تحریک تنظیم ائمہ مساجدبہار کےذمہ داران کا جدید انتخاب عمل میں آیا۔
اردودنیانیوز۷۲
پٹنہ 17فروری(پریس ریلیز) کنوینر تنظیم تحریک ائمہ مساجد بہار جناب مولانا حسین احمد قاسمی امام شکور کالونی مسجد سمن پورہ پٹنہ کی اطلاع کے مطابق گزشتہ روز جامع مسجد فقیر باڑہ دریا پور پٹنہ میں تنظیم کی ایک اہم عمومی اجلاس بمقام جامع مسجد فقیر باڑہ پٹنہ، زیر صدارت جناب مولانا عتیق الله قاسمی سرپرست تنظیم و امام جامع مسجد فقیر باڑہ منعقد ہوئی، جس میں کثیر تعداد میں ائمہ کرام شریک ہوۓ۔ حالیہ دنوں انتقال فرمانے والے اہم شخصیات کے زریں کارناموں کو بیان کرتے ہوئے ان کےلیے دعاۓ مغفرت کی گئی۔
بعد ازاں اگلے سہ سالہ میقات کے لیے انتخاب جدید عمل میں آیا۔
اجلاس کا آغاز مولانا غفران قاسمی امام نیا ٹولہ پھلواری شریف کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، بعدہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں ہدیۂ نعت شریف مولانا عادل حسین قاسمی نے پیش کیا پھر کنوینر تنظیم مولانا محمد عالم قاسمی نے تنظیم کے اغراض مقاصد اورسہ سالہ تنطیم کارکردگی کی رپورٹ پیش کی حسبِ ضابطہ سہ سالہ میقات 2024تا2027تین سال کے لیے نیا انتخاب کیا گیا اور متفقہ رائے کے مطابق سرپرست تنظیم مولانا عتیق اللہ قاسمی امام فقیر باڑہ مسجد، صدر تنظیم مولانا غلام اکبر قاسمی امام مراد پور مسجد اور سکریٹری تنظیم مولانا محمد عالم قاسمی ،امام جامع مسجد دریا پور سبزی باغ، جبکہ خازن تنظیم مولانا عادل حسین قاسمی امام بھسولہ دانا پور، کو اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا ہے۔
اسی طرح نائب صدر تنظیم مولانا معین الدین قاسمی امام جامع مسجد کربیگہیہ، پٹنہ، نائب سکریٹری مولانا اقبال سعادتی، کربلا پھلواری شریف، نائب کنوینر تنظیم مولانا ابرار کریم قاسمی امام بکسر یہ ٹولہ مسجد سلطان گنج، اور نائب خازن مولانا غفران قاسمی امام نیا ٹولہ مسجد پھلواری شریف کو منتخب کیا گیا ہے۔
اسی طرح حلقہ وار ذمہ دار میں پٹنہ سیٹی حلقہ کا ذمہ دار مولانا ذوالفقار ندوی امام فصاحت کا میدان مسجد، کو ، پٹنہ سنٹرل حلقہ کا ذمہ دار مولانا اسعد قاسمی امام جنکشن مسجد، کو، پھلواری شریف حلقہ کا ذمہ دار مولانا انیس الرحمن قاسمی امام عالمگیر مسجد پھلواری کو، اور دانا پور حلقہ کا ذمہ دار مولانا نقیب عالم قاسمی امام شگونہ دانا پور کو متعین کیا گیا ہے۔
شکیلیت، قادیانیت جیسے فرقہ باطلہ پرمکمل نگرانی رکھنے اور اس کی سرکوبی کی ذمہ داری مولانا اسعد قاسمی، مولانا حسین قاسمی، مولانا ابرار کریم قاسمی اور مولانا عادل حسین قاسمی کو سونپی گئی ہے۔ تنظیم کی اگلی مٹنگ مورخہ 5مئ، مطابق 25شوال المکرم بروز اتوار بوقت 8بجے صبح، بمقام جامع مسجد مراد پور پٹنہ میں منعقد ہوگی۔
اس مٹنگ میں شرکت کرنے والے ائمہ مساجد کے اسماۓ گرامی ہیں:
جناب مولانا عتیق الله قاسمی سرپرست تنظیم وامام فقیر باڑہ مسجد، مولانا غلام اکبر قاسمی صدر تنظیم و امام مراد پور مسجد پٹنہ۔
مولانا محمد عالم قاسمی سکریٹری تنظیم و امام مسجد دریا پور سبزی باغ ۔
مولانا حسین قاسمی کنوینر تنظیم وامام شکور کالونی مسجد،۔
مولانا عادل حسین قاسمی خازن تنظیم وامام بھسولہ دانا پور مسجد۔
مولانا معین الدین قاسمی نائب صدر تنظیم وامام بڑی مسجد
کربیگہیہ۔
مولانا اقبال سعادتی نائب سکریٹری تنظیم و سابق امام کربلا مسجد پھلواری شریف۔
مولانا ابرار کریم قاسمی نائب کنوینر تنظیم وامام بکسریہ ٹولہ مسجد سلطان گنج ۔
مولانا غفران قاسمی نائب خازن تنظیم وامام نیا ٹولہ مسجد پھلواری شریف۔
فرقۂ ضالہ وباطلہ فتنۂ شکیلیت مسلم نوجوانوں گمراہ ہوکر مرتد ہورہےہیں اس فتنۂ شکیلیت وقادیانیت کےسدباب کےلیے چار آدمی پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل پائی جس کے مشورے پر تنطیم کام کرے گی۔
جن ائمہ کرام کی شرکت ہوئی ان میں
مولانا فاروق قاسمی امام پاٹلی پترا کالونی مسجد، مولانا اعجاز کریم قاسمی امام بلال مسجد سمن پورہ، مولانا آفتاب عالم قاسمی امام بلورگنج مسجد پچھم دروازہ، مولانا عتیق الله قاسمی امام گولک پور مسجد، مولانا ذوالفقار ندوی امام فصاحت کا میدان مسجد، مولانا انوار الحق قاسمی امام مکھنیاکنواں مسجد، مولانا انیس الرحمن قاسمی امام عالگیر مسجد پھلواری شریف، مولانا اسعد قاسمی۔ امام جنکشن مسجد، مولانا نقیب عالم قاسمی امام شگونہ دانا پور، مولانا مسعود عالم قاسمی امام ہارون نگر سیکٹر 2مسجد، مولانا عبدالرشید سجادی امام خواجہ پورہ مسجد، مولانا شاہد مظاہری امام حرا مسجد نیو عظیم آباد کالونی، مولانا عالمگیر مظاہری امام درگاہ گھیرا مسجد، مولانا نسیم الدین نوری امام نوری مسجد، مولانا قاصد بیگ قاسمی امام ابو بکر مسجد سلطان گنج، مولانا ذکاء الله ندوی امام ترپولیہ مسجد، اور مولانا عبدالستار قاسمی امام تبارک علی مسجد وغیرہ اسمائےگرامی قابل ذکر ہیں۔
مولانا عالمگیر مظاہری کی دعاء کےساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔