بی جے پی کے زیر اقتدار جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن (ایس ڈی ایم سی) نے تجاوزات کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ حکام نے پیر کو کہا کہ تجاوزات کے خلاف ایک ماہ تک مہم چلائی جائے گی، حالانکہ کارروائی کی تاریخ کا حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔
منگل, اپریل 26, 2022
اب دہلی کے شاہین باغ میں بھی چلیں گے بلڈوزر , جنوبی میئر کا اعلان
بی جے پی کے زیر اقتدار جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن (ایس ڈی ایم سی) نے تجاوزات کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ حکام نے پیر کو کہا کہ تجاوزات کے خلاف ایک ماہ تک مہم چلائی جائے گی، حالانکہ کارروائی کی تاریخ کا حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔

صدقۃالفطر___مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ

مسلمانوں کی سونے کی دکانوں سے زیورات نہ خریدیں : سری رام سینی کے چیف پرمود متهالک
مسلمانوں کی سونے کی دکانوں سے زیورات نہ خریدیں : سری رام سینی کے چیف پرمود متهالک
متھالک نے کہا کہ کیرالا ایک ایسی ریاست ہے جہاں بہت سارے مسلم سونے کے جوہری ہیں۔ جبکہ اس ریاست میں ہندوؤں پر سب سے زیادہ حملے بھی ہوتے ہیں۔ اگر آپ اکشے ترتیا کے موقع پر ان سے سونا خریدتے ہیں، تو آپ ہندوؤں کے قتل کے لیے فنڈ فراہم کر رہے ہیں،متھالک نے زور دے کر کہا کہ اکشے ترتیا ایک ہندو تہوار ہے، اس لیے سونا صرف ہندو دکاندار سے خریدا جانا چاہیے

پیر, اپریل 25, 2022
درجہ فوقانیہ ( مساوی میٹرک ) و مولوی ( مساوی انٹرمیڈیٹ ) کا نتیجہ چیئر مین مدرسہ بورڈ نے جاری کیا
درجہ فوقانیہ ( مساوی میٹرک ) و مولوی ( مساوی انٹرمیڈیٹ ) کا نتیجہ چیئر مین مدرسہ بورڈ نے جاری کیا
ڈاکٹر محمد نور اسلام معاون سکریٹری وکنٹرولر آف اکزامیشن بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ، پٹنہ نے پریس ریلیز جاری کہا کہ درجہ فوقانیہ امتحان(مساوی میٹرک) اور مولوی امتحان (مساوی انٹرمیڈیٹ)کے نتائج مورخہ۔25.04.2022 کو منوج کمار( آئی اے ایس )چیئر مین مدرسہ بورڈ نے مدرسہ بورڈ کے ویب سائٹ ۔www.bsmeb.orgپر جاری کیا۔اس موقع پر منوج کمار (آئی اے ایس) چیئر مین مدرسہ بورڈ نے بتایا کہ مدرسہ بورڈ کے ویب سائٹ ۔www.bsmeb.org پر مارکشیٹ موجود ہے۔ کامیاب طلبا و طالبات اپنا مارکشیٹ آن لائن ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔ مزید انہوں نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے سنہرے مستقبل کی نیک خواہشات پیش کی ہے۔
چیئر مین مدرسہ بورڈ نے تفصیلی طور پر بتایا کہ درجہ فوقانیہ امتحان 2022 میں کل طلبا و طالبات کی تعداد55537 رہی جس میں طلبا کی تعداد 19458اور طالبات کی تعداد36079ہے۔ کامیاب طلبا و طالبات کی تعداد52730(95.61)ہے اور ناکامیاب طلبا و طالبات کی تعداد2355ہے جب کہ غیر حاضر طلبا و طالبات کی تعداد383ہے۔حاضر طلبا ء وطالبات کی تعداد۔55154 ہے۔
فرسٹ ڈویزن سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تعداد9731(17.64)ہے۔ جس میں طلبا 3977(20.71)اور طالبات 5754 (16.01)ہے۔ سکنڈ ڈویزن سے کامیاب امیدواروں کی تعداد42483 (77.03)ہے جس میں طلبا13657 (71.12)طالبات۔28826(80.18) ہے جب کہ تھر ڈ ڈویزن سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تعداد515ہے۔ واضح ہو کہ فوقانیہ امتحان میں غیر مسلم(ہندو) طلبا و طالبات کی کل تعداد45ہے۔ غیرمسلم(ہندو) طلبا کی تعداد19ہے اور غیر مسلم (ہندو)طالبات کی تعداد26ہے۔
درجہ مولوی امتحان 2022 میں کل طلبا و طالبات کی تعداد38750رہی جس میں طلبا کی تعداد13063اور طالبات کی تعداد25687ہے۔ کامیاب طلبا و طالبات کی تعداد37389(98.42)ہے اور ناکامیاب طلبا و طالبات کی تعداد444ہے جب کہ غیر حاضر طلبا و طالبات کی تعداد759ہے۔
مولوی امتحان میں فرسٹ ڈویزن سے کامیاب ہونے والے امیدوار کی تعداد9516(25.05)ہیں۔جس میں طلبا کی تعداد۔3960 (31.28)اور طالبات۔5556 (21.93)، سکنڈ ڈویزن سے کامیاب امیدواروں کی تعداد27370 (72.04)ہے جس میں طلبا8293(65.51) اور طالبات۔19077 (75.31)ہیں جب کہ تھر ڈ ڈویزن سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تعداد503ہے۔ واضح ہو کہ مولوی امتحان میں غیر مسلم(ہندو) طلبا و طالبات کی کل تعداد 42ہے۔اس میں غیر مسلم(ہندو) طلبا کی تعداد23ہے اور غیر مسلم(ہندو) طالبات کی تعداد 19ہے۔
محمد سعید انصاری سکریٹری بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے کہا کہ مدرسہ بورڈ پٹنہ کے ویب سائٹ www.bsmeb.org پر درجہ فوقانیہ اورمولوی امتحانات۔2022 کے نتائج طلبا و طالبات اور ذمہ داران حضرات کے لئے اپلوڈ کر دیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ فوقانیہ اور مولوی امتحانات 2022 میں ڈی۔ ایم کے ذریعہ تعین کردہ امتحانات مراکزپر سخت حفاظتی اقدامات اورصاف ستھرے ماحول میں امتحان لیا گیا ۔فوقانیہ اور مولوی امتحانات 2022 کی جوابی کاپیوں کی جانچ کیلئے پانچ مراکز بنائے گئے تھے۔ سبھی جانچ مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے تھے۔ ساتھ ہی کنٹرول روم قائم کر متعلقین کو وقتاً فوقتاً ضروری ہدایات دیئے جاتے تھے۔ڈی۔ ایم ، ایس پی، ایس ڈی او، ڈی ای اواور دیگر تمام سرکار ی افسران نے امتحانات کے انعقاد میں اور جوابی کاپیوں کی جانچ کے دوران اپناتعاون پیش کیا ہے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

مالیگاؤں : ٹوپی اور تسبیح کی فروخت میں اضافہ
رمضان المبارک کے پیش نظر تسبیح ٹوپی اور قرآن مجید کے نسخوں کی فروخت میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے دکانداروں کے چہروں پر خوشی کے اثرات نمایاں ہیں۔ Sales of Skull Caps Ramadan

رمضان المبار اللہ تعالیٰ کاخاص قرب حاصل کرنےکامہینہ ہے اوراس میں انوار وبرکات کاسیلاب آتا ہے

بہار میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ، اب چراغ نے دیا اشاره
بہار میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ، اب چراغ نے دیا اشاره
دو دن پہلے بہار میں وزیر اعلی نتیش کمار کے پاؤں چھو کر سرخیوں میں آنے والے متحد لوک جن شکتی پارٹی کے سابق صدر چراغ پاسوان نے پیشن گوئی کی ہے کہ نتیش کمار جلد ہی کوئی بڑا فیصلہ لیں گے۔ انہوں نے یہ پیشن گوئی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کی افطار پارٹی میں شرکت اور ان کی وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ سے دوسری رہائش گاہ پر سامان منتقل کرنے کے پیش نظر کی ہے۔چراغ نے نتیش کی پٹنہ میں ایک اینے مارگ پر واقع وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ سے سات سرکلر مارگ پر واقع دوسری رہائش گاہ میں سامان کی منتقلی کے بارے میں کھل کر بات کی۔چراغ نے کہا ''ہمارے تمام گھروں میں تزئین و آرائش کا کام ہوتا ہے، لیکن تزئین و آرائش کے کام کی وجہ سے ہم نے اپنی گائے اور بھینسوں کے ساتھ گھر خالی کر دیا ہو، ایسا عموماً نہیں ہوتا۔'' انہوں نے کہا کہ'' وزیر اعلیٰ بڑے آدمی ہیں، ان کےبہت سے گھر ہیں اور وہ بہت سے گھروں کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن جس انداز میں انہوں نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ خالی کی ہے اس سے کچھ اور ہی اشارہ ملتا ہے، یہ تصویر اتنی سادہ نہیں ہے جتنی دکھائی دیتی ہے یا دکھائی جا رہی ہے۔''
چراغ ، جو اکثر نتیش پر حملہ کر چکے ہیں، جمعہ کو اس وقت سرخیوں میں آئے جب انہوں نے بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی کی طرف سے منعقد کی گئی افطار پارٹی میں وزیر اعلیٰ کے پاؤں چھو کر ان کا استقبال کیا۔ نتیش کا گاڑی کے بجائے پیدل رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پہنچنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے چراغ نے کہا، ''مجھے یاد ہے کہ سونیا گاندھی جی ایک بار پیدل میرے والد سے ملنے گھر آئیں تھیں اور اس کے بعد 2004 میں یو پی اے کا آغاز ہوا تھا۔
چراغ اب اس پارٹی کے ایک دھڑے کے سربراہ ہیں جس کی قیادت ان کے مرحوم والد رام ولاس پاسوان کر تے تھے۔ چراغ نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کے گھر سے ان کی رہائش گاہ پر منعقد افطار دعوت میں شرکت کے لیے نتیش جی کا پیدل چل کر آنا اور اگلے دن امت شاہ جی کا پٹنہ آنے کا پروگرام، یہ سب چیزیں محض کوئی اتفاق نہیں لگتا جیسا دکھانے کی کوشش ہو رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یقیناً این ڈی اے میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم حالیہ واقعات پر نظر ڈالیں تو نتیش کمار نے آبادی کے قانون اور پیگاسس جاسوسی کیس جیسے معاملات پر بالکل مخالف موقف اختیار کیا ہے۔ چراغ نے کہا کہ انہیں بہار کے لئے خصوصی درجہ اور ذات کی مردم شماری جیسے معاملات میں نظر انداز کیا گیا ہے جو ان کو نیچا دکھانے کی کوشش ہے ۔

اردودنیانیوز۷۲
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!
ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے! Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...
-
ٹرین میں ناری شکتی پردرشن Urduduniyanews72 عالمی یوم خواتین سے سبھی واقف ہیں، یہ ہرسال مارچ کی آٹھویں تاریخ کوپوری دنیا میں من...
-
گستاخ نبی کی قرآنی سزا اردودنیانیوز۷۲ مکہ میں سب سے پہلےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنےوالا کوئی اور نہیں بل...
-
یہ بیماری نہیں عذاب الہی ہے ! Urduduniyanews72 سی این این یہ امریکی نشریاتی ادارہ ہے،اس کی ایک رپورٹ جسے ملک کے اکثر اخبارات ...
-
بچیوں کی تربیت: ایک اہم ذمہ داری Urduduniyanews72 1. بچیوں کی تربیت کی اہمیت بچیوں کی تربیت ایک معاشرتی فریضہ ہے۔ ایک اچھی تربی...
-
مدارس اسلامیہ کنونشن میں منظور شدہ تجاویز اردودنیانیوز۷۲ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھن...
-
ملکِ ہند میں اسلامی انگریزی اسکول: وقت کی اہم ضرورت Urduduniyanews72 ہندوستان میں مسلمان قوم کا شمار ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں...
-
نئے سال کا آغاز: ایک نیا سفر Urduduniyanews72 نیا سال ایک نیا آغاز، ایک نئی امید اور نئی جدوجہد کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن نہ...
-
پیام انسانیت کے وفد کا سیمانچل دورہ Urduduniyanews72 Urduduniyanews72 @gmail.com ملک میں ایک ایسی تحریک جو خالص انسانی بنیاد پ...
-
سنبھل میں کرفیو کی ایک رات ) * انس مسرورانصاری Urduduniyanews72 رات آئی تو خوف کا عفریت...
-
خنساء اسلامک انگلش اسکول بہیڑہ دربہنگہ، بہار کی دینی و عصری تعلیم اور اصلاحی خدمات۔ Urduduniyanews72 تعارف: خنساء اسلامک انگلش ...