
عمرکھیڑ : (سلمان اشہر خان) عمرکھیڑ کے سابق صدر بلدیہ و راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر حاجی محمد ثناءاللہ جاگیردار عرف بابا جاگیردار کا آج مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہو گیا ، وہ 78 برس کے تھے۔ سن 2001 تا 2006 وہ بلدیہ کےصدر رہے۔
اُنکے دور اقتدارکو انصاف پسند مثالی نظم و نسق کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ وہ بلا تفریق ذات و مذہب تمام ہی عوّام میں یکساں مقبول تھے۔ عمرکھیڑ شہر کے ترقیاتی کاموں میں انکا اہم کردار رہا ہے۔ عمرکھیڑ شہر کو صفائی مہم میں ودربھا ڈویژن و ریاستی سطح پر انعامات انہی کے دور میں ملے ہیں.
آج اُنکے انتقال کی خبر سنتے ہی عوّام میں غم کی لہر پھیل گئی ۔ بی جے پی رکن اسمبلی و صدرِ بلدیہ نامدیو سسانے ، این سی پی کے رُکن اسمبلی خواجہ بیگ (ارنی) ،سابق ارکان اسمبلی وجے راؤ کھڑ سے ، پرکاش پاٹل دیو سرکر (کانگریس) ، سابق صدر بلدیہ راجو جیسوال ،بلا صاحب نائیک، بی جے پی کے ایوت محل ضلع صدر نتیں بھتڑا ، کانگریس لیڈر ڈاکٹر محمد ندیم پوسد ، ایوت محل ضلع پریشد رُکن رام دیو سرکر و سینکڑوں افراد نے اُنکے گھر پر آخری دیدار کیا۔ جُلوس جنازہ میں بلا تفریق مذہب ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔
نمازِ جنازہ و تدفین شہر کے قاضی پورہ قبرستان میں عمل میں آئی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں