سفاک عورت نے شوہر سے مل کر 2 سالہ معصوم بھتیجے کا کیا قتل ، لاش گندے نالے میں پھینکی

ملزم جوڑا خیالہ کے رگھوویر نگر کی ایک کچی آبادی کا باشندہ ہے۔ دونوں میاں بیوی بھیک مانگ کر گزر بسر کرتے ہیں ۔ پولیس نے دونوں کو ہفتے کے روز گرفتار کیاہے،پولیس کے مطابق یہ قتل حسد کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ دراصل جمنا کو لگا کہ اس کی ماں اس سے کم پیار کرتی ہے اور بچے سے زیادہ پیار کرتی ہے۔حسد کی وجہ سے ملزم خاتون نے پہلے اپنے شوہر کی مدد سے بچے کا اغوا کیا اور پھر اس کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ یہ یقینی بنانے کے لیے کہ بچہ مر گیا ہے ، ملزم خاتون نے اسے پنجابی باغ کے گندا نالہ کے کیچڑ اور دلدل والے حصہ میں ڈبو دیا۔
پولیس نے ملزم بیوی اور شوہر کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لی۔ پولیس نے موقع سے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگال کر ملزم کا سراغ لگایا۔ پولیس کو معصوم بچے کی لاش نکالنے کے لیے تقریبا ً150 افراد کی مدد لینی پڑی۔ ان میں سے 89 عام شہری تھے، جبکہ 32 کا تعلق محکمہ فلڈ کنٹرول سے تھا۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، فی الحال کیس کی تفتیش جاری ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں