Powered By Blogger

پیر, اگست 16, 2021

پٹرو اور ڈیزل في الحال نہیں ہوں گے سستے وزیرخزانہ نے بتائی قیمتوں میں تخفیف نہیں کرنے کی وجہ

پٹرو اور ڈیزل في الحال نہیں ہوں گے سستے وزیرخزانہ نے بتائی قیمتوں میں تخفیف نہیں کرنے کی وجہنئی دہلی (اردو اخبار دنیا): ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی سابقہ حکومت کی طرف سے 2013-14 میں تیل کی قیمتوں کو کم کرنے کے مقصد سے جاری کردہ تیل کے بانڈز کی ادائیگی مودی حکومت کر رہی ہے اور اب تک 60205.67 کروڑ روپے صرف سود میں ادا کیے گئے ہیں ۔ اس کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں فوری تخفیف کی توقع نہیں کی جا سکتی ۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مارچ 2021 تک تیل بانڈ کے 130923.17 کروڑ روپے کے بقایا اور 2025-26 تک اس کی سود کے ساتھ ادا کیے جانے ہیں ۔ ابھی تقریبا دس ہزار کروڑ روپے ہر سال صرف بطور سود ادا کیے جا رہے ہیں ۔ اب تک مودی حکومت نے 60205.67 کروڑ روپے بطور سود ادا کئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کی یو پی اے حکومت نے تیل کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے یہ آئل بانڈ جاری کیا تھا اور تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں پر اس کا بوجھ ڈال دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024-25 تک ایک سال میں 25 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی ادائیگی کرنی ہوگی ۔تیل پر چنگیوں میں کمی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے اور اس کو وزارت پٹرولیم دیکھ رہی ہے۔ یو پی اے حکومت کی طرح مودی حکومت بھی آنے والی حکومت پر بوجھ ڈال کر تعریف حاصل نہیں کرنا چاہتی ہے ۔ مودی حکومت یو پی اے حکومت کا بوجھ اٹھا رہی ہے اور ادائیگی کر رہی ہے۔ اس وقت حکومت نے آئل بانڈز سے پیسے ادھار لے کر تیل کی قیمتوں میں کمی کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014 میں اس حوالے سے وائٹ پیپر بھی جاری کیا گیا تھا۔



جب کچھ ریاستوں کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل پر ویٹ وغیرہ میں کمی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو نے یہ کام ریاست میں انتخابات سے پہلے کیا تھا ۔ پہلے اس میں 7 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اور بعد میں اسے 3 روپے کم کردیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

اردودنیانیوز۷۲

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!

ایک تکبیر جو مکمل تقریر ہے!                   Urduduniyanews72 آج ماہ ذی الحج کی نویں تاریخ ہے، فجر کی نماز کے بعد ایک عمل کا اض...