Powered By Blogger

اتوار, اگست 01, 2021

ٹوکیو ، یکم اگست ۔ ہندوستانی مکے باز ستیش کمار مردوں کے سپر ہیوی ویٹ (91 کلوگرام) زمرے

(اردو اخبار دنیا)ٹوکیو ، یکم اگست ۔ ہندوستانی مکے باز ستیش کمار مردوں کے سپر ہیوی ویٹ (91 کلوگرام) زمرے کے کوارٹر فائنل میں ازبکستان کے بخودیر جلولوف سے ہارنے کے بعد ٹوکیو اولمپکس سے باہر ہو گئے۔ٹاپ سیڈ بخودیر جلولوف نے تینوں راؤنڈ پراپنا غلبہ بنائے رکھا اور 5-0 سے کامیابی حاصل کی۔جلولوف نے پہلے راؤنڈ میں ستیش کو اپنے تیز پیروں اور جیب سے ہی ٹیگ کرنا جاری رکھا جبکہ بھارتی باکسر نے فرنٹ فٹ تک پہنچنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ جلولوف نے دوسرے دور میں دوبارہ اپنی کلاس دکھائی اور ستیش کو دور رکھا۔ تیسرے راؤنڈ میں بھی ، جلولوف ستیش پر بھاری پڑے اور جیت درج کرکے ستیش کو اولمپکس سے باہر کرنے میں کامیابی حاصل کی۔واضح ہو کہ ستیش اس میچ سے پہلے زخمی ہوگئے تھے۔ ان کے کوارٹر فائنل میچ میں کھیلنے کے بارے میں بھی پس وپیش تھا۔ جمیکا کے ریکارڈو براؤن کے خلاف میچ میں ستیش کو ٹھوڑی اور دائیں آنکھ پر چوٹیں آئی تھیں جس کے بعد انہیں7 ٹانکے لگانے پڑے ہیں۔ ستیش نے اس مقابلے میں 4-1 سے جیت درج کی تھی۔ 7 ٹانکے لگنے کے بعد بھی وہ میدان میں اترے۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...