Powered By Blogger

بدھ, اگست 11, 2021

ناندیڑ کاسنٹرل بس اسٹانڈ دیگلورناکہ علاقہ میں منتقل کرنے کی سرگرمیاں تیز1

ناندیڑ:10اگست (اردو اخبار دنیا) شہر ناندیڑ کے قلب میں واقع مرکز بس اسٹانڈ کی دوسری جگہ منتقلی کی سرگرمیاںاب تیز ہوگئی ہیں ۔ جس کےلئے شہر کے شہر کے تین مقامات کی اراضی کاجائزہ لیاجائے گا جس میںناندیڑ کے کوٹھا ‘واجے گاوںاور دیگلورناکہ سے متصل کاٹن ریسرچ سنٹر کی اراضی شامل ہے۔ا سلئے ان متبادل اراضیات کامعائنہ کرنے کی ہدایت محکمہ تعمیرات عامہ کو ضلع کلکٹرڈاکٹرویپن اٹنکر کرنے دی ہے۔

ناندیڑ کے شمال و جنوب کو جوڑنے والے فلائی اووربریج کے نیچے ناندیڑ شہر کا مرکزی بس اسٹانڈ واقع ہے۔ جسے کئی سالوں سے دوسری جگہ منتقل کرنے کامطالبہ کیاجارہاہے لیکن اب حکومت نے اس پرسنجیدگی سے غور کررہی ہے اور جلد ہی کوئی فیصلہ لیاجاسکتا ہے ۔وزیرسرپرست اشوک راو چوہان کی دلچسپی کے باعث یہ کام اب جلدپورا ہوسکتا ہے ۔اس سے قبل جب دیواکرراوتے وزیر ٹرانسپورٹ تھے اس وقت بھی بس اسٹانڈ کودوسری جگہ منتقل کرنے کی تجویز پرغور کیاگیاتھا۔اب ضلع کلکٹرڈاکٹروپن اٹنکر کی صدارت میں پیر کے دن ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ تعمیرات عامہ اورمہاراشٹرا سٹیٹ روڈٹرانسپورٹ بورڈ(ایس ٹی) کے اہم عہدیداران موجود تھے۔

نئی جگہ بس اسٹانڈ کی منتقلی کرنے پر 15ایکڑ اراضی کی ضرورت ہے۔ جس کے پیش نظر شہر کے کوٹھا( آئی جی آفس کے قریب) اور واجے گاوں اور دیگلورناکہ کے کاٹن ریسرچ سنٹر کی جگہ متبادل کے طور پردیکھی جارہی ہے۔اسکے بعد ضلع کلکٹر نے مذکورہ تینوں مقامات کی اراضی کا معائنیہ کرنے کی ہدایت متعلقہ افسران کو دی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...