
خیال رہے کہ مرکزی وزیر نارائن رانے نے رائے گڑھ میں پیر کے روز منعقد کی گئی جن آشیرواد یاترا کے دوران کہا تھا کہ ’’یہ شرمناک ہے کہ وزیر اعلیٰ (ٹھاکرے) کو یہ معلوم نہیں ہے کہ آزادی کو کتنے سال ہو گئے ہیں۔ تقریر کرنے کے دوران وہ پیچھے مڑ کر اس کے بارے میں پوچھتے نظر آتے ہیں۔ اگر میں وہاں ہوتا تو انہیں ایک زوردار تھپڑ رسید کرتا۔‘‘
نارائن رانے نے دعوی کیا ہے کہ 15 اگست کو عوام الناس سے خطاب کے دوران ادھو ٹھاکرے یہ بھول گئے تھے کہ آزادی کو کتنے سال ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریر کے دوران ہی انہوں نے اپنے معاونین سے دریافت کیا کہ آزادی کو کتنے سال ہوئے ہیں۔
ادھر، بی جے پی نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے خلاف مرکزی وزیر نارائن رانے کے تھپڑ والے بیان کو خارج کر دیا ہے۔ ساتھ ہی، حزب اختلاف کے لیڈر دیویندر فڑنویس نے کہا کہ پارٹی نارائن رانے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور ادھو ٹھاکرے حکومت بی جے پی لیڈران کو نشانہ بنانے کے لئے پولیس کا غلط استعمال کر رہی ہے۔
نڈا نے رانے کی گرفتاری کی مذمت کی
نئی دہلی، 24 اگست (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا نے مرکزی وزیر نارائن رانے کی مہاراشٹر میں ہوئی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔مسٹر نڈا نے منگل کے روز ٹویٹ کیا،’مہاراشٹر حکومت کی جانب سے مرکزی وزیر مسٹر رانے کی گرفتاری آئینی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔ اس طرح کی کاروائی سے نہ تو ہم ڈریں گے، نہ دبیں گے‘۔
انہوں نے کہا،’بی جے پی کو ’جن آشیرواد‘ یاترا میں ملنے والی حمایت سے یہ لوگ پریشان ہیں۔ ہم جمہوری ڈھنگ سے لڑتے رہیں گے، یاترا جاری رہے گی‘۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر رانے کے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے خلاف قابل اعتراض بیان کے بعد ان کے خلاف مہاراشٹر میں ایف آئی آر درج کی گئی اور انھیں گرفتار کر لیا گیاہے۔ مسٹر رانے بامبے ہائی کورٹ میں ضمانت کے لیے عرضی دائر کی ہے۔
در اصل مسٹر رانے مہاراشٹر کے مختلف حصوں میں ’جن-آشیرواد یاترا‘نکال رہے ہیں۔ اس دوران صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا،’مسٹر ٹھاکرے کیسے وزیراعلیٰ ہیں ‘ جنھیں یہ تک نہیں معلوم کہ آزادی کو کتنے برس ہوئے۔ میں وہاں ہوتا تو انھیں ایک تھپڑ لگا دیتا‘۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں