منگل, مئی 24, 2022
اسی سیاہ سمندر سے نور نکلے گاکامران غنی صبا

پیر, مئی 23, 2022
حسرت جہاں کو انٹر نیشنل عربی خطاطی میں ملا نمایاں مقامچھپرا، بہار، 23 مئی،

اتوار, مئی 22, 2022
بہار کے کئی اضلاع میں بارش ، آندھی ، اولے گرے ،
بہار کے کئی اضلاع میں بارش ، آندھی ، اولے گرے ،
پٹنہ ،22مئی (اردو دنیا نیوز۷۲)۔ دارالحکومت پٹنہ سمیت بہار کے بیشتر اضلاع میں اتوار کے روز پری مانسون بارش ہوئی ہے۔ اس دوران تیز آندھی چلنے کے ساتھ اولے بھی گرے ہیں۔ کئی مقامات پر آسمانی بجلی بھی گرے ہیں۔ اس دوران کہیں درخت تو کہیں بجلی کے پول اکھڑ گئے۔ سیتامڑھی اور بتیا میں صبح سے تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ۔ اورنگ آباد کے کئی علاقوں میں بارش کے ساتھ اولے گرے ہیں۔ بہار میں دو تین دن کے لئے آندھی ۔ بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ہوا کی رفتار 30 سے 40 کیلو میٹر فی گھنٹے رہنے کا امکان ہے۔ہفتہ کے روز 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی حصوں میں کئی مقامات پر اور شمال مغربی شمالی وسطی جنوب مشرقی حصے میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی ہے۔ پٹنہ میں بھی رات بھر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ پٹنہ کے موسمیاتی مرکز کے سنجے کمار کا کہنا ہے کہ راجستھان سے آسام کی طرف ایک گرت گزر رہی ہے۔ اس لیے ریاست کے شمالی حصے میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ بالخصوص سرحدی اضلاع میں مزید بارشیں ہوں گی۔ بہار میں اس وقت ہونے والی بارش پری مانسون ہے۔ مانسون کے اب بہار پہنچنے میں دو سے تین ہفتے کا انتظار ہو سکتا ہے۔

میری سحر کا مسئلہ اب بھی زیر غور ہےمفتی محمد ثناء الہدی قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ

بس اللہ ہی بچائے کاشی اور متھرا مساجد
پھر وہی مندر مسجد قضیہ، پھر وہی ہندو مسلم تکرار، کیونکہ راقم الحروف نے سن 1986 میں بابری مسجد کا تالا کھولنے کے بعد سے سن 1992 میں بابری مسجد کے ڈھائے جانے تک پورے معاملات بطور ایک صحافی اتنے قریب سے دیکھے اور رپورٹ کئے کہ اب گیان واپی مسجد وارانسی اور متھرا عید گاہ کے سلسلہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کو دیکھ کر محسوس ہو رہا ہے کہ گویا ایک پرانی فلم پھر دیکھ رہے ہیں۔ جیسیایودھیا میں سب کچھ عدالتوں کے کاندھوں پر سوار ہو کر ہوا بے عین ہو وارانسی اور متھرا میں بھی سب کچھ عدالتوں کے ذریعے ہی ہو رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے گیان واپی مسجد کے معاملہ میں وہی فیصلہ دیا ہے جو رام للا کے پرکٹ ہونے کے بعد ایودھیا کی عدالت نے دیا تھا۔ نماز جاری رہے گی لیکن جہاں پر شیو لنگ ملا ہے اس جگہ کو محفوظ رکھا جائے۔ بابری مسجد میں بھی سن 1960 کی دہائی تک نماز ہوتی رہی۔ پھر سن 1992 میں آخر مسجد شہید گئی۔ آخر میں سپریم کورٹ نے ایودھیا معاملہ میں مسلم فریقین کی تقریباً تمام باتیں تسلیم کیں لیکن فیصلہ ہندو فریقین کے حق میں ہوا۔ عقلمند کے لئے اشارہ کافی!عدالتوں کے رویہ سے صاف ظاہر ہے کہ وارانسی اور متھرا مساجد کے معاملہ میں کیا ہوگا۔ سپریم کورٹ سپریم ہے اور سپریم رہے گا لیکن یہ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ وہ گیان واپی والے معاملہ میں سن 1990 کا جو قانون ہے کہ ایودھیا کے علاوہ 15 اگست 1947 کو ملک بھر کی عبادت گاہوں کی جو صورت حال ہے اس میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہوگی، جو کچھ ہو رہا ہے اسے اس قانون کے تحت روکتا کیوں نہیں! عرض کیا نا کہ سپریم کورٹ سپریم ہے اور اس کے ہر فیصلہ کے آگے سر باصد احترام تسلیم خم ہے۔ لیکن ایودھیا کی طرح کاشی اور متھرا مساجد کا معاملہ بھی محض عقیدے سے نہیں بلکہ سیاست سے بھی گہرائی سے جڑا ہے۔ اس پس منظر میں اگر گیان واپی اور متھرا عید گاہ پر ہونے والے ہنگامہ پر نگاہ ڈالیں تو صاف ظاہر ہے کہ نریندر مودی سمیت پورا سنگھ پریوار سن 2024 میں ہونے والے لوک سبھا چناؤ کاشی متھرا کے نام پر ہی لڑنے والے ہیں۔ یعنی نفرت کی ہانڈی کی آگ چناؤ تک تیز سے تیز ہوتی جائے گی۔ اس بار مودی جی اورنگزیب (مسلم فریق) کے خلاف شیو اجی (ہندو فریق) کا روپ لے کر کاشی اور متھرا کی مساجد کو مسلمانوں کے ہاتھو سے چھین کر ہندو عقائد کی برتری قائم کریں گے۔ بابر ی مسجدسے لے کر ابھی حالیہ یوپی اور دیگر ریاستوں میں ہونے والے چناؤ کے نتائج شاہد ہیں کہ بی جے پی کے لئے مندر مسجد کی حکمت عملی انتہائی کامیاب رہتی ہے۔ مودی جی سن 2024 میں پھر ایک بار ہندو ہردے سمراٹ کا روپ کیوں نہ لیں! الغرض یہ طے ہوگیا ہے کہ اگلا لوگ سبھا چناؤ بھی ہندو مسلم تکرار کی گونج میں ہی ہوگا۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے پاس کوئی دوسرا چارہ نہیں ہے۔ کیونکہ عام ہندو ملک کے معاشی بحران سے حیران و پریشان ہے۔ مہنگائی آسمان چھو رہی ہے۔ بے روزگاری کا سیلاب چل رہا ہے۔ ہر کس و ناکس پریشان ہے۔ بی جے پی کو ایک ایسا ایشو درکار ہے جس کے چلتے رہنے سے عام ہندو اپنی معاشی پریشانی بھول کر مسلمان کو 'ٹھیک' کرنے کی فکر میں لگا رہے۔ کاشی اور متھرا مساجد کے معاملوں سے بڑھ کراور کونسا مسئلہ ہوسکتا ہے جو ہندو عوام کو دھرم کے نشے میں مست رکھے اور وہ اپنی پریشانیاں بھول کر آخر بی جے پی کو مندر کے نام پر ووٹ ڈال دے۔

ہفتہ, مئی 21, 2022
بہار :آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد ہلاک
بہار :آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد ہلاکریاست بہار میں جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ جمعہ تک یہاں 27 اموات درج کی گئی تھیں لیکن اب آسمانی بجلی گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 33 تک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 16 اضلاع میں 33 اموات ہوئی ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 33 لوگوں کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ بہار کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے واقعات میں بہت سے لوگوں کی موت سے بہت دکھی ہوں۔ بھگوان سوگوار خاندانوں کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں سرگرم عمل ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ 16 اضلاع میں طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے 33 لوگوں کی موت ہو گئی۔ ہر مرنے والے کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم دی جائے گی۔
انہوں نے عوام سے بھی احتیاط برتنے کی اپیل کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے حکام کو نقصان کا اندازہ لگانے اور متاثرین کو فوری مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
بہار میں طوفان سے سب سے زیادہ نقصان بھاگلپور کو ہوا ہے۔ آسمانی بجلی گرنے سے یہاں سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
مظفر پور میں چھ لوگوں کی موت کی اطلاع ہے۔ درحقیقت جمعرات کی دوپہر بہار میں موسم کی اچانک تبدیلی کے بعد یہاں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی۔
اس کے بعد کئی مقامات پر درخت گر گئے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

اُڑیسہ میں تین ہاتھی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک
اُڑیسہ میں تین ہاتھی ٹرین کی زد میں آکر ہلاککٹک: اُڑیسہ میں تین ہاتھی ایک ٹرین کے نیچے آکر ہلاک ہوگئے ہیں۔ انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق ہلاک ہونے والے تین ہاتھیوں میں سے دو بچے تھے۔ تقریباً 20 ہاتھیوں کا جُھنڈ جودا کے جنگل سے گزر رہا تھا اور صبح سویرے ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے وہ ٹرین سے ٹکرا گئے
محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے مطابق ہاتھی کا ایک بچہ موقعے پر ہلاک ہوگیا، جبکہ ایک ہتھنی اور دوسرا بچہ اگلے روز ہلاک ہوگئے۔ محکمہ جنگلات کے مطابق اس حادثے کے بعد ہاتھیوں کے جھنڈ نے اہلکاروں کو ریسکیو آپریشن نہیں کرنے دیا۔
'محکمہ جنگلات پورا دن ہاتھیوں کے اس جھنڈ کی نگرانی کرتا رہا۔ ریلوے حکام کو بھی ہاتھیوں کی موجودگی کے حوالے سے بتا دیا گیا تھا اور اس علاقے میں ٹرین کی سپیڈ 25 کلومیٹر مقرر کی گئی تھی۔ حادثہ اندھیرے کی وجہ سے ہوا۔' سماجی کارکنوں نے اس علاقے میں مسلسل ہاتھیوں کی مختلف حادثوں میں اموات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں 11 ہاتھی ٹرین کے نیچے آ کر، چار سڑک حادثے میں، جبکہ 13 کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئے۔ انڈیا ہاتھی ٹرین حادثہ محکمہ جنگلات

اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...