Powered By Blogger

منگل, نومبر 09, 2021

تجوید کے بغیر تلاوت کفر کے مترادف ۔ تجوید کلاسس کی افتتاحی تقریب سے قاری نصیر الدین منشاوی کا خطاب

تجوید کے بغیر تلاوت کفر کے مترادف ۔ تجوید کلاسس کی افتتاحی تقریب سے قاری نصیر الدین منشاوی کا خطابحیدر آباد:قرآن مجید کی تلاوت بالکل اسی انداز میں کرنی چاہیے جس طرح آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے ہمیں سکھایا ہے۔ قرآن مجید کی تجوید کے بغیر تلاوت سے اس کے معنی بدل سکتے ہیں۔ تجوید سے انکار کفر کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز قاری جناب نصیر الدین منشاوی نے جانکی نگر ٹولی چوکی میں تجوید کلاسس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انھوں نے تجوید سیکھنے کے خواہشمند امیدواروں میں جن میں ہر عمر کے افراد شامل تھے، تجوید کے اصولوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ان تجوید کلاسس کا اہتمام آئی ای ایس تنظیم کی جانب سے کیا گیا۔ خواتین اور مردوں کے لئے علحدہ بیاچس میں فن تجوید کی تعلیم دی جا رہی ہے۔ اس موقع پر آئی ای ایس تنظیم کے ڈائرکٹر محمد نعیم نے کورس کی تفصیلات پیش کیں اور بتایا کہ تجوید کے ساتھ ساتھ غسل و دیگر اہم موضوعات پر بھی بنیادی تعلیم دی جائے گی۔ آئی ای ایس اور ڈیجٹائز گروپ کے سی ای او محمد عرفان قریشی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ جناب نصیر الدین منشاوی نے اپنی مسحور کن قرأت کے ذریعہ سماں باندھ دیا۔ ڈائرکٹر ڈان گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس جناب فضل الرحمن خرم و دیگر معززین نے اس تقریب میں شرکت کی۔

نوٹ بندی کی پانچویں سالگرہ پر سوشل میڈیا پر طنزیہ ، مزاحیہ پوسٹس کی بارش

نوٹ بندی کی پانچویں سالگرہ پر سوشل میڈیا پر طنزیہ ، مزاحیہ پوسٹس کی بارش

ملک میں بڑے نوٹوں کو چلن سے باہر کرنے کے مودی حکومت کے فیصلے کے موقع پر پیر کو ٹوئٹر اور فیس بک کے دنیا میں اس فیصلے پر طنزیہ،مزاحیہ، نوٹ میں خفیہ کمپیوٹر چپ جیسی پرانی خبروں کی ویڈیو کلپوں پر طنز اور کارٹون کی بارش رہی۔

ان پلیٹ فارموں پر 2000کے نوٹ پر پوٹیٹو چپس کا ایک ٹکڑا رکھ کر کھینچا گیا فوٹو خوب وائرل ہوا۔ یہ میڈیا کی ان رپورٹوں پر طنز تھا جن میں 2016کی نوٹوں کی منسوخی کے وقت ریزرو بینک کی طرف سے پہلی بار چلن میں لائے گئے 2000کے نوٹوں میں خفیہ کمپیوٹر چپ لگے ہونے کی بات کہی گئی تھی۔ کئی ٹی وی اینکروں نے اپنی لمبی رپورٹ میں یہ سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ 2000کے نوٹوں میں چپ لگائی گئی ہے جو بلیک منی کا پتہ لگانے میں سرکاری ایجنسیوں کی مد د کرے گی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے 8نومبر 2016کو رات آٹھ بجے ٹیلی ویژن پر قوم کے نام خطاب میں ایک ہزار اور پانچ سو کے پرانے نوٹوں کا چلن بند کرنے کا سنسنی خیز فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلہ کے بعد ریزرو بینک نے 2000روپے کا نیا نوٹ جاری کیا تھا اور 2000روپے کا نوٹ پہلی بار چلن میں لایا گیا تھا۔

نوٹوں کی منسوخی کے بعد پرانے نوٹ تبدیل کرانے کے لئے بینکوں اور ڈاک گھروں کے سامنے لوگوں کی مہینوں تک لمبی قطار دیکھی گئی تھیں

مسلم دشمنی میں مشہورنرسنہا نند کے چیلے یو ٹیوبر نے مسلمانوں کودی گندی گالیاں اورجان سے مارنے کی دھمکیاں

مسلم دشمنی میں مشہورنرسنہا نند کے چیلے یو ٹیوبر نے مسلمانوں کودی گندی گالیاں اورجان سے مارنے کی دھمکیاںنئی دہلی(ایجنسی)
رائٹ ونگ یوٹیوبر سریش راجپوت نے دیوالی پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے دیوالی کو لےکرمبینہ ہندو مخالف خیالات کی مخالفت کرنے کے لیےگزشتہ چار نومبرکو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا تھا۔سوشل میڈیاپر وائرل ہوئے اس ویڈیو میں راجپوت کو وزیر اعلیٰ کیجریوال کے لیےغیرمہذب زبان کا استعمال کرتے اور انہیں گولی مارنے کی دھمکی دیتے سنا جا سکتا ہے۔
'دی وائر' کی ایک رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو میں وہ کہتے ہیں،'جب پاکستان سے ہندوستان ہارا تھا، تب دہلی میں پٹاخے چلے تھے، تب تیرا ایک بال بھی نہ اکھڑا۔ تیرا گیان دیوالی اور ہولی پر ہی باہر آتا ہے۔کیجریوال، پیتل بھر دوں گا، پیتل۔'بتا دیں کہ یہاں پیتل بھرنے سے مطلب گولی مارنے سے ہے۔
اس46 منٹ کے ویڈیو میں انہیں مسلمانوں کوپرتشدداورقابل اعتراض گالیاں اور دھمکیاں دیتے سنا جا سکتا ہے۔ حالانکہ ویڈیو کو جلد ہی ڈیلٹ کر دیا گیا۔اس کے بعد ویڈیو میں راجپوت اور راہل شرما نام کے ایک اور شخص کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ کس طرح اترپردیش پولیس نے مسلمان عورتوں کو سبق سکھایا۔
اس پورےویڈیو میں مسلمان مردوں کے لیےجہادی اور دوسرے قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔یوٹیوبر نےتریپورہ میں مسلم مخالف تشدد کا بھی جشن مناتے ہوئے کہا،اصلی دیوالی تریپورہ میں منائی گئی۔ یہی دیوالی ہے۔ 'تصورکیجیے سبھی ہندو تریپورہ کی طرح جاگ جائے تو سوچو آپ کا مقدر کیا ہوگا

پیر, نومبر 08, 2021

#تعلیمی ترقی اور انصاف کی راہ کو آسان بنانا امارت شرعیہ کی اولین ترجیحات مولانا محمد شمشاد رحمانی

#تعلیمی ترقی اور انصاف کی راہ کو آسان بنانا امارت شرعیہ کی اولین ترجیحات  مولانا محمد شمشاد رحمانی 

امارت شرعیہ ملت کا ایک عظیم سرمایہ ہے، اس نے اپنے قیام سے لے کر اب تک ملت کی فلاح وبہبود اور اس کی تعمیر و ترقی کے لئے مختلف جہتوں سے جو کوششیں کی ہیں وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے، اس وقت بھی امارت شرعیہ حالات اور ملت کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے مضبوطی کے ساتھ سرگرم سفر ہے، اس وقت کے موجودہ امیر شریعت حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی کی سربراہی میں امارت شرعیہ کے تمام شعبوں کو مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھانے کا کام جاری ہے خاص طور پر حضرت امیر شریعت کی توجہ تعلیم وارا لقضاء کے نظام کو وسعت دینا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس سلسلے میں بہار اڑیسہ وجھارکھنڈ تینوں صوبوں کے اندر تعلیمی اور دارالقضاء کے نظام کو پھیلانے کی عملی جدوجہد جاری ہے،   اس وقت رانی گنج میں میری حاضری اسی مناسبت سے ہوئ ہے امید ہے کہ علاقہ کے تعاون سے اور امارت شرعیہ کی فکر مندی سے یہاں جلد ہی اسکول کا قیام عمل میں آۓ گا، ان خیالات کا اظہار امارت شرعیہ  بہار اڑیسہ وجھارکھنڈ کے نائب امیر شریعت حضرت مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی نے مورخہ 8 نومبر 2021 کو شہر رانی گنج ضلع ارریہ میں اسکول کے تعلق سے منعقد علاقہ کے خواص کے درمیان کیا، انہوں نے موجودہ امیر شریعت کے تعلیمی تجربات اور ہمہ جہت سوچ کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ علاقہ کے مسلمان مستعد رہیں تو ان شاء اللہ کام بہت جلد آگے بڑھے گا، موصوف نے اس موقع پر مؤثر دعاء فرمائ اس میٹنگ میں امارت شرعیہ کے نائب ناظم مفتی محمد سہراب ندوی، قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ ارریہ مفتی محمد عتیق اللہ رحمانی، قاری ارشاد رحمانی کے علاوہ شہر رانی گنج اور اطراف کی آبادی ڈومریا، رام پور، حسن پور، ڈاک بنگلہ، جگتہ وغیرہ کے معززین نے شرکت کی،مفتی نعیم، مکھیا توحید، اکبر علی، مولانا شفیع، قاری حسیب، مفتی دلشاداحمد، مفتی جمشید، مفتی مشرف، مولانا مجاہد، علی انور  اسکول،وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں

حکومت دہلی نے مزدوروں کی کم ازکم تنخواہ میں اضافہ کیا

حکومت دہلی نے مزدوروں کی کم ازکم تنخواہ میں اضافہ کیانئی دہلی،دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے پیر کو دلی کے غیر ہنر مند، نیم ہنر مند اور دیگر مزدوروں کا مہنگائی بھتہ بڑھانے کا حکم جاری کیا ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ نے سبھی مزدوروں اور ملازمین کو بڑھی ہوئی شرح کے ساتھ ادائیگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ مہنگائی بھتے کے تحت غیر ہنر مند مزدوروں کی ماہانہ تنخواہ کو 15908 سے بڑھاکر 16064روپے، نیم ہنر مند مزدوروں کی ماہانہ تنخواہ کو 17537 سے بڑھاکر 17693 روپے اور ہنر مند مزدوروں کی ماہانہ تنخواہ کو 19291 سے بڑھاکر 19473 روپے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سپر وائزر اور کلرک زمرے کے ملازموں کی کم ازکم مزدوری کی شرح میں بھی اِضافہ کیا گیا ہے۔اس میں غیر میٹرک ملازموں کی ماہانہ تنخواہ 17537 سے بڑھاکر 17693 روپے، میٹرک لیکن غیر گریجویٹ ملازموں کی ماہانہ تنخواہ 19291 سے بڑھاکر 19473 روپے اور گریجویٹ اور اسے زیادہ کے تعلیمی لیاقت والے مزدوروں کی ماہانہ تنخواہ 20976 سے بڑھاکر 21184 روپے کردیا گیا ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غریب اور مزدور طبقہ کے مفاد کو دھیان میں رکھتے ہوئے کورونا وبا کے دورن یہ بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس کا فائدہ کلرک اور سپروائزر طبقہ کے ملازموں کو بھی ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر منظم شعبہ کے ایسے مزدوروں کو مہنگائی بھتہ پر روک نہیں لگائی جاسکتی ہے جنہیں صرف کم ازکم مزدوری ملتی ہے۔ اس لیے حکومت دہلی نے مہنگائی بھتے جوڑ کر نیا کم ازکم تنخواہ کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالانکہ ہم حکومت کے کئی اخراجات میں کٹوتی کررہے ہیں لیکن مزدور بھائیوں کے مفاد کو دیکھتے ہوئے ہم نے ان کا مہنگائی بھتہ بڑھانے کا فیصلہ لیا ہے۔ ملک میں مہنگائی اور اشیا کی آسمان چھوتی قیمتوں کے سبب آج سماج کا ہر طبقہ مالی طورپر متاثر ہوا ہے۔ اناج، دال اور تیل جیسی روز مرہ کی چیزیں بھی مہنگی ہوگئی ںہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس اضافہ سے مزدور بھائیوں کو مدد ملے گی۔
نائب وزیر اعلی نے کہا کہ دہلی میں مزدوروں کوملے والی کم ازکم تنخواہ ملک کے دیگر کسی بھی ریاست کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ یہ ایک سال میں ددوسری بار ہے جب حکومت دہلی نے طبی بحران کے درمیان مزدوروں کے لیے مہنگائی بھتے میں اضافہ کیا ہے۔

بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ، پٹنہ کا اعلان

بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ، پٹنہ کا اعلان

درجه وسطانیہ 2022 کے فارم بھرنے کی تاریخ میں 20 نومبر تک توسیع کی جاتی ہے۔
تمام ملحق مدارس کے پرنسپل صدر مدرس طلبا و طالبات اور گارجین حضرات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ درجہ وسطانیہ 2022 کا آن لائن فارم بھرنے کی تاریخ میں 20 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ تمام پرنسپل صدر مدرس کو ذمہ داری دی جاتی ہے کہ وہ اپنے مدرسہ کے طلباء و طالبات کا فارم مدرسہ بورڈ کے ویب سائٹ www.bsmeb.org پنتین وقت کے درمیان بذات خود جرانا یقینی بنائیں۔ امتحان فارم بھرنے کیلئے 600 روپے فی امیدوار میں کی ادائیگی آن لائن کی جائے گی۔ مدرسہ بورڈ کے ویب سائٹ پروستائی ایولیوشن کیلئے تک بنام – wastania Examination موجود ہے۔ طلبا و طالبات کاربین حشرات اس لنک کے ذریعہ درجہ وسطانیہ ایولیوشن کیلئے فارم بھر سکتے ہیں۔

نوٹ:- تمام طلبا طالبات اور گارجین حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ درجہ فوقانیہ و مولوی امتحمان کا فارم بھرنے میں امیدوار کے آدھار کارڈ اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیل فراہم کرانے کی لازمیت کم کردیا گیا ہے اب طلباوطالبات با آسانی فارم بھر سکتے ہیں۔
نیچے دیے گئے لنکس فارم بھریں👇✍️
www.bsmeb.org

الہ آباد یونیورسٹی میں کانوو کیش کاانعقاد شعبہ عربی و فارسی کے سید انوار صفی پوری یونیورسٹی کے پی جی ٹاپرس میں دوسری پوزیشن پر رہے

الہ آباد یونیورسٹی میں کانوو کیش کاانعقاد شعبہ عربی و فارسی کے سید انوار صفی پوری یونیورسٹی کے پی جی ٹاپرس میں دوسری پوزیشن پر رہے


الہ آباد (پریس ریلیز):الہ آباد یونیورسٹی میں آج ۱۹۔۲۰۱۸ اور ۲۰۔۲۰۱۹ کے لئے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت یونیورسٹی کے چانسلر عزت مآب جناب آشیش کمار چوہان نے فرمائی جب کہ وزیر تعلیم ہند عزت مآب جناب دھرمیندر پردھان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔اس موقعہ پر پروفیسر ریتا بہو گنا جوشی اور سدھارتھ ناتھ سنگھ و دیگر ہستیاں بھی موجود رہیں ۔یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر سنگیتا سریواستوا نے مہمانان کی گلپوشی کی ساتھ ہی انھیں شال اور مومنٹو پیش کر استقبال کیا۔آج تقریباً۲۵۰؍ طلباء کو ان کی عمدہ کارکردگی کے لئے مختلف میڈل سے نوازا گیاان میں ۱۶۵؍ لڑکیاں شامل ہیںاورپی ایچ ڈی کی ڈگری لینے والوں کی تعداد بھی خاصی رہی۔واضح ہو کہ اس کانووکیشن میں شعبہ عربی و فارسی کے طالب علم سید انوار صفی نے پوری یونیورسٹی کے پی جی طلباء میں دوسری پوزیشن لے کر شعبہ کا نام روشن کیا ہے۔انھیں الہ آباد جوبلی سلور میڈل تفویض کیا گیا۔ا س کے علاوہ فارسی پی جی ٹاپر کا میڈل بھی انھیں دیا گیا۔اسی شعبے کی ڈاکٹر تحسین بانو کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی۔انھوں نے صدر شعبہ پروفیسر صالحہ رشید کی نگرانی میں اپنا تحقیقی مقالہ لکھا ہے۔ان کے علاوہ گوہر تسنیم اور زبیر حسن کو بھی فارسی اور عربی کے ٹاپر کا میڈل دیا گیا۔یونیورسٹی کے دوسرے شعبوں میں بھی بچوں نے مختلف میڈل لئے ہیں ۔اقصیٰ نفیس کو ایم ایس سی آرگینک کیمسٹری میں گولڈ میڈل،آفرین صدیقی پی جی کامرس میں گولڈ میڈل، مریم علی کو بی ایس سی باٹنی میں ٹاپ کرنے کے لئے گولڈ میڈل، سارا احمد کو بی ایس سی کیمسٹری میں ٹاپ کرنے کے لئے گولڈ میڈل ، ثنا انوار کو بی ٹیک ٹاپر کا گولڈ میڈل دیا گیا۔ان کے علاوہ بھی اردو فلاسفی وغیرہ میں بچوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر میڈل حاصل کئے ہیں۔اس موقع پر یونیورسٹی کی ایکزیکیٹو کائونسل اور اکیڈمک کائونسل کے ممبر اور دیگر مشاہیر تعلیم و دیگر شعبوں کے لوگ شریک ہوئے۔سابق ڈائیریکٹر ریزرو بینک محترمہ دیپالی پنت جو اسی یونیورسٹی کی فارغ التحصیل ہیں اور ایکزیکیٹو کائونسل کی ممبر بھی ،وہ خاص طور سے اس کانووکیشن میں شامل ہوئیں۔وزیر تعلیم نے اپنے خطاب میںیونیورسٹی کی ترقی میں ہر طرح سے مدد کرنے کا وعدہ کیا اور بچوں کو زندگی میں آگے بڑھتے رہنے کی تلقین کی۔طلباء نے اپنی ڈگری اور سند کو لہرا کر ان کے مشورے کا خیرمقدم کیا۔شعبہ عربی و فارسی الہ آباد یونیورسٹی ان تمام سند یافتگان کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان کے سنہری مستقبل کی دعا کرتا ہے۔


اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...