بدھ, جون 15, 2022
تعارف و تبصرہ"خالقِ کائنات قرآن کی روشنی میں": _______مؤلفِ کتاب: قاری غلام ربانی قاسمیتبصرہ نگار: مفتی محمد سراج الہدیٰ ندوی ازہری (ابو یحییٰ ازہری)

ناموس رسالت__ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ

باحجاب آفرین فاطمہ اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں 10 جون بروز جمعہ کو نماز کے بعد کچھ لوگوں نے بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے خلاف مظاہرہ کیا.
پریاگ راج کے ایس ایس پی اجے کمار نے دعویٰ کیا کہ شہر میں ہوئے تشدد معاملہ میں جاوید احمد کی بیٹی آفرین فاطمہ بھی سازشی ہیں اور ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ یہ پہلی بار نہیں جب آفرین فاطمہ سرخیوں میں آئی ہیں۔ اس سے پہلے بھی وہ متعدد ایشوز کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے کی وجہ سے سرخیوں میں رہی ہیں۔ آفرین پہلی بار اس وقت سرخیوں میں آئی تھیں جب انہوں نے جے این یو کے گمشدہ طالب علم نجیب کے لئے آواز بلند کی تھی۔
آفرین فاطمہ کا تعلق ریاست اترپردیش کے ضلع الہ آباد یا پریاگ راج سے ہے۔ ان کے والد جاوید احمد سماجی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بزنس میں بھی ہیں۔ ان کے خاندان میں والدین کے علاوہ دو بھائی اور تین بہنیں ہیں۔ انہوں نے اپنی تعلیم کا آغاز پریاگ راج کے سینٹ میریج کانونٹ اسکول سے کیا۔ اس کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا رخ کیا جہاں سے انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے اے ایم یو سے شعبہ لسانیات یا لنگوسٹکس سے بی اے آنرس کیا۔ اس دوران انہوں اے ایم یو کی سیاست میں بھی حصہ لینا شروع کر دیا اور ایک کامیاب اسٹوڈنٹ لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آئیں، انہوں نے اے ایم یو کے ویمنس کالج میں صدارتی امیدوار کے طور پر حصہ لیا جس میں انہیں نمایاں کامیابی ملی اور وہ ویمنس کالج کی صدر منتخب ہوگئی۔
صدر منتخب ہونے کے بعد انہوں نے طالبات کے حقوق کے لئے آواز بلند کی، اے ایم یو میں لڑکیوں کو ہاسٹل سے باہر نکلنے کا وقت لڑکوں کے مقابلے میں بہت کم تھا، جس کے خلاف انہوں نے آواز بلند کی اور یونیورسٹی انتظامیہ کو اس بات پر راضی کرلیا کہ لڑکیوں کو ہاسٹل سے نکلنے کے اوقات میں توسیع کی جائے۔
سال 2019 میں ملک کی مشہور مصنفہ اروندھتی رائے اور صحافی عارفہ خانم شیروانی کو اے ایم یو میں منعقد ایک پروگرام میں مدعو کیا گیا تھا لیکن اس وقت عارفہ خانم کے ایک ٹویٹ کو لیکر طلبہ میں کافی ناراضگی تھی، طلبہ نے عارفہ خانم کی مخالفت کرتے ہوئے اسٹیج کا شامیانہ پھاڑنا شروع کردیا۔ اس دوران آفرین فاطمہ موقع پر پہنچ گئیں اور مشتعل طلبہ کی جانب اپنا دوپٹہ بڑھاتے ہوئے کہا، 'اگر تم میری عزت سے کھیلنا چاہتے ہو تو میرا دوپٹہ پھاڑ دو، شامیانہ نہیں'۔ جس کے بعد طلبہ کا غصہ ٹھنڈا ہوگیا۔
اے ایم یو سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد انہوں نے جے این یو کا رخ کیا، جہاں سے انہوں نے ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور ایم اے کرنے کے بعد پی ایچ ڈی میں داخلہ لیکر ابھی ریسرچ کر رہی ہیں۔ انہوں نے ستمبر 2019 میں جے این یو کے انتخاب میں حصہ لیا۔ اس دوران جے این یو کے دیگر اسکولوں میں بھی انتخابات ہوئے۔ آفرین نے اسکول آف لینگویج اینڈ کلچرل اسٹڈیز سے کونسلر کے عہدے کے لئے منتخب ہوئیں اور ابھی بھی وہ طلبہ یونین کی کاونسلر ہیں۔
اُسی سال دسمبر میں بی جے پی حکومت نے شہریت ترمیم قانون کو منظور کردیا، جس کے خلاف ملک بھر میں مسلمانوں نے احتجاج کرنا شروع کردیا۔ ملک کی قومی دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ میں مسلم خواتین نے دھرنا دے دیا۔ شاہین باغ کی خواتین کا احتجاج دیکھتے ہی دیکھتے ملک کے کئی حصوں میں پھیل گیا اور ملک میں کئی شاہین باغ بن گئے۔ اس دوران ملک کے الگ الگ گوشوں میں تشدد بھی ہوئے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔
سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہرے میں آفرین فاطمہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور حکومت سے سخت سوالات کئے۔ انہوں نے سی اے اے کے خلاف دہلی سے لیکر پریاگ راج تک اپنی آواز بلند کی۔ اس مظاہرے میں وہ مسلم خواتین کے شانہ بہ شانہ کھڑی رہیں۔ اس دوران انہیں حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ مہینوں میں ریاست کرناٹک میں حجاب پر عائد کی گئی، باحجاب آفرین فاطمہ پابندی کے خلاف بھی کافی متحرک رہیں ۔ اس وقت وہ فرٹرنیٹی مومنٹ کے ساتھیوں کے ساتھ مظاہرہ کر رہی باحجاب طالبات سے بات کرنے کے لئے کرناٹک کے اڈوپی اور مینگلورو گئیں اور انہوں نے وہاں طلبا سے بات چیت کی۔
آفرین اور انکے اہل خانہ کہتے ہیں کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے محض انہیں خاموش کرنے اور بدلے کی پالیسی کے تحت انکا مکان منہدم کردیا۔ انکے مطابق وہ گزشتہ دو دہائیوں سے پراپرٹی ٹیکس ادا کرتے رہے ہیں اور اگر واقعی جاوید احمد مظاہرین کو اکسانے کیلئے ذمہ دار ہیں، تو انکی اہلیہ کا مکان کس قانون کے تحت منہدم کیا جاسکتا ہے؟ اسمبلی انتخابات میں بلڈوزر کا خوف دلاکر حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی نے جو خاکہ کھینچا تھا، آفرین فاطمہ کا مکان مسمار کرکے اس خاکے میں رنگ بھرنے کی مہم شروع کی گئی ہے، یہ سوال اتر پردیش کی خوفزدہ اقلیت کے ذہنوں میں کلبلانے لگا ہے۔

منگل, جون 14, 2022
*مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے نئے نوٹیفکیشن سمیت دیگر اہم مسائل پر وزیر اعلی بہار اور امیر شریعت کی ملاقات*

مشہور بزرگ مولانا قاری ایوب قاسمی کا انتقال
مشہور بزرگ مولانا قاری ایوب قاسمی کا انتقال
(رضوان سلمانی)
علاقہ کی ممتاز دینی درسگاہ مدرسہ فیض ہدیت رحیمی رائے پور کے صدر المدرسین اور علاقہ کے مشہور بزرگ و صوفیٔ وقت مولانا قاری محمد ایوب کا طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیاہے،ان کے انتقال کی خبر سے علمی حلقوں کی فضاء مغموم ہوگئی اور کثیر تعداد میں علماء اور علاقہ کی سرکرہ شخصیات نے ان کی رہائش گاہ عماد پور پہنچ کر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے انتقال کو عظیم علمی خسارہ قرا ردیا اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔
مرحوم گزشتہ کافی دنوں سے علیل تھے اور سہارنپور و ہریانہ میں ان کا علاج چل رہاتھا لیکن قابل ذکر افاقہ نہیں ہوا اور آج صبح تقریباً 82؍ سال کی عمر میں انہوں نے آخری سانس لیں۔ مرحوم نہایت نیک طبیعت،سادہ مزاج،ملنسار ،خوش گفتار اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک کے تھے، جن کی پوری دنیا میں درس قرآن اور درس حدیث میں گزری ہے،مرحوم نصف صدی سے زائد عرصہ سے درس و تدریس کی خدمات انجام دے رہے تھے۔
مرحوم کا علاقہ میں علمی، اصلاحی اور تربیتی فیض عام تھا اور وہ علمائ، طلبہ اور عوام میں یکساں مقبولیت رکھتے تھے۔نماز جنازہ بعد نماز عصر آبائی موضع عمادپور میں مدرسہ فیضان رحیمی مرزاپورپول کے مہتمم مولانا عبدالرشید نے ادا کرائی ،بعد ازیں ہزاروں سوگواروں کے درمیان تدفین عمل میں آئی ۔
نماز جنازہ میں جامعہ مظاہر علوم سہارنپور کے امین عام مولانا شاہدالحسنی ، ضلع صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ظہور احمدقاسمی، صوفی معین الدین نلہیڑہ، شیخ الحدیث مولانا طاہر قاسمی ،خانقاہ رائے پور کے متولی شاہ عتیق اور جامعہ رحمت گھگرولی کے مہتمم مولانا عبدالمالک مغیثی سمیت کثیر تعداد میں علماء اور علاقہ کے سرکردہ افراد و عوام نے شرکت کی ۔
پسماندگان میں بیوہ کے علاہ تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔مولانا ایوب کے انتقال پر عاشق ملت مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی قومی صدر آل انڈیا ملی کونسل نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا اور اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مولانا کی وفات ملت کا عظیم خسارہ ہے۔ مرحوم نے ہمیشہ سادہ زندگی گزاری ،وہ ایک کامیاب استاذ تھے،اپنی شرافت نفس اور نرم گفتاری کی وجہ سے طلباء کے درمیان محبوب و مقبول تھے، آپ جیسے ذی علم اور درویش صفت استاذ کا سایہ امت سے اٹھ جانا بڑی محرومی ہے با ری تعالی انکو جنت الفردوس کے اعلی درجے میں جگہ عطا فرمائے ۔
مولاناایوب کی وفات پر جامعہ رحمت گھگھرولی میں ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں انکے لیے ایصال ثواب اور مغفرت کی دعا کی گئی۔ اسی اثنا مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی جامعہ رحمت گھگھرولی و ضلع صدر ملی کونسل سہارنپور نے کہاکہ مولانا کی وفات سے مجھے ذاتی صدمہ پہنچا ہے،مدرسہ فیض ہدایت کیلئے بھی یہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ، مرحوم بے شمارخوبیوں کے مالک تھے ،وہ اپنی سادگی اور ایماندارانہ صفا ت اور خلوص و للہیت مقبول تھے۔
اس دوران ملی کونسل اور ادارہ جامعہ رحمت گھگھرولی کے ذمہ داران پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعاء ایصال ثواب کیا۔ادھر جامعہ دعوۃ الحق معینیہ چررہو کے ناظم اعلیٰ مولانا شمشیر قاسمی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ معروف علمی وروحانی شخصیت مولانا قاری محمد ایوب قاسمی کا انتقال ملت کے لیے ماضی قریب کے حادثات میں سے ایک بڑا حادثہ ہے عہد حاضر میں ان کا شمار علماء کرام کے اس طبقے سے ہوتا تھا جو صرف قرآن وسنت کی روشنائی سے زمانے کو ہی منور نہیں کررہے تھے بلکہ اپنی زندگی کا ایک ایک پل قرآن وسنت کے اتباع میں گزار کر عملی نمونہ پیش کرتے رہے تھے ،مرحوماخلاص و للہیت کے عظیم جوہر تھے۔دریں اثناء جامعہ دعوت الحق معینیہ چررہو رامپور منیہاران میں قرآن خوانی کرکے ایصال ثواب اور حضرت کے رفع درجات کے لئے دعا کی گئی

16 جون کو بند ہو جائے گی ' گوگل ٹاک ' سروس ، پھر آپ کیا کریں گے ؟
16 جون کو بند ہو جائے گی ' گوگل ٹاک ' سروس ، پھر آپ کیا کریں گے ؟گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعرات یعنی 16 جون کو اپنی سروس 'گوگل ٹاک' بند کر رہا ہے، گوگل ٹاک نے ٹیکسٹ اور وائس دونوں طرح کا مواصلاتی نظام پیش کیا تھا۔ کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ''ہم گوگل ٹاک کو بند کر رہے ہیں۔ 16 جون 2022 کو ہم پجن اور گاجم سمیت تھرڈ پارٹی کے ایپس کے لیے اپنی حمایت ختم کر دیں گے، جیسا کہ ہم نے 2017 میں اعلان کیا تھا۔''بلاگ پوسٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ''اپنے رابطوں کے ساتھ چیٹ جاری رکھنے کے لیے ہم گوگل چیٹ کا استعمال کرنے کی صلاح دیتے ہیں۔ آپ دوسروں کے ساتھ زیادہ آسانی سے منصوبہ بنا سکتے ہیں، فائلس کو شیئر اور کولیبوریٹ کر سکتے ہیں اور چیٹ کی بہترین اسپیس فیچر کے ساتھ کام اسائن کر سکتے ہیں۔ آپ کے پاس بھی وہی مضبوط فشنگ سیکورٹی ہے جو ہم جی میل میں بناتے ہیں۔''ینڈرائیڈ پولیس کے مطابق گوگل ٹاک کمپنی کی بنیادی انسٹینٹ میسجنگ سروس تھی جسے شروع میں جی میل رابطوں کے درمیان فوری بات چیت کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ لیکن نئی گوگل خدمات کے ذریعہ بدلے جانے سے پہلے یہ جلد ہی بڑھ گئی۔ گوگل ٹاک اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے ساتھ ساتھ بلیک بیری پر بھی ایک ایپلی کیشن بن گیا۔ 2013 میں کمپنی نے سروس کو ختم کرنا شروع کر دیا اور لوگوں کو اپنے دیگر میسجنگ ایپ پر سوئچ کرنا شروع کر دیا۔ اس وقت گوگل ہینگ آؤٹس تبدیل شدہ میسجنگ ایپ تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ سروس اب بھی بند ہو گئی ہے، گوگل چیٹ آپ کو گوگل اکاؤنٹس کے ذریعہ سے فوری پیغام بھیجنے کے لیے اہم متبادل کی شکل میں ہے۔

بغیرشادی پیدا ہونے والا بچہ جائیداد کا حقدار : سپریم کورٹ
بغیرشادی پیدا ہونے والا بچہ جائیداد کا حقدار : سپریم کورٹنئی دہلی : سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے بغیر شادی کے پیدا ہونے والے بچوں کو بھی باپ کی جائیداد میں حقدار قرار دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر کوئی عورت اور مرد طویل عرصے تک ساتھ رہتے ہیں تو اسے شادی سمجھا جائے گا اور اس رشتے سے پیدا ہونے والے بچوں کو بھی باپ کی جائیداد میں حق ملے گا۔
سپریم کورٹ نے کیرالہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو منسوخ کر دیا جس میں عدالت نے ایک نوجوان کو اس کے والد کی جائیداد میں حصہ دار نہیں سمجھا کیونکہ اس کے والدین کی شادی نہیں ہوئی تھی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ دونوں نے شادی نہیں کی ہو گی لیکن دونوں ایک طویل عرصے سے میاں بیوی کی طرح ساتھ رہے ہیں۔ ایسے میں اگر ڈی این اے ٹیسٹ میں یہ ثابت ہو جائے کہ بچہ ان دونوں کا ہے تو بچے کا باپ کی جائیداد پر پورا حق ہے۔
کیرالہ ہائی کورٹ کا فیصلہ پلٹ گیا۔
کیرالہ کے ایک شخص نے اپنے والد کی جائیداد کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے پر ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ اس نے کہا تھا کہ اسے ناجائز بیٹا کہہ کر حصہ نہیں دیا جا رہا ہے۔ کیرالہ ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ جس شخص سے وہ جائیداد کا دعویٰ کر رہا ہے، اس کی ماں نے اس سے شادی نہیں کی، ایسی صورت میں اسے خاندانی جائیداد کا حقدار نہیں سمجھا جا سکتا۔
لائیو ان ریلیشن کے بارے میں قانون کیا کہتا ہے؟
2010 میں سپریم کورٹ نے لیو ان ریلیشن شپ کو تسلیم کیا۔ اس کے ساتھ گھریلو تشدد ایکٹ 2005 کے سیکشن 2 (ایف) میں بھی لیو ان ریلیشن کا اضافہ کیا گیا۔ یعنی لیو ان میں رہنے والا جوڑا گھریلو تشدد کی رپورٹ بھی درج کرا سکتا ہے۔ لیو ان ریلیشن کے لیے جوڑے کو میاں بیوی کی طرح ایک ساتھ رہنا پڑتا ہے لیکن اس کے لیے کوئی وقت کی حد نہیں ہے۔
روہت شیکھر نے نارائن دت تیواری کے ساتھ اپنے تعلقات کو ثابت کیا۔
ایسا ہی معاملہ کانگریس کے رہنما نارائن دت تیواری کے ساتھ بھی ہوا، جو اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ تھے۔ کانگریس لیڈر اجولا شرما نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا اور نارائن دت تیواری کا رشتہ تھا جس سے ایک بیٹا روہت شیکھر پیدا ہوا تھا۔ اس نے تیواری کی جائیداد میں روہت کا حق مانگا تھا۔ نارائن دت تیواری نے عدالت میں رشتہ سے انکار کیا تھا۔
طویل مقدمے کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے ڈی این اے ٹیسٹ کا حکم دیا۔ اس ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ روہت شیکھر نارائن دت تیواری کا بیٹا ہے۔ عدالت کے حکم کے بعد روہت اور اجولا کو نارائن دت تیواری نے گود لیا تھا۔

اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...