مدھیہ پردیش میں قدرت کا قہر ، بارش کے درمیان آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد ہلاک
مدھیہ پردیش میں تیز بارش کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے سے الگ الگ مقامات پر پانچ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ایک خاتون کے آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے بری طرح جھلسنے کی خبر بھی موصول ہو رہی ہے۔ یہ حادثے مرینا اور بیتول علاقوں میں پیش آئے ہیںملی جانکاری کے مطابق مرینا ضلع کے امباہ میں منگل کو تیز بارش کے درمیان آسمانی بجلی گری۔ اس حادثے میں ایک پتھر کے کاروباری سمیت تین کی موت ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ تیز بارش ہو رہی تھی تبھی اپنے دفاع کے لیے پتھر کاروباری رام ویر سنگھ تومر، چار پہیہ گاڑی چلانے والا لوکیندر تومر اور ٹریکٹر ڈرائیور دھرم ویر پرجاپتی نے محفوظ مقام کا سہارا لیا، لیکن ان کے لیے یہ محفوظ جگہ ہی موت کی وجہ بن گئی۔ سبھی ایک جگہ پر اکٹھا ہوئے تبھی بارش کے دوران تیز آواز کے ساتھ آسمانی بجلی پتھر پر گری اور تینوں اس کی زد میں آ گئے۔ زخمی حالت میں تینوں کو امباہ اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سبھی کو مردہ قرار دے دیا۔اسی طرح کا حادثہ بیتول ضلع میں بھی ہوا جہاں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور ایک خاتون بری طرح جھلس گئی۔ حادثہ آملہ بلاک کے تحت آنے والی گرام پنچایت ٹھانی میں ہوا ہے۔ آملہ کمیوٹی ہیلتھ سنٹر کے بلاک میڈیکل افسر اشوک نرورے نے بتایا کہ منگل کو اچانک موسم بدلا اور گرج و چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے لگی۔ اسی دوران آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے گرام پنچایت ٹھانی میں شیولال، سمپت اور رادھیکا سبھی قبائلی جھلس گئے۔ ان میں سے شیولال اور سمپت قبائلی کی حالت زیادہ سنگین ہونے سے علاج کے دوران دونوں کی موت ہو گئی۔ رادھیکا کی حالت اس وقت سنگین بنی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر نرورے نے بتایا کہ رادھیکا کا علاج کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں چل رہا ہے۔بدھ, ستمبر 22, 2021
مدھیہ پردیش میں قدرت کا قہر ، بارش کے درمیان آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد ہلاک
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈاکٹر احمد على برقی اعظمی کا استقبال ، محشر خیال و روح سخن کا اجرا
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
آج بھی خوب برسیں گے بادل مگر کہاں کہاں۔۔۔؟

نئی دہلی: اترپردیش ، ہریانہ ، دہلی اور راجستھان کے کئی علاقوں میں بارش شروع ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج ان ریاستوں میں درمیانے سے بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہی گھر سے نکلیں۔
ہماچل میں اب بھی بارش جاری ہے۔ منگل کو بھی کئی مقامات پر شدید بارش کی وجہ سے نقصان ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو ریاست کے کولو ، کنور ، لاہول کے علاوہ نو اضلاع میں بارش کا الرٹ ہے۔ اس کے علاوہ تیز آندھی بھی ہو سکتی ہے۔ اتراکھنڈ کے پہاڑی اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات تک دہرادون ، نینی تال ، پاوری ، الموڑہ اور پتھورا گڑھ کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔
ہماچل پردیش میں اگلے دو دن تک موسلادھار بارش کے امکان کے پیش نظر یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہاں نمائش کم ہو جائے گی اور درجہ حرارت میں 2-3 ڈگری تک کمی کا بھی امکان ہے۔ اسی دوران ، محکمہ موسمیات کی جانب سے بدھ کی صبح 4.30 بجے کی گئی ٹویٹ کے مطابق ، آج بھی دہلی این سی آر میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ نے کہا ، 'بدھ کے روز بھی ملک کے دارالحکومت دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس تسلسل میں ، دہلی کے صفدر جنگ ، وسنت کنج پالم اور این سی آر غازی آباد چھپرولا ، نوئیڈا ، دادری ، گریٹر نوئیڈا کو آج مون سون بارش بھگو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ، یوپی کے کئی مقامات جیسے پانی پت ، گنور ، ہوڈل سکوٹی ٹانڈا ، ہستیناپور ، چاند پور ، بڑاؤٹ ، دولالہ ، باغپت ، میرٹھ ، مودی نگر ، بلندشہر ، خورجا میں اگلے دو گھنٹوں میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں ہونے والی بارش نے ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
صرف 20 دنوں میں ملک کی ریاستوں میں ہونے والی بارشوں سے سائنسدان حیران ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ستمبر میں اب تک عام بارش کا 27 فیصد بارش ہوچکی ہے اور آنے والے 10 دنوں میں کئی ریاستوں میں شدید بارشوں کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے منگل کو جاری کردہ اپ ڈیٹ کے مطابق اب اگلے 4 روز تک ملک کی مختلف ریاستوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ نے کہا کہ آج مغربی بنگال اور اڈیشہ کے کچھ علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ اگلے چار دنوں تک راجستھان اور گجرات کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
اس کے ساتھ ہی اتراکھنڈ میں 25 ستمبر تک بھاری بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 22 ستمبر کو ہماچل پردیش ، پنجاب اور ہریانہ میں شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 ستمبر تک مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
ریاست گوا میں اروند کیجریوال نے بے روزگاروں کو الاؤنس سمیت کیے یہ 7 بڑے اعلانات
ریاست گوا میں اروند کیجریوال نے بے روزگاروں کو الاؤنس سمیت کیے یہ 7 بڑے اعلانات
دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر ارویند کیجریوال نے اقتدار میں آنے پر گوا کے لوگوں کو 300 یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی کیجریوال نے کہا کہ ہر گھر سے ایک بے روزگار شخص کو ملازمت دی جائے گی کام کی تلاش کر رہے بے روزگار لوگوں کو جب تک نوکری نہیں ملتی تب تک انہیں 3 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس ملے گا۔ اگلے سال پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ ان میں گوا اسمبلی انتخابات 2022 بھی شامل ہے۔ ارویند کیجریوال نے حکمراں بی جے پی اور کانگریس کا مقابلہ کرنے کے لیے گوا میں سات بڑے اعلانات کیے ہیں۔ کیجریوال نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آئی تو وہ بدعنوانی کو روک دے گی اور ریاست کے نوجوانوں کے لیے روزگار کو یقینی بنائے گی۔ کیجریوال نے کہا کہ مقامی لوگوں کو نجی ملازمتوں میں 80 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
یوپی الیکشن ، مسلمانوں کو رجھانے کی کوشش حبیب الرحمن اعظمی
یوپی الیکشن ، مسلمانوں کو رجھانے کی کوشش حبیب الرحمن اعظمی
پوپی اسمبلی الیکشن ٢٠٢٢ء جیسے جیسے قریب آرہا ہے ، سیاسی گلیاروں میں چہل پہل بڑھتی جارہی ہے اور ہر چھوٹا بڑا نیتا اور لیڈر ، عام آدمی سے بڑے خلوص ومحبت سے ملتا دکھائ دے رہا ہے ، ہمیشہ کی طرح یہ ایک معمول بن چکا ہے اور عوام بھی سب کچھ جانتے اور دیکھتے ہوئے بھی خواہی نہ خواہی ان کے وعدوں کے آگے جھک جاتی ہے۔بڑی الجھن اس وقت ہوتی ہے جب عوام کی نگاہ میں کوئ لیڈر ان کی توقعات اور امیدوں پر کھرا نہیں اترتا اور جیت کے بعد الیکشن سے پہلے کیے گئے اپنے وعدوں کو بھول کر عوام کی خبرگیری تک نہیں کرتا ، حتی کہ عوام کی بھلائ وخیرخواہی اور ترقیاتی مسائل سے بھی اسے خاطر خواہ کوئ دل چسپی نہیں ہوتی اور عوام کو پیش آمدہ مشکلات ومسائل سے آنکھ بند کیے اپنے مفاد کے حصول میں مشغول رہتا ہے ، لیکن بڑی بے شرمی کے ساتھ الیکشن آتے ہی وہ بھی ایک نئے ڈھونگ اور کچھ نئے وعدوں کے ساتھ پھر میدان میں اتر آتا ہے اور عوام کے دروازوں پر جاجاکر ان سے اپنے لیے ووٹ کی بھیک مانگتا ہے۔
ان سے سرعام سوال ہونے چاہییں کہ اپنی مدت کار کے دوران کون سے ترقیاتی کام کیے ؟ عوامی فلاح وبہبود کے وہ کون سے اعمال ہیں جو تم نے انجام دیے ، جمہوریت میں حکومت عوام کے سامنے جواب دہ ہوتی ہے ، اگر حکمرانواں کا محاسبہ ختم ہوجائے تو جمہوریت کی روح مٹ جاتی ہے اور پھر شیطنیت ، فرعونیت ونمرودیت سر ابھارنے لگتی ہے۔
سیاست خدمت خلق کا دوسرا نام ہے ، اسلام نے اس کی حوصلہ افزائ کی ہے ، یہ دین داری اور دیانت داری کو چاہتی ہے ، علم و فضل اور تقوی اس کے لازمی جزء ہیں ، عوامی مسائل کی مکمل معلومات اور ان کے حل کی بھرپور کوشش اور عوام کی راحت اور فلاح وترقی کے کام کرنا ہی سیاست کا بنیادی مقصد ہے ، اگر یہ مقصد فوت ہو یا اس سے انحراف کیا جائے تو وہ سیاست نہیں ہے۔
موجودہ زمانے میں خاص طور سے ہمارے ملک میں سیاست کا جو تصور اور اس تعلق سے جو نظریہ قائم ہوچکا ہے وہ یقیناً قابل اصلاح بھی ہے اور لائق فکر بھی ، ظلم و تشدد اور نفرت وعداوت کی نجاستوں نے سیاست جیسے خدمت کے پلیٹ فارم کو اس قدر آلودہ اور متعفن کردیا ہے کہ اب دیانت داروں کا وہاں سے گزرنا بھی جوئے شیر لانے کے مرادف ہے ، ہرقسم کے جرائم اور گھناونی حرکات واعمال میں ملوث لوگ سیاست میں بڑے محترم سمجھے جاتے ہیں اور موجودہ لیڈران کی زندگیوں کا جائزہ لیا جائے تو بہت کچھ عیاں ہوجاتا ہے۔
گزشتہ چند سالوں میں جس تیزی سے ملک کا منظرنامہ تبدیل ہوا ہے اور گویا پورا ملک ہی بدل چکا ہے وہ قابل حیرت ضرور ہے اور اسلامیان ہند کے لیے باعث تشویش بھی ہے۔
ایک ایک دن اور ایک ایک رات کا اگر حساب لگایا جائے تب بھی کوئ دن ایسا نہ ہوگا جب اہل اسلام کے تعلق سے کچھ نئ سازش ، نئ پلاننگ اور نیا حربہ نہ ہوا ہو ، اعلی سے ادنی اور ادنی سے اعظم سب مسلم طبقہ کے بارے میں زبان وعمل سے ظاہر کرچکے ہیں اور دلوں کے عزائم کو کھل کر کہ چکے ہیں ، لیکن مسلمان کتنا بھولا ہے کہ اپنے اوپر ظلم کرنے والوں کو بھی بہت جلد معاف کردیتا ہے اور ان ظالموں کا ساتھ دینے والوں کو بھی اپنا دوست بنالیتا ہے۔
ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ الیکشن کا موقع ہو اور سیاسی پارٹیاں مسلمانوں سے ہمدردی کا اظہار نہ کریں ، ان کو معلوم ہے مسلمان ہمارا ووٹ بینک ہے ، ان سے کچھ وعدے کرلو ، کچھ لوگوں کو اپنے قریب کرلو اور اسے اپنے مفاد کے لیے استعمال کرلو اور بس ۔۔۔۔
وہ پارٹیاں جن کی بنیاد سیکولرزم پر ہونے کا دعوی کیا جاتا رہا ہے ، ہر ایک میں مسلمان چہرے موجود ہیں ، لیکن آغاز سے انجام تک کی تاریخ دیکھ لیجیے ، بریانی میں تیزپات سے زیادہ حیثیت نہیں۔
عوامی مسائل بے شمار ہیں اور روز بروز ان میں اضافہ ہی ہورہا ہے ، مشکلات اور پریشانیاں ایک عام انسان کے گلے سے چپک کر رہ گئ ہیں ، شدید گرانی نے عام آدمی کا جینا مشکل کردیا ہے ، لیکن مجال ہے کہ کوئ ان مسائل کو اٹھائے اور نکمی و ناکام حکومت کا محاسبہ کرے۔
کس بنیاد پر تم مسلمانوں سے ووٹ کا مطالبہ کررہے ہو ، تمہارے لب تو اس وقت سلے ہوئے تھے جب مسلم نوجوانوں کی ماب لنچنگ ہورہی تھی ، تم اس وقت خاموش تماشائ بنے تھے ، جب مسلمان کالے قانون کا شکار بن رہا تھا اور جیلوں میں ٹھونسا جارہا تھا ، کیا تم نے کسی بےگناہ مسلمان کو رہا کرایا ؟ اس کے مقدمہ کی پیروی کی ؟ بے قصور مارے گئے مسلمانوں کی بیوہ عورتوں اور یتیم بچوں کی داد رسی کی ؟ مظلوموں سے ہمدردی کی اور ان کی خبرگیری کی؟ ظالموں کو قانون کے شکنجے تک پہونچایا؟ مجرموں کو سزا دلواکر کیا تم نے انصاف کا بول بالا کیا؟ قانون کے مطابق کیا تم نے ان کی فریاد رسی کی اور ان کے حقوق دلائے؟ کچھ اپنی حصول یابیاں تو بتاوتم نے مسلمانوں کی فلاح وبہبود کے لیے کیا کام کیے ؟مسلم علاقوں میں تمہارے ترقیاتی کام کیا ہیں ؟ دوچار کی ہی فہرست دکھاو!
سب مجرم ہیں ، مجرم کا ساتھ دینے والے اور ظالموں کی مدد کرنے والے ہیں ، ان کی ہمدردیاں دکھلاوا ہیں ، ان کے وعدے سراب ہیں ، ان کے ارادے فاسد ہیں ، ان کی نیتیں بری ہیں ، وہ تمہارے سوداگر ہیں ، تمہاری جانوں کے سوداگر ، تمہاری زمینوں کے سوداگر ، تمہاری آبرووں کے سوداگر۔۔۔۔تمہاری مسجدوں کے سوداگ
اہل اسلام اب بھی ہوش کے ناخن لیں ، اپنی سیاسی حکمت عملی مضبوط کریں ، بہتر مستقبل کے لیے پائیدار تدابیر اختیار کریں ، اپنے شعائر کی فکر کریں ، اپنے وجود کا لوہا منوائیں ، زندہ قومیں دوسروں کے سہارے نہیں چلاکرتیں ، وہ اپنے راستے خود بناتی ہیں ، کب تک دوسروں کی بیساکھی پکڑے چلوگے ؟! کب تک ذلت ورسوائ برداشت کروگے ؟! کون ہے تمہارا ، جن کو تم اپنا مستقبل دے رہے ہو ، ماضی کے ایک ایک ورق کو یاد رکھو اور اپنا مستقبل خود متعین کرو! ان ظالموں سے تم نے وفا کی امید لگا رکھی ہے جو تمہارے قاتل ہیں اور تمہارا وجود مٹادینا چاہتے ہیں
آپ کہ سکتے ہیں کہ یہ سب باتیں جذباتی ہیں ، تو آپ ہی حقیقت بیان کریں اور بتائیں کہ مسلمان کیا کریں! ؟ کس کو اپنا رہنما منتخب کریں؟ ! کس سے اپنی بھلائ اور ترقی کی امید رکھیں !؟ قاتل ہی منصف ہے ، راہ بر ہی رہزن ہے ، ظالم ہی حکمراں ہے ، کیا ہم مجبور ہیں کہ بار بار ڈسے جائیں اور پھر بھی سوراخ میں انگلی ڈالتے رہیں ، کیا ہم اتنے کمزور ہیں کہ جو چاہے ہمیں اپنے مفاد ومقصد کے لیے استعمال کرے اور ہم اس کے ہاتھوں کھلونا بنے رہیں
ملک کی آزادی کے اتنے طویل عرصہ بعد بھی ہم اپنی متحدہ قوت نہ بناسکے ، اسباب ووسائل کے باوجود اپنے لیے بہتر محاذ نہ قائم کرسکے ، مظلومیت کا رونا بھی ہے اور ظالموں کو کوسنا بھی ، لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ دوسروں کو اپنے زیرنگیں کریں ، دوسروں کے دست نگر نہ بنیں ، مظومانہ زندگی سے بہتر ہے کہ قربانیوں کی راہ پر چل پڑیں ، فتح ونصرت کی تازہ ترین اور انوکھی مثال ہمارے سامنے ہے جہاں دنیا کی سپر طاقتیں جھک گئیں اور پرچم اسلام سربلند ہو
آگے کا وقت _ اللہ نہ کرے _ مزید تنگ وتاریک ہے ، صرف گوشت روٹی ہی ہماری ضرورت نہیں ، ایمان کے تحفظ کا مسئلہ سب سے اہم ہے ، مساجد ومدارس کی حفاظت کا مسئلہ درپیش ہے ، نفرتیں ختم ہوں اور عوام کو مشکلات سے نجات ملے ، امن وسکون کا ماحول ہو ، جان ومال محفوظ ہوں ، مسلمان مظلوم و محکوم نہ رہے ، ایمان کے ساتھ اعمال صالحہ والی زندگی گزارے ، دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم میں بھی آگے بڑھے ، ترقی کے میدان میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے اور اسلام کی تاریخ امن وانصاف سے دنیا کو روشناس کرائے۔ اللہ ہمارا حامی وناصر ہ
حبیب الاعظمی فاضل دیوبندو۔ا۔!؟؟!ر۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
دہلی اویسی کے گھر پر پتھراو ۔پانچ گرفتار
دہلی اویسی کے گھر پر پتھراو ۔پانچ گرفتار
_(1).webp)
نئی دہلی :آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)کے قومی صدر اسد الدین اویسی کے دہلی میں واقع سرکاری رہائش گاہ میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔
حیدرآباد سے لوک سبھا کے رکن اسد الدین اویسی کا گھر نئی دہلی کے اشوکا روڈ میں واقع ہے۔ دہلی پولیس نے تخریب کاری کے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ 5 ارکان کو تخریب کاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
تمام ملزمان شمال مشرقی دہلی کے منڈولی علاقے کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ پولیس کو اس واقعے کے بارے میں اس وقت معلوم ہوا جب کسی نے انہیں پی سی آر کال کے ذریعے اس کے بارے میں بتایا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے تمام ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا ہے۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسدالدین اویسی حملے کے وقت بنگلے میں موجود نہیں تھے۔ بنگلے کی کیئر ٹیکر دیپا نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد 7 سے 8 تھی۔ وہ نعرے بازی کر رہے تھے اور گھر کے اندر اینٹیں پھینک رہے تھے۔ ’دی انڈین ایکسپریس‘کی رپورٹ کے مطابق توڑ پھوڑ کرنے کے ملزم ہندو سینا کے رکن ہیں۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور اس کے علاوہ اس واقعہ میں ملوث دیگر افراد کی بھی تلاش کی جا رہی ہے۔
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
داعئ اسلام حضرت مولانا محمد کلیم صدیقی صاحب گرفتار
داعئ اسلام حضرت مولانا محمد کلیم صدیقی صاحب گرفتار
اردو دنیا نیوز۷۲ میڈیا رپورٹ(غلام رسول قاسمی) : مولانا کلیم صدیقی صاحب بروز منگل لساڈی گیٹ حمایوں نگر کی ماشاء اللہ مسجد کے ایک پروگرام میں شرکت کرکے اپنے گاؤں پھلت مظفر نگر واپس ہو رہے تھے،؛ نماز عشاء کے لیے میرٹھ میں رکے، نماز سے فارغ ہو کر جب پھلت کے لیے روانہ ہوئے تو سیکورٹی ایجنسی مولانا سمیت ان کے دیگر رفقاء کو اٹھا کر نا معلوم مقام پر لے گئی ہے، الزام ہے کہ مولانا کی سرگرمیاں مشکوک ہیں اس لیے انھیں اور دیگر ساتھیوں کو پوچھ گچھ کے لئے نا معلوم مقام پر لے جایا گیا ہے، میرٹھ سے مولانا کا گاؤں پھلت (مظفر نگر) تقریباً پینتالیس منٹ پر واقع ہے، جب چار پانچ گھنٹے گزر گئے تو رشتہ دار اور محبین نے فون سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ تمام ساتھیوں کا فون بند ہے، جس سے پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا، پھر لساڈی گیٹ پولیس اسٹیشن پر رشتہ دار و عوام کا جم غفیر امنڈ آیا، تاہم پولیس نے بھی سرکاری طور پر مولانا کے اٹھائے جانے کی تصدیق نہیں کی ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایجنسی مولانا اور ان کے چار رفقاء کو لے کر لکھنؤ روانہ ہوگئی ہے ۔غلام رسول قاسمی
https://urduduniyanews72.blogspot.com0
اردو دنیا نیوز۷۲
سرورق بین الاقوامی قومی بین ریاستی خبریں اسپورٹس جرائم و حادثات فلمی دنیا گوشہ خواتین و اطفال مضامین و شاعری دلچسپ خبریں صحت اور سائنس
ڈائریکٹر ایم رحمانی
Director M Rahmani
اردودنیانیوز۷۲
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...
-
قرآن مجید اور حفاظ کی عظمت و رفعت اور ان کے مقام بلند کا کیا کہنا ، اللہ تعالیٰ نے کس قدر واضح اور دو ٹوک انداز اور الفاظ میں یہ اعلان کیا ...
-
*سیاق و سباق سے کٹا بیان، بڑھتا ہوا اشتعال اور ذمہ دار صحافت کی ضرورت* ✍️ شاہدؔ سنگارپوری 8080193804 موجودہ عہد اطلاعات کے ...
-
عید الفطر کا پیغام مضمون نگار : محمد ضیاء العظیم، معلم چک غلام الدین ہائی اسکول، ویشالی، بہار، موبائل نمبر :7909098319 اللہ رب ...
-
***نعت پاک *** زبانِ خلقِ خد ا پر بس ا یک نا مِ نبی ﷺ جبل کہ دشت وسمندربس ایک نامِ نبی ﷺ وہ ذات با عثِ تخلیقِ ا ر ضِ لا محد و د ہے ک...
-
مظفر نگر: آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں آگ سے تحفظ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ...
-
حسین کی خوشبو Urduduniyanews72 دیا رِ قد سِ و فا میں حسین کی خو شبو رضا ئے حکمِ خد ا میں حسین کی خو شبو قبو لیت کے گلو ...
-
فلسطینی تحریک کے69 حامیوں کو سعودی عرب میں سزائیں اگست 10, 2021 (اردو اخبار دنیا) ریاض: سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ظالم...
-
کوویڈ 19 کا فرضی نیگیٹو آر ٹی پی سی آر سرٹیفکیٹ دینے کا پردہ فاش اگست 26, 2021 ممبئی اگست26(اردو دنیا نیوز۷۲) کرائم برانچ یون...
-
ریلوے نے مسافروں کو دی بڑی راحت ، اب لوگ جنرل ٹکٹ کے ساتھ ٹرینوں میں کر سکیں گے سفر ملک میں کورونا کے حوالے سے صورتحال بہتر ہونے...
-
سید عادل گڈو بھائی گلستان محلہ پھلواری شریف پٹنہ کی بھانجی ارم وارثی کو گولڈ میڈل ملنے پر جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ کی جانب سے مبارکبادی ...
