
ریلوے بورڈ کے ایک تجارتی سرکلر میں یہ اطلاع دی گئی۔ سرکلر کے مطابق اے سی تھری اکانومی کے اصل کرایہ کی شرح سلیپر کلاس کے اصل کرایہ سے 2.4گنا ہوگا۔ جو اے سی تھری کے کرایہ سے آٹھ فیصد سستا ہے۔
سرکلر کے مطابق تمام میل /ایکسپریس گاڑیوں میں اے سی تھری اکانومی کے کوچ لگائے جائیں گے۔ ان میں بچوں کا کرایہ، تمام کی طرح کی رعایت، کنسلیشن اور ریفنڈ کے قواعد اسی طرح نافذ ہوں گے جس طرح اے سی تھری کوچ میں ہوتے ہیں۔
ریلوے بورڈ کے ذرائع نے بتایاکہ مختلف زون میں پچاس اے سی تھری اکانومی کوچ بھیجے جاچکے ہیں لیکن کرایہ کی شرح طے نہیں ہوپانے کی وجہ سے اب تک انہیں گاڑیوں میں نہیں لگایا گیا تھا۔خیال رہے کہ ریلوے نے اے سی تھری کوچ کا نیا ڈیزائن تیار کیا ہے جس میں 83برتھ لگائی گئی ہیں جبکہ عام اے سی تھری کے کوچ میں 72برتھ ہوتی ہیں۔ریلوے نے سلیپر کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں کو اے سی کلاس کا سستا متبادل دستیاب کرانے کا پہلا اعلان کیا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں