Powered By Blogger

پیر, اگست 30, 2021

دنیا کا انتہائی شمال میں واقع جزیرہ دریافت

سائنسدانوں نے گرین لینڈ کے ساحلی خطے میں ایک نئے جزیرے کو دریافت کیا ہے جسے دنیا کا انتہائی شمال کا زمینی مقام قرار دیا گیا ہے۔گرین لینڈ میں آرکٹک ریسرچ اسٹیشن کے سربراہ مورٹین راش نے بتایا کہ ہمارا ارادہ کسی نئے جزیرے کو دریافت کرنا نہیں تھا، ہم تو وہاں بس نمونے اکٹھے کرنے گئے تھے۔اس مقام پر پہنچنے کے بعد سائنسدانوں کا خیال تھا کہ وہ اووڈک نامی جزیرے پر موجود ہیں جس کو 1978 میں ڈنمارک کی سروے ٹیم نے دریافت کیا۔

 

مگر جب انہوں نے لوکیشن کی جانچ پڑتال کی تو انہٰں احساس ہوا کہ وہ اووڈک سے شمال مغرب میں 780 میٹر دور ایک دوسرے جزیرے پر موجود ہیں۔ماہرین نے بتایا کہ ہر ایک پہلے اس بات پر خوش تھا کہ ہم نے اووڈک جزیرے کو ڈھونڈ لیا ہے، یہ ماضی کی مہمات کی طرح تھا جب لوگ سوچتے تھے کہ وہ کسی مخصوص مقام پر ہیں مگر درحقیقت انہیں نے ایک نیا مقام دریافت کرلیا ہوتا ہے۔یہ چھوٹا سا جزیرہ 30 میٹر تک پھیلا ہوا ہے جس کا ابھی کوئی نام نہیں مگر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ اس کے لیے ناردرن موسٹ آئی لینڈ کا نام تجویز کریں گے۔

 

امریکا کی جانب سے حالیہ دہائیوں میں متعدد مہمات کے دوران دنیا کے انتہائی شمالی جزیرے کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ نیا جزیرہ برف پگھلنے سے سامنے آیا ہے اور یہ براہ راست گلوبل وارمنگ کا نتیجہ ہے جس کے باعث گرین لینڈ کی برفانی پٹی سکڑ گئی ہے۔مگر ان کا کہنا تھا کہ یہ جزیرہ بہت جلد سمندر میں گم ہوجائے گا، مگر فی الحال یہ دنیا کے شمال کا آخری زمینی حصہ ہے جو بار بار ابھرتا ڈوبتا رہے گا

اتوار, اگست 29, 2021

آزادی کا امرت مہوتسو کے اشتہار سے پنڈت نہرو کی تصویر غائب ! راہل نے کہا " لوگوں کے دلوں سے کیسے نکالوگے ؟ '

آزادی کا امرت مہوتسو کے اشتہار سے پنڈت نہرو کی تصویر غائب ! راہل نے کہا " لوگوں کے دلوں سے کیسے نکالوگے ؟ 'نئی دہلی: ہندوستان کی کونسل برائے تاریخی تحقیق (آئی سی ایچ آر) کی طرف سے آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر 'آزادی کا امرت مہوتسو' منایا جا رہا ہے۔ اس مہوتسو کے سلسلہ میں کونسل نے جو اشتہار جاری کئے ہیں ان پر آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی تصویر موجود نہیں ہونے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اشتہار سے پنڈت نہرو کی تصویر ہٹائے جانے پر کہا ہے کہ ملک کے پیارے پنڈت نہرو کو لوگوں کے دلوں سے کس طرح نکالوں گے؟

راہل گاندھی نے جواہر لال نہرو کی زندگی سے وابستہ کئی تصاویر فیس بک پر شیئر کی ہیں۔ اس کی ساتھ انہوں نے لکھا، ''ملک کے پیارے پنڈت نہرو کو لوگوں کے دلوں سے کیسے نکالوگے۔''

کانگریس سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے بھی مہوتسو کے اشتہار سے پہلے وزیر اعظم کی تصویر ہٹائے جانے پر سخت اعتراض کیا ہے۔ لیڈران کو اس بات پر بھی اعتراض ہے کہ اشتہار پر ساورکر کی تصویر کیوں لگائی گئی، جنہوں نے جیل سے رہا کرنے کے لئے انگریزوں سے معافی مانگی تھی۔ خیال رہے کہ اشتہار میں مہاتما گاندھی، سردار ولبھ بھائی پٹیل، نیتا جی سبھاش چندر بوس، راجندر پرساد، بھگت سنگھ، مدن موہن مالویہہ اور دامودر راؤ ساورکر کی تصویر موجود ہے لیکن پنڈت نہرو کی تصویر غائب ہے۔

اس معاملہ پر کونسل برائے تاریخی تحقیق کی جانب سے تاحال کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے کونسل کے اس قدم کو بھدا مذاق قرار دیا ہے۔ جبکہ لوک سبھا میں کانگریس کے نائب قائد گورو گگوئی نے کہا کہ کوئی بھی ملک آزادی کی جدوجہد کرنے والی ویب سائٹ سے اپنے پہلے وزیر اعظم کی تصویر ہٹانے کی جسارت نہیں کرے گا لیکن یہاں ایسا کیا گیا، جو نہایت ہی شرمناک اور غیر منصفانہ ہے۔

گورو گگوئی نے پنڈت نہرو کے علاوہ مولانا ابوالکلام آزاد کی تصویر بھی ہٹائے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے تنگ نظریہ ظاہر ہوتا ہے، نیز ہندوستان یہ کبھی نہیں بھولے گا کہ آر ایس ایس نے جنگ آزادی سے دور رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ششی تھرور نے کہا، ''یہ قابل مذمت ہی نہیں، بلکہ غیر تاریخی بھی ہے کہ آزادی کے جشن سے جنگ آزادی میں اہم آواز رہے جواہر لال نہرو کو ہٹا دیا جائے۔ ایک مرتبہ پھر تاریخی تحقیق کونسل نے اپنا نام خراب کیا ہے۔ یہ ایک عادت بنتی جا رہی ہے۔''

وہیں، شیو سینا کی لیڈر اور راجیہ سبھا کی رکن پرینکا چترویدی نے کہا کہ اگر آپ آزاد ہندوستان کی تعمیر میں دوسروں کے تعاون کو کم گردانتے ہیں تو آپ کبھی بڑے نہیں بن سکتے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی ایچ آر کی طرف سے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم کی تصویر کو ہٹانا ان کے چھوٹے پن اور عدم تحفظ کی علامت ہے

ریلوے کی بھارت : ‏Bharat Darshan Train ‎درشن ٹورسٹ ٹرین آج سے شروع ، جانئے تفصیلات

ریلوے کی بھارت : Bharat Darshan Train درشن ٹورسٹ ٹرین آج سے شروع ، جانئے تفصیلاتانڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (IRCTC) نے سال بھر نئی پیشکشوں اور ٹور پیکجوں کا اعلان کیا ہے۔ آئی آر سی ٹی سی نے اپنی تازہ ترین پیشکش میں 'بھارت درشن' (سلیپرز آف انڈیا) ٹور پیکیج لے کر آیا ہے جو آج یعنی 29 اگست 2021 کو شروع ہوگا اور 10 ستمبر 2021 کو اختتام پذیر ہوگا۔ جس میں تقریبا ایک ہزار روپے فی دن فی شخص طئے کیے گئے ہیں۔ اس ٹور پیکج کے لیے انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن بھارت درشن اسپیشل ٹورسٹ ٹرین Bharat Darshan Special Tourist Train چلائے گا۔

یہ ٹرین مختلف مقامات کا احاطہ کرے گی جن میں حیدرآباد ، احمد آباد ، بھاو نگر ، امرتسر ، جے پور میں نشکلانک مہادیو سمندری مندر اور سٹیچو آف یونٹی شامل ہیں۔

انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن نے 30 جولائی کو ایک ٹویٹ میں ٹور پیکج کے بارے میں معلومات شیئر کی۔

آئی آر سی ٹی سی ٹورازم نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت درشن پیکیج سب سے زیادہ سستی ، سبھی شامل ٹور پیکجوں میں سے ایک ہے۔ ملک کے تمام اہم سیاحتی مقامات کو خصوصی ٹرین کے ذریعے احاطہ کیا جائے گا۔ جو لوگ بھارت درشن ٹور پیکج بک کرنا چاہتے ہیں وہ IRCTC ویب سائٹ پر جا کر اسے بک کر سکتے ہیں۔ تمام دلچسپی رکھنے والے لوگ جو اس ٹور پیکیج سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں وہ اپنے ٹکٹ بک کروانے کے لیے آئی آر سی ٹی سی سیاحتی سہولت مرکز ، زونل دفاتر اور علاقائی دفاتر بھی جا سکتے ہیں۔ سیاحوں کا سفر سلیپر کلاس کے ذریعے کیا جائے گا۔ سیاحوں کو ٹریول انشورنس اور سینیٹائزیشن کٹس فراہم کی جائیں گی۔ مقامی نقل و حمل کے اخراجات ، یادگاروں کے لیے داخلہ فیس ، بوٹنگ چارجز ، ٹورسٹ گائیڈ کی خدمت سیاحوں کو خود برداشت کرنا پڑے گی۔ بورڈنگ پوائنٹس: مدورائی ، سالم ، ڈندیگل ، ایروڈ ، جولارپیٹائی کرور ، کٹ پڈی ، ایم جی آر چنئی سینٹرل ، نیلور ، وجئے واڑہ ڈی بورڈنگ پوائنٹس: وجئے واڑہ ، نیلور ، پیرمبور ، کٹ پڈی ، جولارپیٹائی ، سیلم ، ایروڈ ، کرور ، ڈنڈی گل ، مدورائی

سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کوویڈ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ یا RT-PCR منفی رپورٹ (سفر کی تاریخ سے 48 گھنٹے پہلے والی) ساتھ میں رکھیں آئی آر سی ٹی سی کی جانب سے بھارت درشن ٹورز (صرف ٹرین کا کرایہ اور روڈ ٹرانسفر کو ایل ٹی سی اسکیم کے تحت دورے کی تکمیل کے بعد آئی آر سی ٹی سی کی جانب سے رخصت سفری رعایت (ایل ٹی سی) بھی جاری کی جائے گی۔

مسلمانوں کو تمام وابستگیوں سے اوپر اٹھ کر اپنے مسائل کے حل کے لئے آگے آنا چاہئے‘

نئی دہلی: مسلمانوں کو متحد اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر اپنے مسائل کے حل کے لئے کوشش کرنے پر زور دیتے ہوئے انٹیگرل یونیورسٹی لکھنؤ کے بانی رکن ظفر احمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو تمام وابستگیوں سے اوپر اٹھ کر اپنے مسائل کے حل کے لئے آگے آنا چاہئے، انہوں نے دعوی کیا کہ مسلمانوں کی حالت اس وقت راہ پڑے پتھر کی ہوگئی ہے جو جب اور جہاں چاہتا ہے ٹھوکر مار کر چلا جاتا ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ مسلمان ذات، پات، مسلک، علاقائیت اور اشراف و ارذال میں منقسم ہو کر بکھرئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ کہیں ان کی مساجد، منہدم کی جا رہی ہیں، کبھی درگاہوں پر بلڈزور چلا دیئے جا رہا ہے ہیں تو کہیں مکانات توڑے جارہے ہیں، تو کہیں قبرستانوں پر قبضہ ہو رہا ہے، تو کہیں مسلمانوں کے نام و نشان مٹانے کے لئے نام بدلے جا رہے ہیں اور اب حد تو یہ ہوگئی ہے کہ اب ان کے آثار بھی مٹائے جا رہے ہیں۔

 

ظفر احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ اتحاد میں بڑی طاقت ہے۔ مسلمانوں کا کلمہ بھی ایک ہے، رسول بھی ایک ہے اللہ بھی ایک ہے، کتاب بھی ایک ہے۔ منتشر ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے جب کہ متحد ہونے کی ہزاروں وجہیں ہیں۔ اس کے باوجود مسلمان منتشر ہیں جس کی وجہ سے مسلمانوں کی نہ صرف سیاسی حیثیت ختم ہوگئی ہے بلکہ سماجی حیثیت بھی جاتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر حکومت میں مسلمانوں پر حملے ہوتے رہے ہیں، لیکن اب صرف مسلمانوں پر ہی حملے نہیں ہو رہے ہیں بلکہ ان کے دین پر بھی حملہ اور چھیڑ چھاڑ شروع ہوگئی ہے۔

ظفر احمد ایڈوکیٹ جو 14سال تک انٹیگرل یونیورسٹی کے او ایس ڈی اور یونیورسٹی کے اقلیتی کردار میں اہم کردار ادا کیا ہے، نے کہا کہ یہاں بسنے والی دوسری قوموں سے مسلمانوں کو سبق سیکھنا چاہئے کہ انہوں نے بہت کم تعداد میں ہونے کے باوجود یہاں کے ہر شعبہ میں اپنا دبدبہ قائم کیا ہے اور حکومت بھی ان کی بات سننے پر مجبور ہے کیوں کہ وہ لوگ سیاسی وابستگی سے اوپر اٹھ کر اپنی قوم کے لئے کام کرتے ہیں

تشویشناک خبر:کوروناکی ویکسن لینے کے بعد 16سالہ لڑکے کی طبعیت بگڑ گئی

  • بھوپال:29اگست۔ (اردو دنیا نیوز۷۲) مدھیہ پردیش کے مورینا میں ایک 16 سالہ لڑکے کو کورونا کی ویکسین دی گئی ہے۔ ویکسین لگانے کے بعد اس کی صحت اچانک بگڑ گئی۔اور منہ سے جھاگ نکلنے لگا ۔ بعد میں اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ یہ واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ ضلع مورینا کی تحصیل امبا کے باغ علاقے میں پیش آیا۔ یہاں کے کملیش کشواہا کے بیٹے پلّو کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا۔ ویکسین مورینا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے 35 کلومیٹر دور ایک مرکز میں دی گئی۔ خبر رساں ایجنسی کے قریبی ذرائع کے مطابق ، انجکشن کے بعد اس لڑکے نے منہ پر جھاگ نکلنے لگا بعد میں اسے علاج کے لیے گوالیار منتقل کیا گیا۔

روس کی طرف منہ کر کے پیشاب کرنا منع ہے، ناروے میں سائن بورڈ

روس کی طرف منہ کر کے پیشاب کرنا منع ہے، ناروے میں سائن بورڈ

NO PEEing Towards Russia

لندن ، ۲۹؍اگست: (اردودنیانیوز۷۲)ناروے اور روس کی سرحد پر واقع دریا ژاقوبسیلوا سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔ لیکن اب ناروے کے حکام نے دریا کے کنارے ایک بورڈ نصب کیا جس پر سیاحوں کو روس کی جانب پیشاب کرنے سے منع کرنے کی تحریر درج ہے۔انگریزی زبان میں جلی حروف میں درج کی گئی تحریر کی تصویر ایک سیاح نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جس کے بعد ناروے میں بحث شروع ہو گئی۔

روس اور ناروے کے مابین سرحد دریائے ژاکوبسلیوا ہے۔ اس کے کنارے نصب سائن بورڈ پر لکھا گیا ’’روس کی طرف منہ کر کے پیشاب کرنا منع ہے‘۔ناروے کے بارڈر کمشنر ینس آرنے ہوئیلونڈ نے تصدیق کی کہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بننے والا سائن بورڈ سرکاری طور پر ہی آویزاں کیا گیا ہے۔ انہوں نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ’یہ سائن حکام نے دریا کے کنارے سے گزرنے والے لوگوں کو اس اشتعال انگیز اقدام سے روکنے کے لیے دانستہ طور پر نصب کیا ہے۔

ناروے کے حکام نے نہ صرف سیاحوں اور مقامی افراد کو دریا کے کنارے روس کی طرف منع کر کے پیشاب کرنے کے عمل کو اشتعال انگیز اور ممنوع قرار دیا ہے بلکہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے‘۔خلاف ورزی کرنے پر تین ہزار نارویجین کرونا کا بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ یہ رقم 290 یورو یا قریب 340 ڈالر کے مساوی ہے۔ دریائے ژاکوبسلیوا کا ناروے کی طرف کا کنارہ سیاحت کا مرکز ہے۔

یہاں سیاح روس کی حدود دیکھنے کے لیے آتے ہیں جس کی حدود محض چند میٹر چوڑے دریا کے دوسرے کنارے سے شروع ہوتی ہے۔ ناروے کے بارڈر کمشنر نے اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ پیشاب کرنا ایک فطری عمل ہے اور بالعموم یہ اشتعال انگیزی نہیں ہے لیکن اس کا انحصار نقطہ نظر پر بھی ہوتا ہے، اس معاملے میں اس عمل کو اشتعال انگیز قرار دے کر اس پر پابندی عائد کی گئی ہے

سی این جی پی این جی کی دہلی ۔ این سی آر میں سی قیمتوں میں اضافہ

سی این جی پی این جی کی دہلی ۔ این سی آر میں سی قیمتوں میں اضافہنئی دہلی ، 29 اگست ۔ پٹرول-ڈیزل اور ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نبرد آزما لوگوں کو اب سی این جی-پی این جی گیس کے لیے بھی زیادہ قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ پبلک سیکٹر گیس کمپنی اندراپرستھا گیس لمیٹڈ (آئی جی ایل) نے کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) اور پائپڈ نیچرل گیس (پی این جی) کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ دہلی-این سی آر میں ، سی این جی 90 پیسے فی کلو مہنگا ہو گیا ، جبکہ پی این جی کی قیمت میں تقریبا ایک روپیہ کا اضافہ ہوا ہے۔ اندراپرستھا گیس لمیٹڈ نے ٹویٹ کرکے سی این جی اور پی این جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں معلومات دی ہیں۔ نئی شرحیں اتوار سے نافذ ہو گئی ہیں۔ اس اضافے کے ساتھ ، دہلی میں سی این جی کی قیمت اب 45.20 روپے ہو گئی ہے ، جبکہ غازی آباد ، نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں سی این جی 50.90 روپے فی کلو دستیاب ہو گی۔ اسی طرح دہلی میں پی این جی کی قیمت 30.91 روپے فی ایس سی ایم (اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر) ہو گئی ہے ، جبکہ غازی آباد ، نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں پی این جی 30.86 روپے میں دستیاب ہوگی۔


اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...