Powered By Blogger

بدھ, اگست 11, 2021

ممبئی کی لوکل ٹرینوں میں سفر کے لیے پاس دینے کا عمل شروع

ممبئی(اردو اخبار دنیا) ، 11 اگست۔ ممبئی کی لائف لائن کہی جانے والی لوکل ٹرین میں عوام کو سفر کرنے کیلئے آج سے پاس دینے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ جن لوگوں نے ویکسین کی دو نوں ڈوز لی ہیں ان کی دستاویزات کی ممبئی کے 53 اسٹیشنوں اور ایم ایم آر کے 109 اسٹیشنوں پر جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد ،کیو آر کوڈ کے ساتھ ایک ماہ کا پاس دیا جائے گا۔ یوم آزادی یعنی 15 اگست سے لوکل ٹرینوں میں سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے 15 اگست سے عام لوگوں کے لیے لوکل ٹرین سفر مشروط طور پر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ایم ایم آر کے 109 اسٹیشنوں بشمول میٹروپولیس کے 53 اسٹیشنوں پر صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لینے کے بعد 14 دن کا وقفہ مکمل کرنے والوں کو آف لائن طریقہ سے پاس فراہم کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ ہر اسٹیشن پر ہیلپ اینڈ چیک سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ جہاں درخواست گزاروں کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں اہل ہونے پر مہر لگے گی اور اس کے بعد انہیں ریلوے ونڈو پر پاس ملے گا۔ فی الحال ٹکٹ کی سہولت فراہم نہیں کی گئی ہے۔ یہ پاس 15 اگست سے موثر سمجھا جائے گا۔ لوگوں کوپاس کی سہولت قریبی اسٹیشن پر دستیاب ہے۔ اس لیے بھیڑ نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ سرکاری ملازمین ، ہیلتھ ورکرس اور ضروری خدمات سے وابستہ لوگ پہلے کی طرح سفر کر سکیں گے۔ یہ ضابطہ ان پر لاگو نہیں ہوگا۔ درخواست گزار کو کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا (دوسری ڈوز کے 14 دن بعد) ، اس کے ساتھ اپنا شناختی کارڈ ، اس طرح کے دو دستاویزات جمع کرنے ہوں گے۔ممبئی کے 53 لوکل اسٹیشنوں پر کل 358 ہیلپ اینڈ چیک سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ یہ سہولت مہاممبئی کے کل 109 لوکل اسٹیشنوں پر دستیاب ہے۔ یہاں دو شفٹوں میں میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو ہیلپ اور چیککے لیے تعینات کیا جائے گا۔ یہ مراکز صبح 7 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک اور 3 بجے سے 11 بجے تک کھلے رہیں گے۔ اگر ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے کی جعلی دستاویز ملی تو متعلقہ شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس ایسے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرے گی۔ اس کے علاوہ میونسپل کارپوریشن آن لائن سرٹیفکیٹس کے لیے ایک ایپ بنا رہی ہے۔ جس کے ذریعے لوگ آن لائن ذریعے ریلوے پاس حاصل کر سکیں گے۔ یہ ایپ بھی اگلے چند دنوں میں شروع کی جائے گی۔ جس کے بعد پاس حاصل کرنے کا یہ عمل آسان ہو جائے گا

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...