وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو ایک اعلی سطحی میٹنگ میں اسکول و کالجوں میں نئے سیشن کے آغاز کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں اور سرپرست صحت کا خاص خیال رکھتے ہوئے پرائمری سے اوپر کے کالجوں میں آف لائن درس وتدریس کا سلسلہ شروع ہونا چاہئے۔ ریاستی سطح کی طبی ماہرین کی مشاورتی کمیٹی نے گذشتہ دنوں اسکولوں کو کھولے جانے کے ضمن میں اپنی شفارشات دی تھیں۔
کمیٹی کی شفارشات کے مطابق اسکولوں میں 50 فیصدی طلبا کی موجودگی کے ساتھ کلاسز کا آغاز کیا جائے گا۔ ہر جگہ کلاسز دو شفٹوں میں منعقد کی جائیں گی اور کووڈ پروٹوکول پر سخت سے عمل کیا جائےگا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ بیسک ایجوکیشن کونسل کے اسکول میں 6 تا 8 جماعت میں نئے داخلوں کی کار وائی کا آغاز حالات کا اندازہ کرتے ہوئے کیا جانا چاہئے۔ ان اسکولوں میں بھی درس و تدریس کا آغاز یکم ستمبر سے کیا جائے گا۔
کورونا انفکشن کے کم ہوتے اثر کے ساتھ ہی اترپردیش حکومت نے کورونا کرفیو میں مزید راحت دیتےہ وئے اعلان کیا کہ اب اتوار کو چھوڑ کر دیگر دنوں میں صبح 6تا رات10بجے تک بازار کھل سکیں گے اور اتوار کو مکمل بندی رہے گی۔ ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ اونیش کمار اوستھی نے بدھ کو سبھی اضلاع اور ڈویژن سربراہوں کو جاری ہدایت نامہ میں کہا کہ 14اگست سےپیر تا ہفتہ تک ماسک، سماجی فاصلہ اور سینیٹائز کی شرائط کے ساتھ صبح 6تا رات 10بجے تک سبھی سرگرمیاں معمول سے چلائی جائیں گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں