Powered By Blogger

بدھ, اگست 25, 2021

یوپی: علی گڑھ کے بعد اب کچھ اور جگہوں کے نام بدلنے کی تیاری25/08/2021

یوپی: علی گڑھ کے بعد اب کچھ اور جگہوں کے نام بدلنے کی تیاری

UP Chief Minister Yogi Aditya Nath-BCCI

لکھنو،25؍اگست:(اردو اخبار دنیا)اتر پردیش میں کچھ دوسری جگہوں کے نام تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ اب پورانچل کے ضلع مرزا پور کا نام تبدیل کرکے وندھیہ دھام اور اناؤ کے میاں گنج بلاک کا نام مایا گنج رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اناؤ ڈی ایم رویندر کمار نے میاں گنج کا نام بدل کر مایا گنج رکھنے کی تجویز بھیجی ہے۔ دریں اثنا #یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے وزیر راما شنکر سنگھ پٹیل نے #مرزا پور کا نام وندھیہ دھام رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے پہلے یہاں کی ضلع #پنچایتوں نے علی گڑھ، مین پوری اور #فیروز آباد کے نام تبدیل کرنے کی تجاویز بھیجی ہیں۔

#علی گڑھ کا نام خلیفہ حضرت علی کے نام پر رکھا گیاتھا۔ اب علی گڑھ کی ضلع پنچایت نے حکومت کو ایک تجویز بھیجی ہے کہ علی گڑھ کا نام ہری نگر اور علی گڑھ ہوائی اڈہ کا نام کلیان سنگھ کے نام پر رکھا جائے۔ ہوائی اڈے کا نام سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کے نام پر رکھنے کی تجویز کو بھی منظوری دے کر یوپی حکومت کو بھیج دیا گیا۔ کلیان سنگھ علی گڑھ میں پیدا ہوئے تھے۔اسی طرح فیروز آباد کا نام راجہ چندرسین کے نام پر چندر نگر رکھنے کی تجویز فیروز آباد ڈسٹرکٹ #پنچایت نے حکومت کو بھیجی ہے۔اس سے قبل 2018 میں یوگی حکومت نے الہ آباد کا نام #پریاگ راج اور فیض آباد ضلع کا نام ایودھیا رکھا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...