Powered By Blogger

اتوار, اگست 22, 2021

آل انڈیا ملی کونسل ، بہارکا انتخابی اجلاس منعقد ، مختلف عہدوں پر درجنوں شخصیات کا انتخاب

آل انڈیا ملی کونسل ، بہارکا انتخابی اجلاس منعقد ، مختلف عہدوں پر درجنوں شخصیات کا انتخابپھلواری شریف22؍اگست (اردو اخبار دنیا)آل انڈیا ملی کونسل بہار کا انتخابی اجلاس ہارون نگرسکٹر2،پھلواری شریف ،پٹنہ کے کمیونٹی ہال میں منعقد ہوا،اس اجلاس کی صدارت ریاستی صدر ڈاکٹر عتیق الرحمن قاسمی نے کی ،اجلاس کا آغاز مفتی محمدجمال الدین قاسمی کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ڈاکٹر عتیق الرحمن قاسمی نے اپنے صدارتی خطاب میںاتحاد ملت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مسلک ومشرف سے اوپر اٹھ کر ملی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کیا جائے اوراتحاد ہماری کامیابی کی شاہ کلید ہے،اسے ہر قیمت پر باقی رکھنے کی کوشش کی جائے اورفروعی مسائل میں الجھنا اوراس پر عوامی سطح پر بحث کرنا ہمارے لیے نقصاندہ ثابت ہورہاہے،جب کہ اس موقع پر آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے اپنے کلیدی خطاب میں مشن تعلیم2050اور تعلیمی نظام پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نچلی سطح پر محنت کی ضرورت ہے،تین سال کی عمر سے ہم اپنے بچے اوربچیوں پر تعلیم کے لیے سازگار ماحول گھروں میں بنائیں آل انڈیا ملی کونسل کا مقصد ہے کہ 2050تک سماج کا کوئی بچہ جاہل نہ رہے اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ملی کونسل کے تمام اراکین کو جذبہ صادق کے ساتھ قربانیاں دینی پڑے گی۔مفتی ثناء الہدی قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ نے لڑکیوں کی غیرمسلموں سے شادی اورارتداد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وقت پر شادیاں نہ ہونا اورشادیوں میں بے جا اسراف،جہیز وتلک کا مطالبہ ارتداد کی ایک اہم وجہ ہے،لیکن بنیادی وجہ دینی تعلیم اوردینی شعور سے ناآشنائی ہے،جب کہ جعیۃ علما بہار کے قائم مقام ناظم مولانا مشہودقادری نے کہاکہ ملت کے لیے اتحاد شہہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے،اگر یہ رگ کٹ گئی تو ملت کی روح نکل جائے گی۔مولانا ابوالکلام شمسی قاسمی نے عصری اوردینی تعلیم کے امتزاج کے ساتھ تعلیم وتربیت پر توجہ دلائی۔ڈاکٹر شکیل قاسمی نے ارتداد،اتحاد ملت اورتعلیم پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔آل انڈیا ملی کونسل تلنگانہ کے جنرل سکریٹری مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی نے نئی تعلیمی پالیسی پر اپنے خیالات کااظہار کیا۔جنرل سکریٹری مولانا عالم قاسمی نے جنرل سکریٹری رپورٹ پیش کی،جس میں ملی کونسل کے اغراض ومقاصد کوواضح کیا۔ان کے علاوہ ڈاکٹر سرورعالم ندوی،عبداللہ بخاری،نجم الحسن نجمی،ڈاکٹر فضل اللہ قادری ،ڈاکٹر اظہار احمد،جناب مولانا محمد انصار قاسمی،مفتی فیض قاسمی،پروفیسر شمس الحق ،مولانا فاتح اقبال ندوی، مولانا رحمت اللہ عارفی،مولانا ڈاکٹر سجاد ندوی،مولانا آفتاب غازی،پروفیسر صدر الحق،تنویر عالم علیگ،شاہ محمد عظمت اللہ،مولانا اعجاز احمد،محمد عارف حسین،محمد فاروق اعظم مکھیا،شاہد محمودپوری،مولانا ظفرعالم،مولانا رضوان الحق قاسمی،صدرعالم ندوی،عظیم الدین انصاری،سلطان احمد،تنویر رضوی،افضل حسین رابطہ،ڈاکٹر سرورعالم ندوی،محمد نقیب احمد،ڈاکٹر سید شہباز عالم،انجینئر محمد حسین وغیرہم نے خطاب کیا۔نظامت آل انڈیا ملی کونسل کے کارگزار جنرل سکریٹری محمد نافع عارفی نے،جب کہ تجاویز مولانا نورالسلام ندوی نے پیش کی۔ایک اہم تجویز جس پر تمام شرکاء نے اتفاق کیا،وہ آل انڈیا ملی کونسل کا قومی اجلاس ریاستی دارالحکومت پٹنہ میں منعقد ہوناہے،یہ اجلاس13-14نومبر 2021کو پٹنہ میں منعقد ہوگا،جس میں پورے ملک کی ملی کونسل کے اراکین اورذمہ داران شریک ہوں گے اورملی مسائل کے حل کے لیے سرجوڑ کر بیٹھیں گے۔اجلاس میں پہلے سے طے شدہ ایجنڈے مشن تعلیم 2050ء اوردیگر ملی سماجی مسائل پر غوروخوض کیا گیا۔مشن تعلیم 2050ء،دینی تعلیم،عصری تعلیم ،اتحادامت،اصلاح معاشرہ،اردوزبان،نئی تعلیمی پالیسی،اقلیتوں کی تعلیمی ومعاشی ترقی اورخدمت خلق کے سلسلے میں دس مختلف تجاویزمنظورکی گئی، اس اجلاس میں نئی میقات اگست 2021ء سے اگست 2024ء کے لیے نئے عہدے داران کا انتخاب بھی عمل آیا ،اجلاس میں شریک ملی کونسل کے اراکین نے اتفاق رائے سے حضرت مولانا اشتیاق احمدقاسمی شیخ الحدیث جامع العلوم مظفرپور،مولانا انیس الرحمن قاسمی قومی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل اور جناب خورشید انور عارفی کو ریاستی ملی کونسل کا سرپرست منتخب کیا ،جب کہ مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن قاسمی صدر ،مولانا ابوالکلام قاسمی شمسی ،مولانااقبال احمد قاسمی،مولاناڈاکٹر شکیل احمد قاسمی اورمولانا علوی القادری کونائب صدرمنتخب کیا،جب کہ مولانا محمد عالم قاسمی جنرل سکریٹری،مولانا محمدنافع عارفی کارگزارجنرل سکریٹری،پروفیسر شمس الحق سکریٹری برائے عصری علوم،نجم الحسن نجمی نائب سکریٹری برائے عصری علوم،مولانا محمد انصار قاسمی سکریٹری برائے دینی تعلیم،مفتی محمد فیض قاسمی نائب سکریٹری برائے دینی تعلیم،مولانا افتخاراحمدنظامی ،مولانافاتح اقبال ندوی سکریٹری برائے تعلیم خواتین،مولانارحمت اللہ ندوی سکریٹری برائے اصلاح معاشرہ کمیٹی ،ڈاکٹرسجاداحمد ندوی نائب سکریٹری برائے اصلاح معاشرہ کمیٹی،مولانا آفتاب غازی سکریٹری برائے شعبہ دعوت وتبلیغ،جناب لیاقت صاحب نائب سکریٹری برائے شعبہ تبلیغ ،مولانا نورالسلام ندوی سکریٹری برائے ذرائع ابلاغ وشوشل میڈیا ،مولانا رضاء اللہ قاسمی نائب سکریٹری ذرائع ابلاغ وشوشل میڈیا ،پروفیسر صدرالحق سکریٹری برائے حقوق انسانی،مولاناافتخارنظامی صاحب نائب سکریٹری برائے حقوق انسانی ،پروفیسر سعید صاحب سکریٹری برائے شعبہ تحقیق وتجزیہ ومنصوبہ بندی،جناب ایڈوکیٹ انوارعالم صاحب سکریٹری برائے لیگل ایڈ،جناب ابونصرصاحب ایڈوکیٹ نائب سکریٹری برائے لیگل ایڈ ،مولانانثاراحمد قاسمی صاحب سکریٹری برائے شعبہ خدمت خلق،جناب قاری صہیب رحمانی کونائب کنوینربرائے تنظیمی امور منتخب کیا گیا،اس کے علاوہ 51؍اراکین عاملہ اور151؍ریاستی اراکین کا انتخاب بھی عمل میں آیا۔


کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...