چینی ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کو سعودی عرب میں داخلے کی مشروط اجازت

ریاض، 4 اگست:(اردواخباردنیا/ایجنسیاں)سعودی عرب نے چین کی تیار کردہ کووِڈ۔19 ویکسین لگوانے والے غیر ملکی شہریوں کو منظور شدہ ویکسینز میں سے کسی ایک کا بوسٹر شاٹ لگوانے پر ملک میں داخلے کی اجازت دے دی۔سعودی ای ویزا پورٹل کے مطابق ‘وہ مہمان جنہوں نے #سائنو فارم یا سائنو ویک کی دو خوراکیں لگوا رکھی ہیں انہیں اس وقت قبول کیا جائے گا جب وہ مملکت کی منظورہ کردہ چاروں میں سے کوئی ایک ویکسین کی اضافی خوراک لگوالیں ۔
سعودی عرب نے یکم اگست سے بین الاقوامی سیاحوں کے لیے اپنے دروازے کھولنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے جن کے لیے فائزر، ایسٹرازینیکا، موڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن ویکسین لگوانے کی شرط رکھی گئی تھی۔سعودی حکام کی جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا تھا کہ ‘ملک میں آنے والے سیاحتی ویزے کے حامل افراد کو آکسفورڈ/ ایسٹرازینیکا، فائزر/بائیو این ٹیک یا موڈرنا کی 2 خوراکیں یا جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی ایک خوراک لگوانے کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں