Powered By Blogger

جمعرات, اگست 05, 2021

موہن بھاگوت کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کرنے پر نوجوان ‏گرفتار

موہن بھاگوت کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کرنے پر نوجوان گرفتار5/08/2021

rss-mohan-bhagwat

لکھنؤ5اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پولیس نے آر ایس ایس سربراہ #موہن بھاگوت (RSS chief Mohan Bhagwat) کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کے سلسلے میں ایک شخص کوگرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاری ضلع سنبھل سے کی گئی ہے۔ سنگھ کے سربراہ موہن #بھاگوت کے خلاف ایک #واٹس ایپ گروپ پر مبینہ طور پر #گستاخانہ پوسٹ کرنے کے الزام میں ضلع سنبھل کے چندوسی علاقے میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس پی چکریش مشرا نے بدھ کے روز بتایا کہ چندوسی تھانہ علاقے میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے ضلعی کنوینر آکاش کمار نے منگل کو شکایت درج کی کہ گنیش کالونی کے رہائشی وشال موریہ نے سنگھ سربراہ موہن بھاگوت کے خلاف واٹس ایپ پرمتنازعہ پوسٹ کی ہے۔اس سے ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ الزام ہے کہ نوجوانوں نے اس کے ساتھ بدسلوکی کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...