واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف یہ ہندوستان کا تیسرا سب سے کم اسکور ہے۔ اس سے پہلے وہ 1974 میں لارڈس ٹسٹ میں 42 اور 1952 میں مینچسٹر میں 58 رنوں پر سمٹ گئی تھی۔ اب پورے 47 سالوں کے بعد ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ میں اتنی شرمناک کارکردگی کی ہے۔ (اے ایف پی)

ٹسٹ کرکٹ میں یہ ہندوستان کا 9 واں سب سے کم اسکور ہے۔ بتادیں کہ گزشتہ سال ہی آسٹریلیا دورے پر ٹیم انڈیا ایڈیلیڈ میں محض 36 رنوں پر سمٹ گئی تھی۔ حالانکہ اس کے بعد ٹیم انڈیا نے زبردست واپسی کرتے ہوئے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔ (اے ایف پی)

ہندوستانی ٹیم نے اپنے آخری 5 وکٹ صرف 11 رنوں پر گنوا دیئے۔ ایک وقت ٹیم انڈیا کا اسکور 5 وکٹ پر 67 رن تھا، لیکن اس کے بعد وہ 78 رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔ (اے پی)

ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کی بات کریں تو ہندوستان دوسری بار 100 سے کم اسکور پر ڈھیر ہوا ہے۔ انگلینڈ بھی دو بار 100 سے کم اسکور پر آل آوٹ ہوا ہے۔ (اے ایف پی)

ٹسٹ کی پہلی اننگ میں یہ ہندوستان کا انگلینڈ کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ یہی نہیں غیر ملکی سرزمین پر پہلی اننگ میں یہ ہندوستانی ٹیم کا سب سے کم ٹسٹ اسکور بھی ہے۔ اس سے قبل ہندوستانی ٹیم پہلی اننگ میں 4 بار اور 100سے کم رنوں پر آل آوٹ ہوچکی ہے۔ ٹسٹ کی پہلی اننگ میں اس کا سب سے کم اسکور 75 رن ہے، جو کہ 1987 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنا تھا (تصویر کریڈٹ: اے پی)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں