Powered By Blogger

جمعرات, جولائی 29, 2021

مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے پلہ جھاڑا

مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے پلہ جھاڑا

petrol_diesel

نئی دہلی، 28 جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر حزب اختلاف کے نشانے پر آنے والی مودی حکومت نے آج کہا ہے کہ پچھلے ایک سال میں پٹرول اور ڈیزل پر مرکزی ٹیکس میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ایک سوال کے تحریری جواب میں راجیہ سبھا کو یہ اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ پ#ٹرول اور #ڈیزل کی خوردہ فروخت کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بین الاقوامی #مصنوعات کی اعلی قیمتوں اور بنیادی قیمت میں اضافہ اور مختلف ریاستی #حکومتوں کے ذریعے لگائے گئے ویٹ میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خام تیل، پٹرول اور ڈیزل کی بین الاقوامی قیمت میں اتار چڑھاؤ سے متعلق معاملہ مختلف بین الاقوامی فارمز پر اٹھا رہی ہے۔

پوری نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو #بالترتیب 26 جون، 2010 اور 19 اکتوبر 2014 کو مارکیٹ طے کردیا گیا ہے۔ تب سے پبلک سیکٹر کی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بین الاقوامی مصنوعات کی قیمتوں اور #مارکیٹ کی دیگر شرائط پر مبنی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق فیصلے لیتی ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...