واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے صدر سرکل آفیسر امرکانت جھا نے بتایا کہ واردات کے بعد مجرموں کی شناخت کے لئے پولیس لگاتار چھاپہ ماری انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی تمام قصوروار پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔ پولیس جائے وقوعہ پر کیمپ کر رہی ہے۔ اس معاملہ میں جموئی سے ایل جے پی کے رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے ٹوئٹ کر کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
چراغ پاسوان نے ٹئوٹ کیا، ''کٹیہار کےک میئر شیوراج پاسوان کی قتل کی خبر سن کر حیران ہوں۔ 17 جولائی 2021 کو 'آشیرواد یاترا' کے دوران ان سے کٹیہار میں ملاقات ہوئی تھی۔ وہ انتہائی سادہ طبیعت کے مالک تھے۔ میں خدا سے ان کی روح کے سکون کے لئے دعا گو ہوں۔''
چراغ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا، ''میں تکلیف کے ان لمحات میں اہل خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ یہ واردات سوشاسن (بہتر حکمرانی) کے تمام دعووں کی پول کھولتی ہے۔ میں انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ قصورواروں کو جلد از جلد سزا دی جائے۔''
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں