منگل, مارچ 01, 2022
جہانِ آرزومفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ

ریلوے نے مسافروں کو دی بڑی راحت ، اب لوگ جنرل ٹکٹ کے ساتھ ٹرینوں میں کر سکیں گے سفر

یوکرین کے لئے بھیجی جائے گی راحت سامگری کی پہلی کھیپ : مودی

شب معراج میں نمازوں و عبادات کا خشوع و خصوع سے اہتمام
حیدرآباد 28 فبروری ( اردو دنیا نیوز ۷۲) شب معراج کا آج شہر میں خشوع و خضوع کے ساتھ اہتمام کیا گیا ۔ مساجد میں خصوصی نمازوں و عبادات کا اہتمام کیا گیا ۔ مساجد پر روشنی کا انتظام کرتے ہوئے انہیں بقعہ نور بنایا گیا ۔ اس کے علاوہ شہر کے مختلف مقامات پر خصوصی جلسہ شب معراج کا اہتمام بھی کیا گیا جن میں علماء کرام ' مفتیان عظام اور مشائخین نے خطاب کیا ۔ تاریخی مکہ مسجد میں مصلیان کرام کا سب سے بڑا مجمع دیکھا گیا جو نماز عشاء میں شریک تھا ۔ اس کے علاوہ شہر کی دوسری بڑی مساجد اور تقریبا سبھی مساجد میں نمازوں میں مصلیان کرام کی خاصی تعداد شریک رہی ۔ شہر کے مختلف مقامات اور مساجد میں منعقدہ جلسہ ہائے شب معراج سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام و مشائخین و مفتیان عظام نے امت مسلمہ کو تلقین کی کہ وہ شب معراج کا اہتمام کرتے ہوئے اس کے پیام کو بھی سمجھنے کی کوشش کریں۔ اس رات میں ہمارے نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ کو آسمانی دنیا کے سفر کے دوران دنیاوی خرافات کے عواقب کا نظارہ کروایا گیا ۔ غیبت ' چغلی ' جھوٹ ' سود خوری جیسے گناہوں پر ملنے والی ہیبتناک سزاوں کا ہمارے آقا ﷺکو مشاہدہ کروایا گیا اور پھر ہمیں ہمارے نبی ؐ کے ذریعہ نماز کے تحفہ سے اللہ تبارک و تعالی نے سرفراز فرمایا ۔ ہمیں نہ صرف نماز کے تحفہ کا ذکر کرنا چاہئے بلکہ اس کی اہمیت کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ ہماری اپنی زندگیوں میں نماز کو قائم کرنے کیلئے سبھی کو تہئیہ کرلینا چاہئے ۔ علماء کرام نے فرمایا کہ کفر اور ایمان کے درمیان فرق صرف نماز ہے اور افسوس اس بات کا ہے کہ ہم وقتی طور پر جذباتیت کا شکار تو ہو جاتے ہیں لیکن ہم نماز کی فرضیت سے غافل ہوگئے ہیں۔ ہمیں اپنی زندگیوں میں مثبت اور بہتر تبدیلی لانی ہے تو ہمیں نماز کا پابند ہونا چاہئے اور دوسری برائیوں سے جس کی تلقین ہمارے نبی ﷺنے فرمائی ہے اجتناب کرنا چاہئے

پیر, فروری 28, 2022
یوپی الیکشن میں ایک نہیں ، بلکہ 4-4 اکھلیش یادو آزما رہے ہیں قسمت ، جانیں کون کہاں سے میدان میں

مولانا احمداللہ صادق پوریمفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ

اتوار, فروری 27, 2022
ہندوستان کی جنگ آزادی کی زبان اردوتھی،سیمینارسے دانشوروں کا خطاب
ہندوستان کی جنگ آزادی کی زبان اردوتھی،سیمینارسے دانشوروں کا خطاب
نئی دہلی: ’’ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں سینکڑوں زبانیں اور بولیاں بولی جاتیں ہیں۔ ہر خطے کی ایک الگ زبان ہے۔ ایسے میں ملک کی تحریک آزادی کی زبان اردوبن گئی کیونکہ صرف یہی زبان تھی جسے ملک کے طول وعرض میں کروڑوں افراد سمجھ سکتے تھے۔ تحریک آزادی کے قائدین نے اردوزبان میں مافی الضمیرکو پیش کیا کیونکہ عوام کا بڑا طبقہ اسی زبان کو سمجھ سکتا تھا۔‘‘قومی راجدھانی دہلی میں منعقدہ ایک سیمینار میں بیشترمقررین اوردانشوروں نے اس مضمون کا اعادہ کیا۔سیمینار کا عنوان تھا ’’تحریک آزادی میں اردوزبان وادب کا کردار‘‘ جس کا اہتمام رحمانیہ نیشنل فائونڈیشن کی جانب سے ملی ماڈل اسکول(ابوالفضل انکلیو،نئی دہلی)میں کیا گیا تھا جسے قومی کونسل برائے زبان اردوکا مالی تعاون حاصل تھا۔
پروگرام کا افتتاح ڈاکٹرغلام یحیٰ انجم ،شعبہ دینیات، ہمدردیونیورسٹی نے کیااور کہا کہ جنگ آزادی میں علما نے بڑی قربانیاں پیش کیں۔
ہزاروں علما کو درختوں کی شاخوں پر پھانسی دیا گیا۔صدر جلسہ پروفیسرخالدمحمود نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ اردو زبان وادب میں حب الوطنی کے عناصر پائے جاتے ہیں کیونکہ مجاہدین آزادی کی زبان اردو تھی۔
انھوں نے مقالہ نگاروں کے مقالوں کا تجزیہ بھی پیش کیا۔ سیمینار کے مقالہ نگاروں میں سہیل انجم(نمائندہ وائس آف امریکہ)،ڈاکٹر خالدمبشراسسٹنٹ پروفیسرجامعہ ملیہ اسلامیہ،ڈاکٹرنعمان قیصر(جامعہ ملیہ اسلامیہ)ڈاکٹرمظہرحسنین(صحافی روزنامہ انقلاب)،محمداشرف یاسین،ریسرچ اسکالردہلی یونیورسٹی شامل تھے۔ رحمانیہ نیشنل فائونڈیشن کے صدر محمدرفیق نے حاضرین کا شکریہ اداکیا اور ظہرانہ پیش کیا۔

اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...