Powered By Blogger

ہفتہ, اکتوبر 09, 2021

بریکنگ نیوزمارکس جہاد: کروڑی مل کالج کے پروفیسر راکیش پانڈے کے خلاف این ایس یو آئی کا مظاہرہ

آر ایس ایس نظریہ کے حامی پروفیسر راکیش پانڈے نے گزشتہ دنوں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کیا تھا جس میں کیرالہ کے طلبا کے ذریعہ 100 فیصد نمبر حاصل کیے جانے پر اسے ’مارکس جہاد‘ قرار دیا تھا۔ انھوں نے کیرالہ کے طلبا کے دہلی یونیورسٹی میں زیادہ درخواست دینے پر اسے سازش بتایا تھا۔ ان کے اس پوسٹ پر زبردست ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔ این ایس یو آئی نے بھی آج سڑک پر نکل کر پروفیسر راکیش پانڈے کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ این ایس یو آئی نے ریاستی صدر کنال سہراوت کی قیادت میں کروڑی مل کالج کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پرنسپل سے مل کر ان کو عرضداشت پیش کی۔ عرضداشت میں جلد از جلد پروفیسر راکیش پانڈے کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

این ایس یو آئی کارکنان نے پروفیسر راکیش پانڈے کے خلاف ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ان کی تصویر کو نذرِ آتش بھی کیا۔ اس موقع پر این ایس یو آئی کے قومی سکریٹری اور دہلی انچارج نتیش گوڑ، قومی سکریٹری لوکیش چگ، قومی سکریٹری ونود جھاکر وغیرہ بھی موجود تھے۔ این ایس یو آئی ریاستی صدر کنال سہراوت نے اس موقع پر کہا کہ ’’ہم نے آج احتجاجی مظاہرہ کے ذریعہ دہلی یونیورسٹی انتظامیہ کو سخت تنبیہ دی ہے، اور فوراً آر ایس ایس نظریہ کے حامل پروفیسر کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی مطالبہ کیا ہے کہ پروفیسر راکیش پانڈے اپنے تبصرہ کے لیے پورے ملک سے معافی مانگیں۔‘‘

کنال سہراوت نے کہا کہ دہلی یونیورسٹی میں اس طرح کی گھٹیا ذہنیت کے پروفیسر برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ ایسے لوگوں کو فوراً یونیورسٹی سے باہر نکالنا چاہیے اور ان کو واپس آر ایس ایس کی شاکھا میں بھیج دینا چاہیے۔ اس موقع پر نتیش گوڑ نے کہا کہ ’’کیرالہ کے طلبا دن رات محنت کر کے بورڈ امتحان میں 100 فیصد نمبر لاتے ہیں، اس کے باوجود ڈی یو پروفیسر کے ذریعہ اسے سازش قرار دیا جاتا ہے اور ’مارکس جہاد‘ کا نام دیا جاتا ہے تاکہ ایک ریاست کے طلبا کو نشانہ بنایا جائے۔ ایسے پروفیسر کو فوراً برخاست کرنا چاہیے تاکہ آگے کوئی پروفیسر ایسی حرکت نہ کر سکے۔‘‘

ناندیڑ:کورونا کی دونوں ویکسین لینے والوں کو راشن کااناج دینے میں ترجیح دی جائے گی ‏

ناندیڑ:8 اکتوبر۔ (اردو دنیا نیوز۷۲) ریاست میں کورونا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ،عوامی زندگی کو بحال کرنے کے لیے اسکولوں ، مندروں اور تمام عبادت گاہوں کو شرائط و ضوابط کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے ہونے والے ہجوم اور مستقبل قریب میں مختلف تہواروں اور تقریبات اور اس کی وجہ سے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ضلع کے تمام راشن کارڈ ہولڈر کوکورونا ویکسین کی شرائط و ضوابط نافذ کےے گیے ہیں۔اور ویکسین لگوانے والوں کوترجیح دی جائے گی ۔

اس طرح کی اطلاع ضلع کلکٹرڈاکٹرویپن اٹنکر نے دی ہے ۔انھوں نے بتایا کہ ضلع کی سستے اناج کی راشن دوکانوں پر اب اُن کارڈ ہولڈرس کو ترجیح دی جائے گی جو کورونا کی دو خوراکیں لی ہیں اورجس نے ایک خوراک لی ہے انھیںاسکے بعد اناج دیاجائے گا۔ یہ احکامات ایک سرکلر میں جاری کیے گئے ہیں تاکہ صحت عامہ کو زیادہ ترجیح دے کر ممکنہ خطرے اور کورونا کی تیسری لہر سے بچا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مستحقین کے ساتھ عوام کو بھی ویکسینیشن کے لیے زیادہ سے زیادہ حصہ لینا چاہیے

جمعہ, اکتوبر 08, 2021

لکھیم پور واقعہ: ملزم آشیش مشرا کو پولیس کا دوسرا سمن،کل حاضر ہونے کا موقع

لکھیم پور کھیری:08اکتوبر(یواین آئی) لکھیم پور واقعہ کے نامزد ملزم مملکتی وزیر کے بیٹے آشیش مشر ا کے کرائم برانچ آفس جمعہ کی صبح 10بجے نہ پہنچنے کے بعد لکھیم پور کھیری پولیس نے آشیش کو دوسرا موقع دیا ہے کہ وہ سنیچر کو پولیس کے سامنے حاضر ہوں۔

پولیس نے جمعہ کو ان کی رہائش گاہ پر دوسرا سمن چسپاں کرتے ہوئے سنیچر کو 11بجے کرائم برانچ کی دفتر پہنچنے کا وقت دیا ہے۔مشرا آج کرائم برانچ آفس نہیں پہنچے جس کے بعد پولیس کو دوسری نوٹس جاری کرنی پڑی ہے۔ اس سے قبل جمعہ کو پولیس کرائم برانچ آفس پر 12بجے تک رہی لیکن آشیش نہیں پہنچے جس کے بعد دوسری نوٹس جاری کی گئی ہے۔

وہیں دوسری جانب ایسی بھی خبریں موصول ہوئی ہیں کہ وہ اتراکھنڈ کے راستے نیپال فرار ہوگیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ رات آشیش کا آخری موبائل لوکیشن اتراکھنڈ کے گوری فانٹا کا ہے۔ جو کہ نیپال سرحد سے کافی قریب ہے۔پولیس سنیچر تک آشیش کے حاضری کا انتظار کرے گی اس کے بعد ان کی طرف سے کوئی جواب نہ ملنے پر انہیں بھگوڑا قرار دے گی۔گذشتہ کل آشیش کے نام سمن جاری کر کے انہیں جمعہ کو صبح دس بجے کرائم برانچ کی آفس پر حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔سمن کو ان کی رہائش گاہ پر بھی چسپاں کیا گیا تھا۔سمن سی آر پی سی کی سیکشن 160 کے تحت جاری کیا گیا تھا۔ایسا گمان تھا کہ آج پوچھ گچھ کے بعد آشیش کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق پولیس نے اس معاملے میں ابھی تک دو ملزمین لوکش رانا اور آشیش پانڈے کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمین آشیش کے قریبی ہیں اور کلیدی ملزم کی گرفتاری کے لئے مزید دبش دی جارہی ہے۔نصف درجن مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔مملکتی وزیرکے بیٹے آشیش مشرا کے علاوہ دیگر ایک رسوخ والا ملزم انکت داس بھی ہے۔ جس کی فوٹو ایک ویڈیو میں ہے اور جو مبینہ طور سے اس ایس یو وی میں موجود تھا جو تھار جیپ کے پیچھے چل رہی تھی۔انکت سابق بی ایس پی ایم ایل اے اکھیش داس کا بھتیجا ہے ۔

ذرائع کے مطابق انکت مملکتی وزیر اجے مشرا کا کافی قریبی ہے اور اکثر ان کے بیٹے آشیش مشرا کے ساتھ نظر آتا ہے۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ لکھیم پور تشدد کے بعد اترپردیش کا سیاسی پارہ کافی گرم ہوگیا ہے۔کلیدی ملزم جس کا نام ایف آئی آر میں بھی ہے، آشیش مشرا مملکتی وزیراجے مشر ٹینی کا بیٹا ہے۔پولیس نے آشیش مشرا کے خلاف کئی دفعات میں بشمول قتل،مجرمانہ سازش کے مقدمہ درج کیا ہے۔تاہم وہ ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔یوپی میں اپوزیشن مملکتی وزیر اجئے مشرا کی برخواستگی کا مطالبہ کررہا ہے۔وہیں مملکتی وزیر نے بدھ کو وزیر داخلہ امت شاہ سے دہلی میں ملاقات کی۔اجئے مشرا اول دن سے ہی دعوی کررہے ہیں کہ جس کار نے کسانوں کو کچلا ہے اس میں ان کا بیٹا موجود نہیں تھا ہاں وہ اس بات کو قبل کررہے ہیں کہ کار ان کی ہے۔ان کا مزید دعوی ہے کہ پتھرسے حملے کی وجہ سے ڈرائیور نے اپنا کنٹرول کھو دیا جس کے بعد کچھ مظاہرین کار کے نیچے آگئے۔ اس کے بعد ان کے ڈرائیور کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا اور کار میں آگ لگا دی گئی۔

بریکنگ نیوزبارش تھمنے کے بعد درجہ حرارتمیں اضافہ جاری

بریکنگ نیوزبارش تھمنے کے بعد درجہ حرارتمیں اضافہ جاری

کولکاتا ، 08 اکتوبر۔ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت آس پاس کے علاقوں میں بارش تھم گئی ہے ، اس لیے درجہ حرارتمیں اضافہ جاری ہے۔ اس بارے میں معلومات جمعہ کو علی پور میں واقع محکمہ موسمیات کے علاقائی ہیڈ کوارٹر نے دی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت کولکاتا میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیسہے جو کہ معمول سے دو ڈگری زیادہ ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.1 ڈگری سیلسیس ہے اور یہ بھی معمول سے دو ڈگری زیادہ ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت کولکاتا میں بارش نہیں ہوئی۔ اس کی وجہ سے ، ماحول میں نمی 97 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ شدید گرمی محسوس کر رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ جمعہ کو بھی کولکاتا سمیت جنوبی بنگال کے وسیع علاقے میں آسمان ابر آلود ہے اور وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔


بریکنگ نیوزدہلی کے وزیر اعلی نے شہید راجیش کے خاندان کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا

بریکنگ نیوزدہلی کے وزیر اعلی نے شہید راجیش کے خاندان کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیانئی دہلی ، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کو یہاں ریس کورس کلب میں رہ رہے شہید راجیش کمار کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے کی اعزازی رقم کا چیک دیا۔
مسٹر کیجریوال نے بتایاکہ "مرحوم راجیش کمار ہندوستانی فضائیہ میں خدمات انجام دے رہے تھے اور قوم کی خدمت کرتے ہوئے ایک طیارہ حادثے میں شہید ہوئے تھے۔ آج ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ایک کروڑ روپے کا اعزازی چیک دیا۔ ہم راجیش کمار کی زندگی کی قیمت نہیں ادا کرسکتے لیکن مجھے امید ہے کہ اس سے ان کے خاندان کو تھوڑی مدد ملے گی۔ ہم نے پہلے ہی آنجہانی راجیش کمار کی ایک بہن کو سول ڈیفنس میں شامل کیا ہے ، دوسری بہن کو نوکری دیں گے اور مستقبل میں بھی اس کے خاندان کا خیال رکھیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ آنجہانی راجیش کمار 3 جون 2019 کو اروناچل پردیش میں آپریشنل ٹریننگ سارٹی (ائر مینٹیننس) کے دوران ہوائی جہاز کے حادثے میں شہید ہو گئے تھے۔ دہلی حکومت دہلی کے ان لوگوں کو ایک کروڑ روپے کا اعزازیہ دیتی ہے جو فوج میں شہید ہوتے ہیں۔ اس کے تحت مسٹر راجیش کمار کے خاندان کو بھی مدد دی گئی ہے۔
آنجہانی راجیش کمار کو 5 فروری 2015 کو ہندوستانی فضائیہ میں نان کامبیٹنٹ (اسٹاف) 'کک' کے طور پر کمیشن دیا گیا۔ ان کی پہلی پوسٹنگ اترالی ، راجستھان میں ہوئی۔ وہ 29 سال کی عمر میں شہید ہوئے۔ اس وقت وہ آسام کے جورہاٹ میں تعینات تھے اور اروناچل
پردیش میں ایل جی-40 مینچوکا کے لیے آپریشنل ٹریننگ سارٹی (ائر مینٹیننس) پر تھا۔ وہ طیارہ جس میں تھے وہ وادی اروناچل پردیش میں اونچائی والے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

بریکنگ نیوزایئر ٹیل کا اسمارٹ فون کی خریداری پر 6000 روپے کیش بیک کا اعلان

بریکنگ نیوزایئر ٹیل کا اسمارٹ فون کی خریداری پر 6000 روپے کیش بیک کا اعلاننئی دہلی، میراپہلا اسمارٹ فون پروگرام حصہ کے طورپر بھارتی ایئرٹیل نے آج صارفین کو بہترین اسمارٹ فون میں اپ گریڈ کرنے اور اپنے ہائی اسپیڈ نیٹورک پر عالمی سطحی ڈیجیٹل تجربہ کا لطف لینے کا اہل بنانے کے لئے ایک اور انوکھی پہل کی ہے۔
ایئرٹیل ان صارفین کو 6000روپے کا کیش بیک دیگا جو اہم برانڈوں میں تقریباً 12000تک کی قیمت والا نیا اسمارٹ فون خریدیں گے۔ 150سے زیادہ اسمارٹ فون اس پہل کا حصہ ہیں۔ 6000روپے کے کیش بیک کا فائدہ اٹھانے کے لئے صارفین کو 36مہینوں کے لئے مسلسل (پیک ویلڈٹی کے مطابق)249روپے یا اس سے زیادہ کے ایئرٹیل پری پیڈ کے ساتھ ریچار ج کرنا ہوگا۔ صارفین کو کیش بیک دو حصوں میں ملے گا۔ پہلی قسط2000روپے 18مہینے بعد اور باقی رقم 4000روپے 36مہینے کے بعد ملے گی۔
مثال کے طورپر اگر کوئی گاہک 6000رویپ کی قیمت والے اسمارٹ فون متبادل منتخب کرتا ہے تو وہ ایک بہتر اسمارٹ فون کا تجربہ کرنے کے لے ایئرٹیل کے پری پیڈ ریچارج کے ساتھ زیادہ ڈیٹا اور کبھی ختم نہ ہونے والی کالنگ کے فوائد بھی لے سکے گا۔ 36مہینوں کے آخر میں گاہک مکمل طورپر ڈیجیٹلی کنیکٹیڈ بھی رہے گا اور اسے اپنے پورے 6000روپے بھی واپس مل جائیں گے۔
اس پروگرام کا حصہ بننے والے گاہک کے اسمارٹ فون کی ایک بار اسکرین ٹوٹ جانے پر 'سروی فائی' کی طرف سے اس مفت اسکرین ریپلیسمنٹ کی سہولت بھی ملے گی۔یہ آفر گاہک کو 4800روپے کا ایک اضافی فائدہ بھی دے گا۔ (12ہزار روپے کے اسمارٹ فون کی اسکرین بدلنے کی اندازہ لاگت)۔ ریچارچ کے 90دن کی مدت کے اندر ایئر ٹیل تھینکس ایپ کے ذریعہ گاہک مفت اسکرین ری پلیسمنٹ کا مستحق ہوگا۔

بریکنگ نیوزپٹنہ بم دھماکہ معاملہ _ فریقین کی بحث مکمل ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ، 27 اکتوبر کو فیصلہ متوقع

بریکنگ نیوزپٹنہ بم دھماکہ معاملہ _ فریقین کی بحث مکمل ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ، 27 اکتوبر کو فیصلہ متوقع

ممبئی _ بہارکی راجدھانی پٹنہ میں رونما ہونے والے بم دھماکہ معاملے میں آج فریقین کی بقیہ بحث بھی مکمل ہوگئی جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 27/ اکتوبر فیصلہ سنانے کی تاریخ مقرر کی ہے، آج عدالت میں دفاعی وکلاء اور استغاثہ نے زبانی بحث کے ساتھ ساتھ عدالت میں تحریری بحث بھی داخل کی ہے جو سیکڑوں صفحات پر مشتمل ہے۔کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے حتمی بحث بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ ہوئی، ملزمین کو بھی جیل سے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ دوران بحث عدالت میں پیش کیا گیا جنہوں نے بحث کی سماعت کی۔ اس معاملے کا سامنا کررہے ملزمین کو جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشدمد نی) قانونی امداد کمیٹی قانون امداد فراہم کررہی ہے۔ خیال رہے کہ 23/ اکتوبر2013ء کو پٹنہ کے مشہور تاریخی گاندھی میدان میں بم دھماکہ ہوا تھا جب وزیر اعظم نریندر مودی ایک عوامی ریلی سے خطاب کرنے والے تھے،اس بم دھماکہ میں 6/لوگ ہلاک اور 90/ افراد زخمی ہوئے تھے۔ بم دھماکوں کی تفتیش قومی تفتیشی ایجنسی NIA کے سپرد کی گئی جس نے بہار، جھاکھنڈ اور آس پاس کی دیگر ریاستوں سے10/ اعلی تعلیم یافتہ مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 307,326,212,121(A), 120(B), 34، دھماکہ خیز مادہ کے قانون کی دفعات 3, 5 اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام والے قانون کی دفعات 16,18,20 کے تحت مقدمہ قائم کیا تھا جس کے بعد ملزمین کی پیروی کے لئے جمعیۃ علماء کی جانب سے، ایڈوکیٹ سید عمران غنی،ایڈوکیٹ واصف الرحمن خان ودیگر کو مقرر کیا گیا جنہوں نے ملزمین کا دفاع کیا۔ لاک ڈاؤن سے قبل اس مقدمہ میں فریقین کی بحث شروع ہوچکی تھی لیکن اسی درمیان خصوصی جج کا تبادلہ بھی ہوگیا اور کرونا وبا ء کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوا جس کے بعد خصوصی عدالت میں اس مقدمہ کی سماعت نہیں ہوسکی لیکن نئے جج گرویندر سنگھ ملہوتراکی تقرری ہونے کے بعد فریقین نے بحث مکمل کرلی جس کے بعد آج عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اس معاملے میں ملزمین امتیاز انصاری کمال الدین، حیدر علی عالم انصاری،نعمان سلطان انصاری،مجیب اللہ جابر انصاری،عمیر شفیع صدیقی، اظہر الدین شکیل الدین قریشی، احمد حسین سید قریشی، فخرالدین غلام مرتضی، محمد فیروز اسلم اور محمد افتخار محمد مصطفی کو اس معاملے میں ملزم بنایا گیاہے۔ دوران بحث دفاعی وکلاء نے عدالت میں تفتیشی ایجنسی کی جانب سے تفتیش میں کی جانے والی غیر قانونی تفتیش پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے جس میں ملزمین سے جبراً لیا گیا اقبالیہ بیان، گواہوں کو دھمکا کر ان سے ملزمین کے خلاف بیان لینا، فارینسک سائنس رپورٹ میں موجود خامیاں، گواہوں کے بیانات میں تضاد، پولس افسران کے بیانات میں تضاد، غیر قانونی طریقے سے ملزمین کے قبضوں سے ضبط کی گئی اشیاء،شناختی پریڈ کا نہ ہونا وغیرہ شامل ہے۔


اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...