مدھیہ پردیش میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت،انتظامیہ ،کرائیسس مینجمنٹ کمیٹی کے ساتھ سماجی تنظیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ مسلم تنظیموں کے ذریعہ بھی ریاست گیر سطح پر سبھی اضَلاع میں کورونا ٹیکہ کاری کے کیمپ لگائے گئے تھے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر صحت پربھورام چودھری کہتے ہیں کہ کورونا ٹیکہ کاری کے معاملے میں ایک دن میں بیس لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ لگا کر مدھیہ پردیش نے ریکارڈ قائم کیا ہے جو اعداد و شمار آپ صحافیوں کو بتائے جا رہے ہیں یہ شام چھ بجے تک کے ہیں اس میں اور بھی اضافہ ہوسکتا ہے ۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ کی مہم ،عوام کی شمولیت کے سبب یہ سب ممکن ہوسکا ہے۔ حکومت کی جانب سے سب کو ویکسین اور مفت ویکسین کا انتظام کیا گیا ہے ۔ کل چھبیس اگست کو صرف دوسرا ڈوز کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔
مسلم سماجی کارکن فہیم چھودھری کہتے ہیں کہ کورونا کی وبائی بیماری کاخاتمہ صرف حکومت کی ہی نہیں بلکہ ملک کے سبھی شہریوں کی بھی مشترکہ ذمہ داری کا حصہ ہے ۔ پہلے بھی جب کیمپ لگایا گیاتھا تب بھی اور آج کے کیمپ کے لئے بھی گھر گھر جاکر لوگوں سے اپیل کی ۔ پہلے جہاں لوگ کورونا ٹیکہ کے نام پر بھاگتے تھے وہیں اب بیداری ہونے کے سبب سب پہلے ٹیکہ لگوانے کے لئے جھگڑتے ہیں ۔ بس اللہ سے یہی دعا ہے کہ ہماری خدمت کو قبول کرلے اور اس ملک سے دنیا سے وبائی بیماری کا خاتمہ کردے تاکہ زندگی پہلے کی طرح خوشگوار ہوسکے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں