
کورونا کے معاملوں میں اضافہ کے رجحان میں سب سے فکر اس بات کی ہے کہ کورونا وبا کی آر ویلیو بڑھ رہی ہے۔ کورونا سے متاثر ایک مریض جتنے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لیتا ہے اس کو آر ویلیو کہا جاتا ہے یعنی اگر ایک مریض ایک شخص کو وائرس دیتا ہے تو اس کی آر ویلیو آر1 ہوگی اور اگر دو افراد کو اس کی وجہ سے بیماری ہوتی ہے تو اس کی آر ویلیو 2 ہو گی۔
دہلی ایمس کے ڈاریکٹر رندیپ گلیریا نے ملک میں کورونا کے تازہ معاملوں میں بڑھتی رفتار پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ ’’ہندوستان میں کورونا کی آر ویلیو بڑھ رہی ہے اور یہ تشویش کا پہلو ہے اور حال ہی میں آشاریہ نو چھہ سے بڑھ کر اس کی آ ر ویلیو کا ایک ہو جانا فکر کی بات ہے اور ملک کے کچھ حصوں میں جس طرح معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے اس میں حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔‘‘
واضح رہے ڈاکٹر حضرات کا کہا ہے کہ کورونا کو لے کر جس طرح پورے ملک میں لاپروائی برتی جا رہی ہے اس کی وجہ سے تیسری لہر کے آنے میں دیر نہیں لگے گی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں