Powered By Blogger

جمعہ, اگست 16, 2024

ہندونیپال کے سرحد پر رشد وھدایت کامرکز

15 اگست کا پروگرام  
Urduduniyanews72                                       ہندونیپال کے سرحد پر رشد وھدایت کامرکز  جامعۃ الفلاح دارالعلوم الاسلامیہ ومعہد عائشۃ للبنات فاربس گنج ارریابہار میں جشن یوم آزادی کے موقع پرمدرسہ مظاہر علوم قدیم سہارنپور کےمحدث حضرت مولانا مفتی محمد کوثر علی سبحانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ  کی سربراہی میں علماء کرام وائمہ عظام کی ایک فکری وتحریکی  مجلس کا انعقاد ہوا اس میں تین موضوع پر حضرات علماء کرام  نے غور فکر اور مختصر بیان  فرمایا(1) شیمانچل کے علاقے میں غربت وجہالت کی وجہ سے آپسی اختلاف لڑائی جھگڑے میں مبتلا ہو کر لوگ کیس ٬ مقدمات میں لاکھوں روپئے برباد کر رہے ہیں اس کو روکنے کے لئے دار الصلح کے ذریعہ شرعی اور سماجی طور سے معاملات کوحل کیا جائےاورباہمی منافرت کو ختم کر کے لوگوں میں آپسی تعلقات  ٬ اخوت وہمدردی پیدا کرنے کی مستحکم کوشش کی جائے(۲) اصلاح معاشرہ کے لئے علاقے کو مختلف حصوں اور زون میں تقسیم کرکے ہر حصہ میں گاہے بگاہے کم سے کم مہنہ میں ایک بار  اکابر علماء محدثین ومفسرین مفکرین اور بزرگان دین کے اصلاحی اور روحانی بیانات کرائےجائیں حتی المقدور کوشش ہو کہ جلسہ جلوس کی شکل نہ ہو بلکہ علاقے کی ہر بڑی مسجد وں میں جوڑ کی شکل میں پروگرام ہو(۴) خود کفیل مکاتب قرآنیہ کا قیام ہرہر گاوں ومحلہ میں ہو صحت اور تجوید کے ساتھ نورانی قاعدہ ٬ حفظ وناظرۂ قرآن وغیرہ کے علاوہ عصری( اسکولی) تعلیم وتعلم کا مستحکم انتظام ہو الحمدللہ حضرات علماء کرام وائمہ عظام اور سر بران قوم وملت نے اس عزم مصمم کے ساتھ اپنے اپنے پیغام  پیش کئے کہ ہم انشاءاللہ تا زہ دم ہو کر  کام کریں گے جذبات سرد نہیں ہو نے دیں گے اور   فخر بہا ر  قائدسیمانچل حضرت مفتی صاحب سبحانی دام فیوضکم کی سربراہی میں بار بار ایسی فکری وتحریکی مجلسیں آور پروگرام منعقد کرکے اس تحریک کو آگئے بڑھا تے رہیں گے۔  _  زندگی موت سے ٹکرا کے نکھر جاتی ہے ÷ عزم محکم ہو تو تقدیر بدل جاتی ہے۔                       ا                     
   اخیر میں حضرت مفتی صاحب کی دعاء پر پروگرام اختتام پذیر ہوا  جامعۃ الفلاح دارالعلوم الاسلامیہ  فاربس گنج کی ضیافت کے بعد  حضرت مولانا مفتی محمد کوثر علی سبحانی صاحب نے اپنے دست مبارک سےتشریف لائے ہوئے تمام علماء کرام وائمہ عظام کی خدمت میں ایک ایک  جوڑی کپڑے اور کچھ رقموں پر مشتمل لفافے ھدیۃ پیش فرما یا جزاکم اللہ خیرا               فقط والسلام                                     رقمہ  (مفتی) محمد عسی قاسمی۔        صدرالمدرسین جامعۃ الفلاح دارالعلوم الاسلامیہ ومعہد عائشۃ للبنات فاربس نزد ریفرل ھسپتال فاربس گنج ارریابہار انڈیا

स्वतंत्रता ददिवस की 78 वीं जयंती धूमधाम से मनी


स्वतंत्रता ददिवस की 78 वीं जयंती धूमधाम से मनी
Urduduniyanews72
उ.मा.वि.चकगुलामुद्दीन में बच्चों ने बिखेरे जलवे 

शिक्षक अनिल ने अपने रचे गीत 'बच्चे चकुलामुदीन वाले' को,जब बच्चों के साथ स्वर दिए तो कार्यक्रम स्थल तालियों से गूंज उठा  

पटेढी बेलसर,रिपोर्टर :-
स्वतंत्रता दिवस की 78 वीं जयंती प्रखंड में धूमधाम से मनी l इस मौके पर उ.मा.वि.चकगुलामुद्दीन में बच्चों ने अपनी कलाओं का जलवा बिखेरा l एक-पर-एक देशभक्ति गीत परोसकर श्रोताओं का दिल जीत लिया l सात शहीदों के स्वांग के साथ छात्रा शिवानी ने "ऐ मेरे वतन के लोगों'' के बोल वाले गीत पर जिस तरह  लिप्सिंग किया उसे देख दर्शक भाव-विभोर हो गए l तत्पश्चात बच्चों ने देशभक्ति के एक-पर-एक गीत प्रस्तुत कर दर्शकों का दिल जीत लिया l कार्यक्रम के अंत में शिक्षक अनिल कुमार ने बच्चों के साथ अपने रचे गीत "बच्चे चकगगुलामुद्दीन वाले" को जब स्वर दिया तो कार्यक्रम स्थल तालियों से गूंज उठा l कार्यक्रम को रुप देने में शिक्षक शत्रुधन राम व रुपेश कुमार ने अहम् भूमिका निभायी थी l शिक्षक जिआउल अजीम ने अपने यांत्रिकी सहयोग से प्रस्तुतियों को जीवंत बना दिया था l मौके पर शिक्षक जुल्फेकार अली खां,सतीश कुमार आदि ने कार्यक्रम को संबोधित कर शिक्षकों एवं छात्रों को शाबाशी दी l ज्ञात हो कि सात शहीद बनने वाले छात्रों में क्रमश:अभिषेक कुमार,अमनदीप,आदित्य,चंदन,विवेक,प्रिंस,सूरज,विट्टू ,अनुरागप्रमुख थे जबकि भारत मां का स्वांग  रिद्धि ने रचा था l इसके साथ-साथ समीक्षा,सोनाली,अमीषा,शिवानी,संजना,साक्षी,स्नेहा,खुशी,आकांक्षा,रीतिका,प्रियांशु,जिज्ञासा,मोना,छोटी,प्रियांशु, विजयलक्ष्मी,सिमरन,मुस्कान,राजनंदिनी,गुड़िया ने अपनी कलाओं का जलवा बिखेरा l मौके पर विद्यालय के शिक्षक,शिक्षिकाएं,शिक्षकेत्तर कर्मी व जन प्रतिनिधि सहित अन्य गणमान्य लोग उपस्थित थे lकार्यक्रम का संचालन प्रभारी प्रधानाध्यापक अमरेन्द्र कुमार व शारीरिक शिक्षक अभय कुमार ने संयुक्त रुप से किया था।

جمعرات, اگست 15, 2024

چک غلام الدین ہائی اسکول ویشالی میں تقریب جشن یوم آزادی بحسن خوبی اختتام پذیر ہوا ۔

چک غلام الدین ہائی اسکول ویشالی میں تقریب جشن یوم آزادی بحسن خوبی اختتام پذیر ہوا ۔
Urduduniyanews72
چک غلام الدین ویشالی مورخہ 15/اگست 2024 (پریس ریلیز :محمد ضیاء العظیم) پندرہ اگست یوم آزادی کے موقع پر چک غلام الدین ہائی اسکول میں ایک خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔
پروگرام کی صدارت محترم امریندر کمار صدر مدرس چک غلام الدین ہائی اسکول نے کی، نظامت کے فریضے محترم انیل کمار نے انجام دی، 
پروگرام کا آغازقومی پرچم لہرانے کی رسم سے ہوا۔ صدر مدرس امریندر کمار اور اسکول کے تمام اساتذہ وکارکنان، مقامی لوگ سمیت بڑی تعداد میں طلبہ وطالبات کی موجودگی میں یہ رسم انجام دی گئی۔۔ محترم ستیش سریواستو استاذ چک غلام الدین ہائی اسکول نے یوم آزادی کے حوالے سے عوام کو خطاب کرتے ہوئے آزادی کی جدو جہد اور عظیم مجاہدین آزادی کے کردار کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا، اور کہا کہ ہم لوگ مجاہدین آزادی کے دکھائے ہوئے راستے پر وطن عزیز کی تعمیر میں نمایاں کردار ادا کریں۔آزادی کے حوالے سے لوگوں کو معلومات فراہم کریں، یقیناً آج کا دن ہر ہندوستانی کے لئے خوشی ومسرت اور شادمانی کا دن ہے، 15اگست 1947 یہ وہی تاریخ ہے جس میں ہندوستان انگریزوں کے ناپاک چنگل سے آزاد ہوا تھا۔ ملک میں رہنے والے سبھی مذاہب کا قومی تہوار ہے انہوں نے عوام کو یوم آزادی کی پرخلوص مبارکبادی پیش کی ۔ محترمہ روپم کماری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار انگریزی زبان میں کرتے ہوئے یوم آزادی پر مختصر اور جامع روشنی ڈالی ۔یوم آزادی کی تقریب میں اسکول کے طلباء وطالبات نے یوم آزادی کی مناسبت سے مختلف اور دلچسپ پروگرام پروگرامز پیش کیا ۔۔۔ پروگرام پیش کرنے والے طلبہ وطالبات کے درمیان انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔
آخر میں صدر محترم امریندر کمار صدر مدرس چک غلام الدین ہائی اسکول نے سرپرست وگارجین اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے یوم آزادی کی تاریخ واہمیت بتایا ۔ مزید یہ کہا کہ چک غلام الدین ہائی اسکول میں تعلیم وتربیت کا عمدہ نظم ونسق ہے، یہاں کثیر تعداد میں طلبہ وطالبات اپنی علمی پیاس بجھا رہے ہیں، میں ایک گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ اپنے بچے کو آپ پابندی کے ساتھ اسکول بھیجنے کی کوشش کریں، تاکہ یہ بچے عمدہ طور پر تعلیم وتربیت حاصل کرکے اپنی مستقبل کو سنوار سکیں، اس کے بعد صدر محترم نے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا ۔۔۔
اس پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں تمام اساتذۂ کرام، طلبہ وطالبات،اور کارکنان کا اہم رول رہا ۔۔۔

منگل, اگست 13, 2024

* امن کی دعا * * انس مسرورانصاری

15/اگست 2024
                           * امن کی دعا *
    
                  * انس مسرورانصاری
                              /9453347784/    
Urduduniyanews72
ا ب نہ د ے کو ئی لہو کا ر نگ  منظر کےلیے
گھر جلا کر روشنی ہو تی نھیں گھر کے لیے
اب نہ ہودل کےکسی گوشہ میں نفرت کاگزر
اب کسی کے ہاتھ میں نیزہ نہ ہو سر کے لیے
ا ب گلے مل کر محبت کےترا نےگا ئے جا ئیں 
ا ب  کو ئی با ز و  تو ا نا ہو نہ خنجر کےلیے
شب گزید ہ و قت کو بخشوا جا لے دو ستو! 
خیرکی شمعیں نہ بجھنےپائیں اب شرکےلیے

اب کسی مجبورماں کی گودبھی خالی نہ ہو
مسکراتے خوبر و غنچو ں کی پا ما لی نہ ہو
زندگی کا بوجھ آؤ مل کے ہم سب با نٹ لیں
کوئی دل بھی جذبہء ا یثار سے خالی نہ ہو
جس کےبرگ وبا ر میں انداز ہو تخصیص کا
ا ب سرِصحنِ چمن ا یسی کو ئی ڈالی نہ ہو
امن کےنغمات ہوں سب کے لبوں پر اور کوئی
جنگ کا خو گر، جد ا ل و قتل کاو ا لی نہ ہو

ا ب  نہ ہو ا نسا نیت  کا پیر ہن  پھر تا ر تا ر
آ د میت ا ب نہ آ ئند ہ  کبھی  ہو شر  مسا ر
عہد کر  لو  آ ج  نا مو سِ و طن  کے  نا م  پر
زہرِ نفر ت کے بجا ئے دو گےتم لوگوں کو پیار
اب نہ روئےپھر کسی بھائی کواپنےکوئی بہن
خاک میں ملنے نہ پا ئے ا ب سہا گن کا سنگار
اب کسی ماں کا جواں بیٹا کوئی مارانہ جائے
ا ب نہ ہو نے پا ئےا رضِ ہند زخموں سے فگار

ا ب نہ آ ئے با ل بکھرا ئے ہو ئے پھر شا مِ غم 
بھو ل جا ئے ا س طر ف کا را ستہ صبحِ ا لم
ا ب کبھی حر کت میں آ ئےجب مورخ کا قلم
و ا قعا تِ  ا تحا دِ   با  ہمی   ہو   بس    ر قم 
نسلِ نو کی  ذ ہنی تر بیت ہو ا س ا ندا ز سے
ہند یو ں کی عظمتِ رفتہ کا ر ہ جا ئے  بھر م 
ا نگلیو ں سے ا نگلیا ں ا پنی ملا کر د و ستو! 
آ ؤ ا ب سلجھا ئیں ز لفِ زندگی کے پیچ وخم

ا ب کسی معصو م بچے کاگلا گھونٹا نہ جا ئے
ا ب کسی مظلوم کا صبرو سکوں لوٹا نہ جائے
ہر  ستو  نِ   تفر قہ   پر و ر  گر  ا  نے  کے  لیے
کون ہند و کو ن مسلم ہے کبھی سوچا نہ جائے
روح کا نپ اٹھتی ہے یاروجشنِ مقتل دیکھ کر
رقصِ بسمل سےا ب ا پنےجی کوبہلایا نہ جائے
یہ  تفا و ت  کے  علمبر د ا ر ،نفر ت  کے   نقیب
ان سے کو ئی بھی تعلق ا ب رو ار کھا نہ جا ئے

ا ب  د ر  و  با مِ   تمن٘ا   کو    سجا  ؤ  د و ستو! 
پو نچھ  کر  نم  ا پنی  پلکیں   مسکراؤ دوستو! 
ز ند گی  کے  سا ز  پر  و ہ  گیت  گا ؤ د و ستو! 
خودفراموشی میں سب کچھ بھول جاؤدوستو! 
سسکیو ں کود فن کرد و قہقہوں کی ر یت میں
خود ہنسو اوروں کو بھی ہنسنا سکھاؤ د وستو! 
ختم   ہو  جا  ئے  بلند  و پست   کا  ہر  ا متیا ز
آ ج  و ہ  جشنِ  خلو  صِ  د ل  منا ؤ  د و ستو! 

                        * انس مسرورانصاری
            anasmasrooransari@gmail.com

بدھ, جولائی 17, 2024

حسین کی خوشبو

حسین کی خوشبو
Urduduniyanews72
دیا رِ قد سِ  و فا  میں  حسین  کی خو شبو
رضا ئے حکمِ  خد ا  میں حسین کی خو شبو

قبو لیت  کے   گلو  ں  کو  سمیٹ  لا  تی  ہے
ہتھیلیو ں کی د عا  میں حسین کی خو شبو

کبھی وہ گودمیں کھیلیں وہ دوش پربیٹھیں
نبیﷺ کی بو ئے قبا میں حسین کی خوشبو

قبو لیت  کا  ہر  ا ک  با ب  کھو ل د یتی  ہے
لبو ں کی پا ک  د عا میں حسین کی خو شبو

صد ا قتو ں کا د لا تی ہو ئی  ہمیں ا حسا س
بو قتِ  ظہر  ند ا  میں  حسین  کی  خو شبو

پڑھا ہے ہم نے کتابو ں میں سا لکوں کے بقول
کہ  ہے  فنا  و  بقا  میں  حسین  کی  خو شبو

رچی بسی ہو ئی  محسو س ہو ر ہی ہے ہمیں
ردا ئے ارض و  سما میں حسین  کی  خو شبو

دلا سے د یتی  ہے،ز ینب کے أنسوپونچھتی ہے
بکھر کے د شتِ  بلا  میں حسین  کی خو شبو

صدا قتو ں پہ شہا د ت  کا د ر س دیتی ہوئی
فضا ئے  شہرِ و فا  میں  حسین  کی  خو شبو

مہک  مہک ا ٹھے  ا شعا ر  سب  تر ے  مسرور
بسی  ہے تیر ی نّو ا میں  حسین  کی خو شبو                       
                     *****
                     * انس مسرورانصاری
           قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن (انڈیا) 
                           /9453347784/

ہفتہ, جولائی 13, 2024

تحفظ شریعت جوکی ہاٹ وپلاسی کے بینر تلے کل سترہویں پروگرام نرم ریزی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا

تحفظ شریعت جوکی ہاٹ وپلاسی کے بینر تلے کل سترہویں پروگرام نرم ریزی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا
اردودنیانیوز۷۲ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
                      راقم الحروف
فیاض احمد راہی سوناپور سکٹی
معلم دارالعلوم صدیق نگر ڈینگا چوک میناپلاسی ارریہ بہار 13/7/2024 بروز سنیچر 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحفظ شریعت وویلفیئر سوسائٹی جوکی ہاٹ وپلاسی ارریہ کے بینر تلے سلسلہ وار پروگراموں کا آخری کا پروگرام سوناپور سکٹی و پپرا جوکی ہاٹ و جوگجان بھاگ ڈہٹی پلاسی میں بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوا
جس میں جوکی ہاٹ وپلاسی کے تمام اراکین کا بیحد شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے تحفظ شریعت کے اس مشن میں کھل کر ساتھ دیا اور اس ماہ محرم الحرام کے مہینے میں ہورہے خرافات وبدعات کو نکیل کسنے میں بھرپور ساتھ نبھایا اور لوگوں نے ایسے مہلک ناسور سے نپٹنے کیلئے پوری توانائی اور جوش وخروش کے ساتھ اپنی حاضری درج کرائی مزید ہر علاقے کے لوگوں نے یکجھتی کا ثبوت دیا اور جگہ بجگہ لوگوں نے کمیٹی تشکیل دیکر مکمل طریقے سے بدعات وخرافات کو ختم کرنے کیلئے عزم جواں مردی کا مظاہرہ پیش کیا کہ ہم گاؤں کے لوگ خوش قسمت ہیں جو آج تحفظ شریعت جوکی ہاٹ وپلاسی کی پوری ٹیم علاقہ در علاقہ پہونچ کر لوگوں کو بیدار کرنے کا کام کرتی ہے ، الحمدللہ تحفظ شریعت جوکی ہاٹ وپلاسی کے تمام علماء کرام نے جو قربانی پیش کی ہے وہ قابل مبارکباد کے مستحق ہے تحفظ شریعت جہاں لوگوں کو برے کاموں سے روکتی ہے وہیں تحفظ شریعت جوکی ہاٹ وپلاسی قوم وملت کیلئے رفاہی کام زیادہ وقت اپنا استعمال کرتی ہے جو کہ یہ اصل ہے اور یہ ہمارا انسانی فریضہ ہے جس کی ضرورت ہمیشہ لوگوں کو رہتی ہے الحمدللہ آج یہ تنظیم اسی کام سے جانی اور پہچانی جاتی ہے 
جب بھی کوئی حادثہ پیش آئے جوکی ہاٹ پلاسی کے اطراف میں اگر کوئی تنظیم کھڑی ہوتی ہے تو وہ ہے تحفظ شریعت جوکی ہاٹ وپلاسی کی یہ تنظیم ہے چاہے آگ زنی کی بات ہو غریب مسکین بچی کی شادی کا مسئلہ ہو مدارس و مکاتب کی بات ہو تعلیم سے نا آشنا بچے بچیوں کی پڑھائی کا مسئلہ ہو ان تمام عوامی مشکلات کا حل نکالنے کیلئے یہ تنظیم ہمیشہ کوشاں رہتی ہے فی الوقت تنظیم کوئی مضبوط نہیں ہے محض مختصر پیراگراف کے ساتھ کامیابی کی طرف گامزن ہے جو آپ متدین حضرات کی محنتوں اور کاوشوں سے چل رہا ہے جو کہ اس وقت تحفظ شریعت میں تقریباََ تین سو افراد ممبری حاصل کرکے اپنا قیمتی وقت اس تنظیم کیلئے بھی نکالتے ہیں ، اور اس تنظیم کی آمدنی کا کوئی بڑی ذرائع نہیں ہے محض یہی 300 تین سو افراد دن کے حساب سے ماہانہ 30 روپے اس تنظیم کو اپنے جیب خاص سے بطور امداد پیش کرتے ہیں یہی ایک آمدنی کا ذریعہ ہے مزید یہ بھی بتادوں ابھی اس وقت سترہ پروگرام تحفظ شریعت جوکی ہاٹ کے بینر تلے وجود میں آئے کہیں بھی کسی بھی پروگرام میں تحریک چندہ نہیں کیا گیا تنظیم کا یہ طریقہ کار نہیں کہ ہم آپ سے مخاطب ہوکر ہنگامی چندہ کریں، ہماری سوچ ہے کہ یہ تنظیم آپکی ہے آپ خود اس تنظیم کو چلائیں ہم تو آپکے خادم ہیں اور آپ سب کی آواز بن کر ہمیشہ کھڑا ہیں یہی اصل ہے الحمدللہ لوگوں کی نگاہیں اس تنظیم کی طرف خاص طور رہتی ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے تحفظ شریعت جوکی ہاٹ کے اراکین نے عوام کی پریشانیوں کو دیکھ کر تحفظ کے طرف سے قضاء کا بھی انتظام کیا ہے جہاں آپ اپنے ہر مسائل کو بآسانی حل کروا سکیں چاہے ،طلاق، کا مسئلہ ہو خلع ،کا مسئلہ ہو میراث و بٹوارے کا مسئلہ ہو ہر طرح سہولت کیلئے قاضی صاحب کا انتظام کیا گیا جو قومی خدمت میں مصروف رہتے ہیں تاکہ ہمارے معاشرے میں ہورہے خرابی کا علاج ہمارے تحفظ شریعت کے دفتر سے ہو جو الحمدللہ آئے دن اس طرح کے سینکڑوں مسائل تحفظ شریعت نے حل کئے اس آپ حضرات بھی بہکاوے میں نہ آکر تحفظ شریعت جوکی ہاٹ سے رابطہ کریں ان شاءاللہ آپکے ساتھ بہتر ہوگا مزید آپ اس تنظیم کو اپنا سمجھ کر آئیں جہاں تنظیم کے قاضی حضرت اقدس مولانا مفتی اطہر حسین صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ بحیثیت قاضی مامور ہیں آپکی ہر شکایت سنی جائیگی مزید آپ تنظیم کے سکریٹری مولانا عبدالوارث صاحب مظاہری ، و مولانا عبداللہ سالم قمر قاسمی چترویدی صاحب ، مولانا عبدالسلام عادل ندوی صاحب ، مولانافیاض احمد راہی صاحب ،قاری منظور عالم صاحب ، مولانا سلمان کوثر صاحب ، مفتی نظرالحق صاحب قاسمی ، مفتی نعمان اختر صاحب نعمانی ،مولانا عبدالحق صاحب عظیمی ، قاری مدثر صاحب ، قاری عبدالقدوس صاحب ، قاری سعود صاحب ، ماسٹر ابوالبشر صاحب ، مولانا مفتی دانش اقبال صاحب وغیرہم سے بھی رابط ہو کرکے اپنے خیالات کا اظہار کرسکتے ہیں جو ہماری ٹیم آپکی ہرممکن تعاون کرنے کی کوشش کریگی ان شاءاللہ ،
اللہ رب العزت سے دعاء گو ہیں کہ اللہ سبحانہ وتعالی آپ جملہ جوکی ہاٹ بلاک اور پلاسی بلاک کی محبتوں اور محنتوں کو قبول فرماکر تمام امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ بنائے مزید اللہ رب العزت اراکین تحفظ شریعت جوکی ہاٹ وپلاسی کی اس پہل کو قوم وملت کی کامیابی کا سبب بناکر ہم سب کے لئے نجات کا ذریعہ بنائے آمین یارب العالمین 
                    نیک خواہشات
طالب دعاء ،
جملہ اراکین ، تحفظ شریعت جوکی ہاٹ وپلاسی ارریہ بہار

اتوار, جولائی 07, 2024

سال نوکی آمد -مرحبا

سال نوکی آمد -مرحبا
Urduduniyanews72
مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھاڑکھنڈ 



1445ھ گذرگیا اور ہم 1446ھ میں داخل ہوگیے، یعنی نئے سال کا سورج ہماری زندگی کے مہ وسال سے ایک سال اور کم کرنے والا ہے، ہم موت سے اور قریب ہو گیے، انسان بھی کتنا نادان ہے وہ بڑھتی عمر کا جشن مناتا ہے، مبارک بادپیش کرتا ہے، قبول کرتا ہے اور بھول جاتا ہے کہ ہماری عمر جس قدر بڑھتی ہے، موت اور قبر کی منزل قریب ہوتی رہتی ہے اور بالآخر وقت موعود آجاتا ہے اور آدمی قبر کی آغوش میں جا سوتا ہے۔ جو لوگ صاحب نظر ہیں اور جن کے ذہن میں فکر آخرت رچی بسی ہوئی ہے، وہ گذرے ہوئے سال سے سبق لیتے ہیں، اعمال کا محاسبہ کرتے ہیں، نئے سال کا استقبال تجدید عہد سے کرتے ہیں کہ آئندہ ہماری زندگی رب مانی گذرے گی، من مانی ہم نہیں کریں گے، اس عہد پر قائم رہ کر جو زندگی وہ گذارتے ہیں وہ رب کی خوش نودی کا سبب بنتا ہے اور اس کے نتیجے میں بندہ جنت کا مستحق ہوتا ہے۔
 نئے سال کی آمد پر ہم لوگ نہ محاسبہ کرتے ہیں اور نہ ہی تجدید عہد، بلکہ ہم میں سے بیش تر کو تو یاد بھی نہیں رہتاکہ کب ہم نئے سال میں داخل ہو گیے، عیسوی کلینڈر سب کو یادہے، بچے بچے کی زبان پر ہے، انگریزی مہینے فرفر یاد ہیں، چھوٹے چھوٹے بچے سے جب چاہیے سن لیجئے؛ لیکن اسلامی ہجری سال، جو اسلام کی شوکت کا مظہر ہے، اس کا نہ سال ہمیں یاد رہتا ہے اور نہ مہینے، عورتوں نے اپنی ضرورتوں کے لئے کچھ یاد رکھا ہے، لیکن اصلی نام انہیں بھی یاد نہیں بھلا،بڑے پیراور ترتیزی، شب برأت، خالی، عید، بقرعید کے ناموں سے محرم صفر، ربیع الاول، ربیع الآخر، جمادی الاولیٰ، جمادی الآخر، رجب، شعبان، رمضان، شوال ذیقعدہ اور ذی الحجہ جو اسلامی مہینوں کے اصلی نام ہیں، ان کو کیا نسبت ہو سکتی ہے، ہماری نئی نسل اور بڑے بوڑھے کو عام طور پر یا تو یہ نام یاد نہیں ہیں اور اگر ہیں بھی تو ترتیب سے نہیں، اس لیے ہمیں اسلامی مہینوں کے نام ترتیب سے خود بھی یاد رکھنا چاہیے اور اپنے بچوں کو بھی یاد کرانا چاہیے، یاد رکھنے کی سب سے بہتر شکل یہ ہے کہ اپنے خطوط اور دوسری تحریروں میں اسلامی کلینڈر کا استعمال کیا جائے۔پروگرام اور تقریبات کی تاریخوں میں بھی اس کا استعمال کیا جائے، کیونکہ بعض اکابر اسے شعار اسلام قرار دیتے ہیں اور شعار کے تحفظ کے لیے اقدام دوسری عبادتوں کی طرح ایک عبادت ہے ۔

 ہجری سال کی تعیین سے پہلے، سال کی پہچان کسی بڑے واقعے سے کی جاتی تھی۔ جیسے قبل مسیح،عام الفیل، عام ولادت نبوی وغیرہ، یہ سلسلہ حضرت ابو بکر صدیق ؓ کے وقت تک جاری تھا، حضرت عمر ؓ نے اپنے عہد خلافت میں مجلس شوریٰ میں یہ معاملہ رکھا کہ مسلمانوں کے پاس اپنا ایک کلینڈر ہونا چاہیے۔ چنانچہ مشورہ سے یہ بات طے پائی کہ اسلامی کلینڈر کا آغاز ہجرت کے واقعہ سے ہو، چنانچہ سال کا شمار اسی سال سے کیاجانے لگا، البتہ ہجرت کا واقعہ ربیع الاول میں پیش آیا تھا،لیکن سال کا آغاز محرم الحرام سے کیا گیا، کیونکہ یہ سال کا پہلا مہینہ زمانہ جاہلیت میں بھی تھا۔اس طرح اسلامی ہجری سال کا آغاز محرم الحرام سے ہوتا ہے۔
 محرم الحرام ان چا ر مہینوں میں سے ایک ہے، جس کا زمانہ جاہلیت میں بھی احترام کیا جاتا تھا، اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا کہ مہینوں کا شمار اللہ کے نزدیک بارہ ہیں اور یہ اسی دن سے ہیں، جس دن اللہ رب ا لعزت نے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کیا، ان میں چار مہینے خاص ادب کے ہیں، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ان چار مہینوں کی تفصیل رجب، ذیقعدہ، ذی الحجہ اور محرم بیان کی ہے، پھر حضرت ابو ذر غفاری ؓکی ایک روایت کے مطابق اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سوال کے جواب میں فرمایا کہ تمام مہینوں میں افضل ترین اللہ کا وہ مہینہ ہے جس کو تم محرم کہتے ہو، یہ روایت سنن کبریٰ کی ہے، مسلم شریف میں ایک حدیث مذکور ہے کہ رمضان کے بعد سب سے افضل روزے ماہ محرم کے ہیں، اس ماہ کی اللہ کی جانب نسبت اور اسے اشہر حرم میں شامل کرنا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ اس مہینے کی فضیلت شہادت حسین کی وجہ سے نہیں، بلکہ بہت پہلے سے ہے۔
 اسی مہینے کی دس تاریخ کو یوم عاشوراء کہا جاتا ہے، رمضان المبارک کے روزے کی فرضیت کے قبل اس دن کا روزہ فرض تھا، بخاری شریف کی ایک روایت کے مطابق قریش بھی زمانہ جاہلیت میں عاشورہ کا روزہ رکھتے تھے، خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس روزہ کا اہتمام فرماتے تھے، یہودیوں کے یہاں اس دن کی خاص اہمیت ہے، کیوں کہ اسی دن بنی اسرائیل کو فرعون سے نجات ملی تھی، حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ ہجرت کرکے تشریف لے گیے تو یہودیوں کو یوم عاشوراء کا روزہ رکھتے دیکھا، معلوم ہوا کہ یہودی فرعون سے نجات کی خوشی میں یہ روزہ رکھتے ہیں، آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہم یہودیوں سے زیادہ اس کے حقدار ہیں کہ روزہ رکھیں، لیکن اس میں یہودیوں کی مشابہت ہے، اس لیے فرمایا کہ تم عاشورا کا روزہ رکھو اور یہود کی مخالفت کرو، اس طرح کہ عاشوراء سے پہلے یا بعد ایک روزہ اور رکھو۔ علامہ عینی کے مطابق اسی دن حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی،حضرت یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ سے اور حضرت یوسف علیہ السلام کنویں سے باہر آئے، حضرت یعقوب علیہ السلام کی بینائی اسی دن واپس ہوئی، حضرت داؤد علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی، حضرت عیسیٰ علیہ السلام دنیا میں تشریف لائے، حضرت ایوب علیہ السلام کو مہلک بیماری سے نجات ہوئی، حضرت سلیمان علیہ السلام کو خصوصی حکومت ملی، اور ہمارے آقا مولیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی دن ”غفر لہ ما تقدم من ذنبہ“کے ذریعہ مغفرت کا پروانہ عطا کیا گیا۔ اس طرح دیکھیں تو یہ سارے واقعات مسرت وخوشی کے ہیں اور اس دن کی عظمت وجلالت کو واضح کرتے ہیں،اس لیے اس مہینے کو منحوس سمجھنا، اوراس ماہ میں شادی بیاہ سے گریز کرنا نا واقفیت کی دلیل ہے اور حدیث میں ہے کہ بد شگونی کوئی چیز نہیں ہے ۔

یقیناً اس دن حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی اہل خاندان کے ساتھ شہادت تاریخ کا بڑاا لم ناک، کرب ناک اور افسوس ناک واقعہ ہے، جس نے اسلامی تاریخ پر بڑے اثرات ڈالے ہیں، اس کے باوجود ہم اس دن کو بْرا بھلا نہیں کہہ سکتے اور نہ ہی ماتم کر سکتے ہیں، اس لیے کہ ہمارا عقیدہ ہے حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے خانوادے اللہ کی راہ میں شہید ہوئے، حق کی سر بلندی کے لیے شہید ہوئے اور قرآن کریم میں ان حضرات کے بارے میں ارشاد ہے کہ جو اللہ کے راستے میں قتل کردیے گئے انہیں مردہ مت کہو، بلکہ وہ زندہ ہیں، البتہ تم ان کی زندگی کو سمجھ نہیں سکتے، قرآن انہیں زندہ قرار دیتا ہے، اور ظاہر ہے ہمیں تومْردوں پر بھی ماتم کرنے، گریباں چاک کرنے، سینہ پیٹنے اور زور زور سے آواز لگا کر رونے سے منع کیا گیاہے، پھر جو زندہ ہیں، ان کے ماتم کی اجازت کس طور دی جا سکتی ہے۔ ایک شاعر نے کہا ہے
روئیں وہ، جو قائل ہیں ممات شہداء کے
ہم زندہ ٔجاوید کا ماتم نہیں کرتے
اس دن حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی یاد میں تعزیے نکالے جاتے ہیں، تعزیہ نکالنے کی اجازت تو شیعوں کو چھوڑ کر کسی کے یہاں نہیں ہے، پھر جس طرح تعزیہ کے ساتھ نعرے لگائے جاتے ہی یاعلی، یا حسین یہ تو ان حضرات کے نام کی توہین لگتی ہے، حضرت علی، کے نام کے ساتھ کرم اللہ وجہہ اور حضرت حسین کے نام کے ساتھ رضی اللہ عنہ لگانا عظمت صحابہ کا تقاضہ اور داماد رسول اور نواسہ رسول کے احترام کا ایک طریقہ ہے۔ لیکن جلوس میں اس کی پرواہ کس کو ہوتی ہے، اس طرح ان حضرات کا نام ٹیڑھا میڑھا کرکے لیتے ہیں کہ ہمارے باپ کا نا م اس طرح بگاڑ کرکوئی لے تو جھگڑا رکھا ہوا ہے، بے غیرتی اور بے حمیتی کی انتہا یہ ہے کہ اسے کار ثواب سمجھا جا رہا ہے، دیکھا یہ گیا ہے کہ اس موقع سے جلوس کے ساتھ بعض جگہوں پر رقاصائیں رقص کرتی ہوئی چلتی ہیں، عیش ونشاط اور بزم طرب ومسرت کے سارے سامان کے ساتھ حضرت حسین کی شہادت کا غم منایا جاتا ہے، اس موقع سے شریعت کے اصول واحکام کی جتنی دھجیاں اڑائی جا سکتی ہیں، سب کی موجودگی غیروں کے مذاق اڑانے کا سبب بنتی ہے، اور ہمیں اس کا ذرا بھی احساس وادراک نہیں ہوتا۔
جلوس کے معاملہ میں ہمیں ایک دوسرے طریقہ سے بھی غور کرنے کی ضرورت ہے، تاریخ کے دریچوں سے دیکھا جائے تو معلوم ہو گا کہ حضرت حسین رضی اللہ علیہ کی شہادت کے بعد اس خانوادہ میں بیمار حضرت زین العابدین اور خواتین کے علاوہ کوئی نہیں بچا تھا،یہ ایک لٹا ہوا قافلہ تھا، جس پریزیدی افواج نے ظلم وستم کے پہاڑ توڑے تھے، ان کے پاس جلوس نکالنے کے لیے کچھ بھی نہیں بچا تھا، تیر،بھالے، نیزے اورعَلم تو یزیدی افواج کے پاس تھے، حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا سر نیزے پر تھا اوریزیدی بزعم خود اپنی فتح وکامرانی کاجلوس لیکر یزیدکے دربار کی طرف روانہ ہوئے تھے، ہمارے یہاں جلوس میں جو کروفراور شان وشوکت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، یہ کس کی نقل کی جا رہی ہے؟ ذرا سوچئے کھلے ذہن سے سوچیے تو معلوم ہوگا کہ ہم کسی اور کی نقل کر رہے ہیں، حسینی قافلہ کی تو اس دن یہ شان تھی ہی نہیں، اس لیے مسلمانوں کو ایسی کسی بھی حرکت سے پر ہیز کرنا چاہیے، ایسے جلوس میں نہ خود شامل ہوں اور نہ اپنے بچوں کو اس میں جانے کی اجازت دیں۔

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...