Powered By Blogger

منگل, اگست 17, 2021

ناندیڑمیں حضرت مصطفی ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے کرانہ دوکان مالک کے خلاف مقدمہ درج

ناندیڑ:16اگست (اردو اخبار دنیا) کل یوم آزادی کے دن سوشل میڈیا پر ایک شخص نے رسول اکرم حضرت محمد مصطفی ﷺ کی شان میںگستاخی کی ۔اس معاملے میں گستاخ شخص کے خلاف شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔

اس طرح اس شخص نے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کو کرتے ہوئے شہر کے حالات کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہر کے آئی ٹی آئی روڈ پر گوکل ہوٹل کے بازو واقع گرہ سیوا بھنڈار کرانہ دوکان ہے ۔جس کے مالک دیپک کرشنا رودروار نے واٹس ایپ گروپ کرانہ ایسوسی ایشن میں حضرت محمدﷺ کی شان میںگستاخی کرتے ہوئے ایک نازیبا پیغام روانہ کیاتھا ۔

جیسے ہی اسکی خبر کچھ مسلم نوجوانوں تک پہنچی وہ فی الحال رات آٹھ بجے اس دوکان مالک کے پاس پہنچے اور اس گستاخی کے بارے میں پوچھ گچھ کی ۔اسی دوران علاقہ کی دوکانیں و کاروبار بند ہوگئے اور کچھ دیر کیلئے حالات کشیدہ ہوگئے ۔جبکہ ملزم دیپک نے شیواجی نگر پولس کواطلاع دی کہ اسکی دوکان پر کچھ نوجوان آئے ہیں جوانھیں دھمکیاںدے رہے ہیںاورسامان کی توڑپھوڑ کی ۔اسلئے پولس نے کچھ نوجوانوں کو حراست میں لیا۔جبکہ ناندیڑ کے ڈپٹی آئی جی نثارتنبولی کو اس کی اطلا ع ملتے ہی وہ بھی ایڈیشنل ایس پی نلیش مورے ‘ شہر کے تمام پولس اسٹیشنوں کے پی آئی اور دیگر پولس ملازمین کی ٹیم شیواجی نگر پولس اسٹیشن میںداخل ہوگئی ۔اس وقت تک سینکڑوں کی تعدادمیں نوجوان سڑکوں پر جمع ہوگئے تھے ۔نثارتنبولی نے بتایا کہ مذکورہ دوکان مالک کےخلاف مقدمہ درج کردیاگیا ہے ۔یاسین عبدالباری شیٰخ عبدالقادر کی شکایت پر مقدمہ کااندراج کیاگیا ہے اوراسکی گرفتاری بھی عمل میں آئی ۔ شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں سبھی سیاسی جماعتوں کے لیڈران پہنچ گئے جنہوں نے اس واقعہ پر شدید برہمی کااظہارس کیااور حراست میں لے گئے مسلم نوجوانوں کوفی الفور چھوڑنے کامطالبہ کیاہے جس کے بعد نوجوانوں کوچھوڑ دیا گیا ۔واضح رہے کہ آئے دن چند فرقہ پرست ذہنیت کے حامل افراد سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مقصد سے اس طرح کی گستاخی کرتے ہیں اور حالات کو خراب کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...