
ناندیڑ:16اگست (اردو اخبار دنیا)قندہارشہر میں آج پیر کے دن ہفتہ وار بازار کے دن ایک آئیچر کمپنی کے ٹرک کابریک فیل ہوجانے سے رونما ہوئے حادثہ میں دو افراد کی موت ہوگئی اور کم از کم 17افراد زخمی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بس اسٹانڈ کی سمت سے آیچر ٹرک نمبرMH 13 R 2224 کابریک فیل ہوگیا جو مہارانہ پرتاپ چوک میں رکشہ سے ٹکراگیا ۔
اس بھیانک حادثہ میں گوئند سٹواجی بھنگارے 65سال اور متھورابائی گوئند بھنگارے 55سال میاں بیوی کی موت ہوگئی ۔ جبکہ 17افراد زخمی ہوگئے ۔شدیدزخمیوں کوناندیڑ علاج کیلئے منتقل کیاگیا ہے۔آج شہر میں ہفتہ بازار تھااسلئے ہجوم تھا ۔ دوپہر ساڑھے چار بجے تا پانچ بجے لوہا کی سمت سے آنیوالے آئیچر ٹرک سمینٹ لے کر ہانے گاوں جارہاتھا لیکن بس اسٹانڈ کے قریب بریک فیل ہوگیا۔جو ایک رکشہ نمبرMH 26 BQ 1934سے ٹکراگیا۔ جس کی وجہہ سے گاڑی میںسوارتین افرادزخمی ہوگئے۔
گوئندسٹواجی بھنگارے اور متھورابائی گوئند بھنگارے کو علاج کیلئے دیہی اسپتال میںداخل کیاگیا ۔لیکن ڈاکٹر نے دونوں کومردہ قراردیا۔اس حادثہ میں موٹر سائیکل نمبرMH 26-S- 3571 کو نقصان پہنچا ۔جبکہ دیگر 17افراد زخمی ہوگئے ۔ جس میںشدید زخمیوں کو ناندیڑ منتقل کیاگیا ہے۔اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سب ڈویژنل آفیسر کشور کامڑے ‘ پی آئی وشوناتھ جھونجھارے کے علاوہ دیگر پولس افسران و ملازمین پہنچے ۔دریں اثناءآج سرپرست وزیر اشوک راو¿ چوہان نے ناندیڑ کے سرکاری دواخانہ میں زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ زخمیوں کا مناسب علاج کرانے کے لیے ضروری انتظامات کیے جائیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں