Powered By Blogger

اتوار, اکتوبر 24, 2021

بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیرمین عبدالقیوم انصاری کا اہم قدم!

بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیرمین عبدالقیوم انصاری کا اہم قدم!


حیدرآباد، 23اکتوبر (یو این آئی) بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیرمین عبدالقیوم انصاری نے تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی سے گزارش کی کی کہ وہ تلنگانہ میں مدارس کے استحکام اور مسلم طلباء و طالبات کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ قائم کریں۔انہوں نے یہ گزارش ان سے ملاقات کے دوران کی۔

مسٹر عبدالقیوم انصاری جو ان دنوں حیدرآباد کے دورے پر ہیں، وزیر داخلہ سے کہا کہ وہ تلنگانہ کے مدارس کو بورڈ سے رجسٹرڈ کروائیں تاکہ اساتذہ کو سرکاری تنخواہیں طلبہ کو مفت یونیفارم، کتابیں، انفراسٹرکچر، تعلیم اور اسٹے فنڈ مل سکے۔ انہوں نے بہار میں مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی بدولت تعلیمی انقلاب سے متعلق تفصیلات بیان کیں۔

مسٹر محمد محمود علی نے عبدالقیوم انصاری کو یقین دلایاکہ وہ ان کے تجویز کووزیر اعلی کو پیش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی اقلیت دوست ہیں‘ اردو کے عاشق ہیں‘ اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دیا۔ 200 سے زٓئد مائناریٹی ریسڈنشیل اسکولس و کالجس قائم کرکے لاکھوں اقلیتوں طلبہ کو مفت تعلیم فراہم کئے۔ ان کا دور امن و آتشی کا دور ہے۔ مسلمان کی جان و مال محفوظ ہیں۔ اس موقع پر آل انڈیا اقلیتی تعلیم بورڈ تلنگانہ چیٹر کے صدر شیخ عبدالرحمن بھی موجود تھے۔

مولاناحفظ الرحمن قاسمی ندوی کے انتقال پر ان کے آبائی وطن سمری بختیارپور میں تعزیتی اجلاس

مولاناحفظ الرحمن قاسمی ندوی کے انتقال پر ان کے آبائی وطن سمری بختیارپور میں تعزیتی اجلاسسہرسہ: سمری بختیارپور کی عظیم علمی شخصیت،دینی و عصری علوم کے حسین سنگم،خداترس،خوش طبع اورسادگی کے پیکر ضلع سہرسہ کی مردم خیز بستی مبارکپور سے تعلق رکھنے والے مولاناحفظ الرحمن ندوی قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے انتقال پرتنظیم ائمہ مساجد سہرسہ کے زیراہتمام آج رانی باغ کی جامع مسجد میں تعزیتی اجلاس کاانعقادکیاگیا۔ تنظیم ائمہ مساجد کے جنرل سکریٹری مولانامظاہرالحق قاسمی کی صدارت اور شاہنوازبدرقاسمی کی نظامت میں منعقدہ اس تعزیتی نشست سے مفتی نصراللہ قاسمی،ان کے شاگردحافظ سعدالدین ندوی،مولانا اشرف علی ندوی،ڈاکٹرابوالفضل اور مولاناانظرعلی مفتاحی صدرجمعیت علماء سہرسہ، حافظ ممتاز رحمانی صدر تنظیم ائمہ مساجد نے مولانا کی تبحرعلمی،دنیابیزاری،خوش اخلاقی،ملنساری ان کی زاہد مزاجی اوران کے دیگر اوصاف وکمالات پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس دوران ان کی علمی صلاحیت کو بیان کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ مولانامرحوم اردو، عربی، انگریزی، ہندی، سنسکرت،فرنچ سمیت کئی دوسری ملکی وغیرملکی زبانوں پر دسترس رکھتے تھے،مقررین نے کہاکہ انگریزی زبان پر اتناعبورحاصل تھاکہ معروف انگریزی اخبار ٹائمزآف انڈیاکے پروف ریڈربھی رہے،ان کی حد درجہ دنیابیزاری اوراخلاص وللہیت کاہی نتیجہ تھاکہ انہوں نے اتنے علوم کے مالک ہونے کے باوجود کسی یونیورسٹی یاکسی بڑے عصری ادارے کارخ نہیں کیا،وہ ندوہ میں تاحیات عہدوں سے دور رہ کر اخلاص کے ساتھ اپنی متعلقہ کتب کا درس دیتے رہے۔ مقررین نے کہاکہ مولانامرحوم کے لیے اہل علم طبقہ کی طرف سے سچا خراج عقیدت یہ ہوگا کہ مولانا کی سوانح حیات کے مختلف گوشے کو قلم بند کیے جائیں تاکہ اگلی نسل کے لیے وہ ایک بہترین سرمایہ ثابت ہو۔اس تعزیتی نشست میں مولاناافسرامام قاسمی، مولانااشتیاق عالم قاسمی،قاری جاویداخترآسی ،ماسٹر منہاج،محمدعمران عالم، مولانا عادل ندوی، عبدالوارث،فضل الرحمن عرف گڈومکھیا،محمد صادق،محمد قمرالدین،ماسٹرسلطان،قاری برکت اللہ، مولانا مرحوم کے چھوٹے بھائی فضل الرحمن، قمرالدین، فیضل الرحمن، عبدالدیان سمیت کثیرتعداد میں علماء ودانشواران نے شرکت کی۔

مسلمانوں کے تعلق سے آندھرا جیوتی کے حوالے سے جھوٹی خبر _ اخبار کی وضاحت _ پولیس اسٹیشن میں شکایت - -

مسلمانوں کے تعلق سے آندھرا جیوتی کے حوالے سے جھوٹی خبر _ اخبار کی وضاحت _ پولیس اسٹیشن میں شکایت - -


حیدرآباد _ تلگو کے مشہور اخبار روزنامہ آندھرا جیوتی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گشت کرنے والی ایک فرضی خبر کے خلاف ہفتہ کو کریم نگر ٹو ٹاؤن اسٹیشن میں ایک کیس درج کی گئی ہے۔ خبر میں نامعلوم افراد نے اس بات کی افواہ پھیلا دی کہ حضور آباد ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے کہا کہ " جیسے ہی حضور آباد میں بی جے پی جیتے گی، وہاں کے مسلمانوں کو ہماری جوتے تلے روند دیا جائے گا۔" اس جھوٹی خبر کو واٹس ایپ اور فیس بک پر لوگ پھیلا رہے ہیں جیسا کہ یی خبر آندھرا جیوتی روزنامہ میں شائع ہوئی تھی ۔ اس خبر میں آندھرا جیوتی کے نام سے ڈیٹ لائن بھی لگا ہے جس کے باعث کئی افراد نے اس خبر کو صحیح خبر سمجھ گئے۔جیوتی کریم نگر یونٹ ایڈیشن کے انچارج جینتی راؤ نے ہفتہ کے روز کریم نگر کی ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن اور کمشنر آف پولیس کے پاس شکایت درج کرائی ۔اور وضاحت کی کہ آندھرا جیوتی میں ایسا مضمون شائع نہ ہی اخبار میں شائع ہوا یا آن لائن ایڈیشن میں پوسٹ کیا گیا ۔ لہذا ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔ جنھوں نے آندھرا جیوتی کے نام سے جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر پھیلا دی ہے ۔ سی آئی لکشمی بابو نے کہا کہ اس شکایت کے بعد آئی پی سی کی دفعہ 153 اور 505 (2) کے تحت کیس درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔


قرآن پڑھاتے ہوئے ٹیچر کا قلب پر حملہ سے انتقال

قرآن پڑھاتے ہوئے ٹیچر کا قلب پر حملہ سے انتقال


ریاض: سعودی عرب میںبچوں کو کلاس میں قرآن پاک کی تعلیم دیتے ہوئے خاتون اسکول ٹیچر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض کے ایک اسکول میں خاتون ٹیچر تیسری جماعت کے بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دے رہی تھیں کہ اچانک کلاس روم میں ہی گر گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں نے فوری طور پر اسکول پرنسپل کو آگاہ کیا، اسکول پرنسپل اور دیگر اساتذہ نے متعلقہ ٹیچر کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں اسپتال پہنچانے کے لیے ایمبولینس کا انتظام کیا۔جاں بحق ہونے والی اسکول ٹیچر کے والد نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ اسکول پرنسپل اور دیگر اساتذہ نے میری بیٹی کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔بچوں کو قرآن پاک پڑھاتے ہوئے جاں بحق ہونے والی ٹیچر کے والد نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ انتقال کے وقت بیٹی روزے کی حالت میں تھی، وہ ہر جمعرات اور پیر کو روزے رکھتی تھی۔


دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آج ہندوستان بمقابلہ پاکستان : کیاکہتی ہے اسٹیڈیم کی پچ رپورٹ ؟

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آج ہندوستان بمقابلہ پاکستان : کیاکہتی ہے اسٹیڈیم کی پچ رپورٹ ؟آج 24 اکتوبر کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے اپنے افتتاحی میچ میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کو ٹورنامنٹ کے گروپ 2 میں رکھا گیا ہے اور یہ میچ 24 اکتوبر بروز اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم Dubai International Cricket Stadium میں ہوگا۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں اپنے دونوں کھیل کھیلنے کے بعد ہندوستان اس کھیل میں اعتماد اور رفتار کے ساتھ سامنے آیا ہے۔ اس نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی اور پھر دوسرے کھیل میں آسٹریلیا کے خلاف 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ ایشان کشن Ishan Kishan، کے ایل راہل KL Rahul پہلے گیم میں بلے باز تھے جبکہ سوریا کمار یادو Suryakumar Yadav اور روہت شرما Rohit Sharma نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے گیم میں فارم کو متاثر کیا۔ آر اشون R Ashwin، رویندرا جڈیجہ Ravindra Jadeja اور جسپریت بمراہ Jasprit Bumrah کی قیادت میں بولر بہت اچھے لگ رہے ہیں اور اس سے ہندوستان کو پاکستان کے خلاف میچ میں کافی اعتماد حاصل ہوگا۔دوسری طرف پاکستان Pakistan نے وارم اپ گیمز میں ملے جلے نتائج حاصل کیے کیونکہ اس نے پہلے اپنے وارم اپ گیم میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی، لیکن پھر آخری گیند پر سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقہ کو شکست دی۔ تاہم ان کی بلے بازی نے فارم پایا ہے اور امید ہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف اس میچ میں اہم کھلاڑی ہوں گے۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کی پچ رپورٹ: ہندوستان بمقابلہ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ 2021: دبئی میں 5 میگا مقابلے ہوں گے۔ ان میں سے ہندوستان بمقابلہ پاکستان کو بہت اہم مانا جارہا ہے۔ انڈیا بمقابلہ پاکستان ڈریم 11 ٹیم کی پیشن گوئی: آج کے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میچ کے لیے کپتان، نائب کپتان اور ممکنہ پلیئنگ الیون کو چیک کریں۔آئی پی ایل میں دبئی کی پچ بلے بازوں کے لیے دوستانہ رہی ہے اور ہندوستان بمقابلہ پاکستان کے درمیان ہونے والے اس مقابلہ میں بھی ایسا ہی ہونے کی امید ہے۔ اگر اوس کھیل میں آتی ہے تو دوسری گیند بازی مشکل ہو سکتی ہے اور اس لیے ٹاس جیتنے والے کپتان کو فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ تیز گیند بازوں کو میچ کے آخری ہاف میں کچھ مدد مل سکتی ہے، لیکن درمیانی اوورز میں کھیل کی رفتار کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری اسپنرز پر ہوگی۔
  • دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، دبئی ریکارڈز (T20):

  • کل کھیلے گئے میچز: 61

  • میچز نے پہلے بیٹنگ جیتی: 34۔

  • دوسری بولنگ جیتنے والے میچ: 26

  • پہلی اننگز کا اوسط اسکور: 144

  • اوسط دوسری اننگز کا ارسط اسکور: 122۔

  • ٹوٹل ہوسٹننگ 211/3 (20 Ov) سری لنکا بمقابلہ پاکستان

  • لوئسٹ ٹوٹل: 71/10 (19 Ov) کینیا بمقابلہ آرلینڈ

  • سب سے زیادہ اسکور کا تعاقب: 183/5 (19.4 Ov) افغانستان بمقابلہ یو اے ای

  • سب سے کم اسکور کا دفاع : 134/7 (20 Ov) عمان بمقابلہ ہانگ کانگ

کیرالہ میں پہلی آن لائن شادی کا انعقادریاست کی پہلی آن لائن شادی ہفتہ کے روز کیرالہ کے ضلع کولم میں پنالور سب رجسٹرار آفس میں ہوئی۔یہ شادی ڈپٹی رجسٹرار ٹی ایم فیروز کی نگرانی میں ہوئی جنہوں نے دلہن کو شادی رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ دیا۔ ‏

کیرالہ میں پہلی آن لائن شادی کا انعقاد

ریاست کی پہلی آن لائن شادی ہفتہ کے روز کیرالہ کے ضلع کولم میں پنالور سب رجسٹرار آفس میں ہوئی۔
یہ شادی ڈپٹی رجسٹرار ٹی ایم فیروز کی نگرانی میں ہوئی جنہوں نے دلہن کو شادی رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ دیا۔ 

کیرالہ میں پہلی آن لائن شادی کا انعقاد

ریاست کی پہلی آن لائن شادی ہفتہ کے روز کیرالہ کے ضلع کولم میں پنالور سب رجسٹرار آفس میں ہوئی۔
یہ شادی ڈپٹی رجسٹرار ٹی ایم فیروز کی نگرانی میں ہوئی جنہوں نے دلہن کو شادی رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ دیا۔ اس کے بعد دلہن دھنیا مارٹن یوکرین میں مقیم جیون کمار کے ساتھ قانونی طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔ کورونا وائرس سے متعلقہ مسائل کی وجہ سے جیون کمار یوکرین سے کیرالہ نہیں پہنچ سکے۔

دھنیا مارٹن اور جیون کمار نے مارچ میں خصوصی شادی ایکٹ کے تحت شادی کے لیے درخواست دی تھی۔ اس کے بعد، دونوں نے کیرالہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور درخواست کی مدت میں توسیع کرنے اور دونوں فریقوں کی غیر موجودگی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شادی کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔

بعد ازاں عدالت نے ریاستی حکومت، مرکزی وزارت اطلاعات و ٹیکنالوجی اور وزارت خارجہ کی مشاورت سے دونوں کو آن لائن شادی کرنے کی اجازت دی۔

ڈسٹرکٹ رجسٹرار سی کے جانسن گوگل میٹ کے ذریعے اس شادی کے گواہ بنے جبکہ ڈپٹی رجسٹرار فیروز نے اپنی نگرانی میں شادی کروائی۔ دولہے کے والد دیوراجن نے اپنے بیٹے کی جانب سے شادی نامہ پر دستخط کئے۔


ہند - نیپال مسافر ٹرینیں اب جلد پٹری پر دوڑیں گی ، صرف نیپال کے حصے کا کام باقی

ہند - نیپال مسافر ٹرینیں اب جلد پٹری پر دوڑیں گی ، صرف نیپال کے حصے کا کام باقی


ہندوستان نے جے نگر-کرتھا سرحد پار ریل ڈویژن نیپال حکومت کو سونپ دیا، جس سے دونوں جنوب ایشیائی ممالک کے درمیان ریلوے لنک کو جلد سے جلد پھر سے شروع کرنے کا راستہ ہموار ہو گیا۔ یہ ہندوستان کی مدد سے تیار ریل ڈویژن ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان بہتر رابطہ میں اور اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر نیپال میں ہندوستانی سفیر ونے موہن کواترا اور نیپال کے جغرافیائی ڈھانچہ اور وزارت برائے ٹرانسپورٹیشن رینو کماری یادو موجود تھے۔

پروجیکٹ کو عملی جامہ پہنچانے والی ایجنسی ارکان انٹرنیشنل لمیٹڈ (حکومت ہند کی جانب سے) نے تقریب کے دوران محکمہ کی ملکیت نیپال ریلوے کمپنی لمیٹڈ کے سپرد کر دی۔ ریلوے لائن کو چلانے کے لیے نیپال ستمبر 2020 میں ہندوستان سے دو نئے ٹرین سیٹ لایا تھا، لیکن کووڈ وبا اور دیگر مسائل کے سبب دونوں فریق ریلوے لائن کو چلانے میں ناکام رہے۔ جانکی ریل سروس میں پانچ کوچ ہیں اور ایک بار میں 1000 مسافر بیٹھ کر اور کھڑے ہو کر سفر کر سکتے ہیں۔ 110 کلو میٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار والی ٹرین کو ہندوستان سے 85 کروڑ روپے میں خریدا گیا تھا۔

یہ ہمالیائی ملک کی پہلی براڈ گیج ٹرینیں ہیں، جو نیپال اور ہندوستان کے درمیان تاریخی جنک پور-جے نگر ریلوے کی ایک نئی شکل ہے، جو کبھی دونوں طرف کے شہریوں کے لیے سرحد پار کرنے کا ایک اہم وسیلہ تھا۔ پہلی بار 1937 میں نیپال سے ہندوستان تک لکڑی لے جانے کے لیے کارگو لائن کی شکل میں تیار، نیپال کے جنک پور سے بہار کے جے نگر تک 35 کلو میٹر ریلوے جنک پور میں لوگوں کے لیے ایک لائف لائن تھی۔جن لوگوں نے نیپال-ہندوستان نیرو گیج ٹریک پر نو آبادیاتی دور کی ٹرین کو دوڑتے ہوئے دیکھا تھا، وہ نیپال کی پہلی جدید ٹرین کو دیکھنے کے لیے پرجوش تھے۔ ٹرین آ گئی، لیکن نیپال کے تاریخی اور مذہبی طور پر خوشحال شہر جنک پور کو ہندوستان کے ساتھ جوڑنے کے لیے آخری آپریشن کا انتظار ہے۔

ہندوستان امداد کے تحت ہندوستان میں جے نگر سے نیپال میں کرتھا تک 36 کلو میٹر نیرو گیج سیکشن کو براڈ گیج میں بدلنے کا کام اب مکمل ہو گیا ہے۔ کاٹھمنڈو میں ہندوستانی سفارت خانہ کے مطابق 36 کلو میٹر کا یہ جے نگر-کرتھا ڈویژن 68.72 کلو میٹر طویل جے نگر-بجل پورہ-بردیباس ریل لنک کا حصہ ہے، جسے 8.77 ارب (نیپالی) روپے کے گرانٹ اِن ایڈ کے تحت بنایا جا رہا ہے۔ یہ ڈویژن پہلے جے نگر اور بجل پورہ کے درمیان ایک نیرو گیج ریل لنک تھا۔ سفارت خانہ نے کہا کہ جے نگر-کرتھا ڈویژن پر کل 8 اسٹیشن اور منزل ہیں، جس میں جنک پور بھی شامل ہے۔نیپال میں ریلوے ان کئی چیزوں میں سے ایک ہے جس کے تعلق سے مختلف حکومتوں کے ذریعہ وعدہ کیا جا چکا ہے اور یہ لوگوں کے درمیان جذبات کو گرم کرتا ہے اور ساتھ ہی ایک امید کو بھی قائم رکھتا ہے۔ سفارت خانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک بار شروع ہونے کے بعد یہ ہندوستان اور نیپال کے درمیان پہلا براڈ گیج کراس بارڈر ریل لنک ہوگا اور کاروبار و کمرشیل سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان لوگوں کے رابطے کو مزید فروغ دے گا۔ ہندوستانی سفارتخانہ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ''سرحد پار ریل رابطہ ہند-نیپال ڈیولپمنٹ تعاون کا ایک اہم پہلو ہے، جس میں جے نگر-بجل پورہ-بردیباس ریل لنک اور جوگبنی-وراٹ نگر (18.6 کلو میٹر) ریل لنک شامل ہیں اور دونوں کی تعمیر حکومت ہند کے گرانٹ کے تحت کی جا رہی ہے۔''

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...