اتوار, مارچ 13, 2022
ملک کا موجودہ منظر نامہ اور ہماری ذمہ داریاں __✍️مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ

دیوبند میں مدرسہ کے تین طالب علم حراست میں
دیوبند میں مدرسہ کے تین طالب علم حراست میں
اترپردیش میں سہارنپور کے دیو بند میں پولیس کے انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) نے مدرسہ کے تین مشتبہ طالب علموں کو حراست میں لیا ہے۔اے ٹی ایس کے ذرائع کے مطابق ذیشان عرف نجمی کی ملکیت والے ہوسٹل پر سنیچر کی دوپہر سادی وردی میں اے ٹی ایس کی ایک ٹیم نے چھاپہ مارا۔ دیوبند کوتوالی کی خانقاہ چوکی کی پولیس بھی اس دوران موجود رہی۔ معلومات کے مطابق اے ٹی ایس نے جن تین طالب علموں کو اپنی حراست میں لیا ہے ان میں ایک طالب علم تلنگانہ، ایک بنگلہ دیشی اور برما کا بتایا جاتا ہے۔ اے ٹی ایس ٹیم تینوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔
ہوسٹل مالک ذیشان نجمی نے بتایا کہ یہ تینوں طالب علم اس کے ہوسٹل میں کمرہ کرایہ پر لیکر رہ رہے تھے۔ ان کے پاس شناختی کارڈ وغیرہ ہیں۔ اسے نہیں معلوم یہ طالب علم کیا کرتے ہیں۔
حراست میں لئے گئے طلبا سے پوچھ گچھ کے بعد حقیقت کا پتہ چل سکے گا۔ بہرحال دیو بند میں ان کی گرفتاری سے سنسنی پھیلی ہوئی ہے۔ پولیس اور اے ٹی ایس کے حکام ابھی کچھ بھی نہیں کہہ پارہے ہیں۔

ہفتہ, مارچ 12, 2022
دیوبند رفڑ نو یس کو پولیس کمشنر یٹ میں حاضر ہونے کا نوٹس
دیوبند رفڑ نو یس کو پولیس کمشنر یٹ میں حاضر ہونے کا نوٹس ممبئی پولیس کمشنریٹ کے سائبر سیل نے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر رہنما دیویندر فڑنویس کو نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ اتوار کے روز تقریباً 11 بجے باندرہ-کُرلا کمپلیکس (بی کے سی) کے دفتر میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔
مسٹر فڑنویس نے آج یہاں صحافیوں کو بتایا کہ گذشتہ سال 12 مارچ کو انہوں نے مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت کے گھپلے کو بے نقاب کیا تھا۔
اس نے بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کے بعد مرکزی داخلہ سکریٹری اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو تمام دستاویزی ثبوت بھی دیے تھے۔
اب اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب انھیں سٹی پولیس کے سائبر سیل سے اتوار کو صبح 11 بجے بی کے سی ہیڈکوارٹر میں تفتیش کار افسر کے سامنے پیش ہونے کے لیے سمن موصول ہوا ہے۔ وہ اتوار کو دفتر جائیں گے اور تمام متعلقہ دستاویزی ثبوت حکام کو دیں گے۔
مسٹر فڑنویس نے کہا کہ انہوں نے فون ٹیپنگ ریکارڈ اور پین ڈرائیو سمیت تمام ثبوت سی بی آئی کو دے دیے ہیں کہ گھپلہ کیسے ہوا، رقم کس کو دی گئی۔
قبل ازیں مسٹر فڑنویس نے 12 مارچ 1993 کو سلسلہ وار بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا

جمعہ, مارچ 11, 2022
وزیراعلیٰ یوگی کا استعفیٰ، یوپی میں نئی حکومت بنانے کی مشق شروعہولی سے قبل نئی حکومت کی حلف برداری کا امکان
وزیراعلیٰ یوگی کا استعفیٰ، یوپی میں نئی حکومت بنانے کی مشق شروع
ہولی سے قبل نئی حکومت کی حلف برداری کا امکان
لکھنؤ، 11 مارچ (ہ س)۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو زبردست اکثریت ملنے کے بعد نئی حکومت بنانے کی مشق شروع ہو گئی ہے۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جمعہ کی شام راج بھون پہنچے اور گورنر آنندی بین پٹیل کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔
استعفیٰ دینے سے پہلے وزیراعلیٰ یوگی نے کابینہ کی میٹنگ کی۔ اس کے بعد وہ سیدھے راج بھون چلے گئے۔ ان کے ساتھ بی جے پی کے ریاستی صدر سواتنتر دیو سنگھ بھی تھے۔ وہاں انہوں نے گورنر آنندی بین پٹیل کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔
استعفیٰ دینے کے بعد اب یوگی آدتیہ ناتھ نے حلف برداری کی تقریب کی تیاری شروع کر دی ہے۔ بی جے پی دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق ہولی سے قبل نئی حکومت کی تشکیل ممکن ہے۔ اس کے لیے وزیراعلیٰ کے دفتر اور رہائش گاہ سے راج بھون تک مشق شروع ہو گئی ہے۔ سکریٹریٹ کے سینئر افسران نے آج اس سلسلے میں وزیراعلیٰ یوگی کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔ اس میٹنگ میں چیف سکریٹری درگا شنکر مشرا، ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم اونیش اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات نونیت سہگل، ایڈیشنل چیف سکریٹری اروند کمار، وزیراعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ایس پی گوئل اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مکل گوئل و دیگر افسران موجود تھے۔ .موجودہ یوگی حکومت کی مدت 15 مئی کو ختم ہو رہی ہے، لیکن اسمبلی انتخابات کے نتائج آ چکے ہیں۔ ایسے میں نئی حکومت کی تشکیل کا کام ہولی سے پہلے ہی مکمل ہو سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کی تشکیل کے لیے یوگی اور بی جے پی کے ریاستی صدر سمیت کئی رہنما دہلی جا کر پارٹی قیادت سے ملاقات کریں گے اور وہاں پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کا فیصلہ کریں گے۔ اس میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی کے بھی شرکت کا امکان ہے۔ دہلی سے واپسی کے بعد بی جے پی ایم ایل اے کی میٹنگ میں لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر کا انتخاب ہوگا اور اس کے بعد وزیراعلیٰ اور دیگر وزراء کی حلف برداری کے پروگرام ہوں گے۔ وزیراعظم مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا اور بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی نئی حکومت کی حلف برداری کے پروگرام میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ 403 سیٹوں والی یوپی اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی اتحاد کو زبردست اکثریت کے ساتھ 273 سیٹیں ملی ہیں۔ دوسری جانب سماج وادی پارٹی کے اتحاد نے اہم اپوزیشن پارٹی کے طور پر 125 سیٹیں حاصل کی ہے۔ کانگریس کو صرف دو، بی ایس پی کو ایک اور دیگر کو دو سیٹیں ملیں۔

مودی کی عام آدمی پارٹی کو مبارکباد پنجاب کے لئے تعاون کا تیقن

*معجون شباب نوابی* *پلنگ توڑ نسخہ**مردانہ طاقت اب دس مردوں کے برابر**مکمل کورس دو ماہ اس کورس کو استعمال کرنے کے بعد کوئی دوائی کی ضرورت نہیں پڑے گی*

پنجاب نے کمال کردیا اروند کجریوال شاندار جیت پر عوام سے اظہار تشکر

اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...