Powered By Blogger

پیر, ستمبر 20, 2021

چرن جیت سنگھ چنی آج وزیر اعلی عہدے کا حلف اٹھائیں گے ، کیپٹن امریندر سنگھ کے شامل ہونے پر تعطل

چرن جیت سنگھ چنی آج وزیر اعلی عہدے کا حلف اٹھائیں گے ، کیپٹن امریندر سنگھ کے شامل ہونے پر تعطل





چنڈی گڑھ: چرن جیت سنگھ چنی آج صبح 11 بجے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔ ایسی خبریں ہیں کہ چرن جیت سنگھ چنی کے ساتھ دو نائب وزرائے اعلیٰ بھی حلف لے سکتے ہیں۔ حالاں کہ ابھی اس کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حلف برداری کے بعد چرن جیت سنگھ چنی کانگریس صدر سونیا گاندھی سے بات چیت کے بعد کابینہ سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ پنجاب کانگریس کے انچارج ہریش راوت نے چرن جیت سنگھ چنی کی حلف برداری تقریب کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی چاہتے ہیں کہ ریاست میں دو نائب وزرائے اعلیٰ ہوں گے۔

چرن جیت سنگھ چنی کی حلف برداری تقریب کی تیاریاں زوروشور سے چل رہی ہیں۔ راہل گاندھی، نوجوت سنگھ سدھو، سابق وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ سمیت کئی لیڈروں کو حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کے لیے دعوت دی گئی ہے، لیکن سوال اٹھ رہے ہیں کہ امریندر سنگھ، نئے وزیر اعلیٰ چرن جیت سنگھ چنی کی حلف برداری تقریب میں شامل ہوں گے؟ پنجاب کانگریس کے انچارج ہریش راوت نے کہا، 'نئے وزیر اعلیٰ کا نام کل ہی طے ہوگیا تھا۔ پارٹی چرن جیت سنگھ چنی کے نام پر پہلے سے متحد تھی۔

ہماری کوشش ہے کہ وزیراعلیٰ کی حلف برداری تقریب میں کیپٹن امریندر سنگھ بھی آئیں، یہ طے انہیں کرنا ہے کہ وہ آرہے ہیں کہ نہیں۔ ہم نے ان سے (کیپٹن امریندر سنگھ) ابھی بات کرنے کی کوشش کی تھی۔ ہم کل صبح بھی ان سے بات چیت کریں گے۔ ہمارے اراکین اسمبلی چاہتے ہیں کہ ریاست میں دو نائب وزرائے اعلیٰ ہوں۔ کچھ ناموں پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ ہم دو نائب وزرائے اعلیٰ کے نام جلد بتائیں گے'۔

کیپٹن امریندر سنگھ نے دے دیا تھا استعفیٰ

واضح رہے کہ کیپٹن امریندر سنگھ نے گزشتہ دن بے عزت کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد کانگریس اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں تجاویز منظور کی گئی، جس میں کانگریس اعلیٰ کمان کو نئے وزیر اعلیٰ پر فیصلہ لینے کا اختیار دے دیا گیا تھا۔ پارٹی اعلیٰ کمان نے پنجاب کی سیاست کے لئے اہم فیصلہ لیتے ہوئے چرن جیت سنگھ چنی کو نیا وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا۔ حالاں کہ کانگریس کے ایک لیڈر نے امریندر سنگھ کے جانشیں کے لیے سدھو کو منتخب کئے جانے کے امکان کو خارج کرنے کو لے کر آگاہ کیا تھا۔ نیوز 18 سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس کے ایک لیڈر نے نام نہ چھاپنے کی شرط پر کہا تھا کہ اگر نوجوت سنگھ سدھو فوراً وزیر اعلی نہیں بنتے ہیں تو وہ اگلے سال ہونے والے الیکشن سے پہلے پی سی سی کے سربراہ کے طور پر کام کرنا جاری رکھیں گے۔ سدھو کے قریبی لیڈر نے بتایا کہ اب یہ واضح ہے کہ باس کون ہوگا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ وزیر اعلیٰ کون ہے۔ سابق کرکٹر سدھو کو ہی 'مین آف دی میچ' کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

راہل گاندھی نے چرنجیت چنی کو دی مبارکباد

کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے سینئر لیڈر چرنجیت سنگھ چنی کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ چرنجیت سنگھ چنی جی کو نئی ذمہ داری کے لیے مبارکباد۔ پنجاب کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو ہمیں ہرحال میں پورا کرنا چاہیے۔ ان کا بھروسہ سب سے اہم ہے۔ کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی انہیں مبارک باد دی اور کہا کہ کانگریس نے نئی تاریخ رقم کی۔ ایک دلت ساتھی، سردار چرنجیت چنی پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنایا۔ ہرغریب ساتھی اور کارکن کو بنایا طاقتور۔ تاریخ گواہ ہے کہ آج کا یہ فیصلہ پنجاب اورملک کے ہر محروم اور پسماندہ ساتھی کے لیے امید کی ایک نئی کرن بنے گا اور نئے دروازے کھولے گا'۔


یوگی حکومت کے ساڑھے چار سال فسادات سے پاک !

یوگی حکومت کے ساڑھے چار سال فسادات سے پاک !





اپنی تعریف آپ .ناکامیوں کا تذکرہ نہیں
چیف منسٹر یو پی کی پریس کانفرنس

لکھنؤ:اترپردیش کے اسمبلی انتخابات سے قبل اتوار کو ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ساڑھے چار سالہ میعاد کارکا رپورٹ کارڈ پیش کیا۔ اس دوران انہوں نے اپنے میعاد کار میں فسادات سے پاک یوپی کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مافیاؤں پر بھی لگام لگی ہے ۔وزیر اعلی نے آج لکھنؤ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے میعاد کار کی حصولیابیوں کو شمار کرایا۔اس دوران انہوں نے سماج وادی پارٹی(ایس پی)اور بی ایس پی کی سابقہ حکومتوں کی تنقید کرتے ہوئے ریپ اورخواتین کے خلاف ہونے والے واقعات میں آئی کمی کے لئے این سی آربی کے اعدادوشمار کا بھی حوالہ دیا۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اور بہتر حکمرانی کے اعتبار سے یوپی جیسی ریاست میں 4.5سال کا میعادکار پورا کرنا کافی اہم رہا ہے ۔ ملک میں یوپی کے سلسلے میں نظریہ میں تبدیلی ہوئی ہے ۔یہ وہی یوپی ہے جہاں پہلے فسادات ہوا کرتے تھے لیکن گذتہ 4.5سال میں کوئی بھی فساد نہیں ہوا ہے ۔چیف منسٹر نے فسادات نہ ہونے کا ذکرکیا لیکن ماب لنچنگ کو بھول گئے۔ ان گنت انکاؤنٹرس کا بھی تذکرہ نہیںک یا ۔ کورونا اموات اور دریائے گنگا میں بہتی نعشوں نے تو ساری قوم کے ہوش اڑا دیئے تھے مگر یوگی نے بڑی آسانی سے اسے بھی فراموش کردیا ہے ۔ لڑکیوں اور خواتین کے خلاف جرائم کا بھی چیف منسٹر یو پی نے کوئی ذکر نہیں کیا ۔ انہوں نے صرف اپنی تعریف آپ پر توجہ مرکوز کی اور اپنی حکومت کی نام نہاد کامیابیوں کا دعویٰ کرتے رہے ۔ہم نے جرائم پیشہ افراد سے ان کی ذات اور مقام اور مذہب کی پرواہ کئے بغیر قانون کے ڈھانچے کے تحت سختی سے پیش آئے ۔1800کروڑ روپئے سے زیادہ کی سرکاری ملکیت ضبط کی گئی ہے اور مجرمین کے غیر قانونی قبضہ جات ک منہدم کیا گیا ہے ۔اپنی حکومت کے میعاد کار کی حصولیابیاں شمار کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس میں سال 2016-17میں یوپی 14یوں مقام پر تھا اب وہ دوسرے نمبر پر ہے ۔3لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ ملک کی پہلی ڈسپلے یونٹ یوپی میں قائم ہوئی ہے ۔اور چین سے سرمایہ آیا ہے جو کہ یوپی کے لئے ایک حصولیابی ہے ۔انہوں نے دعوی کیا کہ یوپی میں ایک کروڑ 61لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو یوپی کے اندر ہی روزگار دستیاب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔شفاف طریقے سے ساڑھے چار لاکھ نوجوانوں کی سرکاری نوکری دی جاچکی ہے ۔گناکسانوں کے لئے حکومت کے کام کو شمار کراتے ہوئے یوگی نے کہا سال 2017سے اب تک ساڑھے چار سالوں میں ایک لاکھ 43ہزار کروڑ روپئے گنا بقایہ جات کی ادائیگی کی گئی ہے ۔سال 2007 تا2017کے درمیان درمیان متعدد چینی ملوں کو فروخت کی گئیں۔ کسانوں کے پیٹ پر لاد مارا گیا۔ کسان خود کشی کرنے کو مجبور ہوئے ۔ہماری حکومت نے بند چینی ملوں کو چلانے کا کام کیا۔گنا کسانوں کو وقت پر ادائیگی کی گئی اور نئی چینی ملوں کو لگانے کا کام کیا

امیر الہند مولانا ارشد مدنی کے ہاتھوں نئی دہلی میں " مدنی -100 " مفت کوچنگ سینٹرکا افتتاح

امیر الہند مولانا ارشد مدنی کے ہاتھوں نئی دہلی میں " مدنی -100 " مفت کوچنگ سینٹرکا افتتاح



نئی دہلی: قوم کو پسماندگی ، مایوسی اور احساس کمتری سے باہر نکالنے کا واحد راستہ تعلیم ہے ، انسانی تاریخ شاہد ہے دنیا میں انہیں قوموں کو ترقی اور سرخ روئی حاصل ہوئی ہے جو تعلیم تافتہ تھیں ، اور جن قوموں نے خودکو تعلیم سے الگ رکھاتباہی اور پسپائی ان کا مقدربن گئی ، ان خیال کااظہار کل جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولاناسید ارشدمدنی نے نئی دہلی میں مالی اعتبارسے کمزورطلباء کے لئے ''مدنی۔100''کے نام سے ایک مفت کوچنگ سینٹرکا افتتاح کرتے ہوئے کیا ، قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ مفت کوچنگ سینٹرمولانا حسین احمد مدنی چیئرٹیبل ٹرسٹ دیوبند اور ہندگرواکیڈمی دہلی کے باہمی تعاون سے شروع کیا گیا ہے ، مولانا مدنی نے کہا کہ اس سینٹرکے قیام کا مقصدذہین مگر مالی اعتبارسے کمزورطلباء کو مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے تیارکرنا ہے ، اس کے لئے دسویں ، گیارہویںاور بارہویں پاس طلباء کا انتخاب ٹسٹ کے ذریعہ ہوگا ، یہ ایڈمیشن کم اسکالرشپ ٹسٹ ہوگا اور جن بچوں کا انتخاب ہوگا انہیں سوفیصدتک اسکالرشپ مہیاکرائی جائے گی۔

دھونی کی چنئی سپر کنگس نے ممبئی کو ہرایا ، پوائنٹس میں سب سے اوپر

دھونی کی چنئی سپر کنگس نے ممبئی کو ہرایا ، پوائنٹس میں سب سے اوپر




مہندر سنگھ دھونی کی چنئی سپر کنگس نے آئی پی ایل 2021 کے دوسرے ہاف کے پہلے میچ میں ممبئی انڈینس کو 20 رن سے شکست دے دی ۔ چنئی نے 20 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر 156 رن بنائے تھے اور ممبئی انڈین اس ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 136 رن ہی بنا پائی ۔ اس جیت کے ساتھ چنئی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر ہو گئی ہے۔

چنئی سپر کنگس کے سلامی بلے باز رتو راج گائکواڈ مین آف دی میچ چنے گئے ۔ انہوں نے ٹیم کے لئے اوپننگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر 88 رن بنائے۔ چنئی کے ذریعہ پیش کئے گئے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ممبئی انڈینس کی چنئی کی طرح شروعات اچھی نہیں رہی اور 40 رن کے اندر ہی تین وکٹ گنوا دئے ۔ چنئی کی جانب سے دیپک چاہر نے ممبئی کو شروعاتی جھٹکے دئے۔

سلامی بلے باز رتوراج گائیکواڈ کی 88 رن کی شاندار اننگز سے چنئی سپر کنگز نے پاور پلے کی لڑکھڑاہٹ سے ابھرتے ہوئے آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے کے پہلے مقابلے میں 20 اوورز میں چھ وکٹ پر 156 رن کا چیلنجنگ اسکور بنا یا ۔

چنئی کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن اس کا آغاز خراب رہا اور اس نے چھ اوور کے پاور پلے میں صرف اپنے چار وکٹ صرف 24 رن تک گنوا دیے لیکن اس کے بعد گائیکواڈ نے رویندرا جڈیجہ کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے81 رن کی عمدہ شراکت داری کر کے ٹیم کومشکل سے باہر نکال لیا ۔ انہوں نے پھر ڈوین براوو کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 39 رن جوڑے۔

انہوں نے چوکا مار کر اپنی مسلسل چوتھی نصف سنچری مکمل کی ۔ چنئی نے آخری چار اوورز میں 69 رن بنائے جس سے ان کا اسکور 150 کے پار پہنچ گیا۔

گائیکواڑ نے 58 گیندوں پر 88 رن میں نو چوکے اور چار چھکے لگائے ۔ انہوں نے اننگز کی آخری گیند پر چھکا بھی لگایا ۔ جڈیجہ نے 33 گیندوں پر 26 رن بنائے جبکہ براوو نے آٹھ گیندوں پر 23 رن میں تین چھکے لگائے ۔ براوو نے 19 ویں اوور میں ٹرینٹ بولٹ کی پہلی دو گیندوں پرچھکے لگائے۔

چنئی کی اننگز کے آغاز پر فاف ڈو پلیسی اور معین علی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے جبکہ امباتی رائیڈو کھاتہ کھولے بغیر ہی ریٹائر ہو گئے ۔ واضح رہے سریش رائنا چار رن اور دھونی تین رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لیکن اس کے بعد میدان پر رتو راج کا راج چلا اورانہوں نے بہترین اننگز کھیلی اور ٹیم کو لڑنے لائق سکور تک پہنچا دیا ۔ ممبئی کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 35 رن کے پر دو وکٹ اورایڈم ملنے نے 21 رن پردووکٹیں حاصل کیں جبکہ اپنا 100 واں آئی پی ایل میچ کھیل رہے جسپریت بمراہ نے 33 رن پر دو وکٹ حاصل کئے ۔

اتوار, ستمبر 19, 2021

دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کی یکساں اہمیت و ضرورت ، جمعية نے ضرورت کے حساب سے ہمیشہ کام کیا ہے ۔ مولانا سید ارشد مدنی

دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کی یکساں اہمیت و ضرورت ، جمعية نے ضرورت کے حساب سے ہمیشہ کام کیا ہے ۔ مولانا سید ارشد مدنینئی دہلی، دینی و دنیاوی دونوں تعلیم کے حصول کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جمعیۃ علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہاکہ مسلمانوں کی ترقی کے لئے دونوں تعلیم کی یکساں اہمیت و ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات انہوں نے مولانا حسین احمد مدنی چیریٹبل ٹرسٹ دیوبند اور ہند گرو اکیڈمی دہلی کے باہمی تعاون سے آئی آئی ٹی، این ای ای ٹ، جے ای ای کی تیاری کے لئے کوچنگ سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ اس سنٹر میں پانچ سو طلبہ کی گنجائش ہے جس میں سو غریب مگر صلاحیت مند بچوں کو مفت کوچنگ فراہم کی جائے گی جس میں ہندو بچے بھی شامل ہوں گے۔یہ سنٹر دہلی اور دیوبند دونوں جگہ پر کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ آج جس طرح مسلم قوم کو عالم دین، مفتی، قاضی کی ضرورت ہے اسی طرح، ڈاکٹرس، انجینئرس، وکیل، سول سرونٹ، سائنس داں،اساتذہ اور پروفیسر س وغیرہ کی ضرورت ہے تاکہ وہ مسلمانوں کے خلا کو پرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم مدرسے کے لوگ ہیں، ایک بدلے دسیوں مدرسے قائم کرسکتے ہیں لیکن عصری ادارے ہمارے لئے قائم کرنا مشکل تھا لیکن ہم نے احباب کے تعاون سے اس سمت میں قدم بڑھایا اور آج دیوبند میں اسکول، بی ایڈ کالج، ڈگری کالج اور لڑکیوں کے لئے شہر کے وسط میں ایک اسکول چل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے لوگ ہر میدان میں اسی وقت اپنا قدم جما سکتے ہیں جب ان کی اسکول کی تعلیم معیاری ہو۔ انہوں نے کہاکہ اگر اسکول کی تعلیم معیاری ہوگی تو وہ کہیں بھی داخلہ لے سکتے ہیں اور کہیں سے بھی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ مولانا مدنی نے کہا کہ آزادی کے بعد جمعیۃ علمائے ہند نے دینی ادارے قائم کرنے پر زیادہ توجہ دی کیوں کہ اس وقت دین کی حفاظت کرنا ضروری تھا اور دین کی حفاظت دینی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ جمعیۃ علماء نے کبھی بھی نہیں کہا کہ اسکول، کالج نہ کھولے جائیں بلکہ اہل ثروت لوگوں سے اپیل کی کہ وہ دنیا وی ادارے قائم کریں جس میں مسلمان بچے عصری تعلیم حاصل کرسکیں۔ ساتھ انہوں نے ایسی تعلیم پر زور دیا کہ جو دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت بھی سنوارے اور اس کی افادیت صرف دنیا تک محدود نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علمائے ہند نے ہمیشہ ضرورت کے حساب سے کام کیا ہے اور مسلم قوم کو جس کی ضرورت پڑی اسی ضرورت کے تحت کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد ہزاروں کی تعداد میں فسادات ہوئے جس کے شکار مسلمان بنے، جمعیۃ علمائے نے راحت رسانی اور بازآبادکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اورمسلمانوں کو نہ صرف سہارا دیا بلکہ انہیں کھڑا کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ جہاں تک ہم پہنچ سکتے تھے وہاں پہنچے اور راحت رسانی اور بازآبادکاری کا کام کیا۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ہم نے راحت رسانی اور بازآبادکاری کے کام میں کبھی مذہب نہیں دیکھا بلکہ مسلمانوں کے ساتھ ہندو اور دیگر مذاہب کے لوگوں کو بھی شامل کیا۔ا نہوں نے کہاکہ دور دراز علاقے دینی تعلیم کی روشنی سے دور تھے، دیوبند کے فضلاء نے جہالت کی تاریکی کو دور کرتے ہوئے دین کی روشنی پھیلائی اور اس وقت پورے ملک میں مدارس کے جال بچھے ہوئے ہیں۔ مولانا ارشد مدنی نے اس اعتراف کے ساتھ کہ جمعیۃ علمائے ہند سارے کام نہیں کرسکتی اور نہ ہی اس کے پاس سارے کام کرنے کے وسائل ہیں، لیکن اس کے باوجود ہم نے مسلم بچوں کو دینی تعلیم سے بہرہ ور اور مسابقتی میدان میں ان کی کامیابی کے لئے ہم نے کام شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ہم نے آئی آئی ٹی۔جے ای ای اور این ای ای ٹی کی تیاری کے لئے کوچنگ کی شروعات کی ہے لیکن بہت جلد سول سروس کی تیاری کے لئے بھی اکیڈمی کی بنیاد ڈالیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا نشانہ شہر کے ساتھ دیہی علاقوں کے بچے ہیں جو صلاحیت مند ہوتے ہیں لیکن وسائل سے محروم ہونے کی وجہ سے وہ آگے نہیں بڑھ پاتے اور نہ ہی رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے مسابقتی امتحان میں کامیاب ہوتے ہیں۔ ایسے بچوں پر ہماری توجہ مرکوز رہے گی اور اس میں صلاحیت مند ہندو بچے بھی شامل ہیں۔ ہند گرو اکیڈمی کے سربراہ نور نواز خاں نے کوچنگ سنٹر کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہم اس تعلیمی ادارہ کے ذریعہ گاؤں گاؤں تک پہنچیں گے اور بعد اس میں آئی آئی ٹی۔جے ای ای اور این ای ای ٹی کی تیاری کے ساتھ ایس ایس سی کی تیاری بھی کرائی جائے گی۔ واضح رہے کہ جمعیۃ علمائے ہند نے یہ پروگرام مدنی 100 کے نام سے شروع کیا گیا ہے۔

چرنجیت سنگھ چنی ہوں گے پنجاب کے اگلے وزیر اعلیٰ، راہل گاندھی نے دی مبارک باد

نئی دہلی: کانگریس نے کیپٹن امریندر سنگھ کے استعفیٰ کے بعد پنجاب حکومت میں کابینہ وزیر رہے چرنجیت سنگھ چنی کو ریاست کا نیا وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان کیا ہے، پنجاب کانگریس کے انچارج ہریش راوت نے ٹوئٹ کر کے اتوار کے روز یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ چرنجیت سنگھ چنی کو متفقہ طور پر کانگریس قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے،.

دریں اثنا چنڈی گڑھ میں موجود کانگریس کے مرکزی انچارج اجے ماکن نے کہا ہے کہ چرنجیت سنگھ چنی گورنر سے مل کر آج ہی حکومت سازی کا دعویٰ کریں گے

تیجسوی نے نتیش حکومت کوبتایا را کشک راج ، خواتین محفوظ نہیں

تیجسوی نے نتیش حکومت کوبتایا را کشک راج ، خواتین محفوظ نہیں




پٹنہ، 19 ستمبر۔ بہار قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے ویشالی کی کرنوتی بہی میں لڑکی کے قتل معاملے پر نتیش حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔نتیش حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے تیجسوی یادو نے ا ن کے دور حکومت کو راکشک راج بتایا ہے۔ تیجسوی یادو نے بہار میں خواتین اور لڑکیوں کی عصمت دری کے واقعہ سے متعلق اعداد و شمار کے ذریعے نتیش حکومت پر حملہ کیا ہے۔ اتوار کی صبح 10.28 بجے قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے ٹویٹ کیا کہ بہار میں ہر مہینے 500 سے زیادہ عصمت دری ہو رہی ہے ، یعنی تیجسوی کے مطابق بہار میں روزانہ اوسطا 16 16 لڑکیوں اور خواتین کی عصمت دری ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تیسرے نمبر کی پارٹی کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت والی این ڈی اے حکومت میں نابالغ لڑکیوں ، بہنوں اور خواتین کے خلاف وحشیانہ جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت خاموش ہے۔ تیجسوی نے کہا کہ بہار میں کوئی بہن اور بیٹی محفوظ نہیں ہے۔ 16 سالہ این ڈی اے حکومت کی ڈبل انجن پریشان کن غلط کاریوں کی وجہ سے یہاں راکشک راج قائم کیا گیا ہے۔ ہر روز کوئی نہ کوئی دل دہلا دینے والے گھناونے واقعات سننے کو ملتے ہیں اور حکومت کھلے عام مجرموں کی حفاظت کرتی ہے۔تیجسوی نے کہا کہ نتیش حکومت عصمت دری کرنے والوں کی محافظ ہے۔ ہر روز سینکڑوں ماوں اور بہنوں کی عصمت لوٹا جاتا ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔ مجرموں میں کوئی خوف نہیں ہے۔ معزز وزیر داخلہ ومحکمہ داخلہ کی قیادت میں بہار پولیس شراب بندی کے نام پر اپنی لوٹ میں مست اور مصروف ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ منگل کے روز لڑکی اپنے گھر سے کوچنگ کے لیے نکلی تھی۔ لیکن کوچنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی گھر واپس نہیں آئی۔ اس کے اہل خانہ نے اپنی سطح سے تلاش کے دوران ہی بدھ کے روز چانور سے لاش برآمد کی۔واقعہ کی اطلاع پر پہنچی مہنار تھانہ کی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال حاجی پور بھیج دیا تھا۔


IPL match dekhne ke liye is link click Karen
Please download this app for live  
streaming.
 https://play.google.com/store/apps/details?id=com.asadapps.live.ten.sports

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...