ستمبر ء تک "تحفظِ ختمِ نبوّت ہفتہ” منایا جائے، رضا اکیڈمی کا اعلان…..!*

سرکار دوعالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو ختم المرسلین نہ ماننے والا کھلا ہوا کافر و مرتد ہے. (محمد سعید نوری)

ممبئی: (بذریعہ ای میل) / یکم ستمبر 2021ء کو رضا اکیڈمی کے دفتر میں محافظِ ناموسِ رسالت، حضرت مولانا الحاج محمد سعید نوری، بانیِ رضا اکیڈمی کی قیادت میں "ہفتہء تحفظِ ختم نبوت” کا آغاز کردیا گیا ہے، اس موقع پر قائدِ اہلسنت، الحاج محمد سعید نوری نے کہا کہ ہمارے اکابرین کے علاوہ بھی تمام مکاتب فکر کے علماء نے مرزا غلام احمدقادیانی کو اس کے غیر اسلامی نظریات کی بنا پر اس کی زندگی میں ہی اسے کافر و مرتد قرار دے دیا تھا، چونکہ اسلام و قرآن کا مسلّمہ اعلان ہے کہ پیغمبرِ اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ،اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں اور آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا، اور آپ کے بعد اگر کوئی بھی شخص کسی کو نبی مانے یا خود نبوت کا اعلان کرے تو ایسا شخص دائرہء اسلام سے خارج ہوجاتا ہے.

مرزا غلام احمد قادیانی ایک ایسا ہی بدبخت شخص تھا جس نے مسلّم اسلامی اعلان اور قرآنی فرمان کے باوجود نبوت کا دعوٰی کیا اور کافر و مرتد قرار پایا. اسی لیے علمائے اسلام اور مسلمانانِ عالم نے اس مردود کے غیر اسلامی دعوے سے مسلمانوں کے دین و ایمان کو بچانے کے جتن کئے. علمائے اسلام اور مسلمانان عالم کی انہی کوششوں کے سبب مرزا غلام احمد قادیانی اور اس کے ماننے والوں کو 7 ستمبر 1974ء کو باضابطہ طور پر حکومتی سطح پر "غیر مسلم” قرار دیا گیا تھا.

مرزا غلام احمد قادیانی اور اس کے ماننے والوں کو دنیاوی سطح پر بھی غیر مسلم قرار دئے جانے کی اس تحریک سے متعلق، بانیِ رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری نے مزید بتایا کہ ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دے کر اس قانون کو آج سے 47 سال پہلے منظور کروایا تھا، اسی لیے رضا اکیڈمی نے اعلام کیا ہے کہ ایک ستمبر سے سات ستمبر تک ہفتہ "تحفظِ ختمِ نبوت ہفتہ” منایا جائے. جس کا باقاعدہ آغاز یکم ستمبر کو قائدِ اہلسنت، الحاج محمد سعید نوری نے کرکے پوری دنیا کے عاشقانِ تحفظِ ختمِ نبوت کو پیغام دیا ہے کہ اس ایک ہفتے کے دوران ہندوستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان مسلسل "تحفظِ ختم نبوت” کے عنوان سے محافل و اجلاس اور مختلف پروگراموں کا انعقاد کریں. اپنے اداروں، انجمنوں، مدرسوں اور مسجدوں اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرکے قادیانیت کے غیر اسلامی ہونے اور اس سے اپنے آپ کو، اپنی اہل و عیال کو بچانے کا جتن کریں. مسلمان بچے بچے کے ذہن میں اس بات کو پختہ کریں کہ قادیانیوں کو جو مسلمان مانے وہ بھی انہیں کی طرح کافر و مرتد ہوکر دین سے نکل جاتا ہے اور جو کوئی حضور کے آخری نبی ہونے کا کسی بھی طرح انکار کرے یا آخری نبی ہونے پر ذرہ برابر شک و شبہ کرے وہ بھی انہیں کے زمرے میں قرار دیا جائے گا.
اس ضمن میں "تحفظِ ختمِ نبوت ہفتہ” کے تحت رضا اکیڈمی کے ممبئی دفتر میں افتتاحی مجلس میں مولانا امان اللہ رضا (خطیب وامام قبا مسجد مدنپورہ ممبئی) نے تفصیل کے ساتھ فلسفہء تحفظِ ختمِ نبوت و رسالتﷺ پر گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سراپا معجزہ ہیں مگر سرکارکے معجزاتِ میں سے ایک معجزہ خاتم النبیین ہونا بھی ہے، جس کا ذکر اللہ جل شانہ نے قرآن مقدس میں بہت واضح طور پر فرمایا ہے اور اس ضمن میں رسول مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعدد فرمودات بھی موجود ہیں. مولانا خلیل الرحمن نوری نے کہا کہ زمانہء رسالت سے ہی کذّاب اور جھوٹے نبوت کے دعوے دار پیدا ہوتے رہے ہیں اور آگے بھی پیدا ہوتے رہیں گے. ہر دور میں ان کی سرکوبی ہوتی رہی ہے اور آگے بھی ہوتی رہے گی. رضا اکیڈمی نے عالم اسلام سے "ہفتہء تحفظِ ختمِ نبوت” منانے کا اعلان کیا ہے. چودھویں صدی کے مجدد اعظم، سیدنا اعلی حضرت فاضل بریلوی اور حضرت سید پیر جماعت علی شاہ محدث علی پوری اور دیگر علماے اہلسنت نے مرتد مرزا غلام احمد قادیانی کی رد میں متعدد رسالے تحریر فرمائے ہیں. امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی نے واضح انداز میں فرمایا ہے ~

وشنوپوری کے 5دروازے کھولے گئے‘گوداوری ندی کی سطح آب میں اضافہ

ناندیڑ:یکم ستمبر۔ (اردو دنیا نیوز۷۲) ناندیڑشہر سے ہوکر گزرنے والی گوداوری ندی میں آج یکم ستمبر کو سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات نے اشارہ دیا تھا کہ مراٹھواڑہ سمیت ریاست کے دیگر اضلاع میں کچھ دنوں تک موسلادھاربارش ہوگی ۔تین دنوںسے مراٹھواڑہ کے مختلف اضلاع کے علاوہ خاندیشن کے پٹے میں موسلادھار بارش ہورہی ہے ۔

جس کا پانی ناندیڑ کی گوداوری ندی میں پہنچ رہا ہے ۔ جس کی وجہہ سے آج ندی کی سطح آب میں کافی اضافہ ہوا ہے جبکہ کل وشنوپوری ڈیم کے تین دروازے کھولے گئے تھے مگر پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اسلئے مزید دو وازوںکوکھولاگیا ہے اس طرح پانچ دروازوںسے ڈیم کاپانی گوداوری ندی میںچھوڑاجارہاہے۔ایسے میںندی کنارے آباد دیہاتوںاور آبادی کو بھی باخبر رہنے کی ہدایت ضلع انتظامیہ نے دی ہے ۔ ناندیڑ شہر سے ہوکر گزرنے والی گوداوری ندی پوری طرح لبریز نظر آرہی ہے۔

شہر کے ناﺅ گھاٹ پُل کاآج جائزہ لیاتو یہاں پر گوداوری ندی کی سطح آب میں کافی اضافہ دیکھاگیااور پانی پل پر آنے سے صرف چند فٹ کا فاصلہ باقی ہے ۔اگر ناندیڑشہری حدود میں موسلادھاربارش ہوتی ہے تو وشنوپوری ڈیم کے مزیددروازے کھولے جاسکتے ہیں ایسے میں ناندیڑ میںبھی سیلابی صورتحا ل پیدا ہوسکتی ہے اور ناوگھاٹ پُل زیر آب آسکتا ہے ۔

ناندیڑمیں اشوک راوچوہان کے گھر پرسنگباری کرنیوالی خاتون گرفتار

ناندیڑ:یکمستمبر۔( اردو دنیا نیوز۷۲)ریاست مہاراشٹر کے وزیر تعمیرات عامہ و ناندیڑ ضلع کے رابطے وزیر اشوک راو¿ چوہان کے مکان واقع شیواجی نگر پر آج یکم ستمبر کو صبح کے وقت نامعلوم خاتون نے سنگباری کی ہے۔پولس نے خاتون او راسکی بیٹی کو حراست میں لیاہے ۔

ناندیڑ کے ایس پی پرمود کمار شیوالے نے اخباری نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح نو بجے کے قریب ایک خاتون وہیل چیئر پر آئی اسکے ساتھ بیٹی بھی تھی ۔جس نے اشوک چوہان کے گھر کے باہر موجود سیکوریٹی گارڈسے پوچھا کہ ”صاحب کہاں ہے“؟گارڈ نے جواب دیا کہ ابھی ناندیڑمیں موجود نہیں ہے ۔اسکے بعد خاتون نے گارڈ کے کمرے پر پتھر مار دیاجس کی وجہہ سے کمرے کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

اسکے بعد خاتون وہاںسے چلی گئی ۔ ایس پی نے مزید کہاکہ پولس نے خاتون کاپتہ لگاکر حراست میں لیاگیا۔ ایساکہاجارہا ہے کہ اس خاتون کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے ۔ آج جیسے ہی اشوک چوہان کے گھر پر سنگباری کی اطلاع کانگریس پارٹی کے عہدیداران اور ورکرس شیواجی نگر میں اشوک چوہان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ۔ ایس پی پرمودکمارشیوالے اپنی ٹیم اور شیواجی نگر پولس کے ساتھ جائے واردات پر پہنچ گئے تھے ۔

بدھ, ستمبر 01, 2021

شادی کا وعد ہ کرکے جسمانی تعلقات قائم کرنے اور پھر شادی سے انکار کرنے والے پروفیسر کویونیورسٹی نے معطل کیا

کلکتہ ، یکم ستمبر(اردو دنیا نیوز۷۲)دجادو پور یونیورسٹی انتظامیہ نے شادی کا وعدہ کرکے طالبہ کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے اور پھر شادی سے انکار کرنے پر پروفیسر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی سے معطل کردیا ہے۔

طالبہ ننے شکایت کی تھی کہ پروفیسر نے ان سے پہلے فون پر لمبی لمبی بات کرتے تھے اس کے بعد پیار کا اظہار کرنے لگے اور شادی کا وعدہ کرنے کے بعد جسمانی تعلقات بھی قائم کئے ۔یونیورسٹی کے رجسٹرار سنہامنجو باسو نےپروفیسر کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔جب تک ان کے خلاف جانچ مکمل نہیں ہوجاتی ہے وہ یونیورسٹی میں کام نہیں کریں گے۔

حال ہی میں ایک طالبہ نے لسانیات کے پروفیسر کے خلاف جادوپور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ پروفیسرنے شادی کا وعدہ کرک جسمانی تعلقات قائم کئے اور ا ب شادی سے انکار کررہے ہیں ۔طالبہ نے کہا کہ پروفیسر پہلے فون پر لمبی لمبی بات کرتے تھے، اس کے بعد پیار کا اظہار کیا اور اس طرح قریب ہوتے چلے گئے۔شادی کرنے کا وعدہ کرکے جسمانی تعلقات قائم کیا ۔جادو پور پولیس اسٹیشن نے پروفیسر کے خلاف دفعہ 417 ، 36 اور 506 کے تحت شکایت درج کی ہے۔ تحقیقات کا آغاز جادوپور یونیورسٹی کے اندرونی شکایت سیل نے بھی کردیا ہے ۔یواین آئی۔نور

فون پرتین طلاق معاملے میں شوہر گرفتار

شملہ، یکم ستمبر (اردو دنیا نیوز۷۲) ہماچل پردیش کے شہر کلو میں فون پر تین طلاق دینے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے آج یہاں بتایا کہ متاثرہ خاتون نے کلو کے پولیس افسر گرودیو شرما کے پاس پہنچ کر اس بابت اپنی شکایت دی تھی جس کے بعد خاتون تھانہ نے مقدمہ درج کیا اور شوہر کو گرفتار کر لیا۔

متاثرہ سلمیٰ کی شادی تقریباً آٹھ برس قبل دلاشنی گاؤں کے رفیق سے ہوئی تھی۔ ان کی چھ اور تین سال کی دو بیٹیاں ہیں۔ ایک لڑکی سلمیٰ کے پاس ہے اور دوسری اس کے شوہر کے پاس ہے۔ادھر متاثرہ کے سسر کا الزام ہے کہ ان کی بہو مائیکے میں رہنا چاہتی ہے اور واپس آنے کے لیے منع کرتی ہے۔ ایسے میں رفیق نے اسے طلاق دینے کے لیے بھی کہا تھا۔

ممبئی کا ماہی گیر بنا راتوں رات کروڑ پتی ، 1.33 کروڑ میں ہوئے "گھول فش” فروخت : ویڈیو دیکھیں

  • پالگھر : یکم سپٹمبر (اردو دنیا نیوز۷۲ ) ممبئی سے قریب مہاراشٹر کے پالگھر ضلع کے ایک ماہی گیر نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ اپنے جال سے اتنی دولت کمائے گا کہ راتوں رات کروڑوں بن جائے گا۔

پالگھر ضلع کے مربے گاؤں کا ایک ماہی گیر چندرکانت تارے ماہی گیری پر مانسون کی پابندی ختم ہونے کے بعد 28 اگست کو پہلی بار اپنی کشتی سمندر میں لے گیا۔

ماہی گیری کے دوران ، اس نے دیکھا کہ جال بھاری ہو گیا ہے اور اس نے فورا اسے باہر نکالا۔ کشتی میں سوار عملے کے ممبران یہ دیکھ کر حیران ہوئے کہ انھوں نے ایک ساتھ میں 150 کے قریب گھول مچھلیاں جال میں پکڑ لیں۔

گھول مچھلی نہ صرف لذیذ ہوتی ہے بلکہ اس میں بہت سی دواؤں کی خصوصیات بھی ہیں اور مختلف ممالک میں اس کی بہت قدر کی جاتی ہے۔ اس کے اعضاء ادویات اور دیگر مہنگی مصنوعات بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

مچھلی کو "سونے کے دل والی مچھلی” بھی کہا جاتا ہے۔

مچھلیوں کی اتنی بڑی تعداد کو دیکھ کر کشتی پر سوار لوگ اپنی خوشی پر قابو نہ رکھ سکے اور اس لمحے کو اپنے موبائل فون پر قید کرنے لگے۔

جب ماہی گیر سمندر سے واپس آئے تو ان کو نیلام کیا گیا اور اس نے تقریبا₹ 1.33 کروڑ کی بولی لگائی۔

چندرکانت کے بیٹے سومناتھ نے اس معاہدے کی تصدیق کی لیکن انہوں نے کہا کہ یہ ابھی مکمل ہونا باقی ہے۔ مسٹر سومناتھ کے مطابق ، گھول مچھلی کے پیٹ میں ایک پاؤچ ہے ، جس کی بیرون ملک بڑی مانگ ہے۔

گھول مچھلی ، سائنسی نام Protonibea diacanthus ، ایک سیاہ دھبے والی کراکر مچھلی ہے جو انڈو پیسفک کے علاقے میں پائی جاتی ہے اور اسے سمندری مچھلیوں کی مہنگی ترین اقسام میں شمار کیا جاتا ہے۔

گھول مچلی کو سونے کی مچھلی بھی کہتا ہے کیونکہ اسکی قیمت گولڈ سی کم نہیں ہوتی

ویکسین کی دونوں خوراک لینے کے باوجود فلمساز فرح خان کورونا پازیٹو

بالی ووڈ کی مشہور و معروف فلمساز و ہدایت کار فرح خان کورونا پازیٹو ہو گئی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ انھوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراک لے لی ہے، اس کے باوجود ان پر کورونا وائرس اثرانداز ثابت ہوا ہے۔ اس بات کی جانکاری فرح خان نے خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ دی ہے۔ فرح خان نے اپنے کورونا پازیٹو ہونے کی اطلاع دینے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ جو بھی افراد ان کے قریب آئے ہیں، وہ احتیاط برتیں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

فرح خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کورونا پازیٹو ہونے سے متعلق جانکاری شیئر کی۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’مجھے بہت حیرانی ہو رہی ہے کہ یہ ہوا… شاید میں نے اپنا کالا ٹیکہ نہیں لگایا تھا۔ کورونا کی دونوں خوراک لینے، اور جنھوں نے دونوں خوراک لے لی ہیں ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کے باوجود میں کووڈ پازیٹو پائی گئی ہوں۔ میں نے ان لوگوں کو پہلے ہی اس بارے میں مطلع کر دیا ہے کہ وہ اپنا ٹیسٹ کروا لیں۔‘‘ پھر انھوں نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی لکھا کہ ’’لیکن پھر بھی اگر میں کسی کو بھول گئی ہوں (میری بڑھتی عمر اور کم ہوتی یادداشت کی وجہ سے) تو پلیز اپنا ٹیسٹ کروا لیں۔ امید کرتی ہوں کہ جلد صحت یاب ہو جاؤں گی۔‘‘

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...