
آر بی آئی نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ ’’ریزرو بینک آف انڈیا کی جانکاری میں آیا ہے کہ کچھ عناصر دھوکہ سے آر بی آئی کے نام/لوگو کا استعمال کر لوگوں سے فیس/کمیشن/ٹیکس کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ آن لائن یا آف لائن ذرائع سے پرانے بینک نوٹوں اور سکّوں کی خرید اور فروخت کے فرضی آفر دیئے جا رہے ہیں۔‘‘
آر بی آئی نے بتایا کہ اس نے اس طرح کے لین دین میں اپنی جانب سے ٹیکس/کمیشن لینے کے لیے کسی ادارہ/فرم/شخص وغیرہ کو رجسٹرڈ نہیں کیا ہے۔ سنٹرل بینک نے ایسی دھوکہ دہی والی تجاویز کے ذریعہ سے رقم نکالنے کے لیے آر بی آئی کے نام کا استعمال کرنے والے عناصر کا شکار نہ ہونے کی صلاح دی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں