Powered By Blogger

جمعرات, ستمبر 02, 2021

کمزور دل حضرات نہ دیکھیں! ویڈیو: بچے کو بجلی کے جھٹکوں سے بچانے کا بے لوث عمل ستمبر 2, 2021

کمزور دل حضرات نہ دیکھیں!۔ ویڈیو:
بچے کو بجلی کے جھٹکوں سے بچانے کا بے لوث عمل

بہار : پل تک پہنچا سیلاب کا پانی ، سمستی پور - دربھنگہ روٹ پر 14 ٹرینیں منسوخ

بہار : پل تک پہنچا سیلاب کا پانی ، سمستی پور - دربھنگہ روٹ پر 14 ٹرینیں منسوخ(اردو دنیا نیوز۷۲)

سمستی پور: ملک کے کئی علاقے ان دنوں سیلاب سے بری طرح متاثر ہیں۔ بہار میں بھی سیلاب نے کافی تباہی مچائی ہے۔ ریاست کے سمستی پور میں سیلاب کے پانی کی وجہ سے ریل آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔

سمستی پور ریل ڈویژن کے ہایاگھاٹ اسٹیشن کے قریب پل نمبر 16 پر باگمتی ندی کے سلایب کا پانی پہنچ گیا ہے۔ اس کی وجہ سے سمستی پور - دربھنگہ ریلوے لائن پر تیسرے دن بھی ٹرینوں کی آمد و رفت بند رہی۔ جبکہ 14 مسافر اور انٹرسٹی ایکسپریس ٹرینیں پانی بھرنے کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ کچھ ٹرینوں کے روٹ بھی تبدیل کئے گئے ہیں۔

سینئر ڈی سی ایم سرسوتی چندر نے بتایا کہ 02565/66 بہار سمپرک ایکسپریس ٹرین اگلے احکامات تک سیتامڑھی - نرکٹیا گنج سے ہو کر گزرے گی۔ وہیں، 01061/62 پون ایکسپریس کو مظفر پور میں مختصر طور پر منسوخ کر کے مظفر پور سے چلایا جائے گا۔ اسی طرح ٹرین نمبر 04673/74 شہید ایکسپریس سمستی پور اسٹیشن سے چلائی جائے گی۔ ریلوے نے کہا ہے کہ جو مسافر اپنا سفر منسوخ کرنا چاہتے ہیں وہ ٹکٹ واپس کر کے اپنے پیسے واپس لے سکتے ہیں۔

سمستی پور ریلوے ڈویژن کے ڈی آر ایم آلوک اگروال نے کہا کہ سیلابی پانی پل کے گاڈر تک پہنچ گیا ہے، اس لئے ٹرینوں کی آمد و رفت کو منسوخ کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی سطح کم ہوتی ہے یا زیادہ ہوتی ہے، اس پر ہم نظر بنائے ہوئے ہیں۔

تشویشناک خبر: ملک میں کورونا کیسز اور اموات میں کافی اضافہ

•••••••••••

نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 47 ہزار سے زائد نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 500 سے زائد افراد کی موت ہوئی ہیں۔ بدھ کو ملک میں 81 لاکھ نو ہزار 244 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 66 کروڑ 30 لاکھ 37 ہزار 334 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 47092 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 28 لاکھ 57 ہزار 937 ہو گئی ہے۔ اس دوران 35 ہزار 181 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 20 لاکھ 28 ہزار 825 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں فعال معاملے 11402 بڑھ کر تین لاکھ 89 ہزار 583 تک پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران 509 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 439529 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 1.19 فیصد جبکہ صحت یابی کی شرح کم ہوکر 97.48 فیصد پر آ گئی ہے اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔

تبلیغی جماعت پر میڈیا کے ایک گروہ کی خبریں مذہبی منافرت سے پُر تھیں: سپریم کورٹ

::::::::::::::

نئی دہلی: مرکز نظام الدین اور تبلیغی جماعت کے خلاف میڈیا میں چلائی گئی خبروں کے تعلق سے عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ میڈیا کے ایک گروہ کی خبریں منافرت سے پر تھیں اور اس سب پر لگام لگنی چاہیئے۔ جمعیۃ علما ہند، پیس پارٹی وغیرہ کی عرضی پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے خلاف فرضی خبریں چلائی گئیں اور اس سے ملک کی شبیہ داغدار ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ جمعیۃ علما ہند، پیس پارٹی، ڈی جے ہلی فیڈریشن آف مسجد مدارس، وقف انسٹی ٹیوٹ اور عبد القدوس لشکر کی جانب سے دائر کی گئی عرضیوں میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کی رپورٹنگ یکطرفہ تھی اور ان میں مسلم طبقہ کی غلط شبیہ پیش کی تھی۔

عدالت عظمیٰ نے مرکزی حکومت سے پوچھا کہ کیا اس پر لگام لگانے کے لئے آپ کے پاس کوئی نظام موجود ہے؟ آپ کے پاس الیکٹرانک میڈیا اور اخباروں کے لئے تو نظام ہے لیکن ویب پورٹل کے لئے بھی کچھ کرنا ہوگا۔ سپریم کورٹ بنچ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آتا کہ ہر چیز اور ہر موضوع کو فرقہ ورانہ رنگ کیوں دیا جاتا ہے۔ چیف جسٹس این وی رمنا نے مرکزی حکومت سے پوچھا کہ آخر سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر نگرانی کے لئے کمیشن تشکیل دینے کے وعدے کا کیا ہوا؟ اس پر کیا پیشرفت ہوئی ہے۔

گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو ان ٹی وی پروگراموں پر لگام لگانے کے تعلق سے کچھ نہیں کرنے پر پھٹکار لگائی تھی، جس کے اثرات بھڑکانے والے ہوتے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ اس طرح کی خبروں پر لگام لگانا اسی طرح سے ضروری ہے جس طرح سے نظم و نسق کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے احتیاطی اقدامات اٹھانا۔ اس دوران سپریم کورٹ نے دہلی تشدد کے دوران احتیاطی قدم کے طور پر انٹرنیٹ خدمات کو بند کرنے کے فیصلہ کی بھی مثال پیش کی۔

بریکنگ نیوز: بیگ باس فاتح سدارتھ شکلا کی اچانک موت

بیگ باس فاتح سدارتھ شکلا کی اچانک موت

نئی دہلی: اداکار اور ماڈل سدھارتھ شکلا کا آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ، خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ۔ وہ 40 تھے۔
ممبئی کے کوپر ہسپتال کے ایک عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا ، "اسے کچھ قبل اسپتال میں مردہ حالت میں لایا گیا تھا۔”

تبصرے
سدھارتھ نے اپنی ماں اور دو بہنوں کو چھوڑا ہے۔ وہ شو بالیکا وڈھو میں اپنے کردار کے لیے مشہور تھے

کشمیر : سید علی شاہ گیلانی سپرد خاک ، وادی میں احتیاطأ انٹرنیٹ خدمات معطل

کشمیر : سید علی شاہ گیلانی سپرد خاک ، وادی میں احتیاطأ انٹرنیٹ خدمات معطلسرینگر: جموں و کشمیر کے علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی بدھ کی رات انتقال کر گئے۔ علی الصبح 5 بجے انہیں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ ان کی تدفین جموں و کشمیر کے حیدر پورہ میں صبح 5 بجے انجام دی گئی۔ 'آج تک' کی رپورٹ کے مطابق گیلانی کے اہل خانہ چاہتے تھے کہ تدفین صبح 10 بجے کی جائے۔ وہ چاہتے تھے کہ آخری رسومات میں رشتہ دار بھی شامل ہوں لیکن اس کی اجازت نہیں دی گئی۔

تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے جموں و کشمیر میں علیحدگی پسند مہم کی قیادت کرنے والے سید علی شاہ گیلانی کی رحلت کے بعد سیکورٹی فورسز بھی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس کے پیش نظر وادی کشمیر میں کچھ پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ وادی میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ایسا کسی بھی قسم کی افواہ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

سید علی شاہ گیلانی 92 برس کے تھے اور ان کے خاندان میں 2 بیٹے اور 6 بیٹیاں ہیں۔ انہوں نے 1968 میں اپنی پہلی بیوی کی وفات کے بعد دوبارہ شادی کی تھی۔ گیلانی گزشتہ 20 برسوں سے گردے سے متعلقہ بیماری میں مبتلا تھے اور انہیں کچھ دیگر پریشانیوں کا بھی سامنا تھا۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کیا کہ وہ گیلانی کے انتقال پر کی خبر سے غمزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا، "ممکن ہے کہ ہم بیشتر معاملوں میں متفق نہیں رہے ہوں لیکن میں ان کی استقامت اپنے اعتقاد پر کھڑے رہنے کے لئے ان کا احترام کرتی ہوں۔ اللہ انہیں جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے۔ ان کے اہل خانہ اور خیرخواہوں سے میری تعزیت۔''

پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون نے بھی گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

کرناٹک : ویکسین نہیں تو پنشن اورراشن نہیں ؟

کرناٹک : ویکسین نہیں تو پنشن اورراشن نہیں ؟بنگلورو: کرناٹک کے چمراجانگر میں ضلعی انتظامیہ کے متنازعہ فیصلے پر ہنگامہ برپا ہے۔ انتظامیہ کے نئے حکم میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں نے یہاں ویکسین نہیں لی انہیں پنشن اور راشن کا فائدہ نہیں ملے گا۔ تاہم اب کرناٹک حکومت نے ضلعی انتظامیہ کے اس فیصلے سے خود کو دور کرلیا ہے۔دراصل چماراجن نگر کے ڈپٹی کمشنر ایم آر روی نے حال ہی میں کہا تھا کہ بی پی ایل مستحقین اور پنشن کارڈ ہولڈرز کو اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے ویکسین لینے کی ضرورت ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا یہ حکم یکم ستمبر سے نافذ کیا گیا ہے۔ یہاں اس پورے معاملے پر کرناٹک کے وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر نے چہارشنبہ کوکہا ہے کہ مجھے کوئی ویکسین نہیں پنشن کے بارے میں نہیں معلوم۔انہوں نے مزیدکہاہے کہ کچھ اضلاع جیسے یادگیر ، بیدار ، کالابراگی ، چمراجانگر میں ویکسین کے حوالے سے لوگوں میں ہچکچاہٹ پائی جاتی ہے۔ ان اضلاع میں لوگ ویکسین لینے کے لیے آگے نہیں آرہے تھے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ یہ فیصلے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کیے جا سکتے ہیں۔


اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...