Powered By Blogger

بدھ, نومبر 23, 2022

اسلامی کیلنڈر

اسلامی کیلنڈر

منگل, نومبر 22, 2022

اسلامی کیلنڈر

اسلامی کیلنڈر

پیر, نومبر 21, 2022

بتاریخ ۲۱ربیع الثانی ۱۴۴۴ہجری بہ مطابق ۱۷ نومبر ۲۰۲۲عیسوی بروز جمعرات بعد نمازِ ظہر ایک پروگرام بعنوان اصلاح معاشرہ برائے مستورات مدرسہ تجوید القرآن جگت چند پور عرف چلکیا پوسٹ بڑھا پور نگینہ ضلع بجنور میں منعقد ہوا* ۔

بتاریخ ۲۱ربیع الثانی ۱۴۴۴ہجری بہ مطابق ۱۷ نومبر ۲۰۲۲عیسوی بروز جمعرات بعد نمازِ ظہر ایک پروگرام بعنوان اصلاح معاشرہ برائے مستورات مدرسہ تجوید القرآن جگت چند پور عرف چلکیا پوسٹ بڑھا پور نگینہ ضلع بجنور میں منعقد ہوا* ۔

اردو دنیا نیوز ٧٢

پروگرام کی صدارت *حضرت مولانا فخر الدین صاحب* دامت برکاتہم العالیہ اُستاد شعبہ عربی مدرسہ فخر العلوم گانوڑی نے سر انجام دی۔

جبکہ نظامت کے فرائض راقم الحروف کے سپرد کیے گئے

پروگرام کا آغاز بابرکت کتاب" قرآن کریم" کی آیتوں سے ہوا جن کو پڑھنے کی سعادت *حضرت قاری محمد تصور صاحب مظفرنگری* ناظم مدرسہ تجوید القرآن چلکیا نے حاصل کی

ہم سب کے آقا و مولا جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شانِ اقدس میں گلہائے عقیدت و محبت پیش کرنے کی سعادت *حضرت قاری انتخاب عالم چلکياوی* استاذ مدرسہ تعلیم الاسلام فیضِ مکرم جمالپور بانگر نگینہ بجنور کے حصہ میں آئی۔

مہمانِ خصوصی کے خصوصی خطاب سے قبل گاؤں کے ہونہار اور فکر مند فرزند *حضرت مولانا محمد سرور صاحب* دامت برکاتہم العالیہ چلكیاوی کا زوردار خطاب ہوا جس میں انہوں نے پردے کی اہمیت و افادیت پر تفصیلی خطاب کیا،

حضرت مولانا محمد سرور صاحب کے بیان کے بعد *مہمانِ خصوصی عالی قدر حضرت مولانا فخر الدین صاحب دامت برکاتہم العالیہ اُستاد شعبہ عربی مدرسہ فخر العلوم گانوڑی* نے اپنی قیمتی نصیحتوں سے نوازا ، مولانا نے بڑی بےباکی کے ساتھ نہایت جامع بیان کیا،

اپنے بیان میں حضرت والا نے تین باتوں کی طرف زور دیا

*(۱)آپس میں ایک دوسرے کا مذاق بنانے سے بچیں ۔*

*(۲) ایک دوسرے پر عیب لگانے سے بچیں۔*

*(۳)ایک دوسرے کو برے القاب سے نہ پکاریں۔*


اللہ ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین


پروگرام میں ایک کثیر تعداد میں ہماری مستورات نے شرکت کی ،


ہم تمام حضرات کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں اللہ جزائے خیر عطا فرمائے آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائے آمین۔


پروگرام میں حضرت مولانا محمد ناصر صاحب امام مسجد عرفات چلکيا ،حضرت قاری عبد الحفیظ صاحب چلکیا ،حضرت قاری تصور حسین صاحب اُستاد مدرسہ فخر العلوم گانوڑی حضرت قاری محمد دانش صاحب مظفر نگر ، حضرت قاری حبیب صاحب چلكیا ، وغیرہ رونقِ اسٹیج رہے

*دعاء کریں کہ اللہ اس پروگرام کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے*

راقم الحروف

انس حسامی قاسمی چیلکیاوی

۲۱نومبر ۲۰۲۲ 

اتوار, نومبر 20, 2022

میں ہونے والے الیکشن کے مدنظر ہند ونیپال رابطہ کمیٹی کی نشست، نیپال بارڈر 72 گھنٹے کے لئے سیل

نیپال میں ہونے والے الیکشن کے مدنظر ہند ونیپال رابطہ کمیٹی کی نشست، نیپال بارڈر 72 گھنٹے کے لئے سیل
اردو دنیا نیوز ٧٢

ارریہ :- :نیپال میں آج  20 نومبر کو ہونے والے انتخابات سمیت دیگر اہم امور پر گزشتہ روز جوگبنی آئی سی پی میں ہند-نیپال رابطہ کمیٹی کی میٹنگ طلب کی گئی۔  ضلع مجسٹریٹ ارریہ، مسز عنایت خان، مورنگ نیپال کے سی ڈی او مسٹر کاشیراج دہل، سنسری کے سی ڈی او مسٹر اندردیو یادو، ایڈیشنل کلکٹر ارریہ مسٹر راج موہن جھا، ایس ایس بی کمانڈنٹ بتھناہا، سب ڈویژنل آفیسر ارریہ اور فاربس گنج، سب ڈویژنل پولیس افسر۔ ارریہ اور فاربس گنج، کسٹم آفیسر اسسٹنٹ سی ڈی او مورنگ، اسسٹنٹ سی ڈی او سنسری، مورنگ ایس پی سنسری ایس پی سمیت نیپال اور ارریہ ضلع کے متعلقہ افسران اور پولیس افسران نے شرکت کی۔  اجلاس میں نیپال میں 20 نومبر کو ہونے والے  انتخابات میں سرحدوں کو 72 گھنٹے کے لئے سیل کرنے، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنانے، معلومات کے بروقت تبادلے، سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے، نیپال کی سرحد سے ملحقہ مشترکہ گشت پر غور کیا گیا۔ ہندوستانی سرحد تک۔علاقے میں شراب کی دکانوں کو روکنے اور اسمگلنگ پر پابندی کا باہمی معاہدہ ہوا۔  ملاقات میں آج ہونے والے انتخابات کے حوالے سے دونوں ممالک کی سرحدوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات پر خصوصی زور دیا گیا۔  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں اطراف کے اعلیٰ افسران انتخابات تک سکیورٹی کے معاملات اور مشترکہ فیصلوں کی نگرانی کریں گے۔  دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے مجرموں کی فہرست اور ان سے متعلق معلومات شیئر کرنے پر اتفاق کیا

ہفتہ, نومبر 19, 2022

ممتاز عالم دین مفتی رفیع عثمانی 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ممتاز عالم دین مفتی رفیع عثمانی 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
اردودنیانیوز٦٢
Mufti Rafi Usmani Passes Away: 
مفتی محمد
 رفیع عثمانی و فاق المدارس العربیہ پاکستان کے نائب صدر ، کراچی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ رکن، اسالمی نظریاتی کونسل، رویت ہالل کمیٹی اور زکٰوۃ و عشر کمیٹی سندھ کے رکن اور سپریم کورٹ ٓاف پاکستان اپیلٹ بینچ کے مشیر بھی رہے۔ مفتی رفیع عثمانی 21 جوالئی 1936 کو متحدہ ہندوستان کے عالقے دیوبند میں پیدا ہوئے اور 1986 میں دارالعلوم کراچی کے صدر بنے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسالم کے لیے عظیم نقصان ہے۔ دینی تعلیمات کے فروغ کے لیے مفتی صاحب کی خدمات بے مثال ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ان کے انتقال سے پیدا ہونے واال خال ایک عرصے تک پر نہیں ہوسکے گا۔ مفتی اعظم پاکستان اور جامعہ دارالعلوم کراچی کے صدر مفتی محمد رفیع عثمانی 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مفتی رفیع عثمانی، معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی تھے۔ مرحوم، مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی، جامعہ دارالعلوم کراچی کے صدر اور دارالمدارس العربیہ کے سرپرست اعلیٰ بھی تھے۔ وہ تقسیم ہند سے قبل ہندوستان کے صوبے دیوبند میں اکیس جولائی انیس سو چھتیس کو پیدا ہوئے۔ تحریک پاکستان کے رہنما اور مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانی کے بڑے صاحب زادے تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے والد مفتی اعظم دیوبند محمد شفیع دیوبندی سے پائی۔ ان کا شمار پاکستان کے سرکردہ علما میں ہوتا تھا، انہوں نے درجن بھر کتابیں لکھیں جن میں درس مسلم، دو قومی 
نظریہ، اور نوادر الفقہ قابل ذکر ہیں۔
صدر مملکت نے مفتی رفیع عثمانی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفتی رفیع عثمانی نے فقہ، حدیث اور تفسیر کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دیں، مرحوم کی دینی اور علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جمعرات, نومبر 17, 2022

عیادت میں آداب کا خیال کیجیے ہمایوں اقبال ندوی، ارریہ۱۷/نومبر ۲۰۲۲ء بروز جمعرات

عیادت میں آداب کا خیال کیجیے 
اردو دنیا نیوز٧٢ 
میرے استادنے ایک موقع پر یہ نصیحت کی تھی کہ خود کو بیمار مت سمجھو باوجودیہ کہ تم بیمار ہو، ایسا سمجھنے اور محسوس کرنے سے بیماری ٹھیک نہیں ہوسکتی ہے، ایک بیمار انسان کی سب سے بڑی بیماری یہی ہے کہ وہ خود کو بیمار سمجھتا ہے، یہ احساس دراصل ایک لاعلاج مرض کا نام ہے،تجربہ بھی یہی کہتا ہے کہ اچھا خاصا تندرست اور صحت مند آدمی کی طبیعت ذرا سی مضمحل ہوئی،اپنے مرض کا خیال دل ودماغ میں جاگزیں کرلیا تو وہ بستر علالت کو پکڑ لیتا ہے، اسمیں غلطی صرف مریض کی نہیں ہوتی ہے بلکہ اس کے محرک خیریت پوچھنے والے بھی ہیں جو آداب مزاج پرسی سے بیگانہ ہوتے ہیں،ایسی باتیں کہتے ہیں جن سے حوصلہ پست ہوجاتا ہے،اور بیمار کا خیال یقین میں بدل جاتا ہے کہ واقعی وہ بہت بیمار ہے،جوں ہی ملاقات ہوئی یہ کہنے لگتے ہیں کہ؛بھائی آپ کی حالت تو بہت خراب ہوگئی ہے، چہرہ اتر گیا ہے، بالکل کمزور ہوگئے ہیں، ارے جسم پر گوشت کہاں ہے؟صرف ہڈی اور چمڑی رہ گئی ہے،یہ آپ کا شوگر تو لاعلاج ہے وغیرہ۰۰۰۰۰ 
         افواہ تھی کہ میری طبیعت خراب ہے
         لوگوں نے پوچھ پوچھ کر بیمار کردیا 
کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں جن کا خیال نہیں کیا جائے تو واقعی وہ بیمار کی بیماری میں اضافہ کا سامان بن جاتی ہیں، آج ان کا خیال  بالکل بھی نہیں کیا جاتا ہےکہ یہ وقت بیمار سے ملنے کاہے یا نہیں ہے ؟ آدھی رات کو پہونچ جاتے ہیں اور زور زور سے دروازہ پیٹ رہے ہیں،اندر آگئے تو دیر تک بیٹھے ہیں، بیمار کی خیریت معلوم کرنے تشریف لائے تھے ،آکر اپنی پوتھی کھول دیے ہیں، یہ باتیں  آداب عیادت کے خلاف اور غیر شرعی ہیں۔
          دیکھنے آئے تھے وہ اپنی محبت کا اثر
          کہنے کو یہ ہےکہ آئے ہیں عیادت کرنے

ایک بیمار کی عیادت اسلام میں بڑی چیز ہے، مسلمان کا مسلمان پر یہ واجبی حق ہےکہ،جب وہ بیمار پڑ جائے تو اس کا مسلمان بھائی اس کی عیادت کو جائے،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بڑی تاکید فرمائی یے، مگر ساتھ ہی عیادت کے آداب بھی بتلائے ہیں، دعائیں بھی دینے کی تعلیم فرمائی ہیں،ان باتوں کو خیال ضروری ہے۔
حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سلیقہ بتایا ہے کہ جب عیادت کے لیےکوئی جائے تو پہلے اس کے ہاتھ اور پیشانی پر ہاتھ رکھے،اس کو تسلی اور دلاسا دے،شفاکےلیے خدا سے دعا کرے، (ابوداؤد )
اطباء حضرات مریض سے پہلی ملاقات میں یہی کرتے ہیں جو حدیث شریف میں تعلیم دی گئی ہے،ایک بیمار کی بیماری آدھی ختم ہوجاتی ہے جب محبت اور شفقت کے لہجہ لیے ہوئے ڈاکٹر اس عمل کو انجام دیتا ہے، یہ عیادت کا شرعی طریقہ ہے جسے ڈاکٹروں نے برائے علاج اپنالیا  ہے،ہم غور نہیں کرتے ہیں،گفتگو میں بیماری خواہ کتنی مہلک کیوں نہ ہو ڈاکٹر مریض کو اطمینان ہی دلاتا ہے اور کوئی ایسا جملہ اس کے سامنے ادا نہیں کرتا ہے جو اس کی بے اطمینانی کا سامان بن جائے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت یہی ہے، حدیث میں جو کلمہ بیمار سے کہنے کا ہے اسمیں سراسر دلاسا اور تسلی کےہی الفاظ ہیں،"لاباس طهور إن شاءالله "کوئی حرج نہیں اگر اللہ نے چاہا یہ بیماری( گناہوں سے)پاک کرنے والی ہے،(بخاری )
ان الفاظ میں گویا ایک طرح کا جادو ہے اور یہ تسلی ہی نہیں بلکہ مریض کے لیے شفاء کا پیام بھی ہے،
          حال بیمار کا پوچھو تو شفا ملتی ہے 
         یعنی ایک کلمہ پرسش بھی دوا ہوتا ہے 
ایک حدیث میں لکھا ہوا ہے کہ جب کوئی صبح کو کسی بیمار کی عیادت کرتا ہے تو فرشتے شام تک اس کی مغفرت کی دعا مانگتے ہیں، اور جب شام کو کرتا ہے تو صبح تک فرشتے اس کی مغفرت کے لیے بارگاہ الہی میں دعا مانگتے ہیں ،(ابوداؤد )
مذکورہ بالا حدیث میں عیادت کے وقت کی تعیین تو نہیں کی گئی ہے اور نہ محدثین نے اس طرح کی کوئی بات کہی ہے، مگر عیادت کے لیے مناسب وقت کا خیال یہ آداب عیادت میں ضرور داخل ہے،
اور صبح وشام کا ذکرخاص طور پر حدیث شریف میں کیا گیا ہے، اس سے روشنی ضرور ملتی ہے کہ یہ دونوں وقت عیادت کے لیے بہت ہی مناسب اور موزوں ہیں، انمیں بیمار کا بھی شریعت نے خیال کیا ہے اور تیماردارکے لیے بھی بڑی سہولت ہے،آسانی سے ان دووقتوں کو بیمار کی عیادت کے لیے فارغ کیا جاسکتا ہے تو وہیں مریض کے لیے بھی ان وقتوں میں بڑی راحت کی بات ہے۔
کچھ چیزوں کا خیال عیادت کرنے والوں کے لیے ضروری ہےتو وہیں کچھ باتیں بیمار سے بھی کہی گئی ہیں کہ وہ بیماری پر صبر کا دامن تھام رکھے، کوئی شکایت اور ناشکری کا حرف اپنی زبان سے ادا نہ کرے،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک اعرابی مدینہ میں آکر بیمار پڑ گیا، آپ اس کی عیادت کو تشریف لے گئے اور کلمات تسکین ادا فرمائے،اس نے کہا؛آپ نے خیریت فرمائی ہے مجھے تو شدید تپ ہےجو قبر میں لاکر چھوڑے گی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛ہاں اب یہی ہو،(بخاری )
آخری بات یہ کہ آج مزاج پرسی کی جاتی ہے تیمارداری نہیں، بلکہ تیمارداری کا مزاج ہی ختم ہوتا جارہا ہے، عیادت کے اصل معنی تیمارداری یعنی مریض کی مکمل دیکھ ریکھ ہے،مزاج پرسی نہیں ہے،حدیث شریف میں مزاج  پرسی پر جب اس قدر اجر ہے تو بیمار کی مکمل دیکھ بھال اور خدمت پر کس قدر اجر مل سکتا ہے۔

ہمایوں اقبال ندوی، ارریہ
۱۷/نومبر ۲۰۲۲ء بروز جمعرات

الحمداللہ کل بروز بدھ شب ٩بجےتحفظ شریعت کے بیزتلے زووم ایپ چوتھا نعتیہ مشاعرہ کا پروگرام منعقد ہوا تاریخ/16/11/2022جس میں مشہور ومعروف شعراء عظام شرکت کیجلسہ کے فرائض انجام دیۓ

الحمداللہ کل بروز بدھ شب ٩بجے
تحفظ شریعت کے بیزتلے زووم ایپ چوتھا نعتیہ مشاعرہ کا پروگرام منعقد ہوا تاریخ/16/11/2022
جس میں مشہور ومعروف شعراء عظام شرکت کی
جلسہ کے فرائض انجام دیۓ
اردو دنیا نیوز٧٢
اس پروگرام آغاز قرآن کریم کے ساتھ ہوی 
قاری شہزاد صاحب رحمانی
نعمت پاک مولانا انوار صاحب نے پرھی 
حضرت مولانا عبد الوارث صاحب مظاہری اور سرپرستی کے عہد ے پر قائم رہے حضرت مولانا خوش محمد صاحب زیر نقابت حضرت مولانا شمسرصاحب مظاہری زیر انتظام ایم رحمانی صاحب نے کی خصوصی مہمان حضرت مولانا مفتی مجاہد الاسلام مجیبی القاسمی بھاگلپوری
حضرت مولانا عبد السلام عادل صاحب ندوی
شعراۓکرام کوثر آفاق صاحب دانش خوشحال صاحب اعجاز ضیاء صاحب حضرت شاعر اسلام شہاب صاحب دربھنگہوی صاحب
 شاعر اسلام مجاہد الاسلام صاحب گڈاوی صاحب مولانا صدام صدیقی صاحب
قاری توصیف صاحب مولانا اخلاق صاحب ندوی قاری انوارالحق صاحب قاری رضوان صاحب لکھنئو ی قاری عبد اللہ محمودی مفتی حفظ الرحمن صاحب
 اور دیگر بہت سارے شعرائے کرام تشریف لائے جس کے اختتام پر قاری کوثر آفاق صاحب نے دعا کی 
اللہ تعالیٰ ہمارے پروگرام کو کامیاب عطاء فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین
ڈاریکٹر ایم رحمانی اردو دنیا نیوز٧٢

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...