مینا کماری وہ اداکارہ ہیں جنہیں پیدائش کے بعد ان کے والد یتیم خانہ چھوڑ آئے تھے
چینئی ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر صحت و خاندانی بہبود فلاح و بہبود ایم سبرامنیم نے بتایا کہ کیرالہ سے ہوائی، سڑک یا ٹرین کے ذریعے تمل ناڈو آنے والے تمام مسافروں کو اپنی منفی رپورٹ لے کر آنی ہوگی۔ یعنی مسافروں کو اپنی حالیہ آرٹی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ یا کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔
بابل سپریو: بڑے بے آبرو ہوکر... اعظم شہاب
انہوں نے بتایا کہ جو لوگ کووڈ۔19 ویکسین کی دو خوراکیں لینے کا ثبوت پیش کرتے ہیں انہیں آرٹی پی سی آر رپورٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن دوسری ویکسین تمل ناڈو میں داخلے کی تاریخ سے 14 دن پہلے ضرور لی ہونا چاہئے۔ واضح رہے کہ کیرالہ میں روزانہ کے معاملات میں تیزی آئی ہے، جو اب 20000 کو عبور کرچکی ہے۔ تمل ناڈو کی سرحدوں کو محتاط رکھا گیا تھا اور عہدیداروں کو سختی سے ہدایت دی گئی تھی کہ وہ صرف ان لوگوں کو ریاست میں داخل ہونے کی اجازت دیں جن کی رپورٹ منفی ہے یا دونوں ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ ان کے ساتھ ہوں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں