نئی دہلی: جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہرشل گبس (Herschelle Gibbs) نے کشمیر پریمیئر لیگ (Kashmir Premier League) سے متعلق بی سی سی آئی (BCCI) پر دباو بنانے کا الزام لگایا تھا۔ اب اس مسئلے میں پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی (Shahid Afridi) بھی کود پڑے ہیں۔ حالانکہ، ان کا ایسا کرنا کرکٹ مداحوں کو راس نہیں آیا۔ کئی مداحوں نے شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا پر کھری کھوٹی سنا دی۔ کشمیر پریمیئر لیگ (Kashmir Premier League) میں ہرشل گبس، تلک رتنے دلشان، مونٹی پنیسر جیسے کرکٹر نظر آئیں گے۔
حالانکہ اس بیان کے بعد وہ خود ہی گھر گئے ہیں۔ شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ بہت مایوس کن ہے کہ بی سی سی آئی ایک بار پھر کرکٹ اور سیاست کو ملا رہا ہے۔ کشمیر پریمیئر لیگ، پاکستان اور پوری دنیا کے کرکٹ مداحوں کے لئے ہے۔ ہم شاندار انعقاد کریں گے اور اس طرح کے برتاو سے مایوس نہیں ہوں گے۔

حالانکہ اس کے بعد شاہد آفریدی خود ہی کرکٹ مداحوں کے نشانے پر آگئے۔ مداحوں نے ان سے کرکٹ اور سیاست دونوں کو نہ ملانے کی اپیل کی۔ ایک مداح نے کہا کہ انہیں سدھر جانا چاہئے۔ وہیں ایک مداح نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ فرنچائزی ناخوش ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ پر فرنچائزیوں کی طرف سے ماڈل بدلنے کا دباو ہے۔ حیرانی اس بات کی ہے کہ نئی لیگ شروع کرنے کی ضرورت کیا تھی۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن کا انعقاد اس ماہ ہوگا۔ اس لیگ میں ہرشل گبس، تلک رتنے دلشان، مونٹی پنیسر جیسے بڑے کرکٹر بھی نظر آئیں گے۔ لیگ میں اوور سیز واریئرس، مظفر آباد ٹائیگرس، راول کوٹ ہاکس، باگ اسٹالین، میر پور رائلس اور کوٹلی لائنس 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔//////
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں