جمعرات, اکتوبر 07, 2021
دہلی کیپٹل کو شکست دینے پر ہوگی آر سی بی کی نظر
لیگ راؤنڈ کے آخری میچ میں رائل چیلنجرز کا مقابلہ دہلی کیپٹل سے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی پلے آف میں پہنچ چکی ہیں لیکن آر سی بی کی نظر دہلی کیپٹل کو شکست دے کر ٹاپ ٹو میں جگہ بنانے پر ہوگی۔دہلی کے 13 میچوں میں 20 پوائنٹس ہیں اور اس کا ٹاپ 2میں پہنچنا یقینی ہے۔ دوسری طرف بدھ کو سن رائزرس حیدرآباد کے ہاتھوں شکست کے بعد آر سی بی کے 16 پوائنٹس ہیں اور نیٹ رن ریٹ دوسرے نمبر پر رہنے والی چنئی سپر کنگز سے بھی کم ہے۔تاہم کپتان وراٹ کوہلی کی نظریں چنئی اور پنجاب کنگز کے درمیان جمعرات کو کھیلے جانے والے میچ پر ہوں گی۔ یہ میچ واضح کر دے گا کہ آر سی بی کو دوسری پوزیشن پر رہنے کے لیے کیا کرنا ہوگا۔
اس وقت یہ ناممکن لگتا ہے۔ اے بی ڈویلیئرز ، گلین میکسویل ، کوہلی اور دیودت پڈککل جیسے بلے بازوں کے باوجودآر سی بی 142 رنز کا ہدف حاصل نہیں کر سکی۔
کپتان کوہلی کو ناک آؤٹ مرحلے سے پہلے اس پر غور کرنا ہوگا کیونکہ میکسویل اور ڈی ویلیئرز جیسے بلے باز کھیل کو بدل سکتے ہیں۔دوسری طرف رشبھ پنت کی زیرقیادت دہلی کی ٹیم نے گزشتہ پانچ میچوں میں سے چار میں کامیابی حاصل کی ہے اور لیگ مرحلے کے بعد اس کا اعتماد بہت بلند ہے۔ پرتھوی شا کے مسلسل اچھی کارکردگی نہ دکھانے کے باوجود دہلی کی بیٹنگ مضبوط رہی ہے۔ شیکھر دھون نے 13 میچوں میں 501 رنز بنائے ہیں۔ شریس ایئر اور پنت نے بھی کئی مواقع پر اچھا کام کیا لیکن انہیں امزیدچھا کھیلنا ہوگا۔فاسٹ باؤلنگ میں انریچ نورکھیا ، کاگیسو ربادا اور اویش خان نے کمال کر دکھایا۔ ساتھ ہی اسپنرز آر اشون اور اکچھر پٹیل نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

آریان خان گئے 14 دنوں کے لیے جیل حراست میں

ممبئی:شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت نہیں ہوسکی ۔ جمعرات کو عدالتی سماعت ہوئی ، جو ممبئی میں کروز پر ایک ڈرگ پارٹی میں این سی بی چھاپے میں حراست میں لیے گئے تھے۔ عدالت نے آریان خان سمیت 8 ملزمان کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ معروف قانون دان ستیش مانشنڈے آریان خان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔
آریان خان کو عدالتی تحویل میں بھیجنے کے فورا بعد ستیش مانشنڈے نے عدالت میں ضمانت کی دو درخواستیں داخل کی ہیں۔ ایک عبوری ضمانت فوری ضمانت اور دوسری باقاعدہ ضمانت تاکہ آریان خان اس وقت تک ضمانت پر رہے جب تک اس کیس کی تفتیش نہ ہو۔ فی الحال ، درخواست ضمانت کی سماعت جمعہ کو صبح 11 بجے ہوگی۔
عدالت میں این سی بی نے ملزم کی تحویل مانگی ۔ وہ اسے اچیت کمار سے ملانا چاہتی ہے۔ اچت کا نام ارباز مرچنٹ اور آریان خان نے ظاہر کیا۔ وہ ملزم نمبر 9 اور دیگر ملزمان کا بھی سامنا کرنا چاہتے ہیں ، جنہیں 6 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا اور ریمانڈ لیا گیا۔ میں اس پہلو میں نہیں جانا چاہتا کہ افسر کو ملزم کی گرفتاری کے لیے اتنا وقت کیوں درکار ہے۔
عدالت میں ان کی پیشی تک کسی بھی چیز کی تفتیش نہیں کی گئی۔ مزید ، این سی بی نے بجا طور پر دلیل دی کہ تفتیش کی تفصیلات بتانے کی ضرورت ہے ۔ ریمانڈ میں اس کی عکاسی نہیں کی گئی ہے۔ لہذا ریمانڈ کی درخواست میں مبہم بنیادوں پر ، ہر ملزم کی تحویل میں توسیع نہیں کی جا سکتی۔ اس لیے تمام 8 ملزمان کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔
جب آریان خان کے حوالے سے عدالت میں سماعت شروع ہوئی تو ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) انیل سنگھ نے کہا کہ اب تک 17 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ این سی بی نے آریان خان کی گواہی پر اچت کمار کو گرفتار کیا۔ ایسی صورتحال میں ان دونوں کو آمنے سامنے پوچھ گچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ اے ایس جی نے کہا کہ مزید تفتیش اور جرم کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے حراست کی مدت بڑھانے کی ضرورت ہے۔ تفتیش ایسے مرحلے پر ہے جہاں ان دونوں کا آمنے سامنے ہونا ضروری ہے۔ الزامات اور حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ملزمان کی تحویل ضروری ہے۔ اے ایس جی نے کہا کہ ایک شخص کو دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ اس ایکٹ کا مقصد گینگ کو ہمیشہ کے لیے روکنا ہے۔

مہاراشٹر : آج سے عبادت گاہوں میں اجتماعی عبادات پر پابندی ختم ، عوام میں جوش و خروش
مہاراشٹر : آج سے عبادت گاہوں میں اجتماعی عبادات پر پابندی ختم ، عوام میں جوش و خروش
ممبئی: کورونا وائرس سے پیدا شدہ تشویش ناک وبائی صورتحال کے باعث، کووڈ-19 مرض سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے حکومت نے لاک ڈاؤن لگایا اور مختلف احتیاطی تدابیر کے ذریعے سے اس مرض کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی کوشیشیں کیں، جو بڑی حد تک کامیاب ہوئیں، اور اسی سبب سے حکومت کی جانب سے اس ضمن میں عوام پر لگائی گئی مختلف پابندیوں کو مرحلہ وار ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر مہاراشٹرا کی ریاستی حکومت نے عبادت گاہوں میں جمع ہونے اور اجتماعی عبادات پر لگائی گئی پابندی کو آج 7 ستمبر سے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد اب مہاراشٹرا میں تقریباً چھ ماہ کے بعد آج تمام مذاہب کی عبادت گاہیں کھول دی گئیں ہیں۔کووڈ-19 کی تیسری لہر کے ممکنہ خطرات کے جائزے کے بعد، اس کے اثرات کم ہوتے دکھائی دینے پر حکومت کی جانب سے لیے گئے اس فیصلے پر جہاں ایک طرف عوام نے سکون کی سانس لی اور خوشی کا اظہار کیا ہے، وہیں دوسری جانب مختلف مذاہب کی سرکردہ شخصیات اور مذہبی رہنماؤں نے اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے اس اقدام کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔
عبادت گاہوں کو کھولے جانے کے بعد، آج ریاست بھر میں حکومتی ہدایات اور کووڈ پروٹوکول پر مکمل عمل کرتے ہوئے مختلف مذہبی سرگرمیوں کو انجام دیا گیا۔ مندروں میں گھنٹیاں بجائی گئیں، مساجد میں اذانیں دی گئیں، گرجا گھروں میں گیت گائے گئے، گرودواروں میں گروانی ہوئی، نیز ممبئی اور ریاست کے دیگر حصوں میں مذہبی سرگرمیاں خوب دیکھی گئیں۔تمام مذہبی عبادت گاہوں نے طویل پابندی کے بعد پہلی بار کھولے جانے اور پوجا، نماز اور دیگر مذہبی رسومات کی آدائیگی کے لیے آنے والے ہزاروں افراد کے لیے عبادت گاہوں کی خصوصی صفائی کی۔ عبادت گاہوں اور درگاہوں میں چندن کی خوشبو، بخور اور اگربتیوں کی خوشبو پھیلائی گئی۔ ممبئی کی مشہور حاجی علی درگاہ، بابا بہاءالدین کی درگاہ، نل بازار میں واقع پھولوں کی مارکیٹ کے گل فروش ببلو سید نے بتلایا کہ آج جمعرات درگاہ میں ہزاروں عقیدت مندوں نے حاضری دی۔

بریکنگ نیوزپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری
بریکنگ نیوزپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری
نئی دہلی ، 7 اکتوبر - بین الاقوامی بازار میں گزشتہ روز خام تیل میں معمولی نرمی کے باوجود ، پٹرول جمعرات کو مسلسل تیسرے دن مقامی سطح پر 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ دہلی میں پٹرول 103 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92 روپے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ممبئی میں پٹرول 109 روپے سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ ڈیزل بھی سو روپے کے قریب ہے۔مسلسل چار دن کے اضافے کے بعد ، پیر کو ان دونوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، لیکن منگل سے ان دونوں کی قیمتوں میں اضافہ جا رہی ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ان کی قیمتیں اب تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ اس اضافے کے بعد ، دارالحکومت دہلی میں پٹرول 103.24 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 91.77 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پچھلے آٹھ دنوں میں پٹرول 2.05 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ ڈیزل کے بھی 11 دن میں 3.15 روپے فی لیٹر دام بڑھے۔اوپیک ممالک کے اجلاس میں تیل کی پیداوار میں چار لاکھ بیرل یومیہ اضافے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کورونا کے بعد عالمی سطح پر اس کی مانگ میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔ اس فیصلے کے بعد سے بین الاقوامی بازار میں خام تیل میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ روز امریکی بازار میں کاروبار بند ہونے پر برینٹ کروڈ 0.48 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 81.08 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 1.30 ڈالر کی کمی سے 77.43 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 103.24 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 91.77 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں پٹرول 100.53 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.39 روپے فی لیٹر پر ہے۔ اس وقت بھوپال میں پٹرول 111.76 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 100.80 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
بریکنگ نیوزپاکستان کے شہر ہرنائی میں شدید زلزلہ ، 20 افراد ہلاک ، متعدد زخمی
پاکستان کے شہر ہرنائی میں شدید زلزلہ ، 20 افراد ہلاک ، متعدد زخمیاسلام آباد:پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں آج صبح تقریباً 03.30 بجے آنے والے شدید زلزلے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 100 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان کے جیو نیوز کے مطابق جمعرات کی صبح ہرنائی کے علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 100 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس کے علاوہ کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ زلزلے کی شدت کافتی تیز تھی اور آس پاس کے کئی اضلاع میں بھی نقصان ہوا ہے۔

روڑکی میں چرچ پر حملہ کی منصوبہ بند سازش کے بعد متاثرین کا بیان ' کیا ہم سب کچھ چھوڑ کر چلے جائیں ؟ '
روڑکی میں چرچ پر حملہ کی منصوبہ بند سازش کے بعد متاثرین کا بیان ' کیا ہم سب کچھ چھوڑ کر چلے جائیں ؟ '
اتراکھنڈ کے شہر روڑکی میں سول لائن کوتوالی علاقے میں واقع سلونی پورم میں چرچ پر حملے کا معاملہ طول پکڑ رہا ہے۔ متاثرین اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت انجام دیا گیا تھا اور اس کے لیے کئی دنوں سے مسیحی سماج کے لوگوں پر طنز کئے جا رہے تھے۔ چرچ سے وابستہ لوگوں نے اس بارے میں پولیس کو شکایت بھی دی تھی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔اتراکھنڈ کے ڈی جی پی اشوک کمار کی مداخلت کے بعد اس واقعے کے کئی دنوں کے بعد روڑکی پولیس میں ہلچل نظر آئی اور پولیس اہلکار زخمیوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے اسپتال پہنچے۔ ذرائع کے مطابق حملہ کے پیچھے چرچ کی کروڑوں روپے کی مالیت کی زمین بھی ہے، جس پر کچھ ہندووادی رہنما قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور انہوں نے مذہب کے نام پر مقامی لوگوں کو اکسا کر چرچ پر حملہ کروایا۔
عینی شاہدین کے مطابق چرچ پر پیر کی صبح 10 بجے خوفناک حملہ انجام دیا گیا۔ پرنس نامی ایک متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ اس خوفناک حملہ کو یاد کر کے وہ ابھی تک لرز رہے ہیں۔ ہندو تنظیموں سے وابستہ سینکڑوں افراد نے لاٹھی ڈنڈے لے کر مسیحی سماج کے لوگوں پر حملہ کیا۔ وہ وندے ماترم اور بھارت ماتا کی جئے اور جئے شری رام کے نعرے بلند کر رہے تھے۔ انہوں نے ہمارے ساتھ بدسلوکی کی اور ہم پر حملہ کیا۔ ہم پر تبدیلی مذہب کا الزام لگایا۔ ہمارا سامان توڑ دیا اور ہمارے موبائل چھین لیے۔ ہمیں بتایا جائے کہ کیا یہاں صرف ہندو سماج کے لوگ ہی رہیں گے؟
سلونی پورم کی رہائشی پریو سانا پورٹر نے اس واقعہ کے خلاف پولیس رپورٹ درج کرائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ حملہ آوروں کو جانتی تھی کیونکہ وہ مقامی تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ ان میں سے بہت سے لوگوں سے ان کے خاندانی تعلقات ہیں اور ان میں سے ایک نے مجھے پڑھایا بھی ہے، لیکن نفرت نے اسے اندھا کر دیا ہے۔ ان کی قیادت بی جے پی کی یوتھ ونگ اور او بی سی شعبہ کے لیڈران کر رہے تھے۔ ان کے ساتھ خاتون لیڈران بھی موجود تھیں اور حملہ آوروں کی تعداد 200 سے زائد تھی۔ وہ ہمیں جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے تھے۔ اس دوران رجت، سمت پرنس اور ولسن کو بری طرح پیٹا گیا۔ رجت شدید زخمی ہے اور موت سے لڑ رہا ہے۔ وہ ہمیں مارتے رہے، ہم پولیس کو لگاتار کال کر رہے تھے لیکن پولیس ہمیں بچانے نہیں آئی۔
اتراکھنڈ کانگریس سیوا دل کے ریاستی صدر راجیش رستوگی نے بتایا کہ دراصل ہندو تنظیموں کا یہ حملہ منصوبہ بند تھا۔ اس سے قبل لکسر میں بھی تبدیل مذہب کا الزام لگا کر لوگوں سے مار پیٹ کی گئی تھی۔ ادھم سنگھ نگر میں بھی ہنگامہ ہوا۔ اتراکھنڈ میں انتخابات نزدیک دیکھ کر اس طرح کے مسائل کو ہوا دی جا رہی ہے۔ اقلیتوں پر حملہ کرنا قابل مذمت ہے اور ہم متاثرہ سماج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
کانگریس چرچ متاثرین کی حمایت میں امن مارچ نکانے کی تیاری کر رہی ہے۔ راجیش رستوگی نے بتایا کہ اس کا جواب ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو دینا چاہیے۔ چرچ پر جس دن حملہ ہوا اس دن وزیر اعلیٰ قریبی کنج پور علاقے میں موجود تھے۔ پولیس ان کی مہمان نوازی میں مصروف تھی لیکن وہ اقلیتی مسیحی برادری کی حفاظت نہیں کر سکے۔ اس طرح کے حملوں سے بین الاقوامی سطح پر ملک کی شبیہ کو نقصان پہنچتا ہے۔
اس معاملے میں سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ اب تک چرچ پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے جبکہ متاثرین کے خلاف تبدیلی مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اب اس معاملے میں ایک اور ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اسے کویتا نامی خاتون نے درج کرایا ہے۔ یہ ایف آئی آر چرچ مینجمنٹ سے وابستہ لوگوں کے خلاف درج کی گئی ہے۔ کویتا کے مطابق، اتوار کے روز چرچ سے وابستہ لوگوں نے اسے 2 لاکھ روپے اور نوکری کی پیشکش کرتے ہوئے مذہب تبدیل کرنے کی ترغیب دی، جسے اس نے قبول نہیں کیا۔
چرچ سے وابستہ پرنس نے کہا کہ انہیں لگا کہ سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوا ہے۔ وہ تین چار دن سے ہلچل محسوس کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ چرچ کے آس پاس گھوم رہے تھے اور ان کے چہرے کے تاثرات درست نہیں تھے۔ وہ فقرے بھی کس رہے تھے۔ ہم نے پولیس کو اس کے بارے میں بتایا تھا لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ پولیس نے اب بھی کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ ہمارے درجنوں ساتھی زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ چرچ انتظامیہ کے خلاف درج کیا گیا یہ مقدمہ ہماری آواز کو خاموش کرنے کے لیے ہے۔ چرچ پر حملے کی تیاریاں کئی دنوں سے جاری تھیں۔
ایک مقامی دکاندار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سیاست اپنی جگہ ہے لیکن کچھ مقامی لیڈران چرچ کی زمین پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ چرچ کے آس پاس کا علاقہ تجارتی نقطہ نظر سے بہت اہم ہے۔ چرچ 35 سال پرانا ہے، تبدیلی مذہب کی کہانی بنائی گئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد اتراکھنڈ کا انٹلی جنس ڈیپارٹمنٹ الرٹ ہو گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تمام گرجا گھروں سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ اتراکھنڈ کے ڈی جی پی اشوک کمار نے اس معاملے میں سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے جبکہ مقامی پولیس نے ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔

بریکنگ نیوز با رہ بنکی میں خوفناک سڑک حادثہ ، 14 افراد ہلاک متعدد زخمی نیوز
بارہ بنکی میں خوفناک سڑک حادثہ ، 14 افراد ہلاک متعدد زخمی
بارہ بنکی: اتر پردیش کے ضلع بارابانکی کے دیوا علاقے میں آج صبح سویرے ایک بس اور ٹرک کے درمیان زبردست ٹکر میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور تقریباً 30 افراد زخمی ہو گئے۔ خبروں کے مطابق دہلی سے بہرائچ جانے والی ڈبل ڈیکر بس دیوا کے علاقے بابوریہ گاؤں کے قریب کسان شاہراہ پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔علی الصبح ہونے والا یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ڈبل ڈیکر بس کے پرخچہ اڑ گئے جبکہ جس ٹرک کے ساتھ بس کا تصادم ہوا اس کی بھی حالت خراب ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ ٹرک دہلی سے بہرائچ کی جانب گامزن تھا۔
ایک رپورٹ کے مطابق باہری رنگ روڈ کے کسان شاہراہ پر مویشی کو بچانے کے چکر میں ڈبل ڈیکر بس سامنے سے آ رہے بالو سے بھرے ٹکر سے ٹکرا گئی۔
زخمیوں کو بارہ بنکی اور لکھنؤ کے ٹراما سینٹرز میں بھیجا گیا ہے۔ زخمیوں میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ مہم شروع کی۔ جی سے بی مشین منگوا کر ملبہ ہٹا کر سڑک پر ٹریفک بحال کیا جا رہا ہے۔

اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...