Powered By Blogger

بدھ, جولائی 28, 2021

دہلی کے نجی اسپتالوں میں بھی اب ہوسکے گا بلیک فنگس کے مریضوں کا مفت آپریشن

نئی دہلی ،28؍جولائی (اردو اخبار دنیا) اب بلیک فنگس کا مفت آپریشن دہلی کے نجی اسپتالوں میں کیا جائے گا۔ اروند کیجریوال کی دہلی حکومت نے اپنی اسکیم میں بلیک فنگس کو بھی شامل کیا ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں اگر بلیک فنگس کے آپریشن کے لیے 7 دن کے بعد کوئی تاریخ ملتی ہے، تو کوئی بھی شخص دہلی حکومت کے زیر اہتمام نجی اسپتال میں آپریشن کروا سکتا ہے، لیکن اس کا فائدہ اٹھانے کے لیے دہلی کا شہری ہونا لازمی ہے۔ مریض کے پاس دہلی کا ووٹر کارڈ ہونا چاہیے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کورونا کے ساتھ ملک بھر میں بلیک ، وائٹ ، یلو ،گرین فنگس کے کیس رپورٹ ہوئے۔ کورونا کی دوسری لہر کے اثر سے دہلی میں کورونا کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ دہلی کے بارے میں بات کریں تومنگل کو یہاں 24 گھنٹوں میں 77 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور اس 24 گھنٹوں کے دوران دو مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ملک کے دارالحکومت میں کورونا مریضوں کی تعداد 570 ہے جن میں سے 154 مریض ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔ 24 گھنٹوں میں 70248 ٹیسٹ کیے گئے، ٹیسٹوں کی کل تعداد 23385011 تک پہنچ گئی ہے 

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...