کیرالہ:کینسر متاثرہ حنا کے لیے مندر ومسجد نے اکٹھا کیا فنڈ
اردودنیانیوز۷۲کوزی کوڈ
جہاں ملک کے اندر غیر سماجی عناصرملک کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہیں ہمارے ملک میں مذہبی ہم آہنگی، اتحاد اور خیر سگالی کا منظر کشمیر سے کنیاکماری تک دیکھنے کو ملتا ہے۔ اییسی ہی ایک مثال ریاست کیرالہ سے سامنےآرہی ہےجب کہ کینسرمتاثرہ ایک مسلم لڑکی حنا کےعلاج کے لیے مندر اور مسجد نے فنڈز جمع کئے۔
ریاست کیرالہ میں مذہبی ہم آہنگی کی ایک منفرد مثال دیکھنے کو ملی ہے۔ ملاپورم ضلع کے کوٹکل میں دو مندر کمیٹیوں نے ایک 18 سالہ مسلم لڑکی حنا کےعلاج کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کی کوششوں میں مسجد کمیٹی کی مدد فراہم کی۔
جب کہ کٹی پورتھوک بھگوتی مندرکمیٹی نے50,000 روپےسےزیادہ رقم دیا۔نرسمہامورتی مندرکمیٹی نے کینسر متاثرہ مسلم لڑکی حنا کی مدد کے لیے الوککل جامع مسجد کو27000 روپے فراہم کئے۔مسجدکمیٹی نےاب تک کوٹکل کےرہائشیوں کے لیے1.5 کروڑ روپے سےزیادہ رقم اکٹھی کی ہے جو کوزی کوڈ کے ایک نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
مندرکمیٹی کےارکان کٹی پورتھوک بھاگوتی نے بھی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی برادری کے ارکان کو حنا کی مدد کے لیے فنڈز جمع کرنے میں مسجد کمیٹی کی حمایت کی ہے۔ مندرکمیٹی کے سکریٹری اجیت کمار نے کہا کےہمیں خوشی ہے کہ ہم مسجد کمیٹی والوں کےلی یہ رقم جمع کر پائے ہیں۔
یہ اچھی بات ہے کہ دو برادریوں کے لوگ مختلف سرگرمیوں میں متحد ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلاواقعہ نہیں ہے جہاں کٹی پورتھوک بھگوتی مندر کمیٹی نے اس طرح کے کاموں کے لیے فنڈز جمع کئے ہو۔
مندرکے ذمہ دارنےکہا کہ اس کے علاوہ جب مندر کی تزئین کاری کے دوران مسجدکمیٹی کے ذمہ داران نے ہماری مدد کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگ ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں۔ہم لوگ مذہب کی بنیاد پر ایک دوسرے میں فرق نہیں کرتے۔
مسجد کمیٹی کےارکان نے کہا کہ یہ ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ہم صدیوں سے خیر سگالی کا منظر پیش کرتے رہے ہیں۔ ہماری برادری کےافراد مندرمیں منعقد ہونی تقریبات میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔
مسجد کمیٹی کےایک رکن نے کہا کہ سب لوگوں کےتعاون سے کینسرمتاثرہ حنا کے علاج کے لیے ایک بڑی رقم اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
مندر کمیٹی کے صدرکٹی پورتھوک بھگوتی کے ایم ایس بھٹا تھرپیڈ نے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے بنائی گئی دیکھ بھال کی کمیٹی کے اراکین کو رقم حوالے کی۔ اس موقع پر خزانچی بہولیان اور نائب صدر اروموکھن بھی موجود تھے۔