Powered By Blogger

جمعرات, ستمبر 23, 2021

آسام : 5000 مسلمانوں کو بے گھر کردیا گیا

آسام : 5000 مسلمانوں کو بے گھر کردیا گیا

غیرقانونی قابضین ہونے کا الزام، دو مساجد اور ایک مدرسہ منہدم

درانگ (آسام) : آسام کے ضلع درانگ میں لگ بھگ 5000 افراد بشمول بچے اور معمرین یکایک آسمان تلے کردیئے گئے ہیں۔ مقامی نظم و نسق سے دو روز قبل سرکاری اراضی سے تقریباً 800 تارک وطن مسلم خاندانوں کو غیرقانونی قابضین قرار دیتے ہوئے ان کے گھروں سے بیدخل کردیا۔ یہ کارروائی سیپاجھر ریونیو سرکل کے تحت دھول پور (نمبر ایک، دو اور تین) کے علاقہ میں کی گئی۔ حکومت کا کہنا ہیکہ یہ لوگ غیرقانونی طور پر سرکاری اراضی پر قابض ہوگئے تھے اور انہیں کئی مرتبہ نوٹس دینے کے بعد وہاں سے ہٹایا گیا ہے۔ سینکڑوں پولیس ملازمین کے ساتھ مقامی نظم و نسق کے عہدیدار انہدامی اسکواڈ کے ساتھ وہاں پہنچے اور انہدامی کارروائی انجام دی جس میں دو مساجد اور ایک مدرسہ بھی منہدم کردیئے گئے۔ بی جے پی کے ایم پی اور دو دیگر ایم ایل اے نے اس مہم کی نگرانی کی۔ آل آسام مائناریٹی اسٹوڈنٹس یونین کے اڈوائزر عین الدین احمد نے گزشتہ روز بتایا کہ علاقہ کی صورتحال تشویشناک ہے۔ جمہوری طور پر منتخب حکومت کا اس قدر غیرانسانی اور بے حس طرزعمل ہرگز حق بجانب نہیں ہوسکتا۔ چیف منسٹر ہیمانتا بسواشرما نے آسام پولیس اور درانگ ضلع نظم و نسق کی ستائش کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ 800 گھرانوں کو ہٹا کر اور دو غیرقانونی مذہبی اداروں کو منہدم کرتے ہوئے تقریباً 4500 بھیگا زمین کو بچایا گیا ہے۔
نریندر گیری کو آخری خواہش پر دفن کیا گیا
پریاگ راج : اکھاڑہ پریشد کے مہنت نریندر گیری کو مشتبہ موت کے بعد آج باگھمبری مٹھ میں دفن کیا گیا۔سوسائڈ نوٹ میں انہوں نے اپنی آخری خواہش کا اظہار کیا تھا کہ انہیں گدی پارک میں نیبو کے درخت کے نزدیک گروہ جی کے پاس دفن کیا جائے ۔

بدھ, ستمبر 22, 2021

مولانا کلیم صدیقی کو چودہ دن کے لیے عدالتی حراست میں

مولانا کلیم صدیقی کو چودہ دن کے لیے عدالتی حراست میں

جیل حراست میں گئے مولانا کلیم صدیقی
جیل حراست میں گئے مولانا کلیم صدیقی

  •  
  •   
  •  
  •   

 

نئی دہلی : معروف اسلامی اسکالر اور مبلغ مولانا کلیم صدیقی کو چودہ دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ،جبکہ ان کے ساتھ گرفتار دیگر چار افراد کو دیر گئےچھوڑدیے جانے کی امید ہے۔

 ایڈووکیٹ ابو بکر سباق نے لکھنؤ سے بتایا کہ عدالت نے یو پی اے ٹی ایس کے رویہ اور طریق کار پر سخت پھٹکار لگائی ،یہی نہیں اس نے مولانا کے ریمانڈ سے انکار کردیا اور چودہ دن کی عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا کلیم صدیقی، عمر گوتم کے قریبی ہیں جنہیں غیر قانونی تبدیلی کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 مولانا محمود مدنی صاحب کے حکم سے، جمعیۃ علماء مہاراشٹر, مولانا کلیم صدیقی صاحب کا مقدمہ لڑےگی۔

اے ٹی ایس نے عمرگوتم سے پوچھ گچھ کے بعد ملنے والے اشاروں کی بنیاد پر یہ کارروائی کی ہے۔

مولانا کلیم گلوبل پیس سینٹر کے صدر ہیں۔ وہ جمیعت ولی اللہ کے صدر بھی ہیں۔ مولانا بہت سے مدرسوں کے انچارج ہیں اور تعلیم کے شعبے میں کام کرنے کے لئے اچھی شناخت رکھتے ہیں۔

ان کا شمار ملک کے معروف علما میں ہوتا ہے۔ کلیم صدیقی کا تعلق مظفر نگر کے پھولت علاقے سے ہے۔ وہ ایک اسلامی عالم ہیں۔

اے ٹی ایس ذرائع کے مطابق غیر قانونی تبدیلی مذہب کے لئے بیرون ملک سے 3 کروڑ روپے کی فنڈنگ ہوئی۔ صرف بحرین سے ڈیڑھ کروڑ روپے اکٹھے بھیجے گئے۔

مولانا کلیم صدیقی نے حال ہی میں ممبئی میں آرایس ایس چیف موہن بھاگوت سے ملاقات کی تھی۔ مولانا کلیم کو ٧ ستمبر کو ممبئی میں منعقدہ نیشن فرسٹ نیشن سروے تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔


آئی پی ایل : دہلی کیپیٹلز کی فتح

آئی پی ایل : دہلی کیپیٹلز کی فتح

آئی پی ایل
آئی پی ایل

  •  
  •   
  •  
  •   

 

دبئی:آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلے میں ، دہلی کیپیٹلز (ڈی سی) نے بدھ کو سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کا سامنا کیا۔ ایس آر ایچ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 134/9 اسکور کیا۔ ڈی سی کے پاس 135 رنز کا ہدف تھا جسے ٹیم نے13گیندوں پر 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔ شریاس ایئر نے 41 گیندوں پر ناقابل شکست 47 رنز بنائے اور کپتان رشبھ پنت نے 21 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 35 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ 8 وکٹوں سے جیتنے کے بعد دہلی کیپیٹلز ایک بار پھر 14 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد ، دہلی کیپیٹلز نے بدھ کو انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر شریاس ایئر اور رشبھ پنت کی عمدہ اننگز کی مدد سے اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھی۔

لیگ کے پہلے مرحلے میں آٹھ میں سے چھ میچ جیتنے والی دہلی نے اس رفتار کو برقرار رکھا کیونکہ سن رائزرز نے گیند اور بیٹ دونوں سے کمتر ثابت کیا۔ ان کے تیز گیند بازوں نے سن رائزرز کو نو وکٹوں پر 134 رنز تک محدود رکھا۔ جواب میں بلے بازوں نے آٹھ وکٹوں اور 13 گیندوں پر 139 رنز بنائے۔

سرجری کی وجہ سے باہر ہونے والے سابق کپتان ایئر نے شاندار واپسی کی ، 41 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 47 رنز بنائے۔ ساتھ ہی موجودہ کپتان پنت نے 21 گیندوں میں 35 رنز بنائے جس میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ دہلی نے اوپنرز پرتھوی شا (11) اور شیکھر دھون کی وکٹیں گنوائیں۔ دھون نے 37 گیندوں میں 42 رنز بنائے جس میں انہوں نے چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

اس سے قبل سن رائزرز کے کپتان کین ولیمسن کا ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا جب اوپنر ڈیوڈ وارنر اننگز کی تیسری گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت ایک بھی رن اسکور بورڈ پر نہیں لٹکا تھا۔ وردھیمان ساہا (18) نے پھر کپتان ولیمسن (18) کے ساتھ 29 رنز کی شراکت کی۔

کاگیسو ربادا نے ساہا کو مڈ وکٹ پر شکھر دھون کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ولیمسن نے منیش پانڈے کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی اور تیسری وکٹ کی شراکت میں 31 رنز کا اضافہ کیا لیکن اکسر پٹیل نے اس شراکت کو توڑ دیا۔ انہوں نے سن رائزرز کو سب سے بڑا دھچکا اس وقت لگایا جب ولیمسن کو شمرون ہیٹ مائر نے لمبی دوری پر کیچ کروایا۔ پانڈے نے 18 رنز بنانے کے بعد اپنا وکٹ بھی گنوا دیا جبکہ کیدار جادھو صرف تین رنز کا اضافہ کر سکے۔ جیسن ہولڈر نے صرف دس رنز بنائے۔

لوئر آرڈر عبدالصمد نے 21 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ 28 رنز بنائے ، جبکہ راشد خان نے 19 گیندوں میں 22 رنز بنا کر ٹیم کو شرمناک ٹوٹل سے بچنے سے بچایا۔ دہلی کے کپتان رشبھ پنت صمد ربادا کی گیند پر کیچ ہو گئے۔ راشد نے اپنی اننگز میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ وہ رن آؤٹ ہو گیا۔ دہلی کی جانب سے ربادا نے چار اوورز میں 37 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ اینرچ نورکیا اور اکسر پٹیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔


کورونا سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو ملے گا 50 ہزار روپے معاوضہ ، مرکز نے سپریم میں دیا جواب

کورونا سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو ملے گا 50 ہزار روپے معاوضہ ، مرکز نے سپریم میں دیا جوابنئی دہلی : مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں دئے ایک جواب میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مرنے والے ہر شخص کے اہل خانہ کو پچاس ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے گا ۔ معاوضہ کی یہ رقم ریاستیں اپنے ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے متاثرین کے اہل خانہ کو دیں گی ۔ مرکزی حکومت کے ماتحت کام کرنے والی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی یعنی این ڈی آر ایف نے آج سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرکے کورونا سے وابستہ اموات پر معاوضہ کی رقم اور پروسیس کے بارے میں جانکاری دی ۔

اس سے پہلے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے مطالبہ کیا گیا تھا کہ کورونا سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو چار لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے ۔ قوانین کے مطابق قدرتی آفات سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو چار لاکھ روپے معاوضہ ملتا ہے ، لیکن جس تعداد میں کورونا سے لوگوں کی اموات ہوئی ہیں ، اس کے بعد مرکزی حکومت نے معاوضہ دینے سے انکار کردیا تھا ۔

مرکزی حکومت نے کہا تھا کہ اتنا بڑا معاوضہ دینے سے سرکار کو بھاری نقصان ہوگا ، لیکن سپریم کورٹ کے دباو کے بعد آج این ڈی آر ایف نے بتایا کہ کورونا سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو پچاس ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے گا ۔


لیکن یہ پیسہ ریاستی سرکاروں کے ماتحت کام کرنے والی ایس ڈی آر ایف دے گی ۔ اس کیلئے اہل خانہ کو ضلع کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ دفتر میں درخواست دینی ہوگی ۔ درخواست کے ساتھ کورونا سے ہوئی موت کا ثبوت یعنی میڈیکل سرٹیفکیٹ دینا ہوگا ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران کورونا سے ہونے والی اموات کے سلسلہ میں معاوضہ کا پروسیس جاری رکھا جائے گا ۔

جامعہ ملیہ: طلبا کو کیمپس پلیسمنٹ میں بہترین ملازمتوں کی پیش کش

جامعہ ملیہ: طلبا کو کیمپس پلیسمنٹ میں بہترین ملازمتوں کی پیش کش

جامعہ ملیہ  اسلامیہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ

  •  
  •   
  •  
  •   

 

نئی دہلی : یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل (جامعہ ملیہ اسلامیہ) نے سے سال 2022-2021- کے لیے کیمپس پلیسمنٹ شروع کردی ہے۔

اس وقت سے دس سے زیادہ ملٹی نیشنل اور بھروسے مند کمپنیوں نے ورچوئل کیمپس پلیسمنٹ مہم منعقد کی ہے۔جامعہ کے طلبا کو بڑی ملازمتوں کی پیش کش کرنے والی کمپنیاں ٹی سی ایس، آئی بی ایم، ڈیلوائٹ اور وپرو ہیں۔جو طلبا ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ان کا تعلق انجینرئنگ،کمپوٹر سائنس اور کامرس شعبوں سے ہے۔

 بی ٹیک اور ایم سی اے کے تقریباً سو طلبا کو ٹی سی ایس، ای ایکس ایل سروسز، جوش ٹکنالوجی،زیڈ ایس ایسو سی ایٹس، انووایسر،پبلیسس سپی اینٹ، انفوایج او رآئی بی ایم نے منتخب کیا ہے۔ڈیلائیٹ نے کامرس (ایم۔کام) کے سات طلبا کو ملازمت کی پیش کش کی ہے۔

اس ملازمت مہم میں سالانہ سب سے زیادہ پیکج چودھ لاکھ کا رہا ہے اور سالانہ اوسط پیکج سات لاکھ تک کا ہے۔اقتصادی کساد بازاری اور وبائی بحران کے بعد کی صورت حال کے پیش نظر یہ اپنے آپ میں خوشی اور مسرت کی بات ہے کہ ملک کی بہترین اور سرکردہ کمپنیاں جامعہ کے طلبا کو ملازمت کی پیش کش کر رہی ہیں۔

 پروفیسر زیڈ۔اے۔ جعفری،ڈائریکٹر،پلیسمنٹ سیل نے جامعہ پلیسمنٹ سیل ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس سال ہم نے ترجیحی بنیاد پرمؤقر کمپنیوں کو مدعو کیا تھا۔ صنعت اور علمی ادارے کے درمیان جامعہ کا استوار کردہ رابطہ اورطلبا اور تدریس کے معیار نے ملک بھر میں یونیورسٹی کو ایک سرکردہ ادارے کی حیثیت میں پہنچانے میں مدد بہم پہنچائی ہے۔ آئندہ ماہ اور بھی کمپنیاں کیمپس پلیسمنٹ کے لیے آنے والی ہیں۔


مدینہ الرسولﷺ میں فائرنگ کرنے والی سعودی دوشیزہ اور نوجوان گرفتار-ویڈیو وائرل

مدینہ الرسولﷺ میں فائرنگ کرنے والی سعودی دوشیزہ اور نوجوان گرفتار-ویڈیو وائرل

 

urdu duniya

ریاض، 22ستمبر:(اردو دنیا نیوز۷۲)سعودی عرب میں مدینہ منورہ پولیس نے ایک محلے میں فائرنگ کرنے والی لڑکی اور ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ فائرنگ کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان حسین القحطانی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کلپ میں ایک لڑکی مدینہ منورہ کے ایک رہائشی محلے میں فائرنگ کرتی نظر آ رہی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ لڑکی پستول سے فائرنگ کر رہی تھی اور اس کا ساتھی ویڈیو بنا رہا اور اسی نے ویڈیو شیئر کی تھی۔

پولیس نے ویڈیو کی اطلاع ملتے ہی انہیں تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔واضح ہو کہ دونوں سعودی شہری ہیں۔حسین القحطانی نے بتایا کہ پولیس نے سعودی شہری اور ایک یمنی لڑکی کو بھی گرفتار کیا ہے ان کے قبضے سے نشہ آور اشیا اور ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار شدگان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ دونوں کس لئے مدینہ الرسول میں تخریبانہ کاروائی میں ملوث تھے۔

مدھیہ پردیش میں قدرت کا قہر ، بارش کے درمیان آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد ہلاک

مدھیہ پردیش میں قدرت کا قہر ، بارش کے درمیان آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد ہلاک

مدھیہ پردیش میں تیز بارش کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے سے الگ الگ مقامات پر پانچ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ایک خاتون کے آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے بری طرح جھلسنے کی خبر بھی موصول ہو رہی ہے۔ یہ حادثے مرینا اور بیتول علاقوں میں پیش آئے ہیںملی جانکاری کے مطابق مرینا ضلع کے امباہ میں منگل کو تیز بارش کے درمیان آسمانی بجلی گری۔ اس حادثے میں ایک پتھر کے کاروباری سمیت تین کی موت ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ تیز بارش ہو رہی تھی تبھی اپنے دفاع کے لیے پتھر کاروباری رام ویر سنگھ تومر، چار پہیہ گاڑی چلانے والا لوکیندر تومر اور ٹریکٹر ڈرائیور دھرم ویر پرجاپتی نے محفوظ مقام کا سہارا لیا، لیکن ان کے لیے یہ محفوظ جگہ ہی موت کی وجہ بن گئی۔ سبھی ایک جگہ پر اکٹھا ہوئے تبھی بارش کے دوران تیز آواز کے ساتھ آسمانی بجلی پتھر پر گری اور تینوں اس کی زد میں آ گئے۔ زخمی حالت میں تینوں کو امباہ اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سبھی کو مردہ قرار دے دیا۔اسی طرح کا حادثہ بیتول ضلع میں بھی ہوا جہاں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور ایک خاتون بری طرح جھلس گئی۔ حادثہ آملہ بلاک کے تحت آنے والی گرام پنچایت ٹھانی میں ہوا ہے۔ آملہ کمیوٹی ہیلتھ سنٹر کے بلاک میڈیکل افسر اشوک نرورے نے بتایا کہ منگل کو اچانک موسم بدلا اور گرج و چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے لگی۔ اسی دوران آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے گرام پنچایت ٹھانی میں شیولال، سمپت اور رادھیکا سبھی قبائلی جھلس گئے۔ ان میں سے شیولال اور سمپت قبائلی کی حالت زیادہ سنگین ہونے سے علاج کے دوران دونوں کی موت ہو گئی۔ رادھیکا کی حالت اس وقت سنگین بنی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر نرورے نے بتایا کہ رادھیکا کا علاج کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں چل رہا ہے۔

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...