Powered By Blogger

جمعرات, ستمبر 23, 2021

داعی اسلام مولانا کلیم صدیقی کا مقدمہ جمعیت علماء ہند لڑے گی : مولانا محمود مدنی

داعی اسلام مولانا کلیم صدیقی کا مقدمہ جمعیت علماء ہند لڑے گی : مولانا محمود مدنیملک کے معروف و مشہور عالم دین مولانا کلیم صدیقی جنہیں منگل کی رات پروگرام میں شرکت کے بعد واپسی پر میرٹھ سے اتر پردیش اے ٹی ایس کے خصوصی دستے نے گرفتار کر لیا تھا اور ان پر تبدیلی مذہب کرانے، دیگر ممالک سے غیر قانونی فنڈنگ، ملک گیر سطح پر مذہب اسلام کو فروغ دینے کی کوشش جیسے الزامات کے تحت معاملہ درج کرایا گیا ہے۔جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے وکلاء لکھنؤ کی خصوصی عدالت میں حاضر ہوئے، جہاں کل مولانا کلیم صدیقی کو پیش کیا گیا، جمعیۃ کے وکلاء نے بحث کی جس کے نتیجہ میں لکھنؤ کی خصوصی عدالت نے یوپی اے ٹی ایس کو پھٹکار لگائی اور مولانا کلیم صدیقی کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم جاری کیا۔اس بات کی اطلاع کل یہاں اس مقدمہ کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے دی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملک کے معروف و مشہور عالم دین معتبر شخصیت داعی اسلام مولانا کلیم صدیقی کو ‘یوپی اے ٹی ایس’ کے ذریعہ حراست میں لیے جانے کے بعد جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے فوری طور پر جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید محمود اسعد مدنی سے رابطہ کرکے مولانا کلیم صدیقی کی بےجا گرفتاری اور اس سے پیدا شدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور ان کی ہدایت کے مطابق جمعیۃ لیگل سیل کے سکریٹری سینیئر کرمنل لائر ایڈوکیٹ تہور خان پٹھان سمیت لیگل شعبہ سے تعلق رکھنے والے ملک کے مشہور ماہر قانون داں کی آن لائن میٹنگ طلب کی۔ جس میں فوری طور پر یہ فیصلہ لیا گیا کہ مولانا کلیم صدیقی کو قانونی امداد فراہم کی جائے گی، مولانا کی گرفتاری نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ غیر آئینی بھی ہے اور مولانا پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں سیاسی مفادات کے حصول کے لئے انہیں سازش کے تحت پھنسانے کی کوشش کی گئی ہے اس کے خلاف بھی آواز بلند کی جائے گی

جامعہ: پروفیسر نجمہ اختر نیشنل اسٹیرنگ کمیٹی کی رکن مقرر

جامعہ: پروفیسر نجمہ اختر نیشنل اسٹیرنگ کمیٹی کی رکن مقرر

 جامعہ: پروفیسر نجمہ اختر نیشنل اسٹیرنگ کمیٹی کی رکن مقرر
جامعہ: پروفیسر نجمہ اختر نیشنل اسٹیرنگ کمیٹی کی رکن مقرر

  •  
  •   
  •  
  •   

 

اردو دنیا نیوز۷۲، نئی دہلی

وزارت تعلیم،حکومت ہند نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کو قومی نصابی خاکہ تیار کرنے سے متعلق نیشنل اسٹیرنگ کمیٹی کا رکن مقرر کیا ہے۔

کے۔ کستوری رنگن سابق سربراہ اسرو اور خلائی سائنس داں کی صدارت میں بارہ رکنی کمیٹی چار قومی نصابی خاکہ تیار کرے گی یعنی اسکولی نظامِ تعلیم کے لیے قومی نصابی خاکہ، قومی خاکہ برائے اطفال نگہداشت و تعلیم،اساتذہ کی تعلیم و تربیت سے متعلق قومی نصاب کا خاکہ اور تعلیم بالغاں کے لیے قومی نصاب کا خاکہ۔

یہ کمیٹی نصابی اصلاحات کے متعلق قومی نصاب تعلیم 2020 کی سفارشات کو ذہن نشیں رکھتے ہوئے اسکولی نظام تعلیم، تعلیم برائے اطفال نگہداشت و تعلیم (ای سی سی ای) تربیت اساتذہ اور تعلیم بالغاں کے مختلف و متنوع پہلوؤں پر تبادلہ ئ خیالات کرے گی۔

مذکورہ چاروں شعبوں کے مختلف پہلوؤں پر قومی فوکس گروپ کی حتمی آرا پر بھی یہ کمیٹی تبادلہئ خیال کرے گی۔

مذکورہ کمیٹی قومی نصابی خاکہ کے لیے ریاستوں کی جانب سے ٹکنالوجی پلیٹ فارم پر موصول نصابی خاکوں کی اطلاعات اور معلومات کو بھی نگاہ میں رکھے گی۔ مستقبل کے لیے جملہ قومی نصابی خاکوں میں کوڈ۔19 جیسے وبائی بحران کے حالات بھی زیر بحث ہوں گے۔

جملہ شراکت داروں یعنی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نیز مجلس منتظمہ (ای سی) اور جنرل باڈی میٹنگ این سی ای آر ٹی اور مرکزی مشاورتی بورڈ برائے تعلیم(سی اے بی ای) سے موصول مشوروں کو بھی کمیٹی دھیان میں رکھ کر قومی نصابی خاکہ تیارکرے گی۔

(پریس ریلیز جامعہ)

مانو:کورسز میں آن لائن داخلوں کی 30 ستمبرآخری تاریخ

مانو:کورسز میں آن لائن داخلوں کی 30 ستمبرآخری تاریخ

مانو میں ایڈمیشن
مانو میں ایڈمیشن

  •  
  •   
  •  
  •   

 

 حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2021-22 میں میرٹ کی اساس پر ایم اے ، بی اے اور پیرا میڈیکل کورسز میں داخلوں کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔ لسانیات کے مختلف شعبوں، سماجی علوم، سائنسس اور کامرس میں پوسٹ گریجویشن اور انڈرگریجویشن سطح پر اردو میڈیم سے داخلے دیئے جارہے ہیں۔

پیشہ ورانہ پروگرامس میں جرنلزم، پیرامیڈیکل کورسز میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی اور میڈیکل لیباریٹری ٹکنالوجی کے علاوہ سوشل ورک پروگرام دستیاب ہیں۔ داخلے اور ای پراسپکٹس کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ http://manuu.edu.in پر لاگ ان کریں۔

پروفیسر ایم ونجا ، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں اُردو، انگریزی، ہندی، عربی،مطالعات ترجمہ ،فارسی ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات،سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی) شامل ہیں۔

انڈر گریجویٹ بی اے، بی اے(آنرس) جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی ؛ بیچلر آف ووکیشنل کورسس کے تحت میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی)؛ برج (رابطہ) کورسز، لیٹرل انٹری کے تحت بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک کورسز دستیاب ہیں۔لکھنو کیمپس میں اردو، فارسی، انگریزی اور عربی میں بی اے،ایم اے اور سری نگر کیمپس میں معاشیات، اسلامک اسٹڈیز، اردو اور انگریزی میں ایم اے کورسز دستیاب ہیں۔

جز وقتی ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسز کی توسیع شدہ آخری تاریخ 10 نومبر ہے۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو

admissionsregular@manuu.edu.in

پر ای میل کریں۔ موبائل نمبرات

9523558551, 9866802414, 6302738370, اور 9849847434

سے بھی رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔


انسان کوشش اور محنت سے اپنی تقدیر بدل سکتا ہے’عمران خان سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ملاقات

پاکستان کے  وزیرِ اعظم عمران خان سے قومی کرکٹ ٹیم کی وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں ڈاکٹر شہباز گل، فیصلجاوید اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا بھی شریک تھے۔وزیر اعظم نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کا راستہ سچائی اور ایمانداری کا راستہ ہے، انسان کوشش اور محنت سے اپنی تقدیر بدل سکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ایک راستہ عزت کا ہے اور دوسرا پیسے کا، آپ کو پیسے کے بت کو توڑنا ہے، ٹیم اور قوم کیلئے کھیلنا ہے، پوری قوم کی نظریں آپ پر ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ آپ دنیا میں پاکستان کے نمائندے و سفیر ہیں، ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پوری دنیا پاکستانیوں کے ٹیلنٹ کو تسلیم کرتی ہے، میدان میں اتریں تو خود اعتمادی اور جیتنے کے جذبے سے اتریں۔

 

عمران خان نے کہا کہ وہ ٹیم کبھی نہیں جیتتی جو ہار سے بچنے کیلئے کھیلے، میں جب کھیلتا تھا تو ہم نے کرکٹ کو برے حالات سے نکال کر ورلڈ کپ جیتا، آپ کو جارحانہ انداز میں کھیلنا ہے، دفاعی نقطہ نظر سے کھیلنے والی ٹیم کبھی نہیں جیتتی، ہم نے ہی کرکٹ میں اٹیکنگ تیکنیک کو متعارف کروایا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ٹیم کو اعصابی طور پر مضبوط کریں، پریشر میں پریشان ہونےکی بجائے لطف اندوز ہونا سیکھیں، وکٹ لینے پر کام کریں، رن روکنا اور وکٹ لینا دو علیحدہ تکنیک ہیں۔عمران خان نے کہا کہ محنت سے ایک مضبوط ٹیم بنیں، پوری قوم کی آپ سے امیدیں وابستہ ہیں۔

چینی کمپنیوں کے فون پھینک دیں‘، اس ملک کی اپنے شہریوں سے اپیل

لیتھوینیا کی وزارت دفاع نے چینی فون استعمال کرنے والے اپنے شہریوں سے اپنے فون پھینک دینے اور نئے چینی فون خریدنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

لیتھوینیا کے نیشنل سائبر سکیورٹی سینٹر کی ایک رپورٹ میں چینی مینوفیکچررز کے فائیو جی موبائلز کو ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

محققین نے نشاندہی کی ہے کہ شیاومی فون میں سینسر شپ کے آلات موجود تھے جبکہ ہواوے کا ایک ماڈل سائبر حملوں کا شکار ہو سکتا ہے۔

جبکہ ہواوے نے کہا ہے کہ کسی بھی صارف کا ڈیٹا باہر نہیں بھیجا جاتا۔

لیتھوینیا کے نائب وزیر دفاع مارگریس ابوکیویکس نے کہا ہے کہ ’ہماری تجویز ہے کہ نئے چینی فون نہ خریدے جائیں اور پہلے سے خریدے ہوئے فونز سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کیا جائے۔‘

سینسر شپ
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شیاومی کے ایم آئی 10T فائیو جی فون میں ایک ایسا سافٹ ویئر ملا ہے جو ’آزاد تبت‘، ’تائیوان کی آزادی زندہ باد‘ اور ’جمہوریت کی تحریک‘ جیسے الفاظ کا پتہ لگا کر انھیں سینسر کر سکتا ہے۔

اس رپورٹ میں 449 ایسی اصلاحات کے بارے میں بتایا گیا ہے جنھیں شیاومی فون سینسر کر سکتا ہے۔

یورپ میں فون کے ان ماڈلز پر ان صلاحیتوں کو بند کر دیا گیا تھا لیکن رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ انھیں کسی بھی وقت دوبارہ فعال کیا جا سکتا ہے۔

بی بی سی نے شیاومی کمپنی سے رابطہ کیا ہے تاہم ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

اس تحقیق سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ شیاومی کے فون کا انکرپٹڈ (خفیہ) ڈیٹا بھی سنگاپور میں ایک سرور کو بھیجا جا رہا تھا۔

لیتھوینیا کے نیشنل سائبر سکیورٹی سینٹر نے کہا ہے کہ یہ صرف لیتھوینیا کے لیے ہی نہیں بلکہ ان تمام ممالک کے لیے اہم ہے جہاں شیاومی کے فون استعمال ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سمارٹ فون بنانے والی اس کمپنی کی مقبولیت میں سستے فون بنانے کی وجہ سے خاصا اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ سال کے مقابلے میں اپنی دوسری سہ ماہی میں اس کی آمدن میں 64 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ہواوے پی 40
رپورٹ میں ہواوے کے P40 فائیو جی فون میں بھی ایک نقص کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کی وجہ سے صارفین کو سائبر سکیورٹی کی خلاف ورزیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

لیتھوینیا کی وزارت دفاع اور نیشنل سائبر سکیورٹی سینٹر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ’ہواوے کا ایپلی کیشن سٹور ’ایپ گیلری‘ صارفین کو تیسری پارٹی کے ای سٹورز کی ہدایت جاری کرتا ہے، جہاں اینٹی وائرس پروگرامز کچھ ایپلی کیشنز کو وائرس سے متاثرہ قرار دیتے ہیں۔‘

ہواوے کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی کمپنی سائبر سکیورٹی اور پرائیویسی کو ترجیح دیتی ہے اور ممالک کے قوانین اور قواعد و ضوابط کی پابندی کی جاتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’کبھی بھی ہواوے کی ڈیوائس سے باہر ڈیٹا پراسس نہیں کیا جاتا۔‘

ترجمان نے مزید کہا کہ ’ایپ گیلری تیسری پارٹی کی ایپس تلاش اور انسٹال کرنے کے لیے صرف ضروری ڈیٹا کو اکٹھا اور پروسیس کرتی ہے، بالکل ویسے ہی جیسے دوسرے ایپ سٹورز کرتے ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ ’ہواوے کمپنی سکیورٹی چیک بھی کرتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ صارفین کی جانب سے ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپس محفوظ ہیں۔‘

یہ تحقیق کرنے والی ٹیم نے ون پلس کمپنی کے ایک فائیو جی فون کا بھی جائزہ لیا ہے تاہم اس میں کوئی مسائل سامنے نہیں آئے۔

یاد رہے کہ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب لیتھونیا اور چین کے درمیان حالات کیشدہ ہیں۔

گذشتہ ماہ چین نے مطالبہ کیا تھا کہ لیتھوینیا بیجنگ سے اپنے سفیر کو واپس بلا لے اور کہا تھا کہ وہ بھی اپنے سفیر کو ولنس سے واپس بلا لے گا۔

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب تائیوان نے لیتھونیا میں اپنے سفارتی مشن کو ’تائیوان کا نمائندہ دفتر‘ کا نام دینے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ یورپ اور امریکہ میں تائیوان کے سفارتخانے تائیوان کے دارالحکومتی شہر تائی پے کے نام سے جانے جاتے ہیں تاکہ اس سفارتی معملات میں تائیوان کا براہ راست نام نہ لیا جائے جس پر چین اپنا حصہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔

ناندیڑ: سونے کی چین چھینے والے لٹیروں کی عوام نے دھلائی کردی

ناندیڑ: 22 ستمبر (اردو دنیا نیوز۷۲)شہر کے ڈاکٹرلین علاقہ میں اسپتال کے کام کے سلسلے میں آنیوالی ایک خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھیننے کی کوشش کرنے والے دونوجوانوں کاعوام نے فلمی اسٹائیل میں تعاقب کرکے پکڑ لیااورپھر طبعیت سے دھلائی کردی او روزیرآباد پولس کے سپردکیاگیا۔

وویک نگر میں رہنے والی خاتون دوپہرکے وقت دواخانہ کے کام کے سلسلے میں ڈاکٹرلین آیی تھی وہ اکیلی تھی یہ دیکھ کر اسکا موٹرسائیکل پرتعاقب کرنے والے دولٹیروں نے موقع دیکھ کر اسکے گلے سے سونے کی چین چھین لی خاتون نے اپنادفاع کرکے شور وشرابہ کیاا س وقت وہاں موجودلوگوں نے فی الفور ان لٹیروں کاتعاقب کیا جب لٹیرے بھکتی ڈائگناسٹک سنٹر کے بازوگلی سے ریلوے اسٹیشن کی سمت فرارہورہے تھے کہ عوام نے دونوں کو پکڑ لیااس کے بعدلوگوں نے لٹیروں کی زبردست دھلائی کردی اور پھر وزیر آباد پولس کے سپرد کیا ۔

یاد رہے کہ دو دن قبل ہی ریلوے اسٹیشن کے پاس اپنے گھروالوںکاانتظارکررہی معمر خاتون کے گلے سے چوروں نے چین چھین لی تھی۔ ان لٹیروں کے چہرے اسٹیشن کے سی سی ٹی وی فوٹیج میںقید ہوگئے تھے ۔ شہر میں دن دہاڑے خواتین کے گلے سے سونے کے زیورات چھیننے کے واقعات عام ہوگئے ہیں۔


آسام : 5000 مسلمانوں کو بے گھر کردیا گیا

آسام : 5000 مسلمانوں کو بے گھر کردیا گیا

غیرقانونی قابضین ہونے کا الزام، دو مساجد اور ایک مدرسہ منہدم

درانگ (آسام) : آسام کے ضلع درانگ میں لگ بھگ 5000 افراد بشمول بچے اور معمرین یکایک آسمان تلے کردیئے گئے ہیں۔ مقامی نظم و نسق سے دو روز قبل سرکاری اراضی سے تقریباً 800 تارک وطن مسلم خاندانوں کو غیرقانونی قابضین قرار دیتے ہوئے ان کے گھروں سے بیدخل کردیا۔ یہ کارروائی سیپاجھر ریونیو سرکل کے تحت دھول پور (نمبر ایک، دو اور تین) کے علاقہ میں کی گئی۔ حکومت کا کہنا ہیکہ یہ لوگ غیرقانونی طور پر سرکاری اراضی پر قابض ہوگئے تھے اور انہیں کئی مرتبہ نوٹس دینے کے بعد وہاں سے ہٹایا گیا ہے۔ سینکڑوں پولیس ملازمین کے ساتھ مقامی نظم و نسق کے عہدیدار انہدامی اسکواڈ کے ساتھ وہاں پہنچے اور انہدامی کارروائی انجام دی جس میں دو مساجد اور ایک مدرسہ بھی منہدم کردیئے گئے۔ بی جے پی کے ایم پی اور دو دیگر ایم ایل اے نے اس مہم کی نگرانی کی۔ آل آسام مائناریٹی اسٹوڈنٹس یونین کے اڈوائزر عین الدین احمد نے گزشتہ روز بتایا کہ علاقہ کی صورتحال تشویشناک ہے۔ جمہوری طور پر منتخب حکومت کا اس قدر غیرانسانی اور بے حس طرزعمل ہرگز حق بجانب نہیں ہوسکتا۔ چیف منسٹر ہیمانتا بسواشرما نے آسام پولیس اور درانگ ضلع نظم و نسق کی ستائش کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ 800 گھرانوں کو ہٹا کر اور دو غیرقانونی مذہبی اداروں کو منہدم کرتے ہوئے تقریباً 4500 بھیگا زمین کو بچایا گیا ہے۔
نریندر گیری کو آخری خواہش پر دفن کیا گیا
پریاگ راج : اکھاڑہ پریشد کے مہنت نریندر گیری کو مشتبہ موت کے بعد آج باگھمبری مٹھ میں دفن کیا گیا۔سوسائڈ نوٹ میں انہوں نے اپنی آخری خواہش کا اظہار کیا تھا کہ انہیں گدی پارک میں نیبو کے درخت کے نزدیک گروہ جی کے پاس دفن کیا جائے ۔

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...