
دونوں فریق کے لوگوں کے مابین آج ایک بار پھر معاملے کو لیکر تنازعہ شروع ہو گیا ۔ دیکھتے ہی دیکھتے دونوں فریق کے لوگوں نے ایک ۔ دوسرے پر گولی باری شروع کردی ۔ذرائع نے بتایاکہ اس دوران نتیش یادو فریق کی جانب سے کی گئی گولی باری میں پرشورام یادو فریق کے تین لوگوں کی موت جائے وقوع پر ہی ہوگئی ۔ وہیں ، دو افراد کی موت اسپتال لے جانے کے دوران راستے میں ہوگئی ۔
متوفیوں میں ید و یادو (60 سال ) ، پنٹو یادو (30 سال ) ، مگھیش یادو (25 سال ) ، دھریندر یادو (50 سال ) ، شیول یادو (40 سال ) اور بندا یادو (50 سال ) شامل ہیں ۔ واقعے کی جانکاری ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدہ ماحول کے مد نظر اضافی پولیس فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔
دریں اثناءگاﺅں والوں کا کہناہے کہ دونوں فریق کے مابین زمین کا تنازعہ طویل عرصے سے چل رہا تھا ۔ معاملہ عدالتوں میں چل رہاہے جس کے متعلق بانڈ بھی بھرا گیا تھا کہ جب تک عدالت سے معاملے کا نپٹارہ نہیں ہوجاتا تب تک کوئی بھی فریق کھیت نہیں جوتے گا۔ اسی دوران دوسرے فریق کے ذریعہ زمین جوتائی کاکام شروع کیا گیا جس کے بعد معاملہ بڑھ گیا اور گولی باری تک کی نوبت آگئی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں