
ممبئی:11اگست (اردو اخبار دنیا) ریاستی کابینہ کااہم اجلاس ہواجس میں ریاست میں جاری لاک ڈاون کی پابندیوں میں آج مزید نرمی دینے کافیصلہ کیاگیا ہے۔ا س کے مطابق اب ریاست میں ہوٹلس اور دوکانوں کے اوقات میں ا ضافہ کردیاگیا ہے۔۱۵ اگست سے یہ نرمی دی جارہی ہے ۔
ّآج شام چھ بجے ممبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کے وزیر صحت عامہ راجیش ٹوپے نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ مہاراشٹرمیں 15اگست سے شادی بیاہ کی تقاریب یعنی منگل کاریالیہ شادی خانوں میں اب 50کے بجائے 100افراد کوشرکت کی اجازت رہے گی ۔اگر کوئی شادی کی تقریب کھلے میدان میں رکھی جاتی ہے تو وہاںپر200مہمان شرکت کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ ریاست میں اب ہوٹلس اوردوکانیں رات آٹھ بجے کے بجائے شب دس بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت رہے گی ۔مگر ہوٹل مالکان و ملازمین کو کورونا کے دو ٹیکہ لینا لازمی رہے گا۔جبکہ منادر ‘مساجد اوردیگر تمام مذہبی مقامات‘ سینما ہال ‘ناٹیہ گرہ فی الحال بند ہی رہیں گے ۔
اسکولوں کے دوبار ہ کھولنے کے بارے میں راجیش ٹوپے نے کہاکہ ٹاسک فورس اسکولوںکے دوبارہ کھولنے کے حق میں نہیں ہے اسلئے اس پر آج رات وزیراعلیٰ کے ہمراہ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوگا جس کے بعد کوئی اہم فیصلہ کیاجائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں